Tag: pm-shahbaz

  • وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

    وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں آج پیر کو وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی، فاضل جج کے راولپنڈی بینچ میں ہونے کی بنا پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔

    سماعت تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس اور حسان نیازی کی درخواست پر ہونا تھی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز زیر سماعت ہیں، شہباز شریف نے لندن دورے کے دوران اشتہاری ملزمان سے ملاقات کی، اور ترکی میں سلیمان شہباز کو سرکاری دورے میں شامل کیا۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف اختیارات کا غلط استعمال کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو عہدوں سے ہٹانے اور ملک میں نگران وزیر اعظم تعینات کرنے کا حکم دے۔

  • وزیراعظم کا کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    وزیراعظم کا کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکی مروت سےتعلق رکھنے والے حوالدارہدایت اللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ حوالدار ہدایت اللہ نے وطن کےلئےجام شہادت نوش کیا، قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے اور شہید کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

    وزیراعظم نے آپریشن میں زخمی نائیک وزیر محمد کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی کیچ میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن پرسکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا امن کے قیام کیلئے سیکیورٹی اداروں کی کاوشیں قابل فخر ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے آپریشن میں حوالدارہدایت اللہ کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلوچستان کےعوام اپنی بہادرسیکیورٹی فورسزکے ساتھ ہیں۔

  • وزیراعظم   کا عدم اعتماد ووٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر  ردِعمل

    وزیراعظم کا عدم اعتماد ووٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد ووٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ عمران خان اینڈ کمپنی کاجھوٹ اور پروپیگنڈا بے نقاب کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدم اعتماد ووٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ عمران خان اینڈ کمپنی کاجھوٹ اورپروپیگنڈابے نقاب کرتا ہے، شرمناک ہے کہ عمرا ن خان نے آئین کو مجروح کرنے کی کوشش کی ، عمران خان نےرجیم چینج کا جھوٹ گھڑا، فیصلہ سب کے لیے پڑھنا ضروری ہے۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف ازخود نوٹس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا ، 86 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے تحریر کیا۔

    تحریری فیصلے کا آغاز سورہ الشعراء سے کیا گیا، فیصلے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کا تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کا فیصلہ غیرآئینی ہے وزیراعظم کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم غیرقانونی اور کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

  • لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے، وزیراعظم کا اعتراف

    لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے، وزیراعظم کا اعتراف

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی مسائل کے حل کیلئے قوم سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سےاجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاورپلانٹس کی مرمت کرکےقابل استعمال بنایاگیا ہے،قوم کی ایک ایک پائی بچانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے پاور پلانٹس کی مرمت نہیں کی اور عالمی منڈیوں میں تیل اورگیس کی قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پر ہیں۔

    وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہےلیکن لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے

    ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ پرقابو پانےکےلیےسر توڑکوشش کررہےہیں، بجلی کاٹتے ہیں تو عوام بددعائیں دیتے ہیں، گیس کاٹتے ہیں تو انڈسٹری کو دھچکا لگتا ہے۔

    وزیراعظم نے معاشی اور انتظامی ناکامیوں کا ملبہ پی ٹی آئی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا پن بجلی کے منصوبوں میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی، سابق حکومت کو بجلی کے منصوبوں سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ سابق حکومت نے سستی گیس خریدنےکا موقع ضائع کیا اور ہم نےمہنگی گیس خریدنے سےگریزکی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک نے گیس خرید رکھی ہے اور دنیا میں کوئلے کی قیمتوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ قطر کے ساتھ کیے گئے معاہدے پرسابق حکومت نے الزامات لگائے، سابق حکومت کے الزامات سے قطر کے عوام بھی پریشان ہوئے۔

  • قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت : وزیراعظم   نے ‘انوویشن حب پروگرام’ کا افتتاح کردیا

    قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت : وزیراعظم نے ‘انوویشن حب پروگرام’ کا افتتاح کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوجونوں کو قابل بنانے کیلئے ہماری کاوشیں جاری ہیں، نوجوانوں کے آئیڈیاز سنیں گے اور ان سے مستفید ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کیلئے انوویشن حب پروگرام کا افتتاح کردیا۔

