Tag: PM

  • وزیراعظم آج دوروزہ دورے پرقطرروانہ ہوں گے

    وزیراعظم آج دوروزہ دورے پرقطرروانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے، وزیراعظم قطر کے امیر سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر آج قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اہم وفاقی وزرا بھی ہوں گے۔

    وزیراعظم پاکستان دورے کے دوران قطر کے امیر سے ملاقات کریں گے اور قطر کے ہم منصب سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان کی افرادی قوت کو قطربھیجنے کے مسئلے پربھی بات چیت کریں گے۔

    قطر ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرے گا: قطری سفیر

    یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں قطری سفیر صقر بن مبارک کا کہنا تھا کہ قطر ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرے گا، جس کے لیے قطری ویزہ مراکز جلد قائم کیے جا رہے ہیں۔

    قطری سفیر کا مزید کہنا تھا کہ قطر اسکولوں سے باہر پاکستانی 10 لاکھ بچوں کو تعلیم فراہم کرے گا۔

  • وزیراعظم کے ٹوئٹ پر مخالفت کرنےوالوں کووزیراطلاعات کاکراراجواب

    وزیراعظم کے ٹوئٹ پر مخالفت کرنےوالوں کووزیراطلاعات کاکراراجواب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کےٹوئیٹ پر مخالفت کرنےوالوں کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا وزیراعظم نے تو صرف نشاندہی کی ہے کہ بہت سارے لوگوں کے دل کیوں باہر دھڑکتے ہیں؟کسی کوپاکستان میں دلچسپی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کےٹوئیٹ پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا جس کا جہاں انٹرسٹ ہے وہ اس ملک سےوہیں بھاگنا چاہتا ہے، وزیراعظم نےتوصرف نشاندہی کی ہے کہ بہت سارےلوگوں کےدل کیوں باہردھڑکتےہیں؟ جن کے کاروبار باہر ہیں وہ وہاں جانا چاہتے ہیں، کسی کوپاکستان میں دلچسپی نہیں ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے جیسےلوگ جن کا پاکستان سے باہرٹکے کا کاروبارنہیں ہے ، ہمارا دلچسپی پاکستان میں ہے، جہاں ہم نےساری عمررہنا ہے جہاں ہماری قبریں ہونی ہیں ، ہم اس جگہ کو سنواریں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ای سی ایل میں پارلیمینٹرینز کے ناموں پر اپوزیشن کی تشویش پر سوالات اٹھا دیئے تھے اور کہا تھا کہ کچھ ارکان اسمبلی ای سی ایل سےاتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟یہ ارکان اسمبلی بیرون ملک جانے کے اتنے شوقین کیوں ہیں؟

    مزید پڑھیں : کچھ ارکان اسمبلی ای سی ایل سےاتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟وزیراعظم عمران خان کا سوال

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہت سے کام جوسیاستدان پاکستان میں اور پاکستان کے لیےکرسکتے ہیں، ملک سے محبت کے دعوے کرتے ہیں ،لیکن کچھ بیرون ملک کےبارباردوروں کے لیےانتظارنہیں کرسکتے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ ارکان اسمبلی کےپاس اقامے ہیں یابیرون ملک رہائش ہے، کیا یہ رجحان کوئی ان کو سمجھاسکتاہے، جو ملک میں رہنے اور کام کرنے پر خوش ہیں کیونکہ ہم حقیقت میں پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کاروباری سرگرمیوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور اقتصادی ماہرین شریک ہوئے۔

    اجلاس میں ملک میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے سہولتوں کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے مسائل سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کی فتح پر مبارکباد دی تھی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب صدر اور ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی میں فیڈریشن کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں، ملکی معاشی ڈھانچے میں انقلابی اصلاحات کے عمل کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ پرامید ہوں فیڈریشن اقتصادی مسائل کے حل میں دست و بازو بنیں گے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں مختلف امور زیر غور آئیں گے جبکہ مختلف تقرریوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 26 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

    اجلاس میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جانے والے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت 172 افراد کی فہرست پر کمیٹی سفارشات زیر غور لائی جائیں گی۔ ڈی جی سول ایوی ایشن کا اضافی چارج بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    اجلاس میں نیشنل ٹیرف کمیشن کی تعیناتی، پاکستان ٹوبیکو کے ڈائریکٹر کی توسیع، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی عمان اور پاکستان کے درمیان ایم او یو، سیکریٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ، سیکریٹری بی آئی ایس پی کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں نئے چیئرمین سی ڈی اے کی تقرری، کراچی شپ یارڈ کے ایم ڈی کی ڈیپوٹیشن پر تقرری مختلف اداروں کے سربراہان اور سیکریٹریز اور اسلام آباد اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔

    اجلاس میں ترک شہری کی ڈیپوٹیشن یا گرفتاری کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 جنوری کو طلب کیا گیا تھا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 172 افراد کے نام فی الحال ای سی ایل سے نہیں نکالے جائیں گے اور فرداً فرداً تمام افراد کی اسکیننگ کی جائے گی۔

