Tag: PML N

  • ن لیگ کی انتخابی نشانات تبدیل کرانے کی درخواست مسترد

    ن لیگ کی انتخابی نشانات تبدیل کرانے کی درخواست مسترد

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی نشانات تبدیل کرانے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون نے 4 انتخابی نشانات تبدیل کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریچھ، بکری، ہرن اور گائے سمیت 4 انتخابی نشان شیر کے نشان سے مماثلت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے ووٹرز کو الیکشن کے دن مشکلات کا سامنا ہوگا۔

    درخواست میں الیکشن کمیشن استدعا کی گئی تھی کہ لہٰذا جانوروں کے یہ چاروں نشانات انتخابی نشانات کی فہرست سے نکالے جائیں۔

    درخواست کے جواب میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے انتخابی نشانات پر اعتراضات جائز نہیں ہیں اور چاروں جانور نظر آنے میں واضح طور پر مختلف ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے اعتراضات نامناسب سمجھتے ہوئے مسترد کر دیے۔

  • عمران خان کی حکومت گرانا درست فیصلہ نہیں تھا : رہنما ن لیگ

    عمران خان کی حکومت گرانا درست فیصلہ نہیں تھا : رہنما ن لیگ

    کراچی : مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سردار مہتاب عباسی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھی ن لیگ ختم ہوتی جارہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت گرانا غلط فیصلہ تھا۔

    عمران حکومت گرانا درست فیصلہ نہیں تھا

    مہتاب عباسی نے کہا کہ عمران حکومت گرانے سے پہلے مشورہ کرلیا جاتا تو ہم نہ گرانے کا مشورہ دیتے، عمران خان کی حکومت ساکھ کھوچکی تھی، ان کی حکومت نہیں گرانا چاہیے تھی، ہم خود اقتدار میں آگئے اور آج سارا بوجھ ہمارے گلے پڑرہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ عمران حکومت گرانا درست فیصلہ نہیں تھا، موجودہ حالات میں الیکشن ہوئے تو کوئی بہتری کا راستہ نظر نہیں آرہا، ن لیگ کو اس وقت نوازشریف کی ضرورت ہے کہ وہ یہاں واپس آئیں۔

    کے پی میں ان لیگ کی قیادت کو ہٹایا جائے

    سردارمہتاب عباسی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ساتھ مل کر وفاقی حکومت بنانا غلطی قرار دیا تاہم پارٹی چھوڑنے کی بھی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ن لیگ کے خلاف سازش ہوئی، صوبائی قیادت کو ہٹایا جائے، ورنہ پارٹی تباہ ہوجائے گی

    سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ ن لیگ چند لوگوں تک محدود کردی گئی، مریم نواز کے دورے سے متعلق ہمیں کسی نے پوچھا تک نہیں ن لیگ اب وہ پارٹی نہیں، پہلے پارٹی فیصلے کرتی تھی اب چند لوگ کرتے ہیں۔

    مریم نوازجماعت کے قائد کی بیٹی ہے

    ان کا کہنا تھا کہ پارٹی مرکزی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر فیصلے کیے جاتے تو اچھا ہوتا، مریم نوازجماعت کے قائد کی بیٹی ہے، عہدہ دینا الگ بات ہے، جماعت کو ساتھ لے کر فیصلے کریں گے تو پارٹی کیلئے بھی اچھا ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت جلسے کرنے جارہی ہوتی ہےتو صوبائی قیادت کو بلاتی ہے، موجودہ صوبائی قیادت خیبرپختونخوا میں پارٹی کو ختم کرنے جارہی ہے، جس پارٹی میں شخصیات کی بنیاد پرمعاملات چلائیں گے وہ ملک کیسے چلائے گی؟

    ن لیگ میں بھی نمائشی عہدے ہیں

    ن لیگ کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سیاسی جماعتوں میں کوئی جمہوری طریقہ کار ہے ہی نہیں، ن لیگ میں بھی نمائشی عہدے ہیں بات صرف اہم شخصیات کی چلتی ہے، نوازشریف ملک واپس آکر جماعت کو آگے لے کر چلتے تو اچھا ہوتا۔

    سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ نوازشریف کے ہٹنے سے ن لیگ کو بہت نقصان ہوا، موجودہ حکومت میں شامل ہونے سے ن لیگ کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ملک کو ڈبونے میں سب پارٹیوں کا کردار ہے۔

    مہنگائی سے ہر آدمی چیخ پڑا ہے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ پالیسیوں کے باعث ہونے والی مہنگائی سے غریب تو دور سفید پوش آدمی تک چیخ پڑا ہے، غریب عوام آج اپنے مستقبل کیلئے پریشان ہے، عوام کیا ووٹ دینگے، ہماری عوام تو کھمبوں کو بھی ووٹ دیتی رہی ہے۔

