Tag: PML-N leader Ata Tarar

  • پنجاب اسمبلی تحلیل نہ کرنے کیلئے ن لیگ آخری حد تک جائے گی

    پنجاب اسمبلی تحلیل نہ کرنے کیلئے ن لیگ آخری حد تک جائے گی

    لاہور : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کسی کو مینڈیٹ چرانے کا موقع نہیں دینگے، پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہ کرنے کیلئے  آخری حد تک جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد عطا تارڑ اور عظمیٰ بخاری  نے میڈیا سے گفتگو میں اہم تفصیلات بیان کیں۔

    اجلاس کے بعد عطا تارڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق بات چیت  ہوئی، کل اس حوالے سے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کی مدت مکمل ہوگی اور کسی کو بھی مینڈیٹ چرانے کا موقع نہیں دیں گے، مسلم لیگ ن آخری حد تک جائے  گی۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہ کرنے کیلئے ہم آخری حد تک جائیں گے، ہم کوشش کریں گے کہ حمزہ شہباز کی پنجاب حکومت کو دوبارہ بحال کریں، ن لیگ عوامی مینڈیٹ کو متاثر نہیں ہونے دے گی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر الیکشن سے متعلق عدالت کو درخواست دی تھی، کیس سے متعلق کچھ بھی فیصلہ آئے لیکن ہمارے اس کیس کو سنا جائے۔

    ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہم پُرعزم ہیں، پنجاب اسمبلی کی مدت کو پورا کرایا جائے، اس سلسلے میں حمزہ شہباز پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے جلد ملاقاتیں کریں گے۔

    پنجاب اسمبلی کسی کی جاگیر نہیں، عظمیٰ بخاری
    اس موقع پر خاتون لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ارکان کی تعداد برابر ہے، پنجاب اسمبلی کسی کی جاگیر نہیں، پرویزالٰہی کو پتہ نہیں کیا غلط فہمی ہوگئی ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی کو عمران خان کے دباؤ میں آکر کوئی غیرآئینی اقدام نہیں کرنے دیں گے، حمزہ شہباز کی ریویو پٹیشن6 ماہ سے پینڈنگ میں ہے اسے سنا جائے، پرویزالٰہی ایک غیرقانونی وزیراعلیٰ ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب پیسےلیکرتعیناتیاں کرتا ہے،  ن لیگی رہنما کا الزام

    وزیراعلیٰ پنجاب پیسےلیکرتعیناتیاں کرتا ہے، ن لیگی رہنما کا الزام

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے الزام عائد کیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب پیسےلیکرتعیناتیاں کرتاہے۔ شہزاد اکبر، شہبازگل اورزلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شریف کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز اور حمزہ کےخلاف ایف آئی اےکاکیس سوا سال سےچل رہا ہے ، ایف آئی اےایک دھیلےکی کرپشن کا ثبوت عدالت میں پیش نہ کرسکا۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی توجہ کسی اور جانب مبذول ہے، عمران نیازی کوبےوقوف بنانےوالاشخص شہزاداکبرہے، تاریخ پر تاریخ لی جارہی ہےمگرانصاف کی بات نہیں کی جاتی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ایف آئی اے کو بتادیں آپ کسی کے ذاتی ملازم نہیں ہیں، آج بھی ایف آئی اےنے3ہفتےکی مہلت مانگی ہے، شہباز اور حمزہ شہبازسےتفتیش کاآغازجیل میں ہی کرچکی تھی ، تحقیقاتی رپورٹ میں ابھی تک کوئی پیشرفت درج نہیں کی گئی۔

    عثمان بزدار پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پیسےلیکرتعیناتیاں کرتاہے، لاہورشہرمیں لوگ ڈینگی سےمررہےہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کہتا ہے سردی آرہی ہے ڈینگی خود ہی مر جائے گا، جو اسپرے مارچ میں ہوناتھا وہ ابھی ہورہاہے اسکا ذمہ دار کون ہے۔

    عطا تارڑ نے مزید کہا کہ آپ کےاےٹی ایم نے اپنی جیبیں بھری ہیں، آپ نے چوری نہیں کی ڈاکے ڈالے ہیں، آپ کے محاسبے کے دن قریب ہیں۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 3ہفتےنہیں 3سال کی مہلت مانگ لیں تب بھی کیسزمیں کچھ نکلنےوالانہیں، شہزاداکبران کومزیدرسواکرائیں گے، اطلاع ہے شہبازگل نے امریکا میں کال کرکے رہائش کےبندوبست کی بات کی۔

    عطا تارڑ نے مطالبہ کیا کہ شہزاد اکبر، شہبازگل اورزلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