Tag: PM

  • کے فور منصوبے کیلئے وفاق فنڈ دے، جلد پیسے ملیں گے تو کام شروع ہوگا: میئر کراچی

    کے فور منصوبے کیلئے وفاق فنڈ دے، جلد پیسے ملیں گے تو کام شروع ہوگا: میئر کراچی

    کراچی: شہرقائد کے میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے کے لیے وفاق فنڈ دے، جلد پیسے ملیں گے تو کام شروع ہوگا، اب گیند وفاقی حکومت کی کورٹ میں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات امید افزا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے کہا کراچی کے مسائل جلد حل کیے جائیں، اب گیند وفاقی حکومت کی کورٹ میں ہے، شہر کو مسائل سے نکالیں گے۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کچرے کی وجہ سے کراچی میں لوگ بیمار ہورہے ہیں، شہر میں کچرے کا مسئلہ سنگین ہے اسے جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔

    ایم کیو ایم نے وزیرِ اعظم عمران خان کو لاپتا افراد کی فہرست پیش کر دی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بنگالی کراچی میں پیدا ہوئے ان کے مسائل حل ہونے چاہئیں، شناخت کے لیے انہیں دربدر کی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں۔

    خیال رہے کہ آج کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے وزیرِ اعظم سے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی، وفد نے دیگر مطالبات کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم عمران خان کو اپنے لاپتا کارکنوں کی فہرست بھی دی۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، انھوں نے دورے کا آغاز مزارِ قائد پر حاضری سے کیا، کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد وہ مزار قائد گئے۔

  • کسی کو وزیراعظم ہاؤس مکمل طور پر ختم کرنے کا حق کیسے ہوسکتا ہے؟ نفیسہ شاہ

    کسی کو وزیراعظم ہاؤس مکمل طور پر ختم کرنے کا حق کیسے ہوسکتا ہے؟ نفیسہ شاہ

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کسی کو وزیراعظم ہاؤس مکمل طور پر ختم کرنے کا حق کیسے ہوسکتا ہے؟ وزیراعظم ہاؤس 20 کروڑ عوام کا دفتر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان 5 سال کے لیے وزیراعظم بنے ہیں، وزیراعظم ہاؤس 20 کروڑ عوام کا دفتر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے سے اس کی اہمیت کتنی ہوگی؟ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے میں اربوں روپے خرچ ہوں گے۔

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 15 سے 20 یونیورسٹیز ہیں ان کا حال جاکر دیکھا جائے، وزیراعظم ہاؤس کو ختم کرنے کا فیصلہ صرف عمران خان کا ہوسکتا ہے۔

    نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ وزیراعظم جو ہوگا اس کے لیے فیصلہ آپ کیسے کرسکتے ہیں؟ حکومت کو چاہیے کہ وہ قبضہ مافیا اور چائنا کٹنگ کے خلاف کارروائی کرے۔

    انہوں نے کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت میں ٹرانسپرنسی کے مسائل درپیش رہے ہیں، تاثر تھا کہ شریف خاندان کلثوم نواز کی بیماری سے مکمل آگاہی نہیں دے رہا۔

  • ڈیمز کی تعمیر، چیف جسٹس پرائم منسٹر فنڈز ضم، وزیراعظم کی اوورسیز پاکستانیوں سے عطیات کی اپیل

    ڈیمز کی تعمیر، چیف جسٹس پرائم منسٹر فنڈز ضم، وزیراعظم کی اوورسیز پاکستانیوں سے عطیات کی اپیل

    اسلام: وزیراعظم عمران خان نے پانی کے بحران سے متعلق آج قوم  سے اہم خطاب کیا۔ 

    وزیر اعظم نے کہا کہ  معاشی صورت حال سمیت تمام مسائل پر بریفنگ لےرہا ہوں، ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ،  پاکستان پرقرضہ6ہزار سے 30ہزار ارب پر پہنچ چکا ہے ۔

    [bs-quote quote=” اوورسیز پاکستانیوں کی مدد سے صرف پانچ سال میں ڈیمز مکمل کریں گے، پاکستان اوردنیابھرسےپاکستانی ڈیم فنڈمیں دل کھول کرعطیات دیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”وزیراعظم عمران خان”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ ڈیم نہ بنائے گئے، تو 2025 میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، قحط کا خدشہ ہے. ملک کےلئے ڈیم ناگزیر ہے.

    انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا اقدام قابل تعریف ہے، البتہ ڈیمز فنڈ کا کام چیف جسٹس کا نہیں، بلکہ سیاسی لیڈرشپ کا تھا،  پاکستان کاقرضہ 10سال پہلے6ہزارارب روپےتھا، آج پانی کم ہوکرفی کس1000کیوسک ہوگیاہے،

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس اورپرائم منسٹر فنڈز کو اکٹھا کررہےہیں، ملکی و بیرون ملک پاکستانی ڈیم فنڈز کے لئے عطیات دیں ۔

    انھوں نے کہا کہ 90لاکھ بیرون ملک پاکستانی ایک ایک ہزار ڈالر بھیجیں ، بیرون ملک پاکستانیوں نے پیسہ بھیجا تو ڈیمز جلد بننا شروع ہوجائے گا، معاشی صورتحال بھی بہترہوگی،  یاد رہے کہ اگر ڈیمز نہ بنائےتواناج اگانےکے لئے بھی پانی نہیں ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی مدد سے صرف پانچ سال میں  ڈیمز  مکمل کریں گے، پاکستان اوردنیابھرسے پاکستانی ڈیم فنڈمیں دل کھول کرعطیات دیں۔

    ڈیم بنانے کےلئے آج سے جہاد کرنا ہے ، چیف جسٹس اورپرائم منسٹر فنڈزکو ضم کررہےہیں، یقین دلاتاہوں قوم کےپیسےکی خودحفاظت کروں گاْ۔

  • "جب ہم جوان تھے”: وزیراعظم نے برسوں پرانی تصویر شیئر کردی

    "جب ہم جوان تھے”: وزیراعظم نے برسوں پرانی تصویر شیئر کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ٹویٹر پر برسوں پرانی ایک یادگار تصویر شیئر کر دی.

    تفصیلات کے مطابق عارف علوی کے صدر پاکستان بننے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے دو دہائیوں پرانی تصویر شیئر کی گئی.

    اس تصویر میں عمران خان کو ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے.

    وزیر اعظم نے تصویر کے ساتھ لکھا: ’’ایام جوانی کی ایک جھلک۔ صدر پاکستان منتخب ہونے پر ڈاکر عارف علوی کو دلی مبارک باد.‘‘

    یاد رہے کہ آج صدارتی انتخاب میں ڈاکٹر عارف علوی نے واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی.

    ان کے ووٹوں کی تعداد مولانا فضل الرحمان اور اعتراز احسن کے مجموعی ووٹوں سے زیادہ تھی. جیتنے کے بعد انھوں‌ نے ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانے کے عزم کا اظہار کیا.

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے بانی ارکان میں ہوتا ہے اور انھیں‌ پارٹی کے نظریاتی گروہ میں کلیدی حیثیت حاصل رہی.

  • ایم کیو ایم کا وفد آج اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا

    ایم کیو ایم کا وفد آج اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا

    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کا وفد آج وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کرے گا، کراچی سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد عمران خان سے ملنے اسلام آباد آئے گا، ملاقات دو پہر میں ہوگی جبکہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم کی قیادت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی وفد کی قیادت کریں گے جبکہ ایم کیو ایم وفد میں وسیم اختر، نسرین جلیل، امین الحق اور دیگر اہم رہنما شامل ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان سے ملاقات میں سیاسی صورت حال، کراچی پیکیج، صدارتی الیکشن اور دیگر امور پر گفتگو ہوگی۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں ورکنگ ریلیشن شپ پر بھی مشاورت ہوگی، جبکہ تحریری معاہدے پر عملدر آمد اور بلدیاتی اختیارات پر بات چیت بھی متوقع ہے۔

    ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے وعدے پر کئی شرائط رکھ دیے

    وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) نے تحریک انصاف کے ساتھ چلنے کے وعدے پر کئی شرائط رکھے تھے، ایم کیو ایم نے کراچی کے بارہ حلقے کھولنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے کارکنوں کی بازیابی، ٹارگٹڈآپریشن بند کرنے پر زور، کراچی کے بارہ حلقے کھولنے جبکہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام اور کوٹہ سسٹم کے خاتمے کے مطالبے پر زور دیا تھا۔

