Tag: PMimran

  • کینسر اسپتال کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں، وزیراعظم

    کینسر اسپتال کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کینسر کا اسپتال کسی بھی ملک میں نعمت ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شوکت خانم فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کینسر کی بیماری تمام بیماریوں سےالگ ہے، جس کا علاج کافی مہنگا ہے، جب کسی شخص میں اس مہلک مرض کی تشخیص ہوتی ہے تو اسے موت کا زیادہ خوف ہوتاہے کیونکہ دل کے امراض کے بعد زیادہ ترلوگ کینسر سے مرتے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چالیس سال پہلے پاکستان میں کینسر اسپتال بنانےکا ارادہ کیاتھا، لوگ مجھےکہتے تھےکہ اسپتال توبنالیں گے چلائیں گےکیسے؟ میرا ایک ہی جواب ہوتا تھا، جو لوگ اسپتال بنانے میں مدد کررہےہیں وہی اسپتال بھی چلائیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ شوکت خانم بنایاتو فیصلہ کیاتھا کہ 70فیصدمریضوں کا مفت علاج ہوگا، فیصلے پر من وعن عمل کیا، پاکستانی عوام نےاب تک63ارب روپےشوکت خانم کوفنڈز دیئے جن میں سے 63 ارب روپے مریضوں پر خرچ کئے جاچکے، اتنی بڑی خطیر رقم غریبوں کے علاج پر خرچ کرنا معجزہ ہے۔

  • ‘وزیراعظم آج عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے’

    ‘وزیراعظم آج عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے’

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست ٹیلی فون پر گفتگو کریں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کل عوام کی براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کریں گے اور براہ راست عوام کے سوالات کا جواب دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کے لیے ٹیلی فون لائنز بھی اسی وقت کھول دی جائیں گی اور یہ سلسلہ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر ایک ساتھ نشر کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: ”اپوزیشن میرے سرپرائز سے صدمے میں آگئی

    موجودہ صورت حال پر وزیراعظم عمران خان کی عوام کے ساتھ یہ نشست انتہائی اہمیت کی حامل ہے، جس میں وہ کھل کر عوام کے سامنے ملکی سیاسی صورت حال کو تذکرہ کرینگے۔

    ’آپ کا وزیر اعظم، آپ کے ساتھ‘ کے عنوان سے ہونے والا یہ سلسلہ سال دو ہزار اکیس سے جاری ہے، جسے عوام میں بے حد پزیرائی مل چکی ہے، براہ راست ٹیلی فون کالز کے دوران وزیراعظم کے اقدامات عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔

    اس سے قبل وزیراعظم کی عوام سے براہ راست گفتگو موجودہ سیاسی صورت حال کے دو بار موخر کی جاچکی ہے ۔

     

  • وزیراعظم کا این سی او سی کی قیادت اور ٹیم کو خراج تحسین

    وزیراعظم کا این سی او سی کی قیادت اور ٹیم کو خراج تحسین

    اسلام آباد: بہترین حکمت عملی وضع کرنے اور جامع ویکسی نیشن کی مدد سے عالمی وبا کرونا کے خلاف کامیابیاں سمیٹنے والے ادارے این سی او سی کو وزیراعظم عمران خان نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو ختم کیا جارہا ہے، اس موقع پر این سی او سی کی قیادت اور ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    وزیراعظم نے لکھا کہ عالمی وبا کرونا کے دوران لگائی جانے والی پابندیوں کے دوران این سی او سی کی خدمات قابل تعریف رہیں، این سی او سی نے قومی اتحاد سے وبا کا کامیابی سے سامنا کیا اور عالمی اداروں نےپاکستان کی بہترین حکمت عملی کااعتراف کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا سے بچاؤ کے لئے جو اقدامات کیے گئے تھے انہیں دنیا بھر میں خوش آئند قرار دیا گیا تھا۔

    سربراہ این سی او سی کا ٹوئٹ

    آج اپنے ٹوئٹ میں سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا کہ ‏آج این سی او سی آپریشن کا آخری روز ہے، اس وقت کرونا کے کیسز انتہائی کم اور ویکسی نیشن سب سے زیادہ ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ گذشتہ دو سالوں کے دوران این سی او سی کی سربراہی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے، اللہ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم بڑے چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔

    انہوں نے مزیش کہا کہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے مجھے بے حد فخر ہے کہ پاکستان کو عالمی ایجنسیوں اور شخصیات کی جانب سے دنیا کے کامیاب ترین افراد میں سے ایک کے طور پر اس ادارے کے کووڈ۔19 رسپانس کی تعریف ملی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب ذمہ داری وزارت صحت کو دی جا رہی ہے۔

    اسد عمر اور دیگر احباب کو بہت مبارک

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی عالمی وبا کرونا کے خلاف حکمت اور عملی اقدامات پر وزیراعظم اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

     

    فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ کرونا کا کنٹرول بہت اہم مگر مشکل ٹاسک تھا جو وزیر اعظم اور انکی ٹیم نے کردکھایا، کرونا کیخلاف اقدامات حکومت کے بڑے کارناموں میں شمار رہیں گے۔

    اپنے ٹوئٹ میں فوادچوہدری نے وفاقی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اسد عمر اور دیگر احباب کو بھی بہت مبارک۔

  • ‘چاہتا ہوں کہ جلسے میں عوام کی حاضری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں’

    ‘چاہتا ہوں کہ جلسے میں عوام کی حاضری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں’

    اسلام آباد: ڈی چوک جلسہ، وزیراعظم عمران خان نے عوام سے بڑی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا، جلسے کا موضوع’’امر بالمعروف‘‘ہے، وزیراعظم نے ٹوئٹ میں لوگو جاری کردیا۔

    اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ لوٹی دولت کے لیے سیاستدانوں کو بےشرمی سےخریدنےکی مذمت کرتے ہیں، ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں، چاہتے ہیں کہ جلسے میں عوام کی حاضری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں۔

    اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے صوفی بزرگ شمس تبریز کا قول شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ملک کے غدار اور بدمعاش جال میں پھنس رہے ہیں۔

    گذشتہ روز راولپنڈی میں رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جیسے جیسے عدم اعتماد پر ووٹ کا وقت قریب آئے گا، پی ٹی آئی سے خفا سب لوگ واپس آجائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد: اسپیکر نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضمیر فروشوں کے خلاف قوم کا غصہ دیکھ رہا ہوں اور پیشگوئی کرتا ہوں، پاکستان میں بہت زبردست کام ہوگیا جو تحریک عدم اعتماد آگئی، آج ملک میں ضمیر خریدنے کیلیے کھلے عام منڈی لگی ہوئی ہے، رات کے اندھیرے میں پولیس کسٹڈی میں ضمیر خریدے جارہے ہیں یہ سب سندھ حکومت کے پیسے سے ہورہا ہے جو کہ عوام کا پیسہ ہے، کسی کو شرم نہیں ہے اس کو جمہوریت نہیں کہتے ہیں۔

  • تحریک عدم اعتماد: وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کو اہم ٹاسک مل گیا

    تحریک عدم اعتماد: وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کو اہم ٹاسک مل گیا

    لاہور: وزیراعظم عمرا ن خان نےگورنر اور وزیراعلی پنجاب کو مشاورت سے کام کرنے پر زوردیا ہے۔

    تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کا مشن لئے وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے، جہاں انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی محاذ پر پہلا اور اہم مرحلہ اسلام آباد ہے، حکومت سیاسی محاذ پر پر اعتماد اور مستحکم ہے، اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی۔

    ملاقات میں وزیراعظم نےگورنر اور وزیراعلی پنجاب کو مشاورت سے کام کرنےپر زور دیا اور پنجاب کےایم این ایز اور ایم پی ایز سےرابطے کا ٹاسک گورنر اور وزیراعلی کو سونپا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکز میں عدم اعتماد سے نمٹنے کے بعد پنجاب میں فیصلے کیے جائیں گے، اہم بیٹھک میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ترین اور علیم خان گروپ سمیت ق لیگی ارکان سے روابط رکھےجائیں تاکہ بہتر فیصلہ ہوسکے۔

    اس سے قبل اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں تحریک عدم اعتمادسے نمٹنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔

    اجلاس میں سینئررہنماؤں نے موجودہ صورتحال سے نمٹنےکی تجاویز دیں اور عدم اعتماد کی تحریک کے قانونی پہلووں کا جائزہ لیا، سینئر رہنماوں نے بریفنگ میں بتایا کہ اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنائیں گے، اپوزیشن کے کئی ارکان ہمارا ساتھ دیں گے، ہم نےاپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، اپوزیشن کو کچھ دن خوش ہولینے دیں، سرپرائزدیں گے۔

    اجلاس میں عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا مجھے پتہ ہے کہ یہ کیا کرنےجارہے ہیں؟ یہ سارے ڈرے ہوئے ہیں، اسی لئے اکٹھے ہوگئے ہیں ، میرا پلان تیارہے، اب انہیں بتاؤں گا کہ سیاست کیسے کرتے ہیں؟

  • پارٹی اختلافات: وزیراعظم نے گورنر سندھ کو اہم ٹاسک سونپ دیا

    پارٹی اختلافات: وزیراعظم نے گورنر سندھ کو اہم ٹاسک سونپ دیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ناراض رہنماؤں کو منانے کا ٹاسک گورنر سندھ اور وزیر دفاع کے سپرد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس بات کا فیصلہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، کور کمیٹی اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی، جس میں قومی امور سمیت ، اپوزیشن کی عدم اعتماد تحریک اور خصوصی طور جہانگیر ترین اور علیم خان کے مجوزہ اتحاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینئرپارٹی رہنماؤں نے وزیراعظم کو ناراض ارکان سےخود رابطے کا مشورہ دیا، رہنماؤں کا اصرار تھا کہ وزیراعظم جہانگیر ترین اور علیم خان سےخود رابطہ کریں۔

    یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ نواز کی سینئر قیادت کا علیم خان سے رابطہ

    اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو بتایا کہ میں علیم خان سے رابطے میں ہوں، جس پر وزیراعظم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر دفاع پرویز خٹک کو ناراض رہنماؤں سے رابطوں کی ہدایت کی ساتھ ہی ناراض رہنماؤں کو منانے کا ٹاسک گورنر سندھ عمران اسماعیل کے حوالے کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ٹاسک ملنے پر گورنر سندھ آج ہی لاہور پہنچ رہے ہیں ، جہاں اس بات کا قوی امکان ہیں کہ وہ آج ہی علیم خان سے ملاقات کرینگے۔

  • سابق صدر کا انتقال: وزیراعظم، آرمی چیف سمیت متعدد شخصیات کا اظہار افسوس

    سابق صدر کا انتقال: وزیراعظم، آرمی چیف سمیت متعدد شخصیات کا اظہار افسوس

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت، آرمی چیف اور وزیر خارجہ نے سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سابق صدر کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے جبکہ ان کے سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سابق صدر محمد رفیق تارڑ کےانتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں آرمی چیف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور مرحوم کےاہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنےکی ہمت عطا فرمائے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی سابق صدر محمد رفیق تارڑ کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا، ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سابق صدر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

    صدر مملکت نے مرحوم کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھی سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے بھی سابق صدر محمد رفیق تارڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    ادھر چوہدری برادران نے سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کی وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ رفیق تارڑ انتہائی ملنسار انسان تھے، رفیق تارڑ کی بطور صدر خدمات کو فرا موش نہیں کیا جا سکتا۔

  • وزیراعظم کا شاندار الفاظ میں ‘شین وارن ‘ کو خراج عقیدت

    وزیراعظم کا شاندار الفاظ میں ‘شین وارن ‘ کو خراج عقیدت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دنیائے کرکٹ کے عظیم لیگ اسپنر ‘شین وارن’ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شین وارن لیگ اسپن کو فن کی نئی بلندیوں پر لیجانے والے ماہر بولر تھے، ان کے انتقال کی خبر پر دکھ اور افسوس ہوا۔

    وزیراعظم نے شین وارن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن چھٹیاں گزارنے کے لیے تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سمائی میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

    شین وارن کے انتقال پر سابق اور موجودہ کرکٹرز نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • ‘ آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید’

    ‘ آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید’

    اسلام آباد: چوبیس سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے آسٹریلوی ٹیم کے لئے وزیراعظم نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان کے کرکٹ شائقین میں ہمیشہ آسٹریلوی کرکٹ کا احترام رہا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم سب ایک انتہائی کانٹے دار اور دلچسپ سیریز کےمنتظر ہیں، اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم  نے دونوں ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ادھر راولپنڈی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ‘بینوقادر ٹرافی’ کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل جاری ہے، جہاں پاکستان نے پراعتماد آغاز کیا ہے، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنالئے ہیں۔

    امام الحق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور وہ 92 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، اظہر علی 30 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، اوپنر بیٹر عبداللہ شفیق نے 44 رنز بنائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کو ‘ بینو قادر ٹرافی’ کا نام دیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مشترکہ طورپر متعارف کرائی گئی ٹرافی کو دونوں ملکوں کے لیجنڈ لیگ اسپنرز عبدالقادر اوررچی بینوسے منسوب کیا گیا ہے جس کا مقصد آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورہ پاکستان کا جشن منانا ہے۔

  • امین گنڈا پور معاملہ: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا وزیراعظم کو خط

    امین گنڈا پور معاملہ: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا وزیراعظم کو خط

    مظفرآباد: وفاقی وزیر امور کشمیر امین گنڈاپور کی جانب سے الیکشن مہم کے دوران مبینہ طور پر رقم تقسیم کرنےکی ویڈیو پر چیف الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاملے پر چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) رشید سلہریا نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا کہ وفاقی وزرا کو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ دو ہزار اکیس کی خلاف ورزی سےروکاجائے۔

    خط میں کہا گیا کہ وزیراعظم صوبائی وزرا کو بھی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کریں اور وفاقی حکومت ، آزاد کشمیر انتخابات کا آزادانہ و منصفانہ انعقاد یقینی بنائے۔

    چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت میں ریاستی وسائل استعمال نہ کئےجائیں، وفاقی، آزادکشمیر اور صوبائی حکومتیں کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمدیقینی بنائیں، جس امیدوار کےحلقے میں خلاف ورزی ہوئی اسےنااہل قرار دیاجائےگا۔