Tag: PM

  • وزیر اعظم کا بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کو آج ہی معاوضہ ادا کرنے کا حکم

    وزیر اعظم کا بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کو آج ہی معاوضہ ادا کرنے کا حکم

    کوئٹہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے تباہ شدہ مکانوں کا معاوضہ 5 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ متاثرین کو 24 گھنٹے میں معاوضہ ادا کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزرا اور اراکین صوبائی اسمبلی نے ان کا استقبال کیا۔

    وزیر اعظم کو ایئرپورٹ پر چیف سیکریٹری نے صوبے میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی جس کے بعد وزیر اعظم سیلاب متاثرین سے ملنے کے لیے قلعہ سیف اللہ اور چمن کے دورے پر روانہ ہوئے۔

    وزیر اعظم نے جزوی یا مکمل طور پر تباہ مکانوں کا معاوضہ 5 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ متاثرین کو 24 گھنٹے میں معاوضہ ادا کیا جائے۔

    قلعہ سیف اللہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کیمپ میں موجود متاثرین نے بتایا کہ پانی اور کھانا نہیں ملا، امدادی سرگرمیوں میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ غیر معمولی بارشوں سے وسیع پیمانے پر نقصان ہوا، قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کے ساتھ انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہوا، جب تک آخری گھر آباد نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

  • وزیر اعظم کا پولیو کیسز میں اضافے پر اظہار تشویش

    وزیر اعظم کا پولیو کیسز میں اضافے پر اظہار تشویش

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صحت کے شعبے میں تعاون پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد پولیو اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی ہنگامی منصوبے پر عمل کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صحت اور سماجی شعبے میں تعاون پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا شکر گزار ہوں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پختونخواہ میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے، انسداد پولیو اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی ہنگامی منصوبے پر عمل کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ 3 روز قبل ملک میں ایک اور پولیس کیس سامنے آیا ہے، مذکورہ کیس شمالی وزیرستان سے سامنے آیا ہے جہاں رواں برس پہلے ہی 12 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    وزارت صحت کے مطابق رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 14 ہوچکی ہے جن میں سے 13 صرف شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے، ایک کیس صوبہ خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں سے رپورٹ ہوا۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے ملک کو پولیو فری بنانے کے لیے ملک گیر پولیو مہمات باقاعدگی سے جاری ہیں تاہم اب بھی لاکھوں بچے پولیو ویکسی نیشن سے محروم ہیں۔

    مئی 2022 میں ہونے والی پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ 33 ہزار 173 بچے ویکسین سے محروم رہے۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ پولیو مہم میں 3 لاکھ 77 ہزار 166 بچے ویکسی نیشن کے لیے دستیاب نہیں تھے جبکہ مہم میں 56 ہزار 7 والدین ویکسین پلانے سے انکاری تھے۔

  • ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت، وزیر اعظم کا نوٹس

    ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت، وزیر اعظم کا نوٹس

    کراچی: ملک میں جان بچانے والی اہم ادویات کی قلت پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا، وزیر اعظم کی ہدایت پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے تحقیقات شروع کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

    وزیر اعظم کی ہدایت پر ڈریپ کی کمیٹی آن لائف سیونگ ڈرگز نے تحقیقات شروع کر دیں، ڈریپ کمیٹی نے وفاقی اور صوبائی حکام سے ادویات کی قلت پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    ڈریپ نے خط لکھتے ہوئے کہا کہ ملک میں 60 ضروری ادویات دستیاب نہیں، تمام وفاقی و صوبائی ڈرگ ریگولیٹری حکام تحقیقات کریں اور رپورٹ دیں۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت نفسیاتی، دماغی، دل اور دیگر امراض کی اہم ادویات میسر نہیں۔

    فارما انڈسٹری کے مطابق پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب کمپنیوں نے مذکورہ ادویات بنانا بند کر دی ہیں، اگر قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو ملک میں مزید ادویات کی شدید قلت پیدا ہوسکتی ہے۔

