Tag: PML Q activist

  • ق لیگ کے عہدیدار کو ایف آئی اے اہلکاروں نے اغوا کیا، پرویزالٰہٰی کا دعویٰ

    ق لیگ کے عہدیدار کو ایف آئی اے اہلکاروں نے اغوا کیا، پرویزالٰہٰی کا دعویٰ

    لاہور : مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ آج ہمارے پارٹی لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں کو ایف آئی اے اہلکاروں نے اغوا کرلیا۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ عامرسعید راں کو میری رہائش گاہ سے واپس جاتے ہوئے اغواء کیا گیا، انہیں پکڑ کر لے جانے والی گاڑیوں سے یہ معلوم ہوا کہ ایف آئی اے اہلکاروں کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی تھے جنہوں نے اغواء کیا۔

    پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ اس وقعے کی صدرسپریم کورٹ بار عابد زبیری، سابق صدر طاہر نصراللہ نے مذمت کی جبکہ موجودہ ممبر بار کونسل نے بھی اس پرشدید مذمت کا اظہارکیا ہے۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نگراں حکومت اور ان کے حواری ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہیں، پتہ نہیں پنجاب کی یہ نگراں حکومت کس کے ایجنڈے پرآئی ہے؟ چن چن کر ہمارے قریبی ساتھیوں کو ٹارگٹ کر کے اٹھایا جارہا ہے۔

    پرویزالٰہی نے کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت امن وامان کو کنٹرول نہیں کرسکتی تو پھر بہتر ہے کہ گھر چلی جائے، وکلاء برادری سے اپیل ہے کہ اس صورتحال میں عامر راں کا ساتھ دیں ورنہ ایسے ہتھکنڈوں کی زد میں کوئی بھی آسکتا ہے۔

  • مسلم لیگ ق کی رہنما پروین سکندر قتل کردی گئیں

    مسلم لیگ ق کی رہنما پروین سکندر قتل کردی گئیں

    لاہور:مسلم لیگ ق کی رہنماپروین سکندرگل کوگھرمیں قتل کردیاگیا،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، مقتولہ ماضی میں پنجاب اسمبلی کی ممبر رہ چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لی ق کی رہنما پروین سکندر آج لاہور کے علاقے نصیر آباد میں واقع اپنےگھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں، حملہ آور نے رسی سے گلا گھونٹ کر انھیں قتل کیا ہے۔

    پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، ابتدائی تحقیق سے یہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولہ سکندرپروین گھرکی بالائی منزل پر اکیلی رہتی تھیں،گھرکےنیچےوالی منزل پرسکندرپروین کابھائی رہتاتھا۔

    مقتولہ پروین سکندر 60 سال کی تھیں اور وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ان کے گلےپررسی کےنشانات ہیں۔

    سابقہ ایم پی اے پروین سکندر گل غیر شادی شدہ تھیں، اور پرویزمشرف دور میں ق لیگ کےٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔

    پروین سکندر سنہ 2001 میں ضلع کونسل کی ممبر منتخب ہوئی تھیں اور لاہور سٹی کونسل کی ڈپٹی اسپیکر بھی تھیں۔ اس سے قبل وہ کونسلر اور چیئرمین کے عہدے پر بھی رہی تھیں۔