Tag: PM visit Behrain

  • وزیراعظم نواز شریف کی بحرین کے وزیر اعظم سے ون ٹو ون ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف کی بحرین کے وزیر اعظم سے ون ٹو ون ملاقات

    مناما: وزیراعظم نواز شریف نے بحرین کے وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ سے ملاقات کی۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے قضیبیہ پیلس میں بحرین کے وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے ساتھ ون ٹو ون ملاقات کی، جس میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید بہتر بنانے کاخواہاں ہے اور پاکستان بالخصوص توانائی کے شعبے میں بحرین کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بحرین متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں،اس موقع پر بحرین کے وزیراعظم نے بحرین کے استحکام اور سماجی و اقتصادی بہتری کے حوالے سے پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہا۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف کل دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوں گے

    وزیرِاعظم نواز شریف کل دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کل دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوں گے۔

    ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِاعظم نوازشریف کودورے کی دعوت بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ بن الخلیفہ اور وزیر اعظم نے دی ہے، اپنے دورہ بحرین میں دونوں رہنما خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    وزیرِاعظم اپنے دورے کے دوران بحرین کے شاہ اور بحرینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، جس میں توانائی، دفاع، تجارت سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔

    ترجمانِ دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان اور بحرین کے درمیان مختلف شعبوں میں بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں، دو روزہ دورے میں اعلیٰ سطح وفد وزیرِاعظم نوازشریف کے ہمراہ ہوگا۔

    نئے سال کی آمد پر وزیرِاعظم نواز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، سال دو ہزار چودہ میں انہوں نے چودہ غیر ملکی دورے کیے تھے۔

    واضح رہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی بجرین کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ بحرین کے شاہ نے مارچ دو ہزار چودہ میں پاکستان کا سرکاری دورہ کیا تھا