  • بھارتی مظالم کشمیریوں کی مزاحمت اور پختہ عزم کو ماند نہ کر سکے: وزیر اعظم

    بھارتی مظالم کشمیریوں کی مزاحمت اور پختہ عزم کو ماند نہ کر سکے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاستی مظالم کشمیریوں کی مزاحمت، قربانی اور عزم کی پختگی کو ماند نہ کر سکے، ہم کشمیریوں کے اس عظیم جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کیا۔

    وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج کا دن کشمیریوں کے پاکستان سے الحاق کے خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے تک جدوجہد جاری رکھنے کے عہد کی تجدید ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی مظالم اس مزاحمت، قربانی اور عزم کی پختگی کو ماند نہ کر سکے، ہم کشمیریوں کے اس عظیم جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

  • وزیر اعظم کا شہید کرنل لئیق کو خراج عقیدت

    وزیر اعظم کا شہید کرنل لئیق کو خراج عقیدت

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں شہید ہونے والے کرنل لئیق بیگ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کرنل لئیق شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، دہشت گردوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فوج کے افسران اور جوانوں کی مادر وطن کے لیے عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ہشت گردی کا خاتمہ قومی عزم ہے، پوری قوم اس پر یکسو ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرنل لئیق بیگ شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

    خیال رہے کہ کوئٹہ میں تعینات کرنل لئیق کو زیارت سے واپسی کے دوران دہشت گردوں نے اغوا کرلیا تھا، ان کی بازیابی کے لیے کیے جانے والے آپریشن میں دہشت گردوں نے انہیں گولی مار دی جبکہ 2 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

  • وزیراعظم اور زرداری میں اہم ملاقات، کن خاص امور پر گفتگو ہوئی؟

    وزیراعظم اور زرداری میں اہم ملاقات، کن خاص امور پر گفتگو ہوئی؟

    سیاسی غیر یقینی کی موجودہ فضا میں وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری میں لاہور میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موجودہ سیاسی غیر یقینی کی صورتحال میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ لاہور کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے اس ملاقات کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات کے موع پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے اگلے لائحہ عمل اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اور انتخابی اصلاحات سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ملک کے دو سیاسی بڑوں کی ملاقات میں انتخابی اصلاحات کے ساتھ معاشی استحکام کے لیے تجاویز پر بھی مشاورت کی گئی اور باہمی تعاون سے معیشت کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    واضح رہے کہ منحرف ارکان اور میگا کیسز کے حوالے سے عدالتی فیصلوں کے بعد ن لیگ نے حکومت چھوڑنے کے لیے اتحادیوں سے ایک بار پھر مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔

     مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کی حکومت چھوڑنے کے لئے اتحادیوں سے پھر مشاورت

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشہ دو روز میں وزیراعظم آفس میں حکومتی اتحادیوں کی طویل میٹنگز ہوئی ہیں، جس میں اتحادیوں کی اکثریت نے حکومت سے نکلنے کی مشروط حمایت کی ہے۔

  • وزیر اعظم کا راول چوک فلائی اوور منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم

    وزیر اعظم کا راول چوک فلائی اوور منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے راول چوک فلائی اوور کی تعمیر میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا، انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے، غیر ذمہ داری کی انتہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے راول چوک فلائی اوور کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم کو تعمیراتی کام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کمپنی کی نااہلی کی وجہ سے منصوبے پر کام مکمل نہیں ہوسکا، کمپنی کو نااہلی کے باعث بلیک لسٹ کیوں نہیں کیا گیا، ماضی میں اس طرح کے منصوبے 6 مہینے میں مکمل کیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ عوامی دلچسپی کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جانا چاہیئے، ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منصوبے کا آغاز اکتوبر 2020 میں ہوا تھا مگر اب تک مکمل نہ ہوسکا، 2 سال میں تو میگا پراجیکٹس بن جاتے ہیں، عوام کا پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے، غیر ذمہ داری کی انتہا کی جا رہی ہے۔

