Tag: PMLN Government

  • ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابق حکومتوں کا شاہانہ طرز زندگی بے نقاب کر دیا

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابق حکومتوں کا شاہانہ طرز زندگی بے نقاب کر دیا

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ حکومتوں کی شاہانہ زندگی اور فضول خرچی بے نقاب کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب، شہباز گل نے ٹیوٹر پر گورنمنٹ ہاؤس مری کی ویڈیوجاری کر دی۔

    اس ویڈیو میں وہ گورنمنٹ ہاؤس مری کا دورہ کراتے ہوئے کہتے ہیں کہ خود کو مغلیہ بادشاہ سمجھنے والوں نےعوامی دولت کو بے دردی سے لوٹا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ ہاؤس کی تزئین کے لئے سابق حکمرانوں نے 60 کروڑ ضائع کیے، ملکی قرضہ 30 ہزار ارب پہنچانے والوں کی عیاشی دیکھ کر حیرت ہوتی ہے، قومی دولت سےذاتی آسائش خریدنے کی کرپشن کرپٹ لیگ کا طرہ امتیاز رہا۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہنشاہ، ولی عہد صاحبان نےعوام کی دولت کو باپ کا مال سمجھ کر لوٹا، البتہ اب وزیر اعظم نے اپنا وعدہ پورا کیا، گورنمنٹ ہاؤس مری عوام کے لئے کھول دیا، اب یہ کسی کے لئے نوگوا یریا نہیں، عوام بکنگ کرا سکتے ہیں۔

    اان کا مزید کہنا تھا یہ سلسلہ جاری رہے گا، پنجاب میں 177 سرکاری ریسٹ ہاؤس عوام کے لئے کھول دیے گئے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد گوانر ہاوسز کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا، جسے عوام کی جانب سراہا گیا۔

  • نوازحکومت نے سب سے زیادہ اشتہارات جیوکو دیئے

    نوازحکومت نے سب سے زیادہ اشتہارات جیوکو دیئے

    اسلام آباد : نواز حکومت نے جنگ گروپ کے ٹی وی چینل جیو کو نواز دیا، تین سال میں پینتالیس کروڑ روپے کے سرکاری اشتہارات دیئے گئے۔ پی ٹی وی کو بارہ کروڑ اوراےآروائی نیٹ ورک کو صرف پانچ کروڑ چھیانوے لاکھ روپے کے اشتہارات دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نوازحکومت کی جیو پر نوازشات جاری ہیں سرکاری مال لینے میں جیو سرفہرست نکلا، ٹی وی چینلز کیلئے مجموعی اشتہارات کی تیرہ فیصد رقم صرف جیو کے اکاؤنٹ میں گئی۔

    یکم جولائی دوہزار تیرہ سے پچیس جولائی دوہزار سولہ تک جیو کو پینتالیس کروڑ چوالیس لاکھ کے اشتہارات دیئے گئے۔ جیو نیوز کو سب سے زیادہ تینتالیس کروڑ بیاسی لاکھ تیرانوے ہزار روپے کےاشتہارات جاری کیے گئے۔

    جیو تیز کو ایک کروڑ انیس لاکھ، جیوکہانی کو پچیس لاکھ چوہتر ہزار اورجیو سوپر کو سوا سولہ لاکھ کے اشتہارات دیئے گئے۔ جبکہ نوازحکومت نے اے آر وائی نیٹ ورک کو تین سال میں صرف ڈیڑھ فیصد مالیت کے اشتہارات دیئے جس کی کل رقم پانچ کروڑ ستانوےلاکھ روپے۔بنتی ہے۔

    اس کے علاوہ دنیا نیوز کو سینتیس کروڑ بتیس لاکھ کے اشتہارات ملے۔ اب تک نیوز کو اشتہارات کی مد میں انتیس کروڑ چھیانوے لاکھ روپے ادا کئے گئے، ڈان نیوز کو چودہ کروڑ پانچ لاکھ اورسما ٹی وی کو دس کروڑ چوالیس لاکھ کے اشتہارملے۔

    وفاقی حکومت سرکاری ٹی وی کو بھی خاطرمیں نہ لائی، حکومت نے پی ٹی وی کو بارہ کروڑ باہتر لاکھ روپے کے اشتہاردیئے۔