    وزیر اعظم کے وژن کے تحت قائم ہونے والا انوویشن ہب تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص ملک کے باصلاحیت نوجوانوں اور افرادی قوت کے خیالات کو شامل کر کے پالیسی سازی کو ملک کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ انوویشن حب کا قیام لائق تحسین ہے، جدید دور سے ہم آہنگ ہونے کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں، نوجونوں کو قابل بنانے کیلئے ہماری کاوشیں جاری ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ جدید علوم عہدحاضری کی اہم ضرورت ہے ، تعلیم،تحقیق ،مباحثے سے قومیں آگے بڑھتی ہیں، نوجوانوں کےآئیڈیاز کو سنیں گے اور مستفید ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اہم مرحلہ ہے بھرپور توجہ سے کام کریں گے ، نوجوان ہی ملک کو آگے لےکر جائیں گے ، جدید طریقہ کار کی بدولت مختلف شعبوں میں بہتری کریں گے۔

  • ایم کیوایم کا وزیراعظم سے پی پی سے معاہدے پر بطور ضمانتی  کردار ادا کرنے کا مطالبہ

    ایم کیوایم کا وزیراعظم سے پی پی سے معاہدے پر بطور ضمانتی کردار ادا کرنے کا مطالبہ

    کراچی : ایم کیوایم کا وزیراعظم شہباز شریف سے پی پی سے معاہدے پر بطور ضمانتی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا اور وفاق کےتحت جاری منصوبوں ، کے فور اور ٹرانسپورٹ کےمسائل حل کرنے کی بھی درخواست کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے فیصل بیس پر ایم کیو ایم وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی ، ایم کیو ایم کیجانب سے خالد مقبول ،کنورنویدجمیل ، وسیم اختر اور امین الحق شامل تھے۔

    وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ خواجہ سعد رفیق بھی ملاقات کا حصہ تھے ،ذرائع ایم کیو ایم نے بتایا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور معاہدے پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    دوران ملاقات مین مردم شماری ، انتخابی اصلاحات سمیت دیگرمعاملات پربھی گفتگو ہوئی جبکہ بلدیاتی انتخابات میں اتحاد ، ورکنگ ریکیشن پر بات چیت کی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے پی پی معاہدے پر بطورضمانتی وزیراعظم سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاق کےتحت جاری منصوبوں ،کےفور ، ٹرانسپورٹ مسائل حل کرنے کی درخواست کی۔

    وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے وفد کو شہری سندھ کیلئے ہر وعدے کو پورا کرنے اور وسائل کو بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرادی۔

  • ابھی مشکلات  آنی ہیں، ذات سے ہٹ کر فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

    ابھی مشکلات آنی ہیں، ذات سے ہٹ کر فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ابھی مشکلات آنی ہیں، ذات سے ہٹ کر فیصلے کرنا ہوں گے ، جس سے قوم ترقی و خوشحالی کی طرف بڑھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ن لیگی سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مؤقف تھا ریفارمز کرکے الیکشن کی طرف جائیں گے ، تمام جماعتوں کا اتفاق ہے کہ حکومت 14ماہ پورے کرے گی۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ابھی مشکلات آنی ہیں، ذات سے ہٹ کر فیصلے کرنا ہوں گے اور وہ فیصلے کرنا ہوں گے جس سے قوم ترقی و خوشحالی کی طرف بڑھے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے بات وہی کروں گا جو سچی ہے مگر قوم کو دھوکہ نہیں دوں گا، نیا پاکستان تو کیا ہم صرف قائد کے پاکستان کی طرف چل پڑیں تو یہ بہت بڑی جیت ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ مجھ سمیت 75سالوں میں جوافراد ،حکومتیں آئیں ،قائداعظم کا خواب شرمندہ تعبیر نہ کرسکے، چیلنجز بے پناہ ہیں کیونکہ 75سال کی طرح ہم آج بھی کشکول لیکر گئے، پاکستان کے آس پاس ممالک ہم سے کئی آگے نکل گئے۔