  • وزیر اعظم کا پاکستان ترک بزنس کاؤنسل سے خطاب

    وزیر اعظم کا پاکستان ترک بزنس کاؤنسل سے خطاب

    انقرہ: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان 1960 میں ایشیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت تھی، 60 کی دہائی میں پاکستان ملائشیا اور جنوبی کوریا کے لیے رول ماڈل تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ترکی میں پاکستان ترک بزنس کاؤنسل سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان ملائشیا اور جنوبی کوریا کے لیے رول ماڈل تھا۔ 60 کی دہائی کے بعد منافع کمانے کو برا سمجھا جانے لگا، معیشت کو نقصان پہنچا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 80 کی دہائی میں کچھ سیاستدان اور بیورو کریٹ کاروبار میں منافع کے خلاف تھے۔ ہم سمجھتے ہیں کاروبار سے منافع کمانا کوئی بری بات نہیں، منافع سے لوگوں کو غربت سے نکالنے میں مدد ملتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جتنی دولت کمائی جائے گی اتنے ہی ٹیکسز زیادہ حاصل ہوں گے، ہم سرمایہ کاری اور کاروبار میں حائل رکاوٹوں کو دور کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم آفس میں دفتر قائم کیا گیا ہے جو مسائل کو حل کرے گا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیشنلائزیشن کی پالیسی نے معیشت کو شدید نقصان پہنچایا۔ کرپشن نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا، موجودہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے باعث سرمایہ کاری اور کاروبار کو نقصان پہنچتا ہے، حکومت بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مربوط کوششیں کر رہی ہے۔ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ویلتھ کریشن کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے، پالیسی سے ہم اپنے قرضے اتار سکتے ہیں۔ پالیسی لوگوں کو غربت کی لکیر سے اوپر لا سکتی ہے۔ چین کی مثال ہمارے سامنے ہے، چین نے 30 سالوں میں 700 ملین افراد کو غربت کی لکیر سے نکالا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ترکی میں موجود ہیں۔ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر، خسرو بختیار اور مشیر تجارت رزاق داؤد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

    ترکی میں وزیر اعظم نے تاجروں اور صنعت کاروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، پاکستان اور ترقی کے درمیان دو طرفہ تجارت کا فروغ ضروری ہے، ترکی کی تحریک آزادی میں بھی پاکستان کے لوگوں کا بڑا کردار ہے۔

    وزیر اعظم نے وفد کے ہمراہ مولانا جلال الدین رومی کے مزار پر حاضری بھی دی جہاں انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم ترک صدر رجب طیب اردغان سے ملاقات بھی کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  • ترکی پاکستان کا بہت قریبی ساتھی اور پراعتماد دوست ہے: شاہ محمودقریشی

    ترکی پاکستان کا بہت قریبی ساتھی اور پراعتماد دوست ہے: شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترکی نے افغانستان میں قیام امن کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، ترکی پاکستان کا بہت قریبی ساتھی اور پراعتماد دوست ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرخزانہ اسدعمر دورہ روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوچکے ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے کی صورت حال پر ترکی کی قیادت کو اعتماد میں لیں گے، سیاسی رفاقت اور دوستی کو تزویراتی اقتصادی شراکت داری میں بدلنا ہے، ترکی کے صدر سے دوطرفہ معاملات پر گفتگو ہوگی۔

    انہوں نےکہا کہ ترک قیادت سے وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے، تجارت، سرمایہ کاری، معیشت اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترکی نے پاکستان کے نقطہ نظر کی ہمیشہ حمایت کی ہے، دونوں ممالک نے خطے کی صورت حال پر اعتماد میں لیا، ترکی نے سہ فریقی مذاکرات میں بھی پاکستان کی حمایت کی۔

    وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پرترکی روانہ

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوری میں ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ پاکستان آئیں گے، پاکستان ترکی اور آذربائیجان سہ افریقی مذاکرات ہوں گے، مذاکرات میں افغان امن عمل اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم دورے کے دوران برنس فورم سے خطاب کریں گے اور تری کی کاروباری شخصیات کے علاوہ ممکنہ سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    وزیراعظم ترکی دورے میں قونیہ شہر میں مولانا رومی عجائب گھر جائیں گے اور جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک کے مزار پرحاضری بھی دیں گے۔

  • وفاقی حکومت کراچی کے مسائل پرقابو پانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرے: وزیر اعظم کی ہدایت

    وفاقی حکومت کراچی کے مسائل پرقابو پانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرے: وزیر اعظم کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آج کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا.

    تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیرخزانہ اسد عمر، وزیرمواصلات مراد سعید، وزیر بحری امور علی زیدی نے شرکت کی.

