Tag: PM

  • کاروباری برادری وزیر اعظم کے ایجنڈے کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے: عاطف اکرام شیخ

    کاروباری برادری وزیر اعظم کے ایجنڈے کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے: عاطف اکرام شیخ

    اسلام آباد: فیڈریشن آف پا کستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی (ایف پی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملک بھر کی کاروباری برادری وزیر اعظم عمران خان کے ایجنڈے کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاروباری برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لیے وزیر اعظم سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اصلاحات سے ملکی معیشت میں انقلاب آ جائے گا۔

    پاکستان کی اقتصادی سمت درست تاہم رفتار سست ہے: امریکی سرمایہ کاروں کا موقف

    ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ترقی یافتہ، پر امن اور باعزت ملک بنانے کے لیے پر عزم ہیں اور کاروباری برادری نے ان سے بڑی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔

    قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی سوئس بینکوں اور دیگر ممالک میں موجود کئی سو ارب ڈالر کی فوری واپسی کی خواہاں ہے، جس سے ملک کے اقتصادی مسائل حل ہو جائیں گے اور تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

    عاطف اکرام شیخ کا مزید کہنا تھا کہ مقامی سطح پر ٹیکس کا پوٹینشل جمع ہونے والے محاصل سے کئی گنا زیادہ ہے، جس کو یقینی بنانے کے لیے ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنا ہوگا۔

  • عمران خان چاہتے ہیں مسلمان ممالک میں تنازعات میں کمی ہو: فواد چوہدری

    عمران خان چاہتے ہیں مسلمان ممالک میں تنازعات میں کمی ہو: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں مسلمان ممالک میں تنازعات میں کمی ہو، پوری دنیاجانتی ہے کہ پاکستان اسلامی ممالک میں اہم ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای میں نواز شریف کی اہمیت ختم ہوگئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے درمیان جو بھی تنازعات ہیں وہ بھی ختم ہونے چاہیئے، وزیر اعظم یہی چاہتے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان پاکستان کے لیے ایک بے مثال رہنما ہیں، فواد چوہدری

    وفاقی وزیر اطلاعات کا سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں نواز شریف کی اب کوئی اہمیت نہیں ہے۔

    خیال ہے کہ گذشتہ روز فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے لیے ایک بے مثال رہنما ہیں، عالم اسلام میں عمران خان کا تعارف نڈر، بے باک رہنما کے طور پر ہوا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے سعودی عرب سے واپس اسلام آباد پہنچنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا تھا کہ عمران خان کا تعارف اصول پرست حکمران کے طور پر ہوا ہے۔

  • ریاست جموں وکشمیر سے پاکستان کا الحاق ہوکر رہے گا: وزیراعظم آزادکشمیر

    ریاست جموں وکشمیر سے پاکستان کا الحاق ہوکر رہے گا: وزیراعظم آزادکشمیر

    اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر سے پاکستان کا الحاق ہوکر رہے گا، بھارت کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں وکشمیر کے اکہترویں یوم تاسیس پر اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کیا، فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ جدوجہد آزادی کشمیر میں ساتھ دینے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس پر کشمیری عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ اپنا مسئلہ سمجھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں کسی قسم کی مذہبی تقسیم نہیں ہے، کشمیر میں مذہب کی بنیادپر کسی نے کسی سے زیادتی نہیں کی۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے چار کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 6 مئی کومقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر14 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور3 صحافیوں سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • ہوسکتا ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، دوست ممالک سے بات کر رہے ہیں: وزیراعظم

    ہوسکتا ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، دوست ممالک سے بات کر رہے ہیں: وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، دوست ممالک سے بات کر رہے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی بی اے اور سی پی این ای کے وفود سے ملاقات کے موقع پر کہی. انھوں نے امید ظاہر کی حکومت بہت جلد مسائل پر قابو پا لے گی.

    [bs-quote quote=”ملکی معیشت کو درپیش چیلنجزسے نمٹنا اولین ترجیح ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعظم”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت تنقیدکاخیرمقدم کرتی ہے، توقع ہے کہ میڈیابھی ذمہ داری کامظاہرہ کرے گا، میری کامیابی کی بڑی وجہ میڈیا ہے.

