Tag: PML Q

  • اے آروائی نیوز کی بندش سے حق اور سچ دبایا نہیں جاسکتا

    اے آروائی نیوز کی بندش سے حق اور سچ دبایا نہیں جاسکتا

    لاہور: مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ اے آروائی نیوز کی بندش سے حق اور سچ دبایا نہیں جاسکتا، پنجاب کے وزیرِقانون رنگے ہاتھوں رشوت لیتے پکڑے گئے، اسی وجہ سے حکمرانوں کو کھرا سچ سے تکلیف ہے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ اے آروائی نیوز کی بندش کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ حکمران رانا ثنااللہ کے ذریعے دہشت گردوں سے قربت بڑھا رہے ہیں اور انہیں عوام کے جان و مال کی کوئی فکر نہیں۔

    چودھری پرویز الہی نے کہا کہ چار سو ارب روپے سرپلس والا صوبہ پنجاب آج سات سو ارب کا مقروض ہے اور لوکل باڈیز کے فنڈز بھی جنگلا بس پر لگا دئیے گئے

    پرویز الہی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سے کسی قسم کا اختلاف نہیں اور اسلام آباد کا دھرنا محرم الحرام کے احترام میں ملتوی کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پنجابیوں کو چن کر قتل کرنے پر شہبازشریف کو وزیراعلی بلوچستان سے احتجاج کرنا چاہیے تھا۔

  • شریف حکومت کی زبان مودی کیخلاف نہیں چلتی، پرویز الہی

    شریف حکومت کی زبان مودی کیخلاف نہیں چلتی، پرویز الہی

    فیصل آباد: چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ نواز شریف مودی کیخلاف بات نہیں کرتے مگر اپنی افواج کیخلاف اُنکی زُبان بہت چلتی ہے۔

    فیصل آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں چوہدری پرویز الہیٰ نے ن لیگ کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر نواز حکومت خاموش ہے، مگر اپنی افواج کیخلاف ان کی زبان بہت چلی ہے۔

      عوامی تحریک کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ایسی جمہوریت پر لعنت ہے،جہاں غریبوں کا استحصال کیا جائے۔

    مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ساٹھ دن کے دھرنے نے سب کچھ بدل دیا ہے، عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون رائیگا نہیں جائے گا۔

    عوامی تحریک کے رہنماء رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ انقلابی جمہوری حکومت تک جدوجہد جاری رہے گی۔

  • چوہدری شجاعت کی وزیرِاعظم کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

    چوہدری شجاعت کی وزیرِاعظم کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

    لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ شجاعت حسین نے بھی وزیرِاعظم کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

    ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کی جانب سے وزیرِاعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست عرفان قادر ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کی، چوہدری شجاعت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پارلیمنٹ میں فوج کے حوالے سے غلط بیانی پر نواز شریف کو اسمبلی کی رکنیت کےلیے نااہل قراردیا جائے، وزیراعظم اب وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں رہے۔

    چوہدری شجاعت کا مؤقف تھا کہ دھرنے کے حوالے سے وزیرِاعظم نے فوج کے حوالے سے غلط بیانی کی ، جس کا مقصد فوج کے ادارے کو بدنام کرنا تھا۔

  • فوج کا فرض ہےکہ مدد کرے، چوہدری شجاعت

    فوج کا فرض ہےکہ مدد کرے، چوہدری شجاعت

    اسلام آباد: چوہدری شجاعت حسین کہتے ہیں کہ جس طرح ملک چلایاجارہاہےاس صورتحال میں فوج کا فرض بنتاہے کہ آگے بڑھ کرمدد کرے۔

    سینئرسیاستدان اورمسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو پیسے کاضیاع قراردے دیا ہےکہتے ہیں جن کوصلح کیلئے منت سماجت کرکے لایاگیاتھاانہیں ہی فلورپربرابھلاکہاگیا۔

    چوہدری شجاعت حسین کاکہناتھا جس طرح ملک کوچلایاجارہا ہے فوج کا فرض بنتاہے کہ وہ آگے بڑھ کرمدد کرے۔

    چوہدری شجاعت حسین نے بتایا اب بس ہو یاجہاز ہرجگہ سے گونواز گو کے نعرے ہی سننے کوملیں گے۔

    چوہدری شجاعت نے دھرنے کے شرکا کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا وی آئی پی کلچر کاخاتمہ ہوناچاہئے۔

  • پی اے ٹی اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی غیرملکی سفیروں سےملاقات

    پی اے ٹی اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی غیرملکی سفیروں سےملاقات

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے غیرملکی سفیروں کی ملاقات میں دھرنوں سےمتعلق آگاہ کیا۔

    عوامی تحریک اورق لیگ کے رہنماؤں سے غیرملکی سفیروں نے الگ الگ ملاقاتیں کی، ق لیگ کی جانب سے چوہدری شجاعت،مشاہد حسین سید اور وسیم سجاد غیرملکی سفیر وں سے ملے ۔ جب کہ عوامی تحریک کی جانب خرم نواز گنڈا پور اور رحیق عباسی نے سفارت کاروں سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں کینڈا، آسٹریلیا،اٹلی،بوسنیا،جنوبی کوریا ،کیوبا،ازبکستان ،ارجنٹینا اور مصر کے سفیر شامل تھے ۔

  • سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، پرویزالٰہی

    سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، پرویزالٰہی

    لاہور: چوہدری پرویز الٰہی نےسیلاب سے متاثرہ علاقے قادر آباد کا دورہ کیا اورنقصان کا ذمہ دارحکومت کوٹھہرایا۔

