Tag: pm-shahbaz

  • میرے خلاف پونے 2 سال تحقیقات کی گئیں، مگر دھیلے کی کرپشن نہ نکلی، شہباز شریف کی عدالت میں صفائیاں

    میرے خلاف پونے 2 سال تحقیقات کی گئیں، مگر دھیلے کی کرپشن نہ نکلی، شہباز شریف کی عدالت میں صفائیاں

    لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے عدالت میں بیان میں کہا کہ میرے خلاف پونے2سال تحقیقات کی گئیں مگر دھیلے کی کرپشن نہ نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے دوران سماعت روسٹرم پر آکر صفائیاں پیش کرتے ہوئے کہا کک بیکس، کرپشن، اے آر یو، نیب، این سی اے نے تحقیقات کیں، میرے خلاف پونے 2 سال تحقیقات کی گئیں مگر دھیلے کی کرپشن نہ نکلی، میں ان کا رشتہ دارتو نہیں تھا۔
    .
    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں رہا کشکول تو نہیں اٹھانا تھا،وہاں کاروبارکیا، میرےخلاف کرپشن کے سیاسی کیسز بنائے گئے،

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ 2004 میں پاکستان آیا میرےپاس خدانخواستہ حرام کاپیسہ نہیں تھا، مشرف دورمیں پاکستان واپس آیا تومجھے واپس بھیج دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ میں نے کرپشن کی ہوتی تو عدالت کے سامنے نہ ہوتا۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں

    وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہےہیں ، دورے کے دوران وہ کراچی شپ یارڈ میں تقریب میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کراچی روانہ ہوگئے ، وہ آج دوپہرساڑھے 12بجے پی ایف فیصل بیس پہنچیں گے ، جہاں چیف سیکریٹری سندھ وزیر اعظم شہبازشریف کا استقبال کریں گے۔

    وزیر اعظم کراچی شپ یارڈ کا دورہ اور تقریب میں شرکت کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں دیگراتحادی جماعتوں کے وزرا بھی شریک ہوں گے۔

    وزیراعظم وزیر اعلیٰ ہاوس میں تاجروں ودیگروفودسےملاقاتیں بھی کریں

    دورہ کراچی میں شہباز شریف کراچی شپ یارڈکادورہ اورتقریب میں شرکت کریں گے۔۔۔ ذرائع کےمطابق تقریب میں دیگراتحادی جماعتوں کےوزرابھی شریک ہوں گے۔۔۔۔۔

    دورے کے دوران وزیراعظم تاجربرادری اور ن لیگ کے مقامی رہنماؤں سےوزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کریں گے تاہم وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ امریکا میں موجود ہونے کے باعث ملاقاتوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    ملاقات میں بجٹ تجاویز، ڈالر ریٹ میں اضافہ اور معاشی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

  • وزیراعظم ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں ، ن لیگی رہنما نے درخواست کردی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم شہباز شریف سے ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ رمضان میں ایک دن میں کام کے اوقات کم ہوتے ہیں ، ہمارے پاس عید کی چھٹیوں کے کئی دن ہوں گے۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ہفتے کو وفاقی ملازمین کے لیے کام کا دن بنانے کا فیصلہ کیا ، درخواست کروں گا کہ عید کے بعد اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

    یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے منصب سنبھالتے ہی ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کی تھی ، جس کے بعد سرکاری دفاتر10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے۔