Tag: PM

  • وسائل محدود ہیں، امداد بھرپورکریں گے، وزیراعظم

    وسائل محدود ہیں، امداد بھرپورکریں گے، وزیراعظم

    حافظ آباد:  وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    سیلاب سے متاثرہ علاقے جلال پور بھٹیاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک مختلف مسائل کاشکار ہےلہذا تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنی ذاتی مفادات کو بالا طاق رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے سیلاب متاثرین میٰں امداد بھی تقسیم کی، وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ سیلاب سے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان بھی پہنچا ہے۔

  • وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، فوج کوتصادم سےدور رکھنے پراتفاق

    وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، فوج کوتصادم سےدور رکھنے پراتفاق

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سےآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں سیاسی تعطل پرتبادلہ خیال سمیت مذاکرات کی بحالی کیلئے اقدامات اورمعاملہ جلدحل کرنےپراتفاق کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے عسکری قیادت نے پیغام دیا ہے کہ فوج کوتصادم سے دور رکھا جائے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم نواز شریف سے ایک اور ملاقات نے سیاست کے دریا میں آنے والی طغیانی کا اثر بظاہر زائل کردیا، ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے پیغام دیا ہے کہ سیاسی معاملے کو سیاسی طور پر حل کیا جائے،فوج کو تصادم سے دور اور عوام کے مد مقابل نہ لایا جائے طاقت کااستعمال آخری آپشن بھی نہیں ہونا چاہئے۔

    وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہناہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں موجودہ سیاسی تعطل پرتبادلہ خیال ہوا، وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے دونوں نےمذاکرات کےذریعے قومی مفاد میں معاملات کے جلد حل پر بھی اتفاق کیا۔

  • نواز شریف جلد گھٹنے ٹیکنے والا ہے، عمران خان

    نواز شریف جلد گھٹنے ٹیکنے والا ہے، عمران خان

    اسلام آباد:  عمران خان نے کہا کہ ملک میں انتشار نہیں چاہتےتھے،کسی قسم کی رکاوٹ آزادی مارچ کو نہیں روک سکتی۔

    اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آج سارے ظالم جمہوریت کے نام پر اکٹھے ہو گئے ہیں اور پارلیمنٹ کا رونا رو رہے ہیں، مگر میں ان سے پوچھتا ہوں کہ راستے روک کر اور میرے بینادی حقوق معطل کر کے یہ کون سے آئین کی خدمت کر رہے ہیں؟ جب اس ملک میں احتساب کی بات ہوتی ہے ان کو جمہوریت کی یاد آ جاتی ہے۔موجودہ حکمرانوں کو آئین اور قانون کی نہیں بلکہ کرسی کی فکر ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ابتداء ہی سے سیاستدانوں کو خرید کر سیاست کرتی رہی ہے، ان کے خلاف عدالتوں اور کمیشنوں نے فیصلے کئے مگر ان کے خلاف کچھ نہیں کیا گیا۔ نواز شریف نے نگراں حکومت سے مل کر دھاندلی کی، دھاندلی کے لئے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو ساتھ ملایاگیا، الیکشن سے دو دن قبل محبوب انور کو الیکشن کمشنر پنجاب منتخب کیا گیا ،جس نے دھاندلی میں اہم کردار ادا کیا۔

    سرکاری ملازمین سے مخاطب ہوکرکہا کہ  ایسا کوئی حکم قبول نہ کریں جس میں ان کو عوام سے ٹکرانے کا کہا جائے، آفتاب چیمہ کے بیٹے تیمور چیمہ کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے اپنے والد کو کہا کہ اس کو ان پر فخر ہے کہ انہوں نے حکومت کا عوام پت تشدد کا حکم نہیں ماننا۔

    اپنی شادی کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے شادی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا، شادی کا بیان کا مطلب اپنی ذاتی خوشی تب تک نہیں مناؤں گا جب تک نیا پاکستان نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ظلم کا نظام رائج ہے اور 80 فیصد پاکستان میں سیورج کا نام نہیں، ملک میں اتنا ظلم ہو اور ہم خوشیاں منائیں یہ ممکن نہیں خوشیاں تب منائیں گے جب ظالموں کو اقتدار سے الگ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے جزبوں کو نہ تو یہ رکاوٹیں شکست دے سکتی ہیں اور  نہ یہ پولیس، اگر تحریک انصاف کے ٹائیگرز کو حکم دوں تو پولیس اور کنٹینرز سمیت ہر چیز کا مقابلہ کر سکتے ہیں ، مگر ملک میں انتشار نہیں پھیلانا چاہتا کیونکہ یہ سب ہمارا اپناہے مگر اس سب کو ایک جعلی وزیر اعظم نے یر غمال بنا رکھا ہے۔نوجواں! حکمرانوں کے ناجائز حکم کو کبھی نہ ماننا، کوئی ظالم حکمران تبدیلی کو نہیں روک سکتا۔

  • عمران خان وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے پرڈٹ گئے

    عمران خان وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے پرڈٹ گئے

    اسلام آباد: عمران خان وزیراعظم سےاستعفیٰ کےمطالبےپر ڈتے ہوئے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے استعفے سے کم کوئی بات قبول نہیں۔ کپتان نے جو کہا اس پر ڈٹ گئے۔

    اس مطالبے پر مشاورت ہوئی،مذاکرات ہوئے اورمذاکرات کے لئے پیشکشیں ہوئیں لیکن پی ٹی آئی کے چیئرمین کاایک ہی مطالبہ ہےکہ سب سے پہلے نوازشریف استعفیٰ دیں، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیٹی کی حکومتی تجویز قبول کرلی۔لیکن وزیراعظم تیس دن کیلئےمستعفی ہوں تومعاملات آگےبڑھیں گے۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بتایا کہ فریقین وزیراعظم کے استعفے کے سواتمام معاملات پر متفق ہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں کاکہناہے کہ گیند حکومت کے کورٹ میں ہے،اور ہماری بھی کوشش ہے کہ معاملات کو احسن طریقے سے نمٹایا جائے۔

  • رائے ونڈ: دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی موٹرسائیکلوں کے مالک کا سراغ مل گیا

    رائے ونڈ: دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی موٹرسائیکلوں کے مالک کا سراغ مل گیا

    لاہور: رائے ونڈ میں دہشتگردوں سے مقابلے کے بعد کمپاؤنڈ سے ملنے والی موٹرسائیکلوں کے مالک کا سراغ لگالیا گیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    رائے ونڈ میں مقابلے کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے تھے کمپاؤنڈ سے 2 موٹرسائیکلیں تباہ حالت میں برآمد ہوئی تھیں، جن کے مالک کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق موٹرسائیکلیں چونیاں کے رہائشی حافظ عمران کی ملکیت ہیں، جو اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ ہے اور اپنی بیوی سمیت روپوش ہو گیا ہے۔

    ہلاک ہونے والے دہشتگردوں نے وزیراعظم کی رہائشگاہ جاتی عمرہ پر حملے کا پروگرام بنا رکھا تھا۔ جس کی تائید ایس پی صدر انوسٹی گیشن نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کی ہے۔