Tag: PML

  • اٹک: مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ آفتاب کی گاڑی پرفائرنگ

    اٹک: مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ آفتاب کی گاڑی پرفائرنگ

    اٹک : سابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی اموراورمسلم لیگ ن کے رہنما شیخ آفتاب کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 اٹک ون سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ آفتاب کی گاڑی پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

    مسلم لیگ ن کے امیدوار پرفائرنگ کا واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب وہ کامرہ سے انتخابی جلسے کے بعد گھرواپس جا رہے تھے۔

    شیخ آفتاب کا کہنا تھا کہ کامرہ کے قریب میری گاڑی پرفائرنگ کی گئی، نامعلوم افراد کے حملے میں محفوظ رہا۔

    سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب این اے 55 اور ان کے صاحبزادے شیخ سلمان سرور بھی اٹک سے ن لیگ کے ٹکٹ پر صوبائی نشست کے لیے امیدوار ہیں۔

    چمن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، سابق سینیٹر داؤد خان زخمی

    خیال رہے کہ گزشتہ روز چمن کے علاقے قلعہ عبداللہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر داؤد خان اچکزئی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

    احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال 6 مئی کو سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نارووال کے علاقے کنجروڑ میں کارنر میٹنگ کے بعد ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • قصورمیں عدلیہ مخالف نعرے، ن لیگ کے سابق ایم این اے سمیت 3 رہنماؤں کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا

    قصورمیں عدلیہ مخالف نعرے، ن لیگ کے سابق ایم این اے سمیت 3 رہنماؤں کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا

    لاہور : قصور سے ن لیگ کے سابق ایم این اے شیخ وسیم سمیت 3 رہنماؤں کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک ایک ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ دو ملزمان کو بری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے ملزمان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

    عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق ن لیگی ایم این اے شیخ وسیم اختر، سابق چیئرمین بیت المال قصور ناصر خان، ن لیگ قصور کے سینئر نائب جمیل خان اور سابق چیئرمین بلدیات قصور احمد لطیف کو ایک ایک ماہ قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ دو ملزمان سابق ایم پی اے نعیم صفدر اور ایاز خان کو بری کر دیا گیا۔

    فیصلہ آتے ہی سزایافتہ نون لیگی رہنماؤں کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ قصور میں مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی اور کارکنان کی جانب سے عدلیہ مخالف ریلی نکالی اور ٹائر جلائے، ریلی میں اعلیٰ عدلیہ اور ججوں کے اہل خانہ کے خلاف نازیبا اور غیراخلاقی زبان کا بے دریغ استعمال کیا گیا اور چیف جسٹس آف پاکستان کا نام لے کر گالیاں دی گئیں۔

    اس ریلی کی قیادت مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی وسیم اختر، رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر اور ناصر محمود نے کی۔

    خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد سے ن لیگ کے رہنما عدلیہ کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پہلے عدلیہ کو بحال کیا، اب عدل بحال کریں گے: نواز شریف

    پہلے عدلیہ کو بحال کیا، اب عدل بحال کریں گے: نواز شریف

    لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سازشیوں نے اقامہ کو بنیاد بنا کر مجھے نکالا، اب کوئی ثبوت نہیں مل رہا تو ریفرنس پر ریفرنس بنا رہے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے لاہور میں ن لیگ کے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا. نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف بننے والا ریفرنس اس بات کا ثبوت ہے کہ شازشیوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں.

    سابق نااہل وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سازشیوں کی سازشیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، لودھراں الیکشن نے بتا دیا ہے کون عوام کاخیر خواہ ہے.

    انھوں‌ نے کارکنوں‌ سے کہا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے عدلیہ کو بحال کیا اور اب عدل بحال کریں گے. عوامی اجتماع میں زیادہ سے زیادہ شریک ہوکرمیرا ساتھ دیں.

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوامی منصوبے ،موٹر وے اور کشادہ سڑکیں بنائی، بجلی کا جن بھی انرجی منصوبوں سےبوتل میں قید کیا.

    نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک ملک کی تقدیر بدلے گا، اللہ کے فضل سے اگلی بار بھی ن لیگ کو کامیابی ملےگی،لودھراں کے نتائج ثبوت ہیں کہ سازشیوں کی سازشیں کچھ نہیں بگاڑ سکتی. کوئی ثبوت نہیں ملا، تو تو ریفرنس پر ریفرنس بنائے گئے.

    انھوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو میں‌ پریشان ہوں، نہ ہی آپ پریشان ہوں، اگلے الیکشن میں‌بھی ہمیں‌ ہی کامیابی ملے گی.

     یاد رہے کہ ن لیگ کی جانب سے عدلیہ کے خلاف لفظی جنگ جاری ہے۔  اسی ضمن میں آج سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں نواز شریف، سیکریٹری انفارمیشن اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا۔

    دائر کردہ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نا اہلی کے بعدعدالتوں کے خلاف زہر افشانی کر رہے ہیں۔ نواز شریف کو توہین عدالت میں سزا دی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سیاست اور ریاست کے درمیان جنگ شروع کردی گئی ہے‘ طاہرالقادری

    سیاست اور ریاست کے درمیان جنگ شروع کردی گئی ہے‘ طاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات میں نو اہم قوانین ختم کردیے‘ سیاست اور ریاست کے درمیان جنگ شروع کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ تمام ریاستی ادارے اور ذمہ دار متوجہ ہوں کہ شریف خاندان کا نام نہاد احتساب ہو رہا ہے۔

    اس وقت سیاست اور ریاست کے درمیان جنگ شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے اندر خطرناک حد تک بانی متحدہ جیسی علامات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئین کو نہیں مانتے‘ غیر آئینی، غیرقانونی غیراخلاقی اور دہشت گرد سیاست اور ریاست پر حملہ آور ہے اور، اس حملے میں تمام حکومتی ادارے سیاست کے ساتھ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس حکومتی نظام کے تحت بیس سال بھی کوشش کریں لیکن کوئی ان کا احتساب کر ہی نہیں سکتا، سپریم کورٹ نے تو چھ ماہ دیئے لیکن یہ سپریم کورٹ نہیں مانتے۔ ان کے پاس دس ہزار ہتھکنڈے ہیں، ابھی تک انہوں نے چند استعمال کئے ہیں۔

    ڈاکٹر قادری کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی سالمیت سے کھیلیں گے، آج جو کچھ احتساب عدالت میں ہوا، ٹریلر ہے۔ جنہوں نے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کیا، ان کے سامنے احتساب عدالت والا واقعہ تو معمولی ہے‘ یہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

    یہ بھی کہا گیا کہ حکومت نے اصلاحات کی آڑ میں انتخابی قوانین میں سے نو اہم قوانین مکمل طور پر ختم کردیے ہیں جو کہ ایک گھناؤنی سازش ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