Tag: PM

  • وزیراعظم تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، شاندار استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

    وزیراعظم تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، شاندار استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

    بیجنگ: وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کے بعد بیجنگ پہنچنے پر وزیراعظم کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے وزیرثقافت اور پاکستان میں تعینات سفیر نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی بھی استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھیں۔

    بیجنگ پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کوگارڈآف آنرپیش کیاگیا، وزیراعظم عمران خان آج چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور چین کی کونسل فارپروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ سے خطاب بھی کریں گے۔

    ملک کی خوشحالی، خطے کے امن اور مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کرنے کے مشن پر وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر چین پہنچے ہیں۔

    دورے کے دوران معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیربحث آئے گا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ چین میں ایم ایل ون کا بھی فیصلہ ہوگا، معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیربحث آئے گا، اس دوران معیشت سے متعلق اہم فیصلے ممکن ہیں۔

    عمران خان کی آرمی چیف کے ہمراہ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت پر وزیراعظم چین کی قیادت کا شکریہ ادا کریں گے۔

    اس کے علاوہ سی پیک، ایم ایل ون، معیشت اور اقتصادیات پر بات چیت ہوگی، وزیراعظم پاکستان پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند چینی تاجروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    دورہ چین کے موقع پر متعدد مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ہوں گے، سی پیک، پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے امور، ایم ایل ون اور دیگر معاملات بھی زیر غور آئیں گے، عمران خان کی جمعرات کو وطن واپسی ہوگی, حکومتی وفد میں وفد میں شاہ محمود قریشی، عبدالحفیظ شیخ، شیخ رشید اور خسروبختیار شامل ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان آج تین روزہ دورے پر چین جائیں گے

    وزیراعظم عمران خان آج تین روزہ دورے پر چین جائیں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج تین روزہ دورے پر چین جائیں گے، اس دوران معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیربحث آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ چین کے موقع پر وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، عبدالحفیظ شیخ، شیخ رشید اور خسروبختیار بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔

    دورہ چین میں ایم ایل ون کا بھی فیصلہ ہوگا، معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیربحث آئے گا، اس دوران معیشت سے متعلق اہم فیصلے ممکن ہیں۔

    وزیراعظم کے دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے جبکہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم کے دورہ چین میں پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کےامور بھی زیر غور آئیں گے جبکہ عمران خان کی جمعرات کو وطن واپسی ہوگی۔

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کامظہر ہے، سی پیک کےتحت جاری منصوبوں میں رکاوٹیں دور کررہے ہیں, منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں چین کا دورہ کروں گا، دورے میں چینی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، ملاقاتیں پاک چین دوستی مزید مستحکم کرنے میں مدد گار ہوں گی، اہم دورہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

  • وزیراعظم کا دورہ چین دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت بخشے گا: خسرو بختیار

    وزیراعظم کا دورہ چین دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت بخشے گا: خسرو بختیار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا چین کا دورہ دونوں اسٹرٹیجک پارٹنرز کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت بخشے گا.

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی سمیت سی پیک پر بھی تبادلہ خیال کیا.

    ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ چین کے علاوہ اسپیشل اکنامک زونز اور ایم ایل ون اور نومبر میں ہونے والی مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس زیر بحث آیا.

    اس موقع پر خسروبختیار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے آنے سے سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ہو گئی ہے.

    پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں، خسرو بختیار

    چینی سفیر نے سی پیک کی رفتار تیز کرنے پر وفاقی وزیر خسرو بختیار اور وزارت منصوبہ بندی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں دوست ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے.

    وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ کے دوران سی پیک کے تحت زراعت، صنعت اور سماجی و معاشی شعبوں میں تعاون کو وسعت دی جائے ی.

    انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے سے سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ہو گئی ہے.

  • ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو افراد کی شہادت، وزیراعظم آزاد کشمیر کی مذمت

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو افراد کی شہادت، وزیراعظم آزاد کشمیر کی مذمت

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے دو افراد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں شرمندگی کے باوجود بھارت باز نہ آیا، مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کے ساتھ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں میں بھی اضافہ کردیا۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2افراد کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں، بھارت دنیا میں کشمیر ایشو پر پسپائی کا غصہ معصوم شہریوں پر نکال رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نے عالمی سطح پر بھارت کو ذلت سے دوچار کیا، ایل اوسی پر بھارتی فوج کا نشانہ بچے، بوڑھے اور خواتین ہیں۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، بزرگ خاتون اور نوجوان شہید

    خیال رہے کہ گذشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سال کی سلامت بی بی اور 13 سالہ ذیشان ایوب شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی اشتعال انگیزی سے 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • آزاد کشمیر: وزیر اعظم آج زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    آزاد کشمیر: وزیر اعظم آج زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    میرپور: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کو چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان (آج) پیر کو میرپور کا دورہ کریں گے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ زلزلے کے باعث 5 ہزار گھر بری طرح متاثر ہو چکے ہیں، سب سے زیادہ تباہی ساہنگ کے قریب گائہں میں ہوئی۔

    ان کا کہنا ہے کہ متاثرین کے لیے دواؤں اور راشن کی کمی نہیں ہے، متاثرین کے لیے حکومت پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان کرچکی ہے، زلزلے سے پانچ سے چھ ہزار گھر شدید متاثر ہوئے ہیں۔

    آزاد کشمیر زلزلہ، قدرت کا معجزہ، تین روز بعد لڑکی زندہ سلامت ملبے سے برآمد

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ زلزلے سے چترپڑی کے علاقے میں شادی ہال بھی منہمدم ہوا ہے، پاک فوج کے جوان متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں دن رات مصروف عمل ہیں، حکومت کی جانب سے متاثرین کو5،5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد اور پنجاب کے متعدد شہروں سمیت آزاد کشمیر میں منگل کی سہ پہر کو 5.8 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے باعث 25 افراد جاں بحق جب کہ 452 افراد زخمی ہوئے۔

  • پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں، تنازعے کا حل ضروری ہے: ٹرمپ

    پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں، تنازعے کا حل ضروری ہے: ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ثالثی کی پشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں، تنازعے کا حل ضروری ہے۔

    اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے ساتھ ملاقات مثبت رہی، دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں، معاملات ٹھیک کرنا ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اور مودی سے ملاقاتوں میں کشمیر پر بات کی، ثالثی سمیت ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہوں، تنازعے کا حل ضروری ہے۔

    ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو مل کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیئے، کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن مدد کرسکتا ہوں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر متعدد بار پاک بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کرچکے ہیں، لیکن بھارت اسے دوطرفہ مسئلہ قرار دے کر مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرلیتا ہے۔

    بھارت مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ کہہ کر امریکا اور عالمی برادری سے فریب کررہا ہے، شاہ محمود

    گذشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کیا جس پر امریکی صدر نے کہا ساری باتیں مودی سے کروں گا، ٹرمپ نے مودی سے ساری باتیں بھی کیں لیکن مودی نے امریکی صدر کو کہا کہ یہ ہمارا آپس کا معاملہ ہے۔

    شاہ محمودقریشی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ کشمیر کا مسئلہ دوطرفہ نہیں ہے، بھارت دوطرفہ کہہ کر امریکا کو دھوکا اور عالمی برادری سے فریب کررہا ہے۔

  • عمران خان انسانیت کے سفیر بن کر اقوام متحدہ گئے ہیں: علی زیدی

    عمران خان انسانیت کے سفیر بن کر اقوام متحدہ گئے ہیں: علی زیدی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ مودی حکومت کررہی ہے، ہٹلر نے بھی یہی کیا تھا، وزیر اعظم نے پریس کانفرنس میں واضح کر دیا عالمی برادری کو کشمیر کے معاملے پر کھڑا ہونا پڑے گا۔

    اپنے ایک بیان میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان انسانیت کے سفیر بن کر اقوام متحدہ گئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے، فوری کرفیو ہٹایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہٹلر نے 1939 میں بڑا جلسہ کیا اور تین ماہ بعد جنگ شروع کر دی تھی، لوگ پریشان ہیں مودی نے پچاس ہزار لوگ کیسے اکٹھے کر لئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مودی ہٹلر اور آر ایس ایس کے نظریے پر چلتا ہے، ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروایا جائے، کشمیر سے فوری طور پر کرفیو ہٹایا جائے۔

    بھارت مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ کہہ کر امریکا اور عالمی برادری سے فریب کررہا ہے، شاہ محمود

