Tag: PML-F

  • عوامی مسائل کے حل کیلئے سب کےپاس جائیں گے، مصطفیٰ کمال

    عوامی مسائل کے حل کیلئے سب کےپاس جائیں گے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام کیلئےہرکسی کےپاس جائیں گے، چاہتےہیں کہ عوام کے مسائل حل اور پریشانی کاخاتمہ ہو۔

    یہ بات انہوں نے فکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیرپگارا سے ملاقات کے بعد صدر الدین شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

    تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے ایک وفد نے چیئرمین مصطفیٰ کمال کی زیر قیادت فکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیرپگارا سے کنگری ہاﺅس میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر انیس ایڈووکیٹ،اشفاق منگی،رضا ہارون اور دیگر بھی موجود تھے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کوئی میرا دشمن نہیں ہے ہرپاکستانی شخص میرا بھائی ہے، ہم رنگ نسل، زبان مسلک سے بالاتر ہوکرعوام کی خدمت کرینگے، پیر پگارا سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے نہیں بلکہ مل کر چلنے کیلئے آیا ہوں۔

    مصطفی کمال نے مزید کہا کہ آج سیرحاصل گفتگوہوئی، پی ایس پی اور فنکشنل لیگ کی سوچ میں کوئی فرق نہیں، فنکشنل لیگ کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں،۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے کے مسائل بہت ہیں بچوں کو خوراک نہیں مل رہی، عوام کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں ہے۔ اس موقع پرصدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کا ماضی میں اچھا ریکارڈ رہا ہے، ہمارا مستقبل ساتھ ہوگا خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ چلنے کافیصلہ کیا ہے اپنےحلقےمیں کام کریں گے، الیکشن کیلئےتیارہیں، جب بھی اعلان ہوگا میدان میں کھڑے ہونگے۔

  • نوازشریف کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پیرپگارا

    نوازشریف کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پیرپگارا

    کراچی : مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ راشدی نے کہا ہے کہ نواز شریف نااہل ہوچکے ہیں اب ان کا مستقبل نہیں، ہماری جماعت وفاق اور پاک فوج کے ساتھ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ذرائع مسلم لیگ فنکشنل کے مطابق پیرپگارا نے نواشریف سے منہ موڑ لیا ہے۔

    آج ہونے والے پارٹی اجلاس میں اداروں سے ٹکراؤ کی صورت میں نوازشریف کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ فنکشنل فی الحال وفاقی کابینہ سے الگ نہیں ہوگی۔

    پریس کانفرنس سے خطاب میں پیر پگارا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف اب وزارت عظمیٰٰ کے لیے نااہل ہوچکے ہیں اور ان کا کوئی مستقبل نہیں، نواز شریف پنجاب تک محدود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم کو کہا بھی تھا کہ مسلم لیگ کو ایک کرلیں، لیکن انہوں نے میری بات پر عمل نہیں کیا،پیرپگارا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سال 2018 میں عام انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وفاق کی واحد علامت فوج ہے اور میں وفاق اور فوج کے ساتھ ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امتیازشیخ نے فنکشنل لیگ کے بعد اسمبلی کی سیٹ سےبھی استعفیٰ دیدیا

    امتیازشیخ نے فنکشنل لیگ کے بعد اسمبلی کی سیٹ سےبھی استعفیٰ دیدیا

    کراچی : پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد امتیاز شیخ نے فنکشنل لیگ کے پلیٹ فارم سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دےدیا۔

    تفصیلات کے مطابق امتیاز شیخ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ملاقات کی اور ملاقات کےدوران اپنا استعفی پیش کیا، جسے اسپیکر سندھ اسمبلی نے منظور کرلیا ہے، امتیاز شیخ وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے بھی مستعفی ہوگئے۔

    امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ وہ شکار پور کے حلقے سے دوبارہ ضمنی انتخابات لڑینگے لیکن انتخاب میں تیرکے نشان پر لڑوں گا، پیپلز پارٹی بڑی پارٹی ہے، یہاں کام کرنے کےمواقع زیادہ ہیں۔

