پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اداروں میں ثاقب نثار اور فیض حمید کی باقیات موجود ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بالکل یہ کہنے کو تیار نہیں کہ سرکار کی اپنی مرضی ہے، میرے پاس مسودہ نہیں ہے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ پارلیمان کو اعتماد میں لیکر آئینی ترامیم کرینگے تو آسانی ہوگی، 2، 4 شو چلا، میں سمجھتا ہوں کہ یہ غیر مناسب تھا۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اداروں میں ثاقب نثار اور فیض حمید کی باقیات موجود ہیں جیسے ہی ملک میں استحکام آنے لگتا ہے تو انتشار پھیلانا شروع کردیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی پر اختلاف ہوتے ہیں، میرے اپنی جماعت سے کوئی اختلاف نہیں، ہر ایک کی رائے کو سنا جاتا ہے اور یہ جمہوریت کا حسن ہوتا ہے۔
سابق اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور شہبازشریف کے درمیان سب کچھ طے ہوچکا ہے یہ صرف کارڈز کھیل رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے رہنما راجہ ریاض نے اے آر وائی نیوز کو خصوسی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کی کمیٹیوں کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیں یہ صرف کارڈز کھیل رہے ہیں، آصف زرداری اور شہبازشریف کے درمیان سب کچھ طے ہوچکا ہے۔
راجہ ریاض نے انکشاف کیا کہ ساری گیم پیچھے بیٹھے آصف زرداری نے کرنی ہے اور وہ کچھ نہیں بولے، ان کی صرف تصویر چل رہی ہیں ان کا اب تک کوئی بیان نہیں آیا، ن لیگ اور پی پی کے درمیان یہ سب ان کی حالیہ میٹنگ سے پہلے کا طے ہے صرف فائنل اب ہورہا ہے۔
راجہ ریاض نے کہا کہ کچھ دنوں میں ان سب کو وزارتوں کے حلف اٹھاتے دیکھیں گے اور پھر سندھ بھی تو لینا ہے، اگر پی پی نہیں مانے گی تو سندھ واپس بھی لیا جاسکتا ہے کیوںکہ جو دیتے ہیں وہ واپس بھی لے لیتے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ مارشل لا نہیں لگے گا، یہ لولی لنگڑی حکومت اللہ کرے مضبوط ترین حکومت ہو، انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرتا ہوں اور جیتنے والے کو مبارک دیتا ہوں، مجموعی طور پر پورے ملک میں الیکشن متنازع ہوگئے ہیں، مولاناکے ساتھ زیادتی ہوئی ان کی پکی سیٹیں ہروادی گئیں۔
راجہ ریاض نے کہا کہ بہت سی جگہوں پر 100 فیصد جیتے ہوئے لوگ ہروادیئے گئے، رانا ثنا سمیت ہمارے بڑے ناموں کو فیصل آباد سے ہرا دیا گیا، اپنی ہارتو مان سکتا ہوں لیکن رانا ثنا کسی صورت الیکشن نہیں ہار سکتے، ن کے جو بڑے نام ہروائے گئے یہ ترازو کو برابر کرنے کے لیے جواز بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ بڑے پن کا مظاہرہ کررہی ہے اور ملک کو ڈی ریل ہونے سے بچا رہی ہے، بعض اضلاع میں پی ٹی آئی، کچھ میں ن لیگ جیتی، یہ پالیسی خطرناک ہوگی۔
ان لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان عدم اعتماد سے 20 روز پہلے میرے پاس آئے اور کہا آپ مجاہد ہیں، مولانانے کہا گھبرائیں نہیں عدم اعتماد میں ہمیں بہت سی جگہوں سے سپورٹ ہے اور مولانا اب بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں قمرباجوہ کی سپورٹ حاصل تھی، مولانا سچ بول رہے ہیں اور انہیں ضرور کسی نے کہا ہوگا۔
سینئر لیگی رہنما راجہ ریاض نے مزید کہا کہ سپورٹ کے بغیر عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوتی حلف دینے کو تیار ہوں ہماری حد تک براہ راست قمرباجوہ نے کچھ نہیں کہا، مجھے شہباز شریف نے کہا تھا عدم اعتماد کا پروگرام ہے میں نے کہا آپ کے ساتھ ہیں، اس میں کوئی شک نہیں لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھے۔
ہری پور : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے، سردار مہتاب عباسی کا کہنا ہے کہ جماعت کو کاروباری لوگوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ہری پورمیں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے۔
سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ کے پی میں ن لیگ کاروباری شخصیات کے سپرد کر دی گئی ہے، کے پی صوبے میں پارٹی کا مقصد صرف کاروباری مفادات کا تحفظ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی اور سیاسی غیریقینی صورتحال کو اب کوئی سیاسی جماعت کنٹرول نہیں کرسکتی، مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیردانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی بڑی جماعت اب صوبے کی پارٹی بن چکی ہے، خیبرپختونخوا میں ایک منظم سازش کے تحت مسلم لیگ ن کو ختم کردیا گیا۔
ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسیوں کی وجہ سے ن لیگ کا خیبر پختونخوا میں خاتمہ ہوچکا ہے۔
گوجرانوالہ: : مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے الزام لگایا ہے کہ ہوسکتا ہے وزیرآباد حملہ پرویز الہیٰ نے سیاسی فائدے کے لیے کروایا ہو۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختوامیں بھی رانا ثنااللہ کو بہت دفعہ دھمکیاں دی گئیں، سیاسی مخالفین کے خلاف آپ مقدمات درج کر رہے ہیں ، یہ مقدمہ ٹھیک ہے تو کے پی میں بھی وزرا پر مقدمات ہونے چاہئیں۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر آباد سانحے پر سیاست کی جا رہی ہے، واقعہ افسوسناک اوردردناک ہے، عمران خان کے کہنے پر3دفعہ جےآئی ٹی کے افسران تبدیل کیے گئے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب پر 324 کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔
معاون خصوصی نے الزام لگایا وسکتاہےوزیرآباد حملہ پرویزالہیٰ نے اپنی حکومت کو تقویت دینے کے لئے کروایا ہو، وزیراعلٰی کا بیٹا مونس الہی مسٹر ففٹی پرسنٹ بنا ہوا ہے، گجرات میں سستے داموں زمین خریدی اورمہنگے بیچ دی۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ جھوٹے مقدمات ہیں ہم گھبرانے والے نہیں، گھڑیاں چوری کر کے اپنی بیگم کو بھی 5 کیرٹ کی گھڑی پہنائی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان انتشاراور فساد پھیلا کر خون ریزی کرنا چاہتے ہیں، عمرانی فتنے کو ختم کرنے کیلیے ریاست کو مدعی بننا پڑے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل مسجد نبویؐ کے واقعے پر دکھے ہیں، شیخ رشید کہتا رہا کہ جب ن لیگ کے لوگ جائیں گے تو واقعات ہونگے، عمران کابینہ کے لوگ کہتے رہے اور دینی جذبات کو مجروح کرتے رہے۔
جاوید لطیف نے مزید کہا کہ رویت ہلال کمیٹی عمران خان کی بنائی ہوئی ہے، کبھی ایسا نہیں ہوا سرکاری طور پر 2 عیدیں کی جائیں، عمرانی فتنہ اثر کررہا ہے جہاں اسکی حکومت ہے وہاں عید کااعلان کر دیا
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، پاکستان دین کی عظمت کی سربلندی کیلیے بنا تھا، عمرانی فتنہ ادھر بھی کہتا باہر نکلیں اور پارٹی پرچموں کے ساتھ نکلیں، عمرانی فتنہ کو اب ختم کرنا ہوگا اور ریاست کو اس پر مدعی بننا پڑے گا، وزیراعظم شہبازشریف سے گزارش ہے قوم کی آواز بنیں۔
جاوید لطیف نے مزید کہا کہ عمران خان سازش کا چورن بیچنا بند کریں، عمرانی فتنہ ملک کیلیے تباہ کن ہوگا یہ گھروں کو آگ کا ڈھیر بنانا چاہتا ہے۔ حکومت کی ذمے داری ہے کہ عمرانی فتنہ سازش جہاں تیار ہوئی اسے بےنقاب کیا جائے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا حلف آج ہرحال میں ہوگا اور وہ عدالتی حکم کے مطابق حلف اٹھائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی آئینی بحران نہیں ہے ہم پرسکون ہیں، اگر یہ میچ ہار گئے ہیں تو انہیں پچ کو اکھاڑنے نہیں دیں گے، حمزہ شہباز آرٹیکل 130 کے تحت الیکشن میں نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے اور وہ آج عدالتی حکم کے مطابق حلف اٹھائیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اس وقت گورنر ہاؤس میں موجود ہیں جو حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔
