Tag: PM Talk

  • ایم کیوایم کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے، جہانگیرترین

    ایم کیوایم کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے، جہانگیرترین

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا ہے کراچی میں بڑی دھاندلی ہوتی ہے، ایم کیوایم کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے۔

    عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ کراچی میں بڑی دھاندلی ہوتی ہے، ایم کیوایم کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے۔

    پی ٹی آئی کی جدوجہد کے نتیجے میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا۔ امید ہے زیادہ ترسیاسی جماعتیں دھاندلی سے متعلق موقف کمیشن میں پیش کریں گی۔

    انہوں نے کہا کہ کمیشن کے اعلان کے بعد ہی پی ٹی آئی نے ٹاسک فورس بنائی ہے جومستند ثبوت فراہم کرے گی۔

  • کراچی کے حالات ٹھیک ہوتے تو آپریشن نہ ہوتا، شاہ محمود قریشی

    کراچی کے حالات ٹھیک ہوتے تو آپریشن نہ ہوتا، شاہ محمود قریشی

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پارٹی کی قیادت نے یمن کے معاملے پر ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا۔

    ملتان میں نجی کالج کا افتتاح کرنے کی بعد شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات ٹھیک ہوتے تو آپریشن نہ ہوتا، ایم کیو ایم جمہوری طرز عمل کے تحت سیاست نہیں کررہی، سیاست بازو کے زور پر نہیں ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات نے پاکسانی معیشت کا استحصال کیا ہے، بھتہ لیا جاتا ہے، ہڑتالیں کروائی جاتی ہیں اور 2013 کا الیکشن بھی کراچی میں شفاف نہیں ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کیمپ اکھاڑنے والے اور ہمارے کارکنوں کو زخمی کرنے والے ایم کیو ایم کے کارکنان نہیں تھے تو فاروق ستار انہیں کیوں سمجھا رہے تھے۔

  • حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد : اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے جلد مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    حکومت اور تحریک انصاف میں رابطہ ہو ہی گیا، اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کو فون کیا، ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے جلد مذاکرات شروع کرنے پراتفاق کیا۔

     اس سے قبل ترجمان پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ اسحاق ڈاراورجہانگیرترین کی آج ملاقات ہوگی، انھوں نے پنجاب میں پیٹرول کی قلت کو عوام پر ظلم قرار دیا۔

     شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو شہربندکرنیکی ضرورت نہیں،حکومت نےخود شہر بندکرادیئے ہیں، وقت دیکھ کرسڑکوں پرنکلیں گے،جس کے لائحہ عمل کااعلان جلد کیا جائے گا۔

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دھاندلی کامسئلہ حل کرنے کے لئے جوڈیشل کمیشن کاقیام ضروری ہے، جوڈیشل کمیشن بننےکےبعد آئندہ کالائحہ عمل طےکریں گے،انہوں نےکہا کہ حکومت کواتنا جھوٹ نہیں بولناچاہیےاوراپنی غلطی تسلیم کرنی چاہیے۔

  • تحریک انصاف نے مزاکرات ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

    تحریک انصاف نے مزاکرات ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے تین اختلافی نکات پراپنا مؤقف پھر پیش کردیا، شاہ محمودقریشی کہتے ہیں مزید مذاکرات بے سود ہوں گے، اسحاق ڈارنے کہا آج قیادت سےبات کریں گے۔

     عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے مذاکرات کاایک دور بے نتیجہ ختم ہوگیا، تحریک انصاف کےرہنما شاہ محمودقریشی کہتے ہیں تحریک انصاف نے مؤقف پیش کردیاہےلیکن حکومت تحقیقات سے کترارہی ہےمزید بات چیت بے سود دکھائی دیتی ہے۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےبتایا تین نکات پراختلاف ہے۔قیادت سے بات نہیں کرسکےبدھ کومشاورت کے بعد جواب دیں گے،وفاقی وزیراحسن اقبال کاکہناتھاملک میں اتحاد کی فضا برقرار رکھیں گےپی ٹی آئی کے تحفظات دورکرنے کیلئے تیار ہیں،احسن اقبال کاکہناتھامسئلے کے آئینی اور قانونی حل کیلئے مشاورت جاری ہے۔

  • مذاکرات پرمزید لچک نہیں دکھائیں گے، پی ٹی آئی کورکمیٹی

    مذاکرات پرمزید لچک نہیں دکھائیں گے، پی ٹی آئی کورکمیٹی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اب مزید لچک کا مظاہرہ نہیں کیا جاسکتا، اگر حکومت نے معاملات کو طول دیا تو احتجاج کی پھر کال دی جاسکتی ہے۔

      عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا جائزہ لیا گیا ۔

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان تین نکات پر ڈیڈ لاک برقرار ہیں اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف مزید لچک کا مظاہرہ نہیں کرسکتی، کل جماعتی کانفرنس میں فوجی عدالتوں کی حمایت پر عمران خان نے کور کمیٹی کو اعتماد لیا اور دہشتگردی کے خلاف تعاون کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

     تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ تعاون کا مطلب یہ نہیں تھا کہ دھاندلی کے مؤقف سے پیچھا ہٹا جائے، کورکمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مذاکرات کے معنی خیز نتائج نہ نکلے تو دوبارہ سے احتجاج کی کال دے سکتی ہے۔

  • حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین ہونے والا مذاکرات کل شام تک ملتوی

    حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین ہونے والا مذاکرات کل شام تک ملتوی

    اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف میں آج ہونے والے مذاکرات کل شام تک ملتوی کر دیے گئے ۔

    گزشتہ انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے حکومت اور پاکستان تحریک کے مابین ہونے والے مزاکرات کل شام تک ملتوی کر دیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے مزاکرات کل شام جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر دوبارہ ہونگے،مزاکرات حکومتی مزاکراتی ٹیم کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیے گئے ہیں ۔

  • حکومت پی ٹی آئی مذاکرات: جلد اچھی خبردیں گے، شاہ محمود قریشی

    حکومت پی ٹی آئی مذاکرات: جلد اچھی خبردیں گے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے،فریقین نے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مثبت پیش رفت کا اشارہ دے دیا۔

    حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات بحالی کے بعد دوسرا دور جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر ہوا،مذاکرات میں حکومت کی جانب سے اسحق ڈار اور احسن اقبال جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین شریک ہوئے۔

    مذاکرات میں فریقین کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام اور آئینی تحفظ فراہم کئے جانے سے متعلق مختلف نقاط پر بات چیت ہوئی۔ جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ معاملات حل کی جانب بڑھ رہے ہیں،امید ہے کہ اگلی نشت تک جو ڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق ہو جائیگا، اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات میں دونوں جماعتوں کی جانب سے تعاون اور نیشنل ایکشن پلان کمیٹی میں تحریک انصاف کی شمولیت خوش آئند ہے،تحریک انصاف اسمبلیوں میں واپس آکر الیکٹورل ریفارم میں بھی شریک ہو۔

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ مذاکرات میں عدالتی کمیشن کے قیام سے متعلق ٹی او آرز پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے،آئندہ ہوانے والا مذاکراتی دور نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ عدالتی کمیشن کے قیام اور نتیجہ پر منحصر ہو گا،دونوں فریقین کے مابین مذاکرات کا اگلا دور سوموار کی شام ہو گا۔

  • تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم

    تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے مذاکرات کی حکومتی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے ، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں حکومت عدالتی کمیشن قائم کرےکراچی اور لاہور کا احتجاج روک دیں گے۔

    وزیر خزانہ اسحق ڈار کی جانب سے غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش پر شاہ محمود قریشی نے اسے خوش آئندقرار دیا ہے  ،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کریں گے کہ بات وہیں سے بڑھائیں جہاں یہ رکی تھی ، انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن کے طریقہ کار سے مذاکرات کا آغاز کریں گے۔

    مذاکرات کی غیر مشروط بحالی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی تک احتجاج جاری رہے گا، البتہ جس دن جوڈیشل کمیشن نے کام کا آغاز کر دیا ، اس دن سے اسلام آباد سے باہر کا احتجاج ختم کر دیا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی فیصل آباد شوملتوی کرے تومذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار

    پی ٹی آئی فیصل آباد شوملتوی کرے تومذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پی ٹی آئی کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کاٹاسک دے دیا، اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان بات چیت کےدوران احتجاج ملتوی کردیں۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت کے ساتھ انتخابی دھاندلیوں اور دیگر امور پر مذاکرات پھر شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے، ان نے ہدایت کی کہ اسحاق ڈارپی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقات میں ٹی او آرز طے کریں گے اور ان ٹرم آف ریفرنسز کو ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

    اسحاق ڈار کا کہناہے کہ حکومت بات چیت پر یقین رکھتی ہے عمران خان بات چیت کےدوران احتجاج ملتوی کردیں، تحریک انصاف کو مذاکرات کی باضابطہ دعوت دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتی ہے،لیکن پی ٹی آئی کا کہنا ہے وہ فیصل آبادشو ہر حال میں کرےگی۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے تیارہیں،عمران نے کنٹینر پر کھڑے ہوکر مذاکرات ختم کرنےکااعلان کیا،انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فیصل آبادشوملتوی کرے تو مذاکرات کیلئےتیارہیں۔

  • نواز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے اسحاق ڈار کو ٹاسک دے دیا

    نواز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے اسحاق ڈار کو ٹاسک دے دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی کے ساتھ دوبا رہ مذاکرات شروع کرنے کے لیے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹاسک دے دیا ہے۔

    حکومت کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت کے ساتھ انتخابی دھاندلیوں اور دیگر امور پر مذاکرات از سر نو شروع کرنے کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اجازت دے دی ہے اسحاق ڈار آج پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقات میں ٹی او آرز طے کریں گے اور ان ٹرم آف ریفرنسز کو کل ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