Tag: pm shahbaz statement

  • بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں، فواد چوہدری کا شہباز شریف کے بیان پر درعمل

    بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں، فواد چوہدری کا شہباز شریف کے بیان پر درعمل

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے شہباز شریف کے بھارت سے متعلق موقف پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کے بھارت سے متعلق موقف پر حیرانگی ہے، بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی پہلے والی آئینی حیثیت کو بحال کرے، مقبوضہ کشمیرکی پہلے والی حیثیت بحال ہونے پر پاکستان مذاکرات کرے گا، شہباز شریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، شہبازشریف کے نقطہ نظر کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ قومیں صدیوں زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کرتی ہیں، جب جدوجہد آزادی کی بات آتی ہے تو 75 سال پلک جھپکتے ہی گزر گئے،فوادچوہدری

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیری اسوقت تک لڑتےرہیں گےجب تک آزادی حاصل نہیں کرلیتے، پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا، میرے کارواں میں شامل کوئی کم نظر نہیں، جو نہ کٹ سکے وطن پر میرا ہمسفر نہیں۔

  • ‘کپڑوں کے بجائے لندن فلیٹس بیچ کر پاکستان پیسہ لائیں’

    ‘کپڑوں کے بجائے لندن فلیٹس بیچ کر پاکستان پیسہ لائیں’

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کپڑوں کے بجائے آپ اپنے اور بھائی لے لندن فلیٹس بیچ کر پاکستان لے آئیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف نے سستے آٹے کی فراہمی کیلیے کپڑے بیچنے کے بیان پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں شہباز شریف کا نام لیے بغیر مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کپڑوں کے بجائے اپنے اور بھائی کے لندن فلیٹس بیچ کر پاکستان لے آئیں۔

     

    پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ فلیٹس بیچ کر اربوں ڈالر ملک میں لے آئیں تو آٹے کے علاوہ دیگر مسائل بھی حل ہو سکتےہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کی شام بشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سستے آٹے کی فراہمی سے متعلق بات کرتے ہوئے جوش خطابت میں کہا تھا کہ میں اپنے کپڑے بیچ کر بھی عوام کو سستا آٹا دونگا۔

    مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سستے آٹے کیلیے کپڑے بیچنا پڑیں گے؟

    وزیراعظم کے اس بیان پر خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور ظفر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی آٹے سے متعلق بات پر ہنسی آرہی ہے، اب سمجھ میں آرہا ہے انہیں شوباز کیوں کہا جاتا ہے۔