  • مریم نواز سے ناراض لیگی خاتون پی ٹی آئی میں شامل

    مریم نواز سے ناراض لیگی خاتون پی ٹی آئی میں شامل

    لاہور : مسلم لیگ ن کی سپورٹر خاتون نے پارٹی کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مریم نواز کے بہاولپور میں ہونے والے جلسے میں احتجاج کرنے والی خاتون زمان پارک پہنچ گئی۔

    خاتون نے مریم نواز کےجلسے میں خود کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر شدید احتجاج کیا تھا، مذکورہ خاتون نے زمان پارک لاہور پہنچ کر باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا

    مریم نواز کی تقریر کے دوران بدنظمی پیدا ہونے پر خاتون کو اسٹیج پر بلالیا گیا تھا جس نے مریم نواز کے سامنے بدسلوکی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

    اس موقع پر خاتون کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی، ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے گارڈز نے مجھے تھپڑ مارے، میں اس کا بدلہ لوں گی ۔

  • پنجاب میں نگراں حکومت کون بنائے گا ؟ رانا ثناءاللہ کا اہم بیان

    پنجاب میں نگراں حکومت کون بنائے گا ؟ رانا ثناءاللہ کا اہم بیان

    لاہور : ن لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں نگراں حکومت کے قیام کا فیصلہ الیکشن کمیشن ہی کرے گا۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جس میں انہوں نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کیلئے کوئی مشاورت نہیں ہوگی یہ فیصلہ اب الیکشن کمیشن ہی کرے گا کہ نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا اور پھر وہی کابینہ کی تشکیل بھی دے گا۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بارہا کوشش کی کہ اسمبلی کو تحلیل سے بچالیں لیکن انہوں نے ضد اور انا پوری کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ اس غیرجمہوری عمل کو روکا جائے اور ہم اس عمل کا حصہ نہیں ہیں لیکن اگر الیکشن ہوتا ہے تو ہماری تیاری مکمل ہے بھرپور حصہ لیں گے۔

    ملاقات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کو ان کے کامیاب دورے کی مبارکباد دی ہے، وزیراعظم کی محنت سے معاشی بحران پر قابو پایا جارہا ہے، سیاسی صورتحال پر غورو فکر ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرکے گورنر پنجاب کو ارسال کردی ہے۔

  • کچھ لوگ ٹیکنوکریٹس حکومت کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں، احسن اقبال

    کچھ لوگ ٹیکنوکریٹس حکومت کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں، احسن اقبال

    شکرگڑھ : وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ٹیکنو کریٹس حکومت کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔

    یہ بات انہوں نے شکرگڑھ کے علاقے نورکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی۔

    انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے بھی 9سال تک ٹیکنو کریٹس کے سہارے حکومت کی تھی، یہ لوگ حکومت کے معاونین تو ہوسکتے ہیں،کچھ لوگ بلاوجہ ٹیکنوکریٹس حکومت کاشوشہ چھوڑ رہے ہیں۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کچھ ٹیکنو کریٹس ہردور حکومت میں وزیر مشیر بننے کے لئے تیار رہتے ہیں لیکن معاشی اصلاحات کے لئے سیاسی حکومت کی سپورٹ ضروری ہوتی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے جامع اصلاحات کرنا ہوں گی، معیشت بچانے کے لیے عمران خان دور کے مالیاتی معاہدوں پر عمل درآمد کرنا مجبوری ہے۔

    ملکی معیشت کی بحالی کے لیے برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے، دوست ممالک بھی ہماری معیشت کے استحکام میں مدد کر رہے ہیں۔

  • اہم تعیناتی کی سمری کا نہ آنا بہت بڑی ناکامی ہے، شاہد خاقان عباسی

    اہم تعیناتی کی سمری کا نہ آنا بہت بڑی ناکامی ہے، شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اہم تعیناتی کی سمری کا نہ آنا بہت بڑی ناکامی ہے۔

    یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے سوال کیا کہ اہم تعیناتی کی اب تک سمری کیوں نہیں آئی؟ یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سمری کے نہ آنے کا ازخود نوٹس لے سکتےہیں، اگر وزیراعظم خود ایکشن لیں گے تو یہ تقرری کے عمل میں ابہام پیدا کردے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ اہل آدمی کا نام شامل نہیں کریں گے تو وہ غیرقانونی عمل ہے اور اگر آپ اہل آدمی کی جگہ دوسرے کو رکھیں گے تو وہ بھی غیرقانونی ہی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں سینئر ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اہم تعیناتی کی سمری میں اہلیت نظرانداز کی گئی تو معاملہ عدالت میں چیلنج بھی ہوسکتا ہے۔

