Tag: PML-Q head

  • جوڈیشل کمیشن سے انتخابات میں کی گئی دھاندلی بے نقاب ہوگی، پرویز الہی

    جوڈیشل کمیشن سے انتخابات میں کی گئی دھاندلی بے نقاب ہوگی، پرویز الہی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس سے انتخابات میں کی گئی دھاندلی بے نقاب ہوگی۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز الہی کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ خلیل رمدے دو ہزار تیرہ انتخابات میں دھاندلی کے ماسٹر مائنڈ ہیں، جوڈیشل کمیشن میں انتخابی دھاندلی ثابت ہوئی تو پھر موجودہ حکومت کے رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

    انہوں نے کہا کہ ساری قوم کہہ رہی تھی کہ دھاندلی ہوئی مگر افتخار چوہدری ریٹرننگ افسران میں شیلڈز تقسیم کررہے تھے۔

    چوہدھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے چودہ قتل نواز شریف کے گلے پڑ جائیں گے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب جو چاہتا ہے اس پر عملی طور پر مدد کرنی چاہیے۔