Tag: PM speech

  • وزیراعظم کادورہ امریکا20سے23اکتوبر کو ہوگا، دفترخارجہ

    وزیراعظم کادورہ امریکا20سے23اکتوبر کو ہوگا، دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے وزیراعظم نوازشریف بیس سے تئیس اکتوبرتک امریکا کا دورہ کریں گے۔کشمیری رہنما علی گیلانی
    کودورے کی دعوت دی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا دورہ امریکا بیس سے تئیس اکتوبرکوہوگا۔ وزیراعظم امریکی صدربراک اوباما سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پربات کریں گے،دورے میں معیشت کی بحالی سمیت اہم امورپربات چیت ہوگی۔

    ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے کشمیری رہنما علی گیلانی کوپاکستان کےدورے کی دعوت دی ہے۔گذشتہ کئی سال سے پاکستان میں مقیم بھارتی لڑکی گیتا کی واپسی کے بارے میں ترجمان کا کہنا تھا گیتا کی واپسی پربھارت کے جواب کا انتظارہے۔

    ترجمان نے کہاکہ سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری کی بھارت میں کتاب کی رونمائی کی تقریب میں خلل ڈالاگیا۔

    انہوں نےکہا کہ پاکستان نےبھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی اور بھارتی جارحیت سے متعلق اقوام متحدہ کوتین ڈوزیئرزدےدیئے ہیں۔

  • بھارت کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے: دفترخارجہ

    بھارت کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے: دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں مگرافغانستان میں داعش کی موجودگی پرکوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔

    دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا ہفتہ واربریفنگ میں کہنا تھا کہ داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں ہے۔

    پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اورافغانستان اورطالبان کے مذاکرت کی حمایت کرتا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارت سرحد پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے اسے معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔

    پاکستان اورامریکہ کے تعلقات مضبوط ہیں۔ وزیراعظم تیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر یں گئے۔ جنر ل اسمبلی میں وزیراعظم کی تقریرکو حتمی شکل دی جارہی ہے۔