Tag: PML-N ministers

  • لیگی وزراء لندن فلیٹس کی حقیقت سے3سال پہلے بھی آگاہ تھے، عمران خان

    لیگی وزراء لندن فلیٹس کی حقیقت سے3سال پہلے بھی آگاہ تھے، عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لیگی وزراء لندن فلیٹس کی حقیقت سے3سال پہلے بھی آگاہ تھے، عوام اور خواص کیلئے الگ الگ قانون ہمارا بڑا المیہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کیا، عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ، نیب اور جے آئی ٹی کی تحقیقات پر قوم کا سرمایہ خرچ کیا گیا تاہم سزا ہونا ابھی بھی باقی ہے، یہ کمزور نظام اور اخلاقی دیوالیہ پن کی علامتیں ہیں۔

    دنیا کی کس جمہوریت میں منی لانڈرنگ، فراڈ اور جعل سازی میں ملوث وزیراعظم پکڑے جانے پر انتہائی بے حیائی سے مظلومیت کا رونا روتا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے وزراء اور اہل صحافت ان فلیٹس کی حقیقت سے تین برس قبل اس وقت بھی آگاہ تھے جب "پانامہ لیکس” آئیں۔ اس کے باوجود سیاسی اجلاسوں اور انٹرویوز کا سلسلہ جاری رہا اور یہ سب چپ چاپ وزیر اعظم نواز شریف کو منی لانڈرنگ، جعل سازی اور فراڈ کرتے اور اپنے بچوں سے جھوٹ کہلواتے دیکھتے رہے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کے پراسیکیوٹر کا آج کا بیان کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر نواز شریف کی 1993 سے ملکیت ثابت کرنے کیلئے کافی شواہد موجود ہیں، ظاہر کرتا ہے کہ کیسے کمزور کیلئے قانون کا معیار ایک ہے اور طاقتور کیلئے دوسرا۔ عوام اور خواص کیلئے الگ الگ پاکستان ہمارا بڑا المیہ ہے۔

    مزید پڑھیں: پارٹی ٹکٹ کے لیے پیسے مانگنے والوں سے فوری آگاہ کریں، عمران خان کا ٹوئٹ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • لیگی وزراء کے اترے ہوئے چہرے فیصلہ بتارہے ہیں، فواد چوہدری

    لیگی وزراء کے اترے ہوئے چہرے فیصلہ بتارہے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لیگی وزراء کی پریس کانفرنس سے لگتاہے گیم الٹا ہوگیا ہے، قطری شہزادے کو لانا شریف خاندان کی ذمہ داری ہے، وزراء کے اترے ہوئے چہرے فیصلہ بتارہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں مسلم لیگ کے وزراء کی حالیہ پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہی، فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس میں قطری شہزادہ ن لیگ کا گواہ ہے، پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ قطری شہزادے کا بیان نہ لیا تو رپورٹ نہیں مانیں گے، تو قطری شہزادے کو پیش کرنا آپ کی ہی ذمہ داری ہے۔

    آپ چاہتے ہیں کہ پورا پاکستان قطرجائے، قطری شہزادے کا اپنا نام بھی پاناما پیپرز میں ہے، لیکن اب قطری مکرگیا تو انہوں نے اب نئی منصونہ بندی کرلی ہے۔

    سعد رفیق کہتے ہیں کہ حساس اداروں کو جےآئی ٹی میں نہیں ہونا چاہیے تھا، ہم نے باربار کہا کہ اردو میں لکھا ہوا فیصلہ پڑھ لیں انگلش میں آپ کو سمجھ نہیں آئیگا۔ اس وقت آپ اعتراض کرسکتے تھے جب آپ رس گلے کھا رہے تھے۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد اب ان کارونا شروع ہوگیا ہے، 60دن پیش ہونے کے بعد63ویں دن کہتے ہیں کہ یہ جے آئی ٹی نامنظور ہے، جو مکا جنگ کے بعد یادآئے اس کو اپنےمنہ پرماردینا چاہئیے، آئی سی آئی جے کو پاک فوج یا پی ٹی آئی کنٹرول نہیں کرتی۔

