Tag: PML Q

  • ماڈل ٹاؤن کانام جلیانوالہ ٹاؤن رکھ دیاجائے، چوہدری شجاعت

    ماڈل ٹاؤن کانام جلیانوالہ ٹاؤن رکھ دیاجائے، چوہدری شجاعت

    لاہور : ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کا نام جلیانوالہ ٹاؤن رکھ دیا جائے۔

    لاہور میں پریس کانفرس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، عوامی تحریک کے چودہ شہید کارکنوں کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں کی گئی، انہوں نےکہا کہ گرفتاریوں سےنہیں ڈرتے، قید و بند کی صعوبتیں پہلے بھی برداشت کی ہیں۔

    چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پرامن یوم شہداء کی کال دی گئی ہے جبکہ حکومت دہشت گردی پر اتر آئی ہے، ق لیگ کےسربراہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف اگر مقدمات درج کئے جائے تو انکے مقدمات کی تعداد تین سو سے چارسو کے قریب ہوگی۔

  • مارچ اور انقلاب کسی صورت نہیں رکے گا،چوہدری پرویز الٰہی

    مارچ اور انقلاب کسی صورت نہیں رکے گا،چوہدری پرویز الٰہی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ مارچ اور انقلاب کسی صورت نہیں رکے گا، خوف سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف عارف حمید بھٹی کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران حکومت نے خود پیدا کیا ہے، شہبازشریف کے وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے انصاف نہیں مل سکتا۔

    پرویز الہی کا کہنا تھا کہ انقلاب اور مارچ نہیں رکے گا، انہوں نے عارف حمید بھٹی کے مرحوم بھائی کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔

  • جلد طاہر القادری، عمران خان و دیگر جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر نظر آئیں گی، پرویز الہیٰ

    جلد طاہر القادری، عمران خان و دیگر جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر نظر آئیں گی، پرویز الہیٰ

    لاہور: سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ14 اگست کو عوام حکمرانوں کو اسلام آباد سے واپس لے کر آئے گی ۔

    مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں آئی ڈی پیز کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ایک بکرے کی قربانی سے کچھ نہیں ہو گا جلد مزید قربانیاں دینا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی اجازت کے بغیر چڑیا پر نہیں مار سکتی تو پھر گولی کیسے چل گئی؟ توقیر شاہ کا ایس ایم ایس اس سلسلے میں کافی ہے۔ اسلام آباد مارچ کرنے والے حکمرانوں کو واپس لے کر ہی آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرستان کا آپریشن اگر حکومت نے سوچ سمجھ کر کیا تھا تو پھر آئی ڈی پیز کی رہائش، کھانے پینے کا بندوبست پہلے سے کیوں نہیں کیا گیا یہ حکمران سوچتے رہتے ہیں لیکن اس پر عمل نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ چودھری شجاعت حسین کی کوششوں سے جلد ڈاکٹر طاہر القادری، عمران خان و دیگر جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر نظر آئیں گی ۔

  • حکومت فوج کوڈھال نہ بنائے، چوہدری شجاعت

    حکومت فوج کوڈھال نہ بنائے، چوہدری شجاعت

    اسلام آباد : چوہدری شجاعت حسین کہتے ہیں حکومت سیاسی مقاصد کی تکمیل کیلئےفوج کوڈھال نہ بنائے،اسلام آبادمیں مفروضوں کی بنیادپرفوج بلاناسمجھ سےبالاتر ہے۔

    مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کہتے یہں حکومت سیاسی مقاصد کی تکمیل کیلئےفوج کوڈھال نہ بنائے،اسلام آبادمیں مفروضوں کی بنیادپرفوج بلاناسمجھ سےبالاتر ہے، حکمران فوج کو آئینی دلدل میں پھنسا دیں گے، شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کےدوران فوج کومشکلات میں دھکیلنادانشمندی نہیں، کراچی میں امن وامان کیلئےدو سو پینتالیس کے تحت اقدامات نہیں کئےگئے انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔

  • ن لیگ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے فوج کو ملوث نہ کرے، چوہدری شجاعت

    ن لیگ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے فوج کو ملوث نہ کرے، چوہدری شجاعت

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے فوج کو ملوث نہ کرے۔
    چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا ن لیگ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے فوج کو ملوث نہ کرے اور آرمی چیف کو ڈی چوک لے جا کر نئی روایت نہ ڈالے، انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ سیاسی ایشو کو ہینڈل کرنے کیلئے نہ صرف 14 اگست کے دن کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے بلکہ افواج پاکستان کو بھی اس میں ملوث کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا سیاسی معاملات کو سیاسی انداز سے ہی حل کرنا چاہئے، فوجی اداروں کو اس میں ملوث کرنا چاہئے۔

  • فلسطینیوں کی خونریزی پوری انسانیت کا مسئلہ ہے، چوہدری شجاعت حسین

    فلسطینیوں کی خونریزی پوری انسانیت کا مسئلہ ہے، چوہدری شجاعت حسین

    لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنماچوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اورعالمی برادری فلسطین میں اسرائیلی جارحیت فوری بند کرائیں۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی خونریزی صرف مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری بند کرانے کے لئے اثرورسوخ استعمال کریں۔ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اعلیٰ حکام محض معمولی مذمت اور اوآئی سی پر انحصار کی بجائے عالمی برادری کو متحرک کرنے کےلئے عملی اقدامات کرے۔