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ وزارت دفاع پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ یہ معاملہ عدالت میں چیلنج نہ ہو، وزیراعظم کو اختیار ہے کہ سمری ملنے کے بعد مزید نام بھی مانگ سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ’آرمی چیف کی تعیناتی جس کا اختیار ہے وہی کرے‘

    واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہونی چاہیے اہم تعیناتی جس کا اختیار ہے وہی کرے۔

  • ن لیگ مخالفین کو راستے سے ہٹانے میں ماہر ہے، فیاض چوہان

    ن لیگ مخالفین کو راستے سے ہٹانے میں ماہر ہے، فیاض چوہان

    لاہور : ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ مخالفین کو راستے سے ہٹانے میں ماہر ہے، پاکستانی عدالتیں ان الزامات کی تحقیقات کریں۔

    ن لیگ کے رہنما تسنیم حیدر شاہ کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کو رستے سے ہٹانا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن، عابد علی باکسر اور عابد شیرعلی جیسے لوگ اسی بات کی حقیقت ہیں کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے اور ارشد شریف کے قتل کا منصوبہ لندن میں بنا۔

    فیاض چوہان نے کہا کہ تسنیم حیدر نوازشریف کے انتہائی قریبی کے طور پرجانا اور پہچانا جاتا ہے، لندن میں بیٹھ کر کوئی بھی کسی پر غلط الزام نہیں لگاتا۔

    انہوں نے کہا کہ لندن کی عدالتیں اور قانون ان الزامات کی ہر لحاظ سے تحقیقات کرسکتے ہیں، سوچ سمجھ کر ساری چیزوں کو مدنظر رکھ کر تسنیم حیدر نے انکشاف کیا ہے۔

    حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی عدالتیں تسنیم حیدر کو عمران خان حملے اور ارشد شریف قتل کیس میں شامل تفتیش کریں۔

  • عمران خان نے وزیر اعظم آفس میں بیٹھ کر ملک کیخلاف سازش کی، مریم نواز

    عمران خان نے وزیر اعظم آفس میں بیٹھ کر ملک کیخلاف سازش کی، مریم نواز

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا اصل چہرہ عوام کو دکھانا ہے، عمران خان نے وزیر اعظم آفس میں بیٹھ کر ملک کیخلاف سازش کی۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جب ہم آڈیو سنوانے لگے تو آپ نے کہا بہت بار سنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آپ جتنی بار یہ آڈیو سنیں گے آپ کو احساس ہوگا ملک کے ساتھ کیا ظلم ہوا، عمران خان کے جھوٹ گنوانا شروع کروں گی تو صبح ہوجائے گی۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کا ڈیٹا لیک ہوا، میری آڈیو بھی لیک ہوئی، کتنی بھی آڈیوز آجائیں لیکن اس میں ملک کے خلاف بات سننے کو نہیں ملے گی۔

    ن لیگ کی رہنما نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی پر مسلم لیگ ن کبھی سمجھوتا نہیں کرے گی، جب عمران خان کو لگا حکومت جانےوالی ہے اس نے سازش سازش کہنا شروع کردیا، سازش سازش کی باتیں سن کر کان پک گئے تھے۔

    مریم نواز نے کہا کہ مجھے پہلے دن سے پتا تھا کہ عمران خان جھوٹ بول رہا ہے کہ سازش ہوئی لیکن یہ سازش نہ پی ڈی ایم نے کی نہ کسی سفیر نے وہ سازش کی۔

    سازش صرف اور صرف عمران خان نے کی، اس ساری سازش کا ماسٹر مائنڈ عمران خان کا تھا، ہمیشہ وزیراعظم ہاؤس میں عوام کی بھلائی کے منصوبے بنتے دیکھے، عمران خان نے وزیراعظم کے دفتر میں بیٹھ کر ملک کے خلاف سازش کی۔

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے ٹیمپرنگ کی یہ زیادہ سنجیدہ بات ہے، اس نے کہا عوام کو کیا پتا اس کو سازش بناؤ، اسد عمر کو کریڈٹ دیتی ہوں انہوں نے کہا یہ ٹرانسکرپٹ ہے۔

    عمران خان نے آفیشل ڈاکومنٹ میں ٹیمپرنگ کی، سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس سے عمران خان ساتھ لے گیا، آپ نے سوچا عوام بے وقوف ہے چپ کرکے کردو ان کو کیا پتا۔

    عمران خان پاکستان کے عوام اور اپنی جماعت سے معافی مانگنی چاہیے، عمران خان کو اپنی جماعت سے بھی معافی مانگنی چاہیے جن کے سامنے جھوٹ بولا۔