    یاد رہے کہ امتیاز شیخ نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔


     

    مزید پڑھیں :  فنکشنل لیگ کے رہنماء امتیاز شیخ پیپلزپارٹی میں شامل


    واضح رہے کہ فنکشنل لیگ کے رہنماء نے لندن میں چیئرمین پیپلزپارٹی اور اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے بعد پی پی کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا، امتیاز شیخ اور مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی صدر صدر الدین شاہ سے تعلقات سرد مہری کا شکار تھے، جس کے بارے میں انہوں نے اعلیٰ قیادت کو بھی آگاہ کیا تھا تاہم قیادت کی جانب سے اُن کے تحفظات دور نہیں کیے گئے تو انہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

  • ضلع گھوٹکی میں تصادم کے دوران متعدد مکانات نذرآتش

    ضلع گھوٹکی میں تصادم کے دوران متعدد مکانات نذرآتش

    گھوٹکی: شمالی سندھ کے ضلع گھوٹکی ایک گاؤں میں دوسیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم کے بعد گھروں کو آگ لگادی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخاب میں پیدا ہونے والی تناؤکی فضا تاحال برقرارہے اورآج تصادم کا ایک اورواقعہ پیش آیا ہے جس میں مخالفین کے گھروں کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    سندھ کے ضلع گھوٹکی کے گاوٗں فقیرمحمد میں پیپلز پارٹی مہرگروپ اورمسلم لیگ فنکشنل کے کارکنان میں تصادم ہوا، تصادم کا سبب مسلم لیگ فنکشنل کے حامیوں کے علاقے میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جانب سے فتح کے جشن کی ریلی نکالنا بتایا جارہاہے۔

    تصادم کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ کے دوران مہرگروپ کا ایک کارکن جاں بحق ہواجس کے بعد کشیدگی کے دوران مشتعل کارکنان نے گھروں کو آگ لگادی۔

    سانحے کے بعد علاقے کو پولیس اور رینجرزنے گھیرے میں لے لیا اورکارکنان کو منتشرکردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی چھوٹا اور علیحدہ گاوٗں ہے اور اس کی آبادی محض چند گھروں پر ہی مشتمل ہے۔

    واضح رہے کہ ہفتے کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں خیر پور کے علاقے میں ببھی پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ  کے کارکنان کے درمیاب تصادم کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 11 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • سانگھڑ: مسلم لیگ ف کے نمائندوں کا ریٹرننگ آفیسر پرعدم اعتماد کا اظہار

    سانگھڑ: مسلم لیگ ف کے نمائندوں کا ریٹرننگ آفیسر پرعدم اعتماد کا اظہار

    سانگھڑ : پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن کے دوران سندھ میں خانہ جنگی کرانا چاہتی ہے جس میں افسران استعمال ہورہے ہیں نیب اور رینجرز سے اپیل کرتے ہیں کہ سانگھڑ میں بلدیاتی الیکشن مداخلت کرنے والے عناصر کے خلاف اقدام اٹھائے۔

    فنکشنل مسلم لیگ کی ضلعی قیادت نے ڈی آراو پر عدم اعتماد کا اعلان کر دیا، فنکشنل مسلم لیگ کی قیادت کا کہنا ہے کہ فنکشنل مسلم لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    تین اکتوبر کو جاری کی جانے والی ووٹر لسٹیں اورامیدواروں کی لسٹوں سمیت پولنگ اسٹشنوں کی لسٹیں تاحال جاری نہیں کی گئیں جب کہ ڈی آراو پیپلزپارٹی کے ذاتی ملازموں کا کردار ادا کررہے ہیں اورجانب داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

    فنکشنل مسلم لیگ کے ایم پی اے اور ایم این اے کی پارٹی عہدیداران کے ساتھ ایم پی اے حاجی خدابخش راجڑ کی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس کی۔

