پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی کیلیے وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر بھاگ دوڑ شروع کردی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آئی ایم ایف پروگرام بچانے کے لیے ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ روز وزارت خزانہ حکام کے ساتھ طویل مشاورت کی، مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ حکومت وفاقی بجٹ کی منظوری سے قبل آئی ایم ایف کے تمام اعتراضات دور کرے گی۔
وزیراعظم نے خصوصی ہدایت جاری کی ہے کہ آئی ایم ایف کے اعتراضات دور کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے اور نویں جائزہ کے لیے بجٹ میں آئی ایم ایف اعتراضات کا ازسر نوجائزہ لیا جائے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اعتراضات دور کرنے کی صورت میں ہی پاکستان کو1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔
اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مطالبات کے حوالے سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
حکومت نے ٹی ایل پی کے مطالبہ پر مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے ٹی ایل پی سے بات چیت کی ہدایت کردی ہے، اس سلسلسے میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں کمیٹی ٹی ایل پی کے وفد سے بات چیت کرے گی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر داخلہ کو ہدایت دی ہے کہ ٹی ایل پی کے جائز مطالبات کو بغور سنا جائے۔
یاد رہے کہ ٹی ایل پی نے جمعہ کو ”پاکستان بچاﺅ“ لانگ مارچ کا آٖغاز کیا تھا۔ تحریک لبیک پاکستان کے قائد سعد حسین رضوی کی قیادت میں لانگ مارچ تحریک کے مرکزی دفتر ملتان روڈ سے روانہ ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے گزرتا ہوا براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد جائے گا، قافلہ اس وقت گجرات میں موجود ہے۔
اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ غریب ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو من وعن تسلیم کرلیا گیا ہے۔
یہ بات انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی، غریب عوام کی تنخواہ میں خاطر خواہ اضافہ نہ کیا گیا تو مزید مشکل ہوجائے گی، کم سے کم اتنا اضافہ ضرور کریں تاکہ وہ بچوں کا پیٹ پال سکیں، پنشنرز کی پنشن آدھی سے بھی کم ہوگئی ہیں ہمیں ان کا خیال بھی کرنا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دنیا بھر میں گیس کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ گیس کا کنٹریکٹ کم معاوضے پر مل جائے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پرعمل درآمد کے باوجود تاحال اسٹاف لیول ایگریمنٹ سائن نہیں ہوا، اب یہ معاملہ آئی ایم ایف بورڈ میں جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نےآئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی تھیں، پھر بڑی مشکل سے آئی ایم ایف معاملات طے کیے، گزشتہ سال جو سیلاب آیاتباہ کن تھا اس نے بھی معیشت کو بےپناہ نقصان پہنچایا، کابینہ کے ممبران نے بحالی،ریلیف کیلئے دن رات کوششیں کیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جب سے ذمہ داری سنبھالی ہے سب سے پہلا امتحان آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنا تھا، اب ہم دوبارہ آئی ایم ایف کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھے ہیں اور اس کی تمام تر شرائط کو پر مکمل عمل درآمد بھی کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےایم ڈی سے تقریباً ایک گھنٹہ فون پربات ہوئی ، ایم ڈی آئی ایم ایف نے1،2مزید شرائط بتائی وہ بھی پوری کردیں، اب کوئی ایسی چیز نہیں باقی بچی جو آئی ایم ایف پروگرام میں رکاوٹ بنے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی باگ دوڑسنبھالی تو گزشتہ حکومت نے معیشت کاجنازہ نکال دیا تھا، سیلاب سے معیشت کو تقریباً30ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا، یوکرین کرائسز کے نتیجے میں عالمی منڈی میں اشیاء کی قیمتیں بڑھیں۔
