Tag: PML-N leaders

  • لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت لیگی رہنماؤں کی آج اہم بیٹھک

    لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت لیگی رہنماؤں کی آج اہم بیٹھک

    لندن : پاکستان کے حکمران لندن میں براجمان ہیں، لندن ن لیگ کی سیاست کا مرکز بن گئی، احتساب عدالت میں نواز شریف پیش ہوں گے یا نہیں،ن لیگ کو بحران سے نکالنے کیلئے کیاکیا جائے، وزیراعظم سمیت سینیئر لیگی قیادت نے لندن میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں نااہل وزیر اعظم نواز شریفنوازشریف آج اعلیٰ سطح کےاجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں شاہدخاقان عباسی، شہبازشریف ودیگررہنماشریک ہونگے۔

    اس سلسلے میں ن لیگ کی قیادت لندن میں جمع ہونے لگی، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم شاہدخاقان عباسی لندن پہنچ گئے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوبھی لندن طلب کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لندن میں لیگی رہنماؤں کی بڑی بیٹھک لگے گی، جس میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال اور نیب میں چلنے والے ریفرنسزپر بھی مشاورت کی جائےگی، کابینہ میں رد و بدل سے متعلق فیصلے بھی متوقع ہیں جبکہ سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق بھی فیصلے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے دونومبر کو وطن واپس آنے اور تین نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے جبکہ نوازشریف کی واپسی بیگم کلثوم نواز کی صحت پر منحصر ہے۔

    امکان ہے کہ سابق نااہل وزیراعظم اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد پاکستان آئیں گے اور ممکنہ طور پر آئندہ سماعت پر احتساب عدالت میں پیش ہوسکتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : پاناماکے بجائے اقامہ پر وزیراعظم کو نکال دیا جائے تو کہاں کا استحکام؟ نواز شریف


      خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی ایک اور تاریخ گزر گئی۔ کرپشن ریفنرنسز میں پیشی کے لئےپاکستان آنے کے بجائے جدہ سے واپس لندن چلے گئے، حسین نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

    گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاناماکےبجائےاقامہ پر وزیراعظم کونکال دیا جائےتوکہاں کا استحکام؟ دو قدم آگے جاتے ہیں چارقدم پیچھےہٹادیا جاتا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ جب سے مجھے نکالا گیا ہے اسٹاک مارکیٹ نیچے گرگئی ہے جس سے حکومت کمزور ہو سکتی ہے اور جب حکومت کمزور ہوتی ہے تو ملک کمزور ہوتا ہے اس لیے بے بنیاد الزامات سے گریز کرنا چاہیے اور ملک کی سلامتی کے لیے سب نےمل کر کام کرنا چاہیئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ہمارے قائدین روپوش نہیں ہوئے نہ کمردرد کا بہانہ کرکے بھاگے، عابد شیر علی

    ہمارے قائدین روپوش نہیں ہوئے نہ کمردرد کا بہانہ کرکے بھاگے، عابد شیر علی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عدلیہ کی عزت کرتی ہے ، ہمارے قائدین روپوش نہیں ہوئے نہ کمردرد کا بہانہ کرکے بھاگے جبکہ دانیال عزیز نے کہا کہ  ایک پاکستان تحریک انصاف فرار جماعت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ مسلم لیگ ن عدلیہ کی عزت کرتی ہے، اسی لئے پہلی مرتبہ پاکستان میں کوئی حکمران خاندان احتساب عدالت میں پیش ہو رہا ہے، ہمارے قائدین روپوش نہیں ہوئے نہ کمردرد کا بہانہ کرکے بھاگے۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نوازشریف اہلیہ کی علالت کے باعث ملک سے باہر ہیں،نوازشریف عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، نوازشریف کی بیٹی اور داماد عدالت میں پیش ہوئے ہیں، قانونی جنگ لڑنے کا ہر انسان کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے۔

    حسن اور حسین کی غیر موجودگی کے بارے میں وزیر مملکت نے کہا کہ وہ عدالتی دائرہ اختیارمیں نہیں آتے۔

    پاکستان تحریک انصاف فرار جماعت ہے، دانیال عزیز


    مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر احتساب عالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ ہمیں درس دینےوالےعدالتوں اور الیکشن کمیشن سے مفرور ہیں،  پاکستان تحریک انصاف فرار جماعت ہے۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ایک جماعت عدالتوں کی پاسداری کررہی ہے ،عدالتوں میں قانونی طریقے سے پیش ہورہےہیں، عمران خان،جہانگیر ترین نے خود لکھ کردیا ہم نے چوریاں کی ہیں، جہانگیر ترین اور عمران خان نیچا دکھانے کی سیاست کرتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • چوہدری نثارسمیت بعض  رہنما مریم نواز کو اہم ذمہ داری دینے کے مخالف