  • ساؤتھ افریقا میں تھریسا مے کا رقص، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ساؤتھ افریقا میں تھریسا مے کا رقص، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    کیپ ٹاؤن : برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کی ساؤتھ افریقا میں اسکول کے بچوں کے ساتھ کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعظم کے رقص کو ڈانسنگ ڈپلومیسی قرار  دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے ان دنوں افریقہ کے دورے پر ہیں اور وزیراعظم بننے کے بعد یہ ا ن کا براعظم افریقہ کا پہلا دورہ ہے، انہوں نے افریقی ممالک میں چار بلین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تھریسا مے ساؤتھ افریقا میں اسکول کے دورے کے دوران بچوں کو ڈانس کرتا دیکھ کر خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور اسکول کے باہر ہی ڈانس شروع کردیا۔

    برطانوی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم نے رقص شروع کیا تو ارد گرد کھڑے لوگ دیکھتے رہے اور تھریسا مے اسکول طلباء کے ہمراہ رقص کرتی رہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقن گورنمنٹ نے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئیٹر پر پوسٹ کی تو منچلوں نے وزیر اعظم تھریسا مے کے رقص پر دلچسپ تبصرے کیے۔

    سوشل میڈیا پر تھریسا مے کی رقص والی ویڈیو اپلوڈ ہونے پر کسی اسے ڈانسنگ ڈپلومیسی قرار دیا تو کسی نے بوڑھوں کے ڈانس ڈیڈ ڈانسنگ سے تشبہیہ دے دی۔


    مزید پڑھیں : بریگزٹ: تھریسا مے نئی منڈیوں کی تلاش میں افریقی ممالک کے دورے پر


    یاد رہے کہ کیپ ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے تھریسا مے نے اعلان کیا تھا کہ 4 بلین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری سے افریقی معیشتوں کی مدد کی جائے گی، تاکہ وہ نوجوانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا کرسکیں۔

    انہوں نے زور دیا کہ اب امداد کو محدود مدت کے غربت مٹانے والے منصوبوں کے بجائے طویل المعیاد معاشی منصوبوں میں استعمال کیا جائے تاکہ معاشی صورتحال اور سیکیورٹی ایک ساتھ بہتر کی جاسکے۔

  • پاکستان اندرونی و بیرونی خطرات کا شکار ہے، قوم کے تعاون سے چیلنجز پر قابو پالیں گے: وزیراعظم

    پاکستان اندرونی و بیرونی خطرات کا شکار ہے، قوم کے تعاون سے چیلنجز پر قابو پالیں گے: وزیراعظم

    راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں اور کردار قابل قدر ہے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے جی ایچ کیو کے دورے کے موقع پر کیا.

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی سطح پرچیلنجزکاسامنا ہے، قوم کے تعاون اور قومی حکمت عملی سے چیلنجزپرقابو پالیں گے.

     اس موقع پر آرمی چیف کاپاک فوج پراعتمادکےاظہارپروزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔

     آرمی چیف نے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لئے پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترے گی. ہرقیمت اورقربانی دے کر مادروطن کا دفاع یقینی بنایا جائے گا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کےموقع پر وزرائے دفاع، خارجہ، خزانہ، اطلاعات بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے. وزیرمملکت برائے داخلہ اور سیکریٹری دفاع بھی اس موقع پر موجود تھے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کاپرنسپل اسٹاف آفیسرزسےتعارف کرایا گیا. وزیراعظم کوآپریشن ردالفساد،خوشحال بلوچستان پروگرام اور کراچی کی صورتحال سمیت مختلف امورپربریفنگ دی گئی.

    اس موقع پر وزیراعظم نے پاک فوج کی آپریشنل تیار یوں، پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہا اور فوج کوضروری وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

    وزیراعظم کاپرنسپل اسٹاف آفیسرزسے تعارف کرایا گیا، وزیراعظم نےجی ایچ کیومیں یادگارشہداپرپھول چڑھائے.