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے، غزہ میں انسانی بحران پیدا ہوا تو ترکی نے انسانی بنیادوں پر اپنے بحری جہاز بھیج تھے، ترکی نے اپنے بحری جہاز کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات ترکی بھیجی تھی، یہ نہ ہو پاکستان کو بھی بحری جہاز مقبوضہ کشمیر میں بھیجنے پڑیں۔

    علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے حق میں نہیں، جنگ سے اور لوگ مر جاتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ڈرپوک ہیں، ہمارا پیغام واضح اور کلیئر ہے۔

  • دنیا کو نسلی امتیاز کا سامنا ہے، قوم پرستی کا رجحان بڑھ رہا ہے: وزیراعظم نیوزی لینڈ

    دنیا کو نسلی امتیاز کا سامنا ہے، قوم پرستی کا رجحان بڑھ رہا ہے: وزیراعظم نیوزی لینڈ

    نیویارک: وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن نے کہا ہے کہ دنیا کو کرائسٹ چرچ واقعے جیسے حالات کا سامنا ہے، خطے میں نسلی امتیاز کا سامنا ہے، قوم پرستی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ حملے کے بعد اسلحہ قانون میں تبدیلی کی، دنیا کو کرائسٹ چرچ واقعے جیسے حالات کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں، دنیا میں لوگوں کو امن کی ضرورت ہے، نیوزی لینڈ میں مختلف نسلوں کے لوگ امن سے رہتے ہیں، دنیا بھر میں پھیلے ہتھیاروں پر کنٹرول کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی ضرورت ہے، توانائی کے حصول کیلئے شمسی توانائی سے کام لیا جانا چاہیے، زرات میں گیسوں کے اخراج کو روکنے کی ضرورت ہے۔

    سانحہ کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ میں ہتھیاروں سے متعلق قوانین مزید سخت

    وزیراعظم نیوزی لینڈ نے واضح کیا کہ توانائی، ٹرانسپورٹ اور صنعتوں کو ماحول دوست بنانا ضروری ہے، تاکہ ہم اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے افراد کو مسلح شخص نے گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 51 ہلاک اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

  • وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر کی ملاقات، کشمیر کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش

    وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر کی ملاقات، کشمیر کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش

    واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی اس موقع پر مقبوضہ کشمیر بھی بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان اور سینیٹر لنزے گراہم کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر خصوصی گفتگو ہوئی۔

    وزیراعظم نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں لنزےگراہم کے تعاون کو سراہا، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورت حالت پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔

    اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن سے انسانی بحران نے جنم لیا، مقبوضہ وادی میں بھارتی اقدام سے خطے کے استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔

    میں پوری دنیا میں مظلوم کشمیریوں کا سفیر بنوں گا، وزیراعظم عمران خان

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ ہے، امریکا مسئلہ کشمیر کے حل میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔

    وزیراعظم کے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، افغان تنازع کے سیاسی حل کے لیے امریکا کے ساتھ کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں، افغانستان میں بات چیت کی جلد بحالی کیلئے پُرامید ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا امریکا میں آج اہم دن ہے، وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوگی۔

  • وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے: ملیحہ لودھی

    وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے: ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج نیو یارک پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر وہ جنرل اسمبلی میں خطاب کے علاوہ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    اپنے ایک بیان میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیر اعظم اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے، ان کا یہ دورہ مشن کشمیر ہے، عمران خان یواین جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ عمران خان کا اقوام متحدہ کا یہ پہلا دورہ ہے، وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، اس دوران وہ کشمیر میں جاری بھارتی تسلط سے آگاہ کریں گے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم اوآئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کیلئے عشائیے کا اہتمام کررہے ہیں، وزیراعظم کی ٹرمپ سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ترکی اور ملائشیا کے ساتھ سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کریں گے، عمران خان نفرت انگیز بیانیوں کے تدارک پر منعقد کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

    پاکستان کی مستقل مندوب نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم موسمیاتی تغیر، صحت اور سرمایہ کاری پر عالمی کانفرنسز میں شرکت کریں گے جبکہ نیویارک میں ایشیا سوسائٹی، کونسل آن فارن ریلیشن میں بھی خطاب ممکن ہے۔

    خیال رہے کہ 150سے زائد عالمی سربراہان یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