    چوہدری نثارسمیت بعض رہنما مریم نواز کو اہم ذمہ داری دینے کے مخالف

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن میں اندرونی چپقلش شدت اختیار کر گئی، چوہدری نثارسمیت بعض رہنماؤں نے مریم نواز کو اہم ذمہ داری دینے کے مخالف کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں اندرونی اختلافات نے شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، وزیراعلیٰ شہبازشریف کی چوہدری نثار سے ملاقات بے سود رہی، وزیراعلی پنجاب قریبی ساتھی چوہدری نثارکے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہوگئے، شہبازشریف چوہدری نثار کا مؤقف نوازشریف تک پہنچائیں گے۔

    چوہدری نثار نے مریم نواز کو پارٹی میں اہم عہدہ اور ذمہ داری دینے کی مخالفت کردی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کل لندن روانہ ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو پارٹی میں کسی بھی اہم عہدے کیلئے مزاحمت کا سامنا ہے ، چوہدری نثار سمیت بعض رہنما مریم نوازکواہم ذمہ داری دینے کے مخالف ہیں۔


    مزید پڑھیں : مریم نوازکو لیڈر تسلیم نہیں کرتا، بچے بچے ہوتے ہیں، چوہدری نثار


    یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ اورمسلم لیگ نون کے رہنما چوہدری نثارعلی خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مریم نواز کو لیڈر تسلیم نہیں کرتا، بچے بچے ہوتے ہیں انہیں لیڈر کیسے مانا جاسکتا ہے، اختلافات کے باوجود نواز شریف کے ساتھ چلا جاسکتا ہے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا کردارصرف نوازشریف کی بیٹی کا ہے، جب مریم باضابطہ سیاست میں آئیں گی، ان کا پروفائل بنے گا تو لوگ فیصلہ کرینگے، مریم نواز اور بے نظیر بھٹو میں بہت فرق ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ بےنظیر بھٹو کا معاملہ مریم نواز سے قطعاً مختلف ہے، بےنظیر بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو کے قتل کے بعد گیارہ سال تک مصبیتیں جھیلیں۔

    جس کے بعد مریم نواز نے چوہدری نثار کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کے اپنے خیالات ہیں وہ میرے والد کے پرانے ساتھی ہیں اُن کی عزت کرتی ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان یہودیوں کے ایجنٹ ہیں، اس میں دوسری رائےنہیں،حنیف عباسی

    عمران خان یہودیوں کے ایجنٹ ہیں، اس میں دوسری رائےنہیں،حنیف عباسی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان نے جعلی دستاویزات جمع کرائیں، عمران خان یہودیوں کے ایجنٹ ہیں، اس میں دوسری رائے نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کیری پیکرمیں بھی قربانی نہیں دی تھی، عمران خان نےہمیشہ پاکستان کو بیچا۔

    حنیف عباسی  نے کہا کہ عمران خان نے جعلی دستاویزات جمع کرائیں، عمران خان محب وطن ہیں تو سامنے آئیں، عمران خان یہودیوں کے ایجنٹ ہیں، اس میں دوسری رائےنہیں، ششماکمار ممبئی کی مالدار خاتون ہے وہاں سے بھی فنڈز لیےگئے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب آپ پاکستان کے لئے قربان نہیں ہوں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کوعدم استحکام کی طرف دھکیلناچاہتےہیں، خان صاحب نے چیف جسٹس کو برا بھلا کہا، پی ٹی وی پر حملہ کیا۔

    پی ٹی آئی بری طرح پھنس چکی ہے، دانیال عزیز

    مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بری طرح پھنس چکی ہے، پارٹی ختم ہونے کو ہے اس لئے پی ٹی آئی الیکشن سے بھاگ رہی ہے، عمران خان کی کوشش ہے کہ ملک میں جمہوریت مضبوط نہ ہو۔

    دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے کاغذات کے مطابق 195امریکیوں سے فنڈ لئے، نوازشریف کے کیس میں تسلیم کیا گیا کہ تنخواہ وصول نہیں کی گئی، تیار کردہ چیز کی پکڑ سپر یم کورٹ میں ہورہی ہے، عمران خان کا وکیل مان چکا ہے، نیازی سروسز ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے وکیل نے آج کیس کی سمت کی نشاندہی کی، نیب کے 179کیسز میں ہل میٹل یامے فیئر کا کوئی کیس نہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • چیف جسٹس کی مسلم لیگ ن کےرہنماؤں کووارننگ

