Tag: PML-N leader Ahsan Iqbal

  • لگتا ہے عمران نیازی بھارتی وزارت خارجہ کے پی آر او ہیں، احسن اقبال

    لگتا ہے عمران نیازی بھارتی وزارت خارجہ کے پی آر او ہیں، احسن اقبال

    مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں لگتا ہے وہ بھارتی وزارت خارجہ کے پی آر او ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ عمران نیازی بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں لگتا ہے وہ بھارتی وزارت خارجہ کے پی آر او ہیں۔

    لیگی رہنما نے ایک دوسرے ٹوئٹ میں‌ مزید کہا کہ آج عمران خان ایک طرف اور تمام جمہوری قوتیں دوسری طرف ہیں وہ جنہوں نے 2018 میں مجموعی طور پر70 فیصد ووٹ لیے تھے۔

    احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی کے بقول یہ 70 فیصد غدار ہیں وہ اکیلے محب وطن ہیں، جو شخص ایسا دعویٰ کرے اسکی ذہنی کیفیت پر کچھ کہنا فضول ہے۔

  • مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو ٹائیگر فورس کنونشن میں شرکت کی دعوت

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو ٹائیگر فورس کنونشن میں شرکت کی دعوت

    نارووال: ڈپٹی کمشنر نارووال نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو ٹائیگر فورس کنونشن میں شرکت کی دعوت دے دی، عثمان ڈار نے کہا کہ احسن اقبال آئیں اوراور نوجوانوں کاجوش و جذبہ اپنی آنکھوں سےدیکھ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق نارووال میں ن لیگی رہنما احسن اقبال کو ٹائیگر فورس کنونشن میں شرکت کی دعوت دے دی گئی، ڈپٹی کمشنرنارووال نے احسن اقبال کو خصوصی خط لکھا ، جس میں کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔

    نارووال اسپورٹس جمنازیم میں تقریب کی تیاریاں مکمل ہیں اور پنڈال سج گیا ہے، وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈارٹائیگر فورس کنونشن میں شرکت کریں گے۔

    احسن اقبال کو بطور ایم این اےاور ضلعی کمیٹی کارکن ہونے کی وجہ سے دعوت دی گئی، نارووال میں ٹائیگر فورس ایپ اور گرین فورس کا اجرا کیا جائے گا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ احسن اقبال سےدرخواست ہے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کےلیےتشریف لائیں، وہ کافی دنوں سے پوچھ رہے تھے ٹائیگر فورس کہاں ہے؟

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس آپ کے ہوم گراونڈ پر پہنچ چکی ہے، احسن اقبال آئیں اوراور نوجوانوں کاجوش و جذبہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