    وزیر اعظم نے راول چوک فلائی اوور منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔

  • وزیراعظم کی درخواست منظور، الیکشن کمیشن کے نوٹسز پر بینچ تشکیل

    وزیراعظم کی درخواست منظور، الیکشن کمیشن کے نوٹسز پر بینچ تشکیل

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کرنے پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراض عائد کیا تھا ۔

    اعتراض میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کا بیان حلفی درخواست کے ساتھ منسلک نہیں ہے ،  جس پر اٹارنی جنرل آفس کی جانب سےعتیق الرحمان رجسٹرارآفس میں پیش ہوئے اور درخواست اعتراض کیساتھ سماعت کرنے کی استدعا کی۔ 

    اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کی گئی اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کی درخواست پر بینچ تشکیل دیا، وزیراعظم، اسدعمرکی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کرینگے ساتھ ہی وہ اعتراضات کی بھی سماعت کرینگے۔

    اس سے قبل اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، پوری دنیا میں حکومت کوالیکشن مہم کرنےکی اجازت ہے، اس کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کیا جارہا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن الیکشن مہم چلانے پر جواب مانگ رہا ہے، الیکشن کمیشن کے پاس قانون کو اوور رائٹ کرنے کا اختیار نہیں۔

  • الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو خبردار کردیا

    الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو خبردار کردیا

    الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو کل سوات میں جلسے میں شرکت سے روکتے ہوئے شرکت پر کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو سوات میں ہونے والے جلسے سے روک دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو سوات میں کل ہونے والے جلسے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ جس ضلع میں انتخابات ہوں وہاں وزیراعظم اور صدر وغیرہ شرکت نہیں کرسکتے۔

    الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد کوئی بھی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کا مطالعہ کیا جائے۔

    الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان نے سوات جلسے میں شرکت کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔

    واضح رہے کہ کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں ضلع سوات میں بھی 31 مارچ الیکشن ہونگے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں وزیراعظم اور وفاقی وزرا کا ضلع دیر میں بڑے جلسہ عام میں شرکت کا نوٹس لیا تھا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو نوٹس جاری

    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم، گورنر، وزیراعلیٰ اور وفاقی وزراء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 مارچ کو طلب کیا تھا۔

  • ملک کوعدم استحکام سےدوچارکرنےکےعزائم ناکام ہونگے،وزیراعظم

    ملک کوعدم استحکام سےدوچارکرنےکےعزائم ناکام ہونگے،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے عزائم ناکام ہوں گے، ریاست انتشار پھیلانے والوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونگے دیگی۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس ہوا جس میں سول وملٹری قیادت نے شرکت کی۔

    اجلاس ختم ہونے کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں شریک سول وملٹری قیادت نے پشاور واقعے کی شدید مذمت کی اور دہشت گردی کےمقدمات کوحتمی شکل دینےکی ضرورت پربھی زوردیاگیا۔

    اجلاس کے شرکا نے جدید فرانزک لیبارٹریز قائم کرکے تحقیقات کیلیے وسائل مختص کرنے پر زور دیا جبکہ اپیکس کمیٹی نے نیکٹا کے کردار کو مضبوط بنانےکی ضرورت پرزوردیا۔

    اس موقع پر شرکا اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اکثریتی ایکشن پوائنٹس پرتسلی بخش عملدرآمدہواہے جبکہ بین الصوبائی مسائل کیلیے صوبائی حکومتوں سے تعاون درکار ہے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی اورنفرت انگیزتقاریرکیخلاف زیروٹالرنس ہے، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے عزائم ناکام ہونگے، ریاست انتشارپھیلانےوالوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونےدےگی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ساتھ ہے، عوام کو احساس ہے کہ فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیاجئیگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو جلد سزائیں مثالی اقدام ثابت ہوسکتا ہے۔