    چین کے حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین موجودہ مشکل حالات میں پاکستان کو قرض فراہم کررہاہے، چین نے ہمارا ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کلہ ماضی میں جھانکنے اور رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگاہمیں اپنی اصلاح کرنی ہے، اللہ کا حکم ہے اسی قوم کی تقریر بدلتی ہے جو خود اوپر اٹھتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس قوم کو اللہ تعالیٰ نے بےپناہ قدرتی وسائل سے مالامال کیاہے، ریکوڈک میں اربوں ،کھربوں ڈالر کے خزانے دفن ہیں مگرآج تک نہیں نکال سکے ،یہ قوم کا قصور نہیں بلکہ تمام قیادت کا قصور ہےجو ریکوڈک کا خزانہ نہیں نکال سکی۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ چین کب تک ہماری مدد کرے گا وہ بھی سوچتا ہوگا کب تک یہ ہم سے مانگتےرہیں گے، سعودی عرب کہتاہوگا یہ ہمارےبھائی مگر کب یہ اپنے پاوں پر کھڑے ہوں گے۔

    وزیراعظم نے قیمتوں میں اضافے پر بتایا کہ نوازشریف سمیت ہم سب کو قیمتیں بڑھانے پر تکلیف تھی ، ہم نے سوچا پہلے ریاست پھر سیاست ہے، اگر ریاست ہے تو سیاست بھی ہوجائیگی، ناتجربہ کارپچھلی حکومت انڈر 19 بھی نہیں بلکہ یہ تو انڈر 12 تھی۔

    حکومتی اقدامات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم نےدوہزارروپے ماہانہ کی بنیادپردیےتاکہ عوام کوریلیف ملے، ہماری لیپ ٹاپ اسکیم کو پچھلی حکومت سیاسی رشوت کہتی تھی، جب کورونا آیا تو وہی لیپ ٹاپ رابطوں کا ذریعہ بن گیا۔

    مختلف ممالک سے تعلقات پر پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ انھوں نے امریکا،یورپی ممالک ، ترکی اور یواےای سے تعلقات خراب کئے،کیا قومیں اس طرح بنتی ہیں، اتحادی جماعتوں اورعوام کےساتھ ملکراس قوم کوبناناہے، راستہ مشکل ضرور ہےلیکن ناممکن نہیں ہے۔

    لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وزیراعظم نے بتایا کہ چند دن پہلے واضح ہدایت کی لوڈشیڈنگ کوکم سے کم کریں ، پنکھا بھی نہ چلے تو غریب ہمیں بددعائیں دے گا، ابھی لوڈشیڈنگ ہے مگر اللہ نے چاہاتو قابوپائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی قیمت زمین بوس ہوچکی تھیں، پوری دنیامیں گیس ایک طرح سےمفت مل رہی تھی، نوازشریف کےکیےگئےمعاہدےمیں یہ لوگ کیڑے نکالتے تھے لیکن جب گیس سستی مل رہی تھی تو انھوں نے معاہدے نہیں کئے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر کم ہورہےہیں، پچھلی حکومت نے میگابلنڈرز کئے ،قومی معیشت کو بےپناہ نقصان ہوا، ہمیں باہرسےگیس منگوانی ہے،لیکن مل نہیں رہی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 22کروڑ عوام کل بھی تیار تھی اور آج بھی تیارہے، ہم نے وہ سب کرنا ہے جو ترقی یافتہ قوموں نے کیا،دیامربھاشا ڈیم سے ہم 40ہزارمیگاواٹ بجلی بناسکتے ہیں، دیامربھاشااور داسوڈیم کا سنگ بنیاد نوازشریف نے رکھاتھا۔

  • آئی ایم ایف کے ساتھ مشکلات پیش آرہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا اعتراف

    آئی ایم ایف کے ساتھ مشکلات پیش آرہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا اعتراف

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اعتراف کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مشکلات پیش آرہی ہیں ، مشکل فیصلے کرنے پڑے تو ہم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادیوں کیساتھ کھڑے ہوکر کابینہ اجلاس پر بریفنگ دی، میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا عالمی دنیامیں تیل اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں، دل پر پتھر رکھ کر پیٹرول کی قیمتیں بڑھائیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ کےذریعے 7کروڑ لوگ 2ہزار روپےماہانہ لےسکتےہیں، ہم غریب آدمی پر بوجھ کم کرینگے ،صاحب حیثیت افراد پر ٹیکس لگائیں گے۔

    سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا انہوں نےجان بوجھ کرقیمتیں کم کیں،ان لوگوں کو عوام کوکوئی درد نہیں ، عمران خان نے پیٹرول سستا کرکے آنے والی حکومت کیلئے جال بچھایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کا بوجھ باٹنے کے لیے ریلیف فراہم کررہی ہے، کئی 100ارب روپے ٹیکس جمع کریں گے، ہم نے بہت مشکل حالات میں ذمہ داری سنبھالی ہے، ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے تو ہم کریں گے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ مشکلات پیش آرہی ہیں لیکن ہم کسی بھی قدم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، موجودہ حکومت اخلاص کےساتھ تمام مشکل راستے عبور کرے گی۔

    وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اچھا وقت ضرورآئے گا، سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدےکی دھجیاں اڑائیں، ہمیں ان کی جانب سے کئے گئے وعدے پورے کرنے پڑ رہے ہیں۔

  • وزیراعظم  کی  پاکستان کی وائٹ لسٹ میں واپسی کی راہ ہموار ہونے پر قوم  اور عسکری قیادت کو مبارکباد

    وزیراعظم کی پاکستان کی وائٹ لسٹ میں واپسی کی راہ ہموار ہونے پر قوم اور عسکری قیادت کو مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی وائٹ لسٹ میں واپسی کی راہ ہموار ہونے پر قوم اور عسکری قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے سول اور ملٹری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی وائٹ لسٹ میں واپسی کی راہ ہموار ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ٹیم پاکستان کو مبارک ہوم، جس نے پاکستان کے لئے کامیاب کاوش کی۔

    وزیراعظم نے گرے لسٹ سے نام نکلوانے کی کاوش کرنے والی سول اور ملٹری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا وزیر خارجہ کو بھی مبارک بادکہ ان کی قیادت میں ٹیم کو یہ اہم کامیابی ملی۔

    شہباز شریف نے عسکری قیادت کو گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کے عمل پر مبارکباد دی۔

    اس سے قبل وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سےتمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ تمام حکومتی اداروں،شخصیات،متعلقہ ٹیم کومبارکباد،سب کی کاوشیں رنگ لائی ہیں، وزیرمملکت حناربانی کھراوروزارت خارجہ کی ٹیم کی کارکردگی کوسراہتاہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فیٹف سےمتعلق بنیادی سیل میں شامل فوجی اورسول قیادت اورٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، اس کامیابی کاکریڈٹ کورسیل کو جاتا ہے جو مسلسل قومی کاوش کیلئے کام کررہے تھے۔

    وزیراعظم نے پاکستان کی جیت کیلئے کام کرنے والی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیٹف کابیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کااعتراف ہے، انشااللہ ایسی مزید خوشخبریاں آنے والے وقت میں پاکستان کا مقدر بنیں گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی سےمعاشی واقتصادی صورتحال بہتربنانےمیں بھی مدد ملےگی، اسی جذبےسےپاکستان کی معاشی بحالی کیلئے بھی کام کررہے ہیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تجارت کی دعوت

    وزیراعظم شہباز شریف کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تجارت کی دعوت

    انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تجارت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ترکی کےساتھ تجارتی تعلقات کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی پاکستان بزنس کونسل سےخطاب میرے لئے اعزاز ہے، گزشتہ رات ترکی کےتاجروں سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تجارت کی دعوت دیتے ہیں، ترک تاجروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا کورونا اور یوکرین تنازع کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہے، پاکستان اورترکی نے ہرمشکل وقت میں ایک دوسرےکاساتھ دیا ، ترکی نے زلزلے ،سیلاب اور دیگر قدرتی آفات میں پاکستان کا بھرپورساتھ دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ترکی کیساتھ تجارتی تعلقات کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کررہےہیں، دونوں ملکوں کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے مواقع موجودہیں، پاکستان اور ترکی زبانیں مختلف ہیں مگر ثقافت ایک ہی ہے۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں ترکی کے تجربات سے استفادہ کرناچاہتاہے، توانائی شعبے میں ترک سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