    چوہدری پرویزالٰہی مسلم لیگ ق کے کارکنوں کے ہمراہ قادر آباد پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، اس موقعے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ دریاؤں کے حفاظتی پشتوں کی بروقت مرمت کرائی جاتی تو آج اتنے بڑے پیمانے پر تباہی نہ ہوتی، مسلم لیگ ق کے رہنماء نے کہا کہ قادرِآباد بیراج سے ملحقہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے لیکن کوئی بھی حکومتی شخصیت متاثرین کی مدد کو نہیں پہنچی، یہ لوگ بے یارو مددگار پڑے ہیں۔

    چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے نریندر مودی کو آموں کا تحفہ بھجوایا، جواب میں سیلابی ریلا چھوڑا گیا جوکہ حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا اورعزم ظاہر کیا کہ وہ متاثرین سیلاب کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

  • شریف برادران کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں، پرویز الٰہی

    شریف برادران کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں، پرویز الٰہی

    گجرات : مسلم لیگ ق کے سینئر رہنماء چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شریف برادران کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں، وزیراعلٰی پنجاب لمبے بوٹ پہن کر سیلاب زدہ عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

    گجرات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نواز شریف بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو آم بھجواتے رہے ہیں، بھارت نے سیلاب کی صورت میں تحفہ دیا ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دورِ اقتدار میں دریاؤں کے بند پختہ کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی، شہباز شریف لمبے بوٹ پہن کر سیلاب زدہ عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کی ترجیح عوام کی بجائے اقتدار کا تحفظ ہے، انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں عوام کی بھرپور خدمت کی، شریف برادران نے مہنگائی میں اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

  • مسلم لیگ ق کا دھرنے کیخلاف درخواستوں کا جواب سپریم کورٹ میں جمع

    مسلم لیگ ق کا دھرنے کیخلاف درخواستوں کا جواب سپریم کورٹ میں جمع

    اسلام آباد: مسلم لیگ ق نے دھرنوں کیخلاف درخواستوں کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔

    مسلم لیگ ق کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ یہ سیاسی معاملہ ہے، سپریم کورٹ کو اس کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں، دھرنے کو ملک کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں دیکھا جائے بنیادی حقوق کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔

    جواب میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں ہونے والی دھانلی کے باعث موجودہ اسمبلی کی آئینی حیثیت کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے، لاہور میں ہونے والی ہلاکتیں بھی اس دھرنے کی ایک وجہ ہے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ دھرنے کیخلاف درخواستیں مسترد کی جائیں۔

  • طالبان سے مذاکرات ہوسکتے تو دھرنا والوں سے کیوں نہیں، مشاہد حسین

    طالبان سے مذاکرات ہوسکتے تو دھرنا والوں سے کیوں نہیں، مشاہد حسین

    اسلام آباد:  مسلم لیگ ق کے رہنما مشاہد حسین سید نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اچھی بات ہے کہ اس بحران میں فیصلے پارلیمنٹ نے کئے ہیں ،مشترکہ سیشن کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

    سینٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ جمہوریت ہی ہمارے ملک کا  مستقبل ہے،انھوں نے کہا کہ جب مودی اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے جاسکتے ہیں تو دھرنے کے والوں سے کیوں مذاکرات نہیں کیے جاسکتے۔

    مشاہد حسین نے اسپیکر سے درخواست کی کہ تحریکِ انصاف کے استعفے منظور نہ کیے جائیں۔

    مشاہد حسین نے کہا کہ پاکستان خود جہموری عمل سے وجود میں آیا ہے، حکومت نے عمران اور قادری سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا کیا ہے۔ اچھی بات ہے کہ تمام معاملات سیاسی جماعتیں مل کر حل کر رہی ہے، انھوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ بحران کا پر امن حل ںکل آئے گا۔

    انہوں نےکہا موجودہ مسائل کوئی ایک شخص، اداراہ یا جماعت حل نہیں کرسکتی ۔

    انھوں نے کہا کہ گذشتہ روز تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ میں آئے جو نیک شگون ہے،اس صورتحال میں ہمیں تحمل اوربردباری سے کام لینا چاہیے۔ چین ناصرف ہمارا دوست ہے بلکہ اس وقت ملک کی ترقی میں بھی اہم کردارادا کرنا چاہتا ہے، آئندہ ہفتے چین کے صدر پاکستان آرہے ہیں اورکئی اہم معاہدوں پر پیش رفت ہوگی۔

    مشاہد حسین نے کہا کہ پہلی مرتبہ سپریم کورٹ اورحکومت جی ایچ کیو کے کنٹرول میں نہیں ہیں، پاکستان میں پہلی بار آزاد عدلیہ موجود ہے۔

    انکا کہنا ہے کہ نوجوان طبقے کو بہتر مستقبل فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، ملک کی اکثریت نوجوان ہے جو تبدیلی چاہتی ہے، وزیرستان کے آئی ڈی پیز پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔

  • لانگ مارچ کوئی نہیں روک سکتا، پرویز الہیٰ

    لانگ مارچ کوئی نہیں روک سکتا، پرویز الہیٰ

    لاہور: مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ظلم رات ختم ہونے والی ہے، انقلاب مارچ ہر صورت ہوگا کوئی روکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی گئی، پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ منزل اسلام آباد ہے،موجودہ حکومت نہ جمہوری ہے نہ جمہوریت کو پسند کرتی ہے،انہوں نے بتایا کہ گجرات میں مسلم ق کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے۔