    فنکشنل مسلم لیگ کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ اگر تین دن کے دوران ووٹر لسٹیں اورامیدواروں کی لسٹوں سمیت پولنگ اسٹشنوں کی لسٹیں جاری نہ کی گئیں تو ڈی آراو آافس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جس کی تمام ذمہ داری ڈی آراو کی ہوگی جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشوں کو تبدل کیا گیا ہے۔

  • سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی حلقہ بندیاں کالعدم، انتخابات وقت پر ہوں گے

    سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی حلقہ بندیاں کالعدم، انتخابات وقت پر ہوں گے

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے کی جانے والی بلدیاتی حلقہ بندیاں غیر قانونی قراردے دیں اورالیکشن کمیشن کو پانچ روز میں نئی حلقہ بندیاں کرکے عدالت کا آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

    بلدیاتی حلقہ بندیوں میں سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کو ملانے پرحکومت اوراپوزیشن جماعتیں عدالت پہنچ گئیں۔

    عدالت نے بلدیاتی حلقہ بندیاں غیرقانونی قرار دے دیں لیکن بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وقت پرہی کرانے کا حکم بھی دیدیا ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ، فنکشنل لیگ سمیت دیگرجماعتوں کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نئی انتخابی حلقہ بندیوں کا اثرانتخابات پرنہیں پڑنا چاہیے بلکہ انہیں شیڈول کے مطابق مقررہ وقت پرکرایا جائے۔

    سندھ ہائی کورٹ میں دائردرخواستوں میں موٗقف اختیارکیا گیا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کی جانے والی بلدیاتی حلقہ بندیاں غیرقانونی ہیں جس میں دیہی اورشہری حلقوں کو آپس میں ملادیا گیا ہے جس پرعدالت نے الیکشن کمیشن کو پانچ روزمیں نئی حلقہ بندیاں کرکے آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

  • الیکشن کمیشن کے ارکان فوری طور پر مستعفی ہو جائیں، پرویزالٰہی

    الیکشن کمیشن کے ارکان فوری طور پر مستعفی ہو جائیں، پرویزالٰہی

    لاہور : مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ  الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان کےاستعفوں کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں۔

    جماعتوں کا متفقہ مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان فوری طور پر مستعفی ہو جائیں ۔نئے ارکان کا انتخاب بھی تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ہونا چاہیئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان ارکان کے ہوتے ہوئے الیکشن شفاف نہیں ہو سکتے، اس لئے ان کی جماعت الیکشن میں حصہ نہیں لے گی۔

    مسلم لیگ قائد اعظم کی قیادت کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی الیکشن کمیشن کی بے ضابطگیوں کی چالیس بار نشاندہی کی گئی۔

    الیکشن کمیشن نے دھاندلی کا جو کھیل کھیلا وہ سب بے نقاب ہو چکا ہے۔ اس لئے دوسری جماعتیں بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

    انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے دوہزار تیرہ کے عام انتخابات میں دھاندلی کرائی وہ اب بھی صاف ستھرے الیکشن نہیں کرائیں گے۔

  • اشتعال انگیزتقاریر: الطاف حسین کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

    اشتعال انگیزتقاریر: الطاف حسین کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

    کراچی: سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف تین قراردادیں منظورکرلی گئیں اس موقع پرایم کیو ایم کے کے ارکان کی جانب سے ہنگامہ آرائی جاری رہی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں آج بروز جمعہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف قراردادیں پیش کی گئیں۔

    متفرق قراردادیں پاکستان تحریکِ انصاف، مسلم لیگ ن اورمسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے پیش کی۔

    تحریک انصاف کی جانب سے ثمر علی خان نے، مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے نند کمار اور مسلم لیگ ن کی جانب سے شفیع جاموٹ نے قراردادیں پیش کی۔

    قراردادوں میں غیرملکیوں سے مدد طلب کرنے ، سندھ کو تقسیم کرنے کے بات کرنے اور اہم قومی اداروں پر تنقید کرنے پرایم کیو ایم کے قائد کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو وطن واپس بلوا کران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

