Tag: PMLN

  • شریف خاندان لاڈلے ہیں ان کے ساتھ نرم رویہ رکھا جاتا ہے، اعتزاز احسن

    شریف خاندان لاڈلے ہیں ان کے ساتھ نرم رویہ رکھا جاتا ہے، اعتزاز احسن

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف خاندان لاڈلے ہیں ان کے ساتھ نرم رویہ رکھا جاتا ہے، پیپلزپارٹی کی تاریخ میں کوڑے، پھانسیاں، گیارہ سال کی قید ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، اعتزاز احسن نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر اپنی گرفتاری کو سیاسی رنگ دینا چاہتے تھے، ان کے ساتھ 500 لوگوں کا ٹولا شروع سے آخر تک وہی تھا۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف خاندان، سپریم کورٹ پر حملہ کرتا ہے مگر ان پر آنچ تک نہیں آتی، ایک بھائی نے لاہور سے بسیں بھر کر بھیجی دوسرے نے استقبال کیا، بی بی شہید نے پانچ سال قید کاٹی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے اپنا دفاع نہیں کیا اس لیے سزا لازم تھی، شریف فیملی روزانہ ان اپارٹمنٹ میں جاکر رہتی ہے، ان کے دونوں اشتہاری بیٹے کہتے ہیں ہم برطانیہ کے شہری ہیں یہ کیسے بیٹے ہیں جو اپنے باپ اور بہن کو پیشیاں بھگتواتے رہے۔

    پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ عدالت میں کیلبری فونٹ کی جو دستاویز دی گئی وہ بھی جعلی نکلی، جعلسازی پر سزا تو ہوتی ہے، یہ اپنے بیٹوں کو بچاتے رہے، شریف خاندان لندن میں بیٹھا ہے ان کو بڑی رعایت ملی ہے، ای سی ایل میں نام نہیں ڈالا گیا، کس ملزم کو یہ سہولت ملتی ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف خاندان کو بہت رعایت ملی جس کا یہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ان کے پاس گرفتاری دینے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، شریف خاندان کی گرفتاری کے وقت فوج بلا کر ایئرپورٹ کو حصار میں لینا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے آج کوشش کی مزاحمت جیسا کوئی واقعہ ہو مگر ناکامی ہوئی، پراسیکیوشن نے جو ثابت کرنا تھا وہ شریف خاندان نے خود تسلیم کرلیا، برطانیہ، امریکا اور بھارت میں بھی انسداد رشوت ستانی کا قانون موجود ہے جبکہ جو رشوت سے پیسہ کماتا ہے وہ اپنے نام پر نہیں رکھتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • تحریک انصاف سب کی پگڑی اچھالتی ہے آج انہیں اللہ کی پکڑ کا سامنا ہے: رانا ثنا اللہ

    تحریک انصاف سب کی پگڑی اچھالتی ہے آج انہیں اللہ کی پکڑ کا سامنا ہے: رانا ثنا اللہ

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سب کی پگڑی اچھالتی ہے آج انہیں اللہ کی پکڑ کا سامنا ہے، ریحام خان کی کتاب کب آئے گی اس کا علم نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مفروضے کی بنیاد پر کسی خاتون کے معاملے کو قابل مذمت نہیں ٹھہراؤں گا، ریحام خان کو بلیک میلنگ پر ملک بھی چھوڑنا پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب آئے گی بھی یا نہیں ہم نہیں جانتے، بلیک میلنگ کا شکار ہونے پر ریحام خان کو ملک بھی چھوڑنا پڑا، کتاب کے مسودے کو سامنے تحریک انصاف کی جانب سے ہی لایا گیا ہے۔


    نواز شریف نے ارادہ کرلیا ہے وہ صرف سچ کہیں گے، رانا ثنااللہ


    رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت نے ذاتی زندگی پر براہ راست کوئی باتیں نہیں کیں، کوئی بھی اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کتاب لکھ کر شیئر کرسکتا ہے۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ صرف الزامات لگاتے ہیں، دوسروں پر کیچڑ اچھالتے ہیں، اب تحریک انصاف کا اصل چہرہ سامنے آچکا ہے، انہوں نے جھوٹے دعوے کیے، خیبر پختونخواہ کو نیا کے پی کے نہیں بنایا پاکستان کیا بنائیں گے۔


    نوازشریف کوسیاست سے مائنس نہیں کیا جاسکتا‘ رانا ثنااللہ


    ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ حدود مقرر ہیں کہ آپ اس حد تک اپنے بارے میں بات کرسکتے ہیں، ریحام خان اپنی زندگی کے بارے میں کتاب لکھ سکتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نیب آئینی ادارہ ہے، احتساب کا نظام قائم کرنا اس کی ذمہ داری ہے: شہبازشریف

    نیب آئینی ادارہ ہے، احتساب کا نظام قائم کرنا اس کی ذمہ داری ہے: شہبازشریف

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب آئینی ادارہ ہے اور احتساب کا نظام قائم کرنا اس کی ذمہ داری ہے، نیب کی گذشتہ سالوں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چنیوٹ کے قدرتی وسائل کے ذخائر کا ٹھیکہ بغیر ٹینڈر کے دیا گیا، ڈیل ہوئی اور ساڑھے 4 سو ارب روپے ضائع کر دیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ نندی پور کا 30 ارب کا منصوبہ بھی بغیر ٹینڈر ایک کمپنی کو دیا گیا، نندی پور پاور پروجیکٹ کی مشینری کراچی بندرگاہ پر پڑی خراب ہوگئی۔


    گرفتاریوں، نااہلیوں نے الیکشن پر سوالیہ نشان لگادیا، شہباز شریف


    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی کی طرف سے مجھے وزارت عظمیٰ کے لیے چنا گیا ہے، نوازشریف نے میری بطور وزیراعظم نامزدگی کی توثیق کی تھی، اگر انتخابات جیت گئے تو میں وزیراعظم بنوں گا۔

    پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار، نوازشریف کے سب سے دیرینہ سیاسی رفیق اور دوست رہے، ان کی دوستی کا عینی شاہد ہوں، میرا بھی چوہدری نثار کے ساتھ برادرانہ تعلق تھا، کاش یہ تعلق قائم رہتا۔


    کالا باغ ڈیم پر بات کرنا وقت کا زیاں ہے: شہباز شریف


    ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا کام الزامات لگانا ہے، عمران خان