    انھوں‌ نے کہا کہ ملکی اقتصادی مسائل کی وجہ سے میڈیا کو بھی مشکلات درپیش ہیں، ملکی معیشت کو درپیش چیلنجزسے نمٹنا اولین ترجیح ہے، مشکل فیصلے کر رہے ہیں، مگران کے مثبت نتائج ملیں گے.


    مزید پڑھیں: معیشت میں بہتری کےلیےاہم اورمشکل فیصلےکرنا چاہتے ہیں‘ وزیراعظم


    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ توقع ہے کہ اپنی پالیسیوں سے بہت جلد مسائل پرقابوپالیں گے، ہوسکتا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، چاہتےہیں کہ عام آدمی کی مشکلات کو کم کیاجائے.

    عمران خان نے کہا کہ حکومت تعلیم، صحت اورسماجی شعبے پرخصوصی توجہ دے رہی ہے، میڈیا ایڈوائزری کو سپورٹ کریں گے.

    ان موقع پر وزیراعظم عمران خان نے نیوزپرنٹ پرعائد 5 فیصدڈیوٹی ختم کرنے کا بھی اعلان کیا.

  •  وزیر اعظم ہاؤس کے بعد وزارت مواصلات میں بھی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ

     وزیر اعظم ہاؤس کے بعد وزارت مواصلات میں بھی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزیر اعظم ہاؤس کے بعد وزارت مواصلات میں بھی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مواصلات میں گاڑیوں کی نیلامی کے حوالے سے وزیرمملکت مراد سعید کی ہدایت پر دارالحکومت میں نیلامی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

    وزارت مواصلات میں گاڑیوں کی نیلامی کے پہلے مرحلے میں چھہتر گاڑیاں نیلام کی جائیں گی، اگلے مرحلے میں کراچی اور کوئٹہ میں گاڑیاں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔

    مجموعی طور پر دو سو چھیالیس گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔

    حکومت کی کفایت شعاری مہم، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی گاڑیوں کی نیلامی 24 اکتوبر کو ہوگی

    خیال رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی چھ استعمال شدہ گاڑیاں اورایک موٹر سائیکل چوبیس اکتوبر کو نیلام کی جائیں گی، گاڑیوں کا معائنہ دن گیارہ سے ایک بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس میں کیا جاسکتا ہے۔

    وزیراعظم ہاؤس کی نیلامی کے لیے پیش کی گئی ایک سو دو گاڑیوں میں چوہتر فروخت ہوئیں تھی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کی قیمتی گاڑیوں کی نیلامی کے ذریعے پیغام دینا تھا کہ عوام کے پیسے کا غلط استعمال ہرگز نہیں ہوگا۔ نئے پاکستان میں کفایت شعاری مہم کا گھر سے آغاز کیا ہے۔

    اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر وزیراعظم ہاؤس نے میڈیا کو بتایا تھا کہ102میں سے61گاڑیاں 20کروڑ روپے سے زائد میں نیلام ہوئیں، جس میں تین لینڈ کروزر8 کروڑ، 5 ہزارسی سی کی چار بلٹ پروف مرسڈیز بینز ساڑھے چار کروڑ اور ایک ٹویوٹا لینڈ کروزردو کروڑ 74 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔

  • بھارتی قیادت خطے میں بڑے چیلنج کو سمجھنے سے قاصر ہے:‌ وزیراعظم

    بھارتی قیادت خطے میں بڑے چیلنج کو سمجھنے سے قاصر ہے:‌ وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت خطے میں بڑے چیلنج کو سمجھنے سے قاصر ہے.

    ان خیالات کا اظہار  انھوں نے 109 ویں مینجمنٹ کورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    وزیراعظم نے کہا کہ غربت میں کمی ،بہتر حالات دونوں ممالک کاسب سےبڑاچیلنج ہے، جس سے ہم نبردآزما ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اداروں کوغیرسیاسی بنانےکی پالیسی بیوروکریسی کے لئے فائدہ مند ہے، شفافیت بیوروکریسی کی کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ہوگی.