وفاق کے علاوہ صوبوں نے بحالی کیلئے اربوں روپے خرچ کیے، وفاق نے100ارب روپےخرچ کیا بیرون ممالک سے امداد آئی، ہمارے بااعتماد دوست چین نے ہماری بھرپور مدد کی، گزشتہ 2،3ماہ میں چینی حکومت کی سپورٹ انتہائی مددگار ثابت ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبے میں ٹھوس اقدامات سے اچھے نتائج مل سکتے ہیں، دیہی علاقوں میں زرعی اجناس پر ویلیو ایڈڈ چین قائم ہے، اس سے دیہی علاقوں میں حوشحالی آئے گی، ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو معیشت تباہ ہوجائے گی، معاشی استحکام کا پہیہ سیاسی استحکام سے جڑا ہے، سیاسی استحکام کیلئے ریاست اور تمام ادارے یکسو ہیں۔
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کا لبادہ اوڑھ کر ریاستی علامتوں پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مذاکرات کے اہل نہیں، ان کی جانب سے کی گئی مسلح کارروائیوں کا احتساب کیا جانا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مذاکرات سیاسی عمل میں گہرائی سے سرایت کرتا ہے، مذاکرات جمہوریت کو پختہ اور ترقی دینے میں مدد کرتا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سیاسی اور آئینی پیش رفت اس وقت ہوئی جب سیاسی رہنما اتفاق رائے کے لیے میز پر بیٹھے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کا لبادہ اوڑھ کر ریاستی علامتوں پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مذاکرات کے اہل نہیں، ان کی جانب سے کی گئی مسلح کارروائیوں کا احتساب کیا جانا چاہیئے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی یہی رواج ہے۔
Dialogue is deeply embedded in the political process, which helps democracy mature & evolve. Many political & constitutional breakthroughs occured when political leaders sat across the table to craft a consensus.
However, there is a major difference here, the anarchists &…
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اردوان مظلوم مسلمانوں کے لیے طاقت کا ستون ہیں۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردوان کو ایک بار پھر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے صدر اردوان کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ پیارے بھائی رجب طیب اردوان کو ایک بار پھر جمہوریہ ترکیہ کے صدر کا تاریخی انتخاب جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Heartiest congratulations to my dear brother H.E. President @RTErdogan on his historic re-election as President, Republic of Turkiye. He is one of few world leaders whose politics has been anchored in public service. He has been a pillar of strength for the oppressed Muslims & a…
ان کا کہنا تھا کہ اردوان ترکیہ کے دوبارہ صدر منتخب ہوئے ہیں جو ایک بڑی تاریخی کامیابی ہے، صدر اردوان کی سیاست عوامی خدمت میں جڑی رہی ہے، وہ مظلوم مسلمانوں کے لیے طاقت کا ستون ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدراردوان مظلوم مسلمانوں کے حقوق کیلئے پرجوش آواز رہے ہیں، اردوان کی جیت ترک عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
کراچی : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے توڑدیا، عالمی سطح پر تیل مہنگا ہونے سے مہنگائی بڑھی۔
یہ بات شہباز شریف نے کراچی میں تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں جو کچھ ہوا سب آپ کے سامنے ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو مہنگائی بہت زیادہ تھی کیونکہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے توڑدیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو مہنگائی نہیں تھی، پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرکے توڑا، پچھلے سال ملک میں سیلاب نے تباہی مچادی تھی۔
گیس کی قیمت سے متعلق انہوں نے بتایا کہ کورونا کے دنوں میں گیس کی قیمتیں زمین پر آگئی تھیں، لیکن پچھلی حکومت نے گیس کا سودا نہیں کیا جس سے ملک کو کافی نقصان ہوا۔
شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بعد میں سخت شرائط رکھیں جسے ماننا پڑا، کورونا کے دوران گیس کی قیمتیں نیچے آچکی تھی اس وقت گیس نہیں لی گئی اور عالمی سطح پر تیل مہنگا ہونے سے بھی مہنگائی بڑھی۔
انہوں نے بتایا کہ دوست ممالک کی مدد سے ادائیگیوں کا گیپ مکمل کرلیا ہے، ملک میں ایک سال سے سیاسی عدم استحکام ہے، آئی ایم ایف کی تمام شرائط 100فیصد پوری کردی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں معاشرے کے ہر طبقے میں تقسیم ہوئی،9مئی کو وہ ہوا جو دشمن کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، احتجاج پہلے بھی ہوئے لیکن کسی نے ملک دشمنی نہیں کی۔
اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیمی رئیسی میں کل غیر رسمی ملاقات ہوگی، تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر و زیراعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، گوادر کے لیے پاور منصوبے سے متعلق تقریب میں وفاقی وزراء اور صوبائی حکومت کے حکام شریک ہوں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور ایرانی صدر میں ملاقات کل بلوچستان کے علاقے پشین میں ہوگی، وزیراعظم اور ایرانی صدر مشترکہ طور پر ایران سے 110میگا واٹ بجلی درآمد منصوبے کا افتتاح کرینگے۔
اس موقع پر پاک ایران تعلقات میں وسیع پیمانے پر توسیع پر بھی مشاورت کی جائے گی، یاد رہے کہ اپران اور پاکستان کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں، مند کے مقام پر پاک ایران تجارتی منڈی کھول دی گئی ہے ،مزید2منڈیوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔
لاہور : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس پر حملے سے قوم کا سر شرم سے جھک گیا، عمران خان نے منظم منصوبہ بندی کرکے یہ سب کچھ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جناح ہاؤس، سی ایم ایچ اور سروسز اسپتال کا دورہ کیا اور9مئی کے واقعات میں زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کی عیادت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے حملہ کرتے ہوئے اس بات کا بھی خیال نہیں رکھا کہ یہ کس کا گھر ہے، ایسی بربریت اور ملک دشمنی کی مثال75سال میں نہیں ملتی،
کبھی سوچا نہیں تھا ایسا واقعہ بھی ہوگا پوری قوم کے سر شرم سے جھک جائیں گے، کاش ہماری زندگی میں یہ لمحہ نہیں آتا، جنہوں نے یہ کارروائی کی ان کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
جنہوں نے ایسی کاررروائیاں کیں ان کو کٹہرے میں لایا جائے گا، قانون کے مطابق ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے گی،
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پلاننگ کرکے یہ سب کچھ کیا ہے شرپسندوں کو ہدایات دینے والوں کو بھی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
افواج پاکستان کے جوان ملک کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کے گھروں میں آگ لگائی گئی۔
آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دنیا بھر کے صحافیوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے لکھا کہ خاص طور پر پاکستان کے صحافیوں کا کام قابل تعریف ہے جو وہ قوم کو آگاہی اور تعلیم دینے کیلئے کررہے ہیں۔
On World Press Freedom Day, I pay glowing tributes to journalists across the world, particularly those in Pakistan for the commendable work they are doing to inform & educate the people. The environment in which they work is often full of challenges & risks and yet they never…
وزیراعظم نے کہا کہ جس ماحول میں صحافی کام کرتے ہیں وہ اکثر چیلنجز اور خطرات سے بھرا ہوتا ہے، چیلنجز اور خطرات کے باوجود بھی صحافی اپنی ذمہ داری سے کبھی نہیں چوکتے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ صحافت کے نگران کردار نے جمہوریت اور شفاف حکمرانی کے نظریات کو تیار کرنے میں مدد کی ہے۔
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے روانگی کے موقع پر کہا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات تاریخی ہیں اور گزشتہ دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے آج برطانیہ جا رہا ہوں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات تاریخی ہیں اور دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے، برطانوی بادشاہ اور شاہی خاندان پاکستان کے عظیم دوست رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران دولت مشترکہ رہنماؤں کی کانفرنس میں شرکت بھی ہوگی جہاں دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی ہوگی۔
Leaving for the UK today to represent Pakistan at the the coronation ceremony of His Majesty King Charles III. The UK-Pakistan relations are rooted in shared history & multifaceted bonds that have grown stronger over the decades. The British monarch & the royal family have been…