    انہوں نے کہا کہ لیگی رہنما ہرسازش کاحصہ رہےہیں اس لئےان کوہرجگہ سازش نظرآتی ہے، گزشتہ40سال میں جتنی سازشیں ہوئیں یہ اس کاحصہ رہے، ان کےخلاف ان کےبچوں نےہی سازش کی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ لیگی وزراء وزیراعظم نوازشریف کی نہیں اپنی لڑائی لڑرہے ہیں، وزراء کو معلوم ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے بعد ان ہی کی باری ہوگی، آپ نے پاکستانی عوام کے پیسوں کوچوری کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے روگردانی کی گنجائش نہیں۔


    قطری شہزادے کی شہادت کے بغیرجے آئی ٹی رپورٹ قبول نہیں، لیگی وزراء


    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین اورادارے اہم ہیں کوئی شخص نہیں، ن لیگ والوں کو کہتا ہوں شخصیت نہیں ملک اہم ہے، نواز شریف خود تو ڈوب رہےہیں آپ کو بھی لے ڈوبیں گے، ایک شخص کیلئےتمام اداروں کوداؤپرنہ لگایاجائے۔

    انہوں نے کہا کہ بڑی جےآئی ٹی کیلئے بھی ہم تیارہیں، کل اسمبلی توڑیں الیکشن کرائیں، احتساب کاعمل ختم نہیں ہوگا، اب سارے کرپٹ عناصرکی باری آئے گی، ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ سپریم کورٹ اور فوج کو متنازع بنایا جائے، ان کی پوری کوشش ہے کہ فوج ہمیں حکومت سے الگ کردے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اوران کے بچوں سے پاکستان کی جمہوریت کوخطرہ ہے، پاکستان بدل چکا ہے لوگ اور ادارے بدل چکےہیں، سپریم کورٹ جوفیصلہ دے گی اس پرعمل ہوگا، وزراء کے چہرے بتارہے ہیں کہ کیا فیصلہ آنے والا ہے۔

  • لیگی وزراء نے سپریم کورٹ اورفوج پرحملہ کیا، شاہ محمود قریشی

    لیگی وزراء نے سپریم کورٹ اورفوج پرحملہ کیا، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے وزراء کی پریس کانفرنس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں لیگی وزراء نے سپریم کورٹ اور فوج پر حملہ کیا۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں لیگی وزراء کی مشترکہ پریس کانفرنس کے رد عمل میں کہی، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شاید لیگی وزرا کو لگتاہے کہ جےآئی ٹی کچھ بڑا کرنے والی ہے، مسلم لیگ ن نے اپنےپول خود ہی کھول دیئےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے شریف فیملی کے پرانےدوست ہیں انہیں عدالت میں خود پیش کرنا چاہئیے تھا، اگر یہ ممکن نہیں تھا تو قطری شہزادہ کوریئر کے ذریعے ہی منی ٹریل بھیج دیتا۔

    وزیروں نے پریس کانفرنس کرکے سپریم کی تشکیل کردہ جےآئی ٹی اورافواج پاکستان پرحملہ کیا، انہوں نے وزراء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تاریخ بتاتی ہے کہ آپ نے سپریم کورٹ پرحملہ کیا اور پھرتیاری کررہے ہیں لیکن ہم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔


    قطری شہزادے کی شہادت کے بغیرجے آئی ٹی رپورٹ قبول نہیں، لیگی وزراء


    شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر ڈیوڈ کیمرون اور آئس لینڈ کے وزیراعظم کیا کپتان کے کہنے پرمستعفی ہوئے؟ آپ لوگ کس کو بےوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس اعتراف شکست اور راہ فرار ہے، جےآئی ٹی کے تین ممبر حکومت کےماتحت ہیں تو پریس کانفرنس کس کےخلاف تھی؟