    انھوں نے کہا کہ بیوروکریسی ریاست میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، قوم کی توقعات پر پورا اترنا بیوروکریسی کی ذمہ داری ہے، ملک میں افرادی قوت،معدنی دولت، دیگر وسائل کی کمی نہیں.


    مزید پڑھیں: ڈالرکی قیمت میں اضافہ، وزیراعظم عمران خان کا پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب


    اجلاس میں وزیراعظم نے سرکاری افسران کوملک میں درپیش مسائل اور چیلنجزسےآگاہ کیا، اس موقع پر کرپشن،بڑھتی ہوئی آبادی کےمسائل پربھی گفتگوہوئی.

    وزیراعظم نے کہا کہ گڈ گورننس کے لئے تعلیم اور صحت کے شعبےمیں اصلاحات ضروری ہیں، حکومت صوبوں میں بلدیاتی نظام متعارف کرانےجا رہی ہے، عوامی نمائندوں کونچلی سطح پر اختیارات ملنے سے مسائل حل ہوں گے.

  • کیبل آپریٹرز انڈین چینلز کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    کیبل آپریٹرز انڈین چینلز کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کیبل آپریٹرز انڈین چینلز کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھیں، آزاد کشمیر میں کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل حل کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کیا، اس دروان کیبل آپریٹرز نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی مذمت بھی کی۔

    فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز کے مسائل حل کیے جائیں گے، کیبل کے شعبے سے وابستہ افراد کے روزگار کا تحفظ کیا جائے گا۔

    آزاد کشمیر کیبل آپریٹرز کے وفد نے مطالبات کے حل کی یقین دہانی پر وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا شکریہ ادا کیا۔

    بھارتی فوج نے ڈرامہ رچایا، ہم اپنی حدود میں تھے، وزیراعظم آزاد کشمیر

    واضح رہے کہ دو روز قبل سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کرنے والی اشتعال انگیز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب فضا میں اڑنے والے ہیلی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، بھارتی فوج نے راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر کو اُس وقت نشانہ بنایا کہ جب وہ آزاد کشمیر کے گاؤں تروڑی کے قریب سفر کررہے تھے.

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم چوہدری عبد العزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لیے تشریف لے گئے تھے، واپسی پر بھارتی چیک پوسٹ سے اُن کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد اُن کے ہیلی کاپٹر کو بحفاظت اتار لیا گیا تھا۔

    بعد ازاں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا تھا کہ بھارتی فوج نے ڈرامہ رچایا ہے ہم اپنی حدود میں تھے، صاف نظر آرہا ہے بھارت بوکھلایا ہوا ہے۔

  • وزیراعظم کا سیاحت کے فروغ کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا حکم

    وزیراعظم کا سیاحت کے فروغ کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا حکم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کے فروغ کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا حکم دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سیاحت کےفروغ سےمتعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے ٹاسک فورس قائم کرنے کی ہدایت کی.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹاسک فورس کےسربراہ ہوں گے، ٹاسک فورس میں صوبوں، آزادکشمیراورگلگت بلتستان کے نمائندے شامل ہیں.

    اجلاس میں تمام صوبوں کےمتعلقہ نمائندوں نےشرکت کی، آزادکشمیراور گلگت بلتستان کی حکومت کے نمائندوں نے بھی شرکت کی.

    وزیراعظم نے تمام صوبوں سے ایک ہفتے میں سیاحت کےفروغ سےمتعلق تجاویزمانگ لیں.

    مزیر پڑھیں: سیاحت کا عالمی، پاکستان میں سیاحت کے 12 بہترین مقامات

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اپنے صوبوں میں سیاحتی مقامات کی نشان دہی کریں، پاکستان سیاحتی مقامات سے مالا مال ملک ہے.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے مقامی افراد کو بھی فائدہ ہوگا، بیش تر ممالک سیاحت سے ریوینیو حاصل کرتے ہیں.

    عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت سیاحت کےفروغ کے لئےہرممکن مددفراہم کرےگی، ایکوٹورازم،مذہبی سیاحت اورایڈونچرسیاحت کےفروغ کی ضرورت ہے، ٹورارسٹ ریزارٹ کےقیام پربھی خصوصی توجہ دینےکی ضرورت ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سیاحت کےفروغ کے لئے ایک مفصل اور جامع پالیسی تشکیل دی جائےگی، سیاحتی،تاریخی مقامات پرتوجہ دینےسےلاکھوں نوجوانوں کوروزگارمیسرآئےگا۔

  • اسرائیل شام میں‌ کارروائیاں جاری رکھے گا، نیتن یاہو کا روس کو جواب

    اسرائیل شام میں‌ کارروائیاں جاری رکھے گا، نیتن یاہو کا روس کو جواب

    یروشلم : اسرائیلی وزیر اعظم نے شام میں کارروائی جاری رکھنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں ایران کو مضبوط ہونے سے روکنے کے لیے کارروائی جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز شام میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

    غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج شام میں ایران کے وجود کو مضبوط ہونے نہیں دیں گے جس کے لیے صیہونی فورسز کی کارروائیاں جاری رہے گی۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ خانہ جنگی کا شکار ملک شام میں روسی فورسز کی ہم آہنگی کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روسی حکومت اپنے اتحادی ملک شام کو طیارہ شکن میزائل سسٹم فراہم کرنے جارہا ہے۔

    روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو کا کہنا تھا کہ روس دو ہفتوں کے اندر اندر شامی حکومت کو ’ایس 300‘ نامی طیارہ شکن میزائل سسٹم فراہم کرے گا، شام کو جدید ترین میزائل سسٹم کی فراہمی اسرائیلی حکومت کے لیے واضح پیغام ہے۔

    واضح رہے کہ مذکورہ اعلان گذشتہ ہفتے شام میں روس کے جنگی طیارے کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے نشانہ بنانے کے بعد کیا گیا تھا۔

  • بریگزٹ مذاکرات، برطانوی وزیر اعظم نے یورپی یونین سے گنجائش کا مطالبہ کردیا

    بریگزٹ مذاکرات، برطانوی وزیر اعظم نے یورپی یونین سے گنجائش کا مطالبہ کردیا

    لندن: بریگزٹ مذاکرات سے متعلق برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے یورپی یونین سے گنجائش نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ لندن حکومت نے آگے بڑھ کر معاملے کے حل کی بات کی ہے، اب یورپی یونین کو چاہیے کہ وہ بھی کچھ لچک دکھائے۔

    اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آزاد تجارت کے ایک زون کے قیام پر برطانیہ کے ساتھ بھی ویسے ہی بات چیت ہونی چاہیے جیسے کسی اور ملک کے ساتھ مذاکرات کیے جاتے ہیں۔

    اس سے قبل بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں بریگزٹ معاملے پر برطانیہ اور یورپی یونین کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے، تاہم تجارتی معاملات میں فریقین میں اختلاف بدستور برقرار رہا تھا۔

    بریگزٹ: آئندہ برس برطانوی ڈرائیونگ لائسنس یورپی یونین میں کارآمد نہیں ہوگا

    تھریسا مے کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ نے اس تناظر میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنایا ہے اور یورپی یونین کو بھی چاہیے کہ وہ بھی کچھ آگے بڑھے۔

    خیال رہے کہ اختلافات کی وجہ برطانوی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی سے متعلق ہے، برسلز حکام بھی یہی چاہتے ہیں کہ برطانیہ بھی جواباً یونین کے ملکوں کی مصنوعات کو درآمدی رعایتیں دے۔

    بریگزٹ مذاکرات: برطانیہ اور یورپی یونین کا تجارتی معاملات پر اختلاف برقرار

    واضح رہے کہ بریگزٹ ڈیل نہ ہونے کی صورت میں مارچ 2019 کے بعد سے برطانوی ڈرائیوروں کو یورپی یونین میں گاڑی چلانے کے لیے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کی ضرورت ہوگی۔

    دوسری جانب گذشتہ دنوں برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا تھا کہ تھریسا مے کے لیے نامناسب زبان استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم تھریسا مے نے برطانوی آئین کو خودکش جیکٹ پہنا کر ریمورٹ برسلز کے ہاتھ میں تھما دیا ہے۔