نئےوزیراعلیٰ کانوٹیفکیشن جاری ہوا، ہم نےآئین کو فالو کیا لیکن کورٹ کے 2 آرڈر نہیں مانے گئے، ہم نےاتنےدن انتظار کیا کہ حلف برداری ہوسکے لیکن ان کی ضد کا کوئی حل نہیں ہے، ان کاجودل چاہے کریں ، آئین اور قانون واضح ہے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب کی چارج شیٹ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، عمر سرفراز چیمہ نے 4 دن کی گورنری کےلیےآئین توڑا۔ ان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ بن رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنرراج تووفاقی حکومت لگا سکتی ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جب یہ وزیراعلیٰ کا انتخاب لڑ رہے تھے اس وقت انہیں یہ خیال نہیں آیا کہ استعفیٰ غلط ہے، اسمبلی کا نوٹی فکیشن کہاں ہے جس پر کابینہ اجلاس بلایا گیا، عثمان بزدار بھی چابی والے کھلونا ہیں، یہ علامتی اجلاس بلائیں لوگ شوق سے دیکھیں گے کیونکہ لوگوں کوتفریح کی ضرورت ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے آج ہائی کورٹ کے آرڈر کو ماننے سے انکار کردیا ہے، پچھلے29 دن سےپنجاب میں کوئی حکومت نہیں ہے،اب ان کےغیر آئینی حربوں کی گنجائش نہیں ہے۔ آج صرف وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں گے، وزیراعلیٰ کے حلف کے بعد کابینہ تشکیل کا معاملہ شروع ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر پنجاب میں انتظامات کرنے ہیں، حمزہ شہبازکا پہلا اجلاس عید کے دوران امن وامان صورتحال پرہوگا، دوسرااجلاس ڈیزل کی کمی پر ہوگا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ دینے کی نیت سے دیا گیا تھا اب جتنے بھی اجلاس کرلیں کوئی فائدہ نہیں ہے آپ میچ ہار چکے ہیں۔
لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ پرویزالہیٰ ایک سے 2 لوگوں کوقتل کروانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈپٹی اسپیکرپربہیمانہ تشددکیاگیا، اطلاعات ہیں پرویزالہیٰ ایک سے 2 لوگوں کوقتل کروانا چاہتے ہیں۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایوان میں آئین کوپامال کیاگیا، چیف جسٹس ہائی کورٹ نوٹس لیں، ہمارےلوگ خاموش کھڑے رہے،ہم نےحملہ نہیں کیا، پرویز الہیٰ اپنے لوگوں کو حملے کرنے کیلئے اشارے کر رہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ پرویزالہیٰ انا اور ضد کی وجہ سے دہشت گردی پر اتر آئے ہیں، 15روزمیں یہ لوگ اپنے نمبرز پورے نہیں کرسکے، ہم رات 12 بجے تک یہاں پر موجود ہیں، آج واضح ہوگیاکہ یہ توڑپھوڑکس نےکی تھی۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پرویزالہیٰ اس کوسیاست رہنےدیں دشمنی میں تبدیل نہ کریں، ڈپٹی اسپیکرپرتشددکرنےوالےاراکین کومستعفی کرنا چاہیے۔
عطا تارڑ نے پرویزالٰہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پرویزالٰہی صاحب اس طرح الیکشن لڑےجاتےہیں نہ جیتےجاتےہیں، ہمارے ممبر198 اور ان کے ممبر167ہیں ، ہم اس خون خرابے سے بچنا چاہتے تھے جو یہ کرانا چاہتے ہیں۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کلہ ایک شخص نے اقتدارکی خاطر ہر چیز داؤ پر لگا دی ہے، تشدد کرنے والے لوگوں کو ایوان کی کارروائی سے بے دخل کیا جائے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ امید کرتاہوں پی ٹی آئی حکومت جاتے ہوئے بگاڑپیدا نہیں کریگی اور بطوراپوزیشن لیڈرعمران خان ورکنگ ریلیشن قائم کرینگے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ 3اپریل 2022 کو حکومت نے آئین شکنی کی تھی کل سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا وہ سنہری حرف سےلکھا جائیگا، سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے اجلاس وہی سے ہوگا جہاں چھوڑا گیا تھا، امید کرتا ہوں اسپیکر اور تمام عملہ پرامن طریقےسے ووٹنگ کرائےگا اور ایوان میں منتخب نمائندے اپنی اکثریت کا اظہارکرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کل عدلیہ نے اتفاق رائے سے آئین کی بالادستی کوقائم رکھنے کا فیصلہ کیا، یہ حکومت یا اپوزیشن کی لڑائی نہیں بلکہ عوام کی امنگوں کا فیصلہ ہے، آئین اور اس کی بالادستی کو سب نے تسلیم کرنا ہے کیونکہ آئین ہی ملک وقوم اور ریاست کا ترجمان ہوتا ہے، ریاست کے نظام کو ڈیفائن کرتا ہے،شہریوں کے حقوق کا ضامن ہوتا ہے اور وسائل کے استعمال کی حدود متعین کرتا