  • وزارت داخلہ لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے: عمران خان

    وزارت داخلہ لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے: عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے وزارت داخلہ کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے بریفنگ دی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے لوٹی اورغیرقانونی دولت کوواپس لانا بڑاچیلنج ہے، وزارت داخلہ لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ایف آئی اے اور نیب مل کرکام کریں، منظم جرائم اورکرپشن کے خاتمے کے لئے مربوط روابط قائم کئے جائیں.


    مزید پڑھیں: توہین آمیز خاکے: وزیراعظم کا او آئی سی کو متحرک کرنے اور اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کا اعلان


    عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کوسرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے جائیں گے.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزارت داخلہ شہریوں کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے.

    یاد رہے کہ آج سینیٹ میں‌ توہین آمیز خاکوں کے خلاف مذمتی قراردارد کی منظوری کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے عمران خان نے او آئی سی کو متحرک اور اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کا اعلان کیا تھا.

  • توہین آمیز خاکے: وزیراعظم کا او آئی سی کو متحرک کرنے اور اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کا اعلان

    توہین آمیز خاکے: وزیراعظم کا او آئی سی کو متحرک کرنے اور اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ توہین آمیزخاکوں کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینیٹ اجلاس میں توہین آمیزخاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد کی منظوری کے بعد کیا.

    وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد اقوام متحدہ میں پیش کریں گے، آزادی اظہار کے نام پراس قسم کی حرکتوں سے مسلم امہ کو تکلیف پہنچتی ہے. یورپ میں بہت کم افراد کوعلم ہے کہ ایسے خاکوں سے ہمیں کیا صدمہ پہنچتا ہے.

    انھوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کے خلاف اوآئی سی کومتحد کریں گے، اوآئی سی کےذریعے ایک واضح پیغام عالمی سطح پرپہنچایا جائے گا، یقین دلاتا ہوں کہ معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، البتہ پہلے ہمیں‌ خود کو منظم کرنا ہوگا.

    عمران خان نے کہا کہ ہردوہفتے میں وزیراعظم سینیٹ میں سوالات کے جوابات دے گا، ہمارے وزرا، سینیٹرزجواب دہ ہیں، احتساب کےنظام کومضبوط کریں گے، وزرا،سینیٹرزکی اسمبلیوں میں حاضری یقینی بنائیں گے.

    وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معاشی صورت حال آپ کے سامنے ہے، ہمیں اپنے حالات میں بہتری کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے.

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کےٹیکس کاپیسہ ہماری شاہانہ زندگی کے لئےنہیں، عوام کے مستقبل کے لئے ہے، اگرہم چاہیں گے، تو تبدیلی آئے گی، ورنہ نہیں آئے گی.

    ان کا کہنا تھا کہ گورننس سسٹم ٹھیک کریں گے، تو عوام کااعتمادبڑھےگا، ہماری پوری کوشش ہے کہ اپنی قوم کو اپنےپیروں پرکھڑاکریں، کفایت شعاری مہم سےسب سےزیادہ فائدہ عوام کوہوگا، وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کونیلام کریں گے۔

  • پاکستان کے لیے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پر ہمارا نکتہ نظر تبدیل نہیں ہوا: امریکا

    پاکستان کے لیے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پر ہمارا نکتہ نظر تبدیل نہیں ہوا: امریکا

    واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا اہم پارٹنر ہے تاہم اس کے لیے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پر ہمارا نکتہ نظر تبدیل نہیں ہوا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں پریس کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ہیدر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نئی سویلین حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظرہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیر اعظم عمران خان سے فون پر گفتگو کی، اس دوران ان سے زبردست گفتگو ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ کار آمد باہمی تعاون چاہتا ہے۔ دوسری جانب افغان صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوجی آپشن افغانستان کے 17 سال پرانے مسئلے کا واحد حل نہیں ہے۔

    امریکی وزیرخارجہ کا وزیراعظم کو فون، کامیابی پرمبارک باد، مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا، اس ٹیلی فونک رابطے میں امریکی وزیرخارجہ کی جانب سے دو طرفہ تعمیری تعلقات کے لئے نئی حکومت سےمل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا رواں سال ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے، اپنے دورے میں وہ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

    واضح رہے کہ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے لیے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان کا دورہ کریں گے۔