    پیپلز پارٹی کی جانب سے قرارداد کی حمایت کی گئی تاہم کسی رہنما کی جانب سے ایوان سے خطاب نہیں کیا گیا۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے اراکین نے قرارداد کی مخالفت میں موقف اختیار کیا کہ کسی جماعت کے قائد کے خلاف اسمبلی میں قرارداد پیش نہیں کی جاسکتی۔

    ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سردار احمد نے اسپیکر تک اپنی جماعت کاموقف پہنچایا اورقرارداد کو رد کرنے کا مطالبہ کیا لیکن اسپیکر نے ایم کیو ایم کے مطالبے کے بجائے قراردادیں ایوان میں پیش کرنے پرترجیح دی۔

    قرارداد پیش کئے جانے کے دوران ایم کیو ایم مسلسل احتجاجاً ہنگامہ آرائی کرتی رہی، سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

  • مسلم لیگ فنکشنل کےسربراہ پیرپگارا کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات

    مسلم لیگ فنکشنل کےسربراہ پیرپگارا کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات

    کراچی: مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ یمن فوج بھیجناآسان نہیں،افغانستان کی دلدل میں آج تک پھنسےہوئےہیں،انہوں نے یمن کےمعاملےپرآل پارٹیزکانفرنس بلانےکی تجویزدے دی۔

    مسلم لیگ فنکشنل کےسربراہ پیرپگارانےمولانافضل الرحمان کوکراچی میں اپنی رہائش گاہ پرظہرانہ دیا، دونوں رہنماؤں میں ملکی سیاسی صورتحال کےعلاوہ یمن میں ہونےوالی لڑائی پربھی بات ہوئی فضل الرحمان فضل الرحمان نے تجویزدی کہ یمن پرآل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے۔

     فضل الرحمان پیرپگارا الرحمان مولانافضل الرحمان نے کہا کہ کراچی کسی مشن پر نہیں آئے،دوستوں سےملاقات ہوجاتی ہے،اختلافات کےباوجودایم کیوایم کے رہنماؤں سےملاقات ہوتی ہے،میں ثالثی اور امن کی بات کرتا ہوں۔

  • سابق صدر پرویز مشرف پیر پگارا نئے سیاسی اتحاد پرمتفق

    سابق صدر پرویز مشرف پیر پگارا نئے سیاسی اتحاد پرمتفق

    کراچی: سابق صدر پرویزمشرف اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیرصاحب پگارا نے نئے سیاسی اتحاد پر اتفاق کرلیا۔

    آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف مسلم لیگ ن کے سابق صدر غوث علی شاہ کے ہمراہ مسلم لیگ ف کے سربراہ پیر پگاڑا کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔

    ذرائع کے مطابق تین گھنٹے تک  جاری رہنے والی ملاقات میں ایک نئے ملک گیر سیاسی اتحاد بنانے کے حوالے سے بات ہوئی ہے، پیر پگارا اور پرویز مشرف نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تمام مسلم لیگی دھڑوں سے رابطے کئے جائیں گے اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی نئے سیاسی اتحاد کےلئے رابطے کئے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی سندھ سید غوث علی شاہ کو رابطوں کے لئے اہم ذمہ داریاں دی گئی ہیں اس دوران سندھ کے دو سابق وزرائے اعلی ارباب غلام رحیم اور لیاقت جتوئی سے بھی رابطے کئے گئے۔

     اس ملاقات کے بارے میں مسلم لیگ ف کے ترجمان کامران ٹیسوری نے اے آروائی نیوز کو بتایاکہ پرویز مشرف اور غوث علی شاہ پیر پگارا کےکھانے کی دعوت پر تشریف لائےتھے اور اس دوران سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

     واضح رہے کہ دو ہفتے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم اور پیر پگارا نے مشترکہ طورپر پرویز مشرف سے ملاقات کی تھی اس کے بعد ان کے سیاسی جماعتوں سے رابطے ہوئےتھے اور وسیع تر سیاسی اتحاد بنانے کےلئےکوششیں جاری ہیں۔