    عمران خان نے پاکستان کے سفارتی تعلقات کے خلاف سازش کی، وزیراعظم شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ کوئی ملک پاکستان سے بات کرنے کو تیار نہیں سب ڈرتے ہیں، کوئی ہم پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے خاتون جج کے خلاف باتیں کیں، عمران خان کی ٹریننگ ہی ایسی ہے کہ خواتین پر جملے کسیں، عمران خان کی غلطی پکڑی جائے تو معافی مانگ لیتا ہے۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مار کر ڈاکومنٹس نکالے گئے، اسی طرح عمران خان کے گھر بنی گالہ پر چھاپہ مار کر وہ خط نکالنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ آج قوم کو پتا چلا کہ میرجعفر میرصادق اور جانور کون ہے، اس آڈیو نے بتا دیا مسٹر ایکس وائی زیڈ بھی تم ہو، مجھے افسوس ہے یہ سب کرنے کے بعد بھی تم آزاد ہو جس کیلئے مجھے اپنی حکومت سے بھی گلہ ہے۔

    عمران خان ممنوعہ فنڈنگ اور توشہ خانہ کے تحائف بھی بیچ کر آزاد ہے، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ وہ کیوں آزاد ہے، کیوں قانون کی گرفت میں نہیں آتا۔

    میں اپنی حکومت کو یہ نہیں کہتی اس پر منشیات ڈال کر گرفتار کرلو، عمران خان نے ملک کا آئین توڑا ہے، عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کو ملک کے خلاف استعمال کیا۔

     

  • نواز شریف کی وطن واپسی : مسلم لیگ (ن) دو حصوں میں تقسیم

    نواز شریف کی وطن واپسی : مسلم لیگ (ن) دو حصوں میں تقسیم

    کراچی : مسلم لیگ ن کے قائد اور خود ساختہ جلا وطن رہنما میاں نواز شریف وطن واپس آئیں گے یا نہیں اب تک اس کا حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

    تاہم کچھ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وہ رواں ماہ اگست میں واپس آکر ملکی سیاست میں ہلچل مچا سکتے ہیں لیکن دوسری جانب ذرائع اس بات کی نفی کررہے ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا وطن واپسی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں، نوازشریف عام انتخابات سے قبل وطن واپس نہیں آئیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، جاوید لطیف اورعرفان صدیقی لندن میں موجود ہیں اور اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی مشاورت کا حصہ بننے برطانیہ پہنچ گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا ایک گروپ نوازشریف کی فوری واپسی جبکہ دوسرا شدید مخالف ہے۔

    اس حوالے سے ایک لیگی رہنما نے بتایا کہ نوازشریف کو وطن واپسی پرجیل میں نہیں دیکھنا چاہتے، معاملات ٹھیک ہونے پر ہی وطن واپسی کا مشورہ دیں گے۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے نواز شریف کو جلد وطن واپس آکر پارٹی کمان سنبھالنے کا مشورہ دیا تھا۔

    نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی سینئرقیادت کے درمیان رابطے کے حوالے سے ذرائع نے کہا ہے کہ رابطے میں پنجاب میں حکومت ختم ہونے کے بعد مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    نواز شریف کوجلد وطن واپس آکر پارٹی کمان سنبھالنے کا مشورہ

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا اور سینئر قیادت نے نواز شریف کو جلد وطن واپس آکر پارٹی کمان سنبھالنے کا مشورہ دیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ رابطے کے دوران مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراکی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا،بدترین معاشی حالات اورمہنگائی کی وجہ سے مسلم لیگ ن کاووٹ متاثر ہوا۔

  • مسلم لیگ ن کا تحریک انصاف  سے ورکنگ ریلیشن شپ بہتر کرنے کا فیصلہ

    مسلم لیگ ن کا تحریک انصاف سے ورکنگ ریلیشن شپ بہتر کرنے کا فیصلہ

    لاہور : وفاقی حکومت پنجاب اور کے پی میں تحریک انصاف کے ساتھ مل کر چلنے کی خواہاں ہے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف سے ورکنگ ریلیشن شپ بہتر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ کرلیا، حلف برداری کی تقریب کل ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت پنجاب اورکے پی میں ساتھ مل کر چلنے کی خواہاں ہے۔

    خیال رہے پنجاب میں 21 رکنی صوبائی کابینہ کا کل شام حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے، پنجاب کابینہ کی حلف برداری کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے رابطہ کیا گیا تھا۔

    پہلے مرحلے میں حلف اٹھانے والی 21 رکنی کابینہ میں یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، محمودالرشید، راجہ یاسر ہمایوں، ہاشم دوگر، ڈاکٹر مراد راس، بشارت راجہ، خرم ورک، ہاشم جواں بخت اور فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر ارکان شامل ہیں۔