    چیف جسٹس کی مسلم لیگ ن کےرہنماؤں کووارننگ

    اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ عدالتوں کی تضحیک نہ کریں ایسی کسی بات کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

    چیف جسٹس نے سماعت کےدوران ن لیگ کےرہنما حنیف عباسی اور دانیال عزیز پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہاکہ آپ دونوں بتائیں کہ آپ کے ساتھ عدالت نےکیا امتیازی سلوک کیا ہے۔

    چیف جسٹس کےسوال کےجواب میں دانیال عزیز نے کہا کہ صرف الیکشن کمیشن میں زیر سماعت مقدمات پر بات کی۔

    جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آخری وارننگ دے رہا ہوں، عدالتوں کی تضحیک نہ کریں آئندہ ایسی کسی بھی بات کو برداشت نہیں کریں گے۔


    بنی گالہ اراضی‘لندن فلیٹ کےثبوت سپریم کورٹ میں پیش کروں گا‘عمران خان


    دانیال عزیز نےکمرہ عدالت میں بولنے کی کوشش کی تو چیف جسٹس نے انہیں بولنے سے روک دیا۔مسلم لیگ ن کےرہنما کےوکیل جبکہ اکرم شیخ نے بھی دانیال عزیز کو بولنے سے روک دیا۔

    اکرم شیخ نے دانیال عزیز کو چیف جسٹس سے معافی مانگنے کا کہا جس پر انہوں نے کمرہ عدالت میں اپنے بیان پر معذرت کرلی۔

    یاد رہےکہ دانیال عزیز نے الیکشن کمیشن کے باہرمیدیا سے گفتگو کرتے ہوئےشکوہ کیا تھا کہ ہمارے ساتھ برابری کی بنیاد پرسلوک نہیں کیا جارہا،وزیراعظم کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • نوازشریف عہدے پررہے تو پھر عمران خان کا باجا بج گیا، دانیال عزیز

    نوازشریف عہدے پررہے تو پھر عمران خان کا باجا بج گیا، دانیال عزیز

    اسلام آباد : مسلم لگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ نوازشریف عہدے پررہے تو پھرعمران خان کا باجا بج  گیا، ہمارے ہاتھ اور نیت بالکل صاف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری، دانیال عزیز اور دیگر لیگی رہنما سپریم کورٹ پہنچ گئے، مسلم لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاتھ اور نیت بالکل صاف ہے، ایک جماعت ایساتاثردے رہی ہے وہ بہت انصاف پسند ہیں، عمران خان نے 2000 میں اپنا کالا دھن سفید کیا۔

    عمران خان کو آج بڑا صدمہ لگنے والا ہے، طلال عزیز

    مسلم لیگ رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  نوازشریف نااہل ہوئے توکیس عمران خان جیت گئے، فیصلے کے بعد نوازشریف عہدے پر رہے توباقی سب فضول ہے، فیصلے کے بعد عمران خان کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ، اگر وزیراعظم کی اہلیت پر کوئی سوال نہیں اٹھتا توانکی 3نسلیں جیت گئیں۔

    طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نسلوں  کاحساب دینے والا آج سرخرو ہوگا، نوازشریف عہدے پر رہے توہم یوم تشکرمنائیں گے، عمران خان کوآج بڑاصدمہ لگنےوالاہے، نوازشریف آج قانونی عدالت سے بھی جیتنے جارہے ہیں۔

    آج نوازشریف کے حق اور سچ کی فتح ہوگی، عابدشیرعلی

    وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی سپریم کورٹ پہنچے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ پورے پاکستان نے سنا انہوں نے کہا میرے پاس کوئی ثبوت نہیں، آج نوازشریف کے حق اور سچ کی فتح ہوگی،  شریف خاندان کی قبروں کا بھی ٹرائل کیا گیا۔

    وزیرمملکت پانی وبجلی نے کہا کہ کرپشن کے عالمی چیمپین حکومت کے خلاف باتیں کررہے ہیں، لال حویلی اور جھوٹ بولنے والوں کا آج جنازہ نکلے گا، پاکستان میں جھوٹ بولنے کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گی۔

    دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے قائدین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، وکلا کی بڑی تعداد احاطہ عدالت میں موجود ہیں  جبکہ کورٹ روم نمبر ایک کی تمام کرسیاں اور راہداریاں بھر گئیں ہیں۔