    [bs-quote quote=”معاشی حب ہے، معیشت کے استحکام وترقی میں کراچی کا کلیدی کردار ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم عمران خان”][/bs-quote]

    اجلاس میں وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی، وزیر آبی ذخائر فیصل واوڈا اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے، اجلاس میں‌ شہر قائد میں وفاقی حکومت کےتحت ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ لیا گیا.

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، معیشت کے استحکام وترقی میں کراچی کا کلیدی کردار ہے.

    انھوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ، صاف پانی، سیوریج، ہاؤسنگ اور دیگرمسائل کا ادراک ہے، وفاقی حکومت مسائل پرقابو پانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی.


    مزید پڑھیں: وزیراعظم رواں ماہ سندھ کا دورہ کریں گے، اہم سیاسی رہنما سے ملاقات کا امکان


    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کے منصوبوں پر پیش رفت میں تیزی لانے کی ہدایت کی.

    یاد رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا، جس میں ای سی ایل میں شامل ناموں سے مشاورت پر کی گئی، حکومت نے کوئی بھی نام فوری نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا، تمام نام ریویو کمیٹی میں‌ بھیجے جائیں‌ گے.

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں 172 نام شامل کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں وفاقی کابینہ 20 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی جو جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں 172 نام شامل کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا، وفاقی کابینہ ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں پر نظر ثانی کرے گی۔ پاکستان اور چین کے مابین سزا یافتہ قیدیوں کا تبادلہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    اجلاس میں یونین کونسل چیئرمینوں کی رجسٹریشن بھی زیر غور آئے گی۔

    کابینہ غربت کے خاتمے کے حوالے سے رابطہ کونسل کے قیام، نرسنگ کونسل کے ممبران کی تعیناتی، دبئی ایکسپو کے لیے 50 لاکھ ڈالر گرانٹ اور قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کی از سر نو شکیل کی منظوری دے گی۔

    غیر معیاری اسٹنٹس کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ بی آر ٹی کے لیے فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی کے لیے 130 ملین یورو کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے معاملے اور پاکستان اور جاپان کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس 27 دسمبر کو طلب کیا گیا تھا جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں صحت کے شعبے میں فلسطین سے معاہدے اور اسٹیل مل کے لیے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی تھی۔

  • صدر اور وزیراعظم کا سال نو پر نیک تمناؤں کا اظہار

    صدر اور وزیراعظم کا سال نو پر نیک تمناؤں کا اظہار

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے سال نو پر نیک تنماؤں کا اظہار کرتے ہوئے 2019 کو ملک کے لیے خوشحالی کا سال قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابقاس سلسلے میں صدرِ مملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے سب کو نئے سال کے آغاز کی مبادرکباد دی اور ساتھ ہی کامیابیاں اور خوشیاں ملنے کی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیہ کلمات لکھے۔

    وزیراعظم عمران خان نے نئے سال کو قوم کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2019 پاکستان کے لیے سنہرا ثابت ہوگا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نئے سال کا عزم ملک میں 4 چیزوں کے خلاف جہاد ہے، وہ چار چیزیں غربت، جہالت، ناانصافی اور کرپشن ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ 2019 پاکستان کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔

    2019 انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا: پاک فوج

    قبل ازیں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھی سال نو پر قوم کو خصوصی پیغام دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2019 انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا، پُر امن، متحرک اور آگے بڑھتا ہوا پاکستان ہمارا قومی عزم ہے۔

    خیال رہے کہ سال نو کی خوشی میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہریوں نے خوب جشن منایا اور ہلا گلا کیا۔

    نئے سال 2019 کی خوشی میں تاریخی مقامات کو دلہن کی طرح سجایا گیا، اور شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

  • وزیراعظم عمران خان سے ملیحہ لودھی کی ملاقات، عالمی ایشوز پر بریفنگ

    وزیراعظم عمران خان سے ملیحہ لودھی کی ملاقات، عالمی ایشوز پر بریفنگ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو عالمی ایشوز پر بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کے دوران عالمی سطح پر امن مشن میں پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں اقوام متحدہ امن مشن میں پاکستان کے کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے علاقائی اور عالمی امن میں پاکستان کاکردار اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔

    دنیا مان گئی ہےکہ افغان مسئلےکاحل فوجی مہم جوئی میں نہیں، ملیحہ لودھی

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کی بات کی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ دنیا مان گئی ہےکہ افغان مسئلےکاحل فوجی مہم جوئی میں نہیں، امریکی صدرنے پاکستانی وزیراعظم سے امن عمل میں مدد کی درخواست کی۔

    ملیحہ لودھی نے یہ بھی کہا تھا کہ پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے پاکستانی وزیراعظم سے امن عمل میں مدد کی درخواست کی، وزیراعظم عمران خان نےٹرمپ کے خط کا مثبت جواب دیا، قطر میں امریکہ کی طالبان سے بات چیت خوش آئند پیشرفت ہے۔