ہے۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہماری سیاست اور نظریات جدا ہوسکتے ہیں مگر ہم سب کی پہچان پاکستان ہے، ہم سب کسی بھی جماعت سے ہوں پہلے پاکستانی ہیں، ہمیں ملک کو مشکلات سے نکالنا ہے تو اداروں کا احترام واجب ہے، یہ پاکستان کیلئے سنہری موقع اور یہ ایک قومی جرگہ ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ امید ہے کہ عمران خان بطورکھلاڑی شکست کو جمہوری اندازمیں قبول کرینگے اور بطور اپوزیشن لیڈر ورکنگ ریلیشن قائم کرینگے اور اسی کے ساتھ یہ بھی توقع کرتا ہوں کہ عدلیہ کیخلاف مہم پرعمران خان نوٹس لیں گے۔
لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ دو سو سے زائد ارکان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو اب بزدار جیسا کرپٹ وزیر اعلی نہیں چاہیے، اپریل کے مہینے میں وفاق اور پنجاب سے تحریک انصاف کی چھٹی ہوجائے گی۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت سے پاکستان کے عوام تنگ آچکے ہیں، قومی اسمبلی میں عدم اعتماد پیش کی گئی تواسپیکر کا رو ل قوم نے دیکھا، عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر 126سے زائد ارکان کے دستخط ہیں۔
ن لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ 200سے زائد ممبران تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں گے، عثمان بزدار اور عمران خان کا جانا ٹھہر گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جھوٹ کے علاوہ کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا،پنجاب میں شہبازشریف نے گڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کیے، اس حکومت نے میرٹ کی دھجیاں اڑائی ہیں، ہم ان کی ایک ایک کرپشن کو پبلک کے سامنے لائیں گے۔
رانا مشہود نے مزید کہا کہ ہم سب نےملکرتحریک عدم اعتمادجمع کرائی ہے، اسپیکر14 دن میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں ، اسپیکر قومی اسمبلی ،چیئرمین سینیٹ کیخلاف بھی عدم اعتماد آئے گی۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تمام پارٹیوں کا فیصلہ ہے ہم پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے موجودہ حکومت کے تسلسل کیلئے عبوری سیٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے ، جو ٹرم پوری کرنے کے لیے ہو۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ن لیگ انتخابات کیلیے بننے والے عبوری سیٹ اپ کو سپورٹ کرے گی ، مگر حتمی فیصلہ نوازشریف کا ہی ہوگا۔
کسی ایسے عبوری سیٹ آپ کا حصہ نہیں بنیں گے جو ٹرم پوری کرنے کے لیے ہو۔ہم تو صرف وہ نگران حکومت چاہتے ہیں جو الیکشن کروائے۔ اگر ہم بھی ایسی گیم کا حصہ بن گئے تو لوگ ہمیں برا کہیں گے۔ سینئر لیگی رہنما جاوید لطیف@arynewsud کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے۔ pic.twitter.com/gz9ibLHScU
ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم صرف ایسی نگران حکومت چاہتے ہیں جو الیکشن کروائے، اگر ہم بھی ایسی گیم کا حصہ بن گئے تو لوگ ہمیں برا کہیں گے، ہر پارٹی رہنما کو اپنامؤقف پیش کرنے کاحق ہے ،سر سے ہاتھ ہٹنا چاہیے، سب سامنے آجائے گا۔
یاد رہے عبوری وزیر اعظم کے لیے 4 لیگی امیدواروں کے نام دیکھ کر نواز شریف ناراض ہو گئے تھے اور شہباز شریف کی مرضی سے نواز شریف کو عبوری سیٹ اپ پر منانے کی کوشش ناکام ہو گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے جن 4 لیگی رہنماؤں کا ذکر کیا وہ عبوری وزیر اعظم کے امیدوار تھے، ان چار میں سے ایک رہنما چند روز پہلے نواز شریف سے ملنے گئے تھے، اور انھوں نے عبوری وزیر اعظم کے لیے اپنا نام سب سے اوپر لکھا تھا۔
ذرائع کے مطابق باقی 3 میں سے ایک سینٹرل پنجاب دوسرا پوٹھوہار اور تیسرا کراچی سے تھا، پوٹھوہار سے امیدوار نے خود خواہش ظاہر نہیں کی بلکہ انھیں نامزد کیا گیا تھا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ لندن تجویز لے کر جانے والے کو شہباز شریف کی حمایت حاصل تھی، جب کہ لاہور کے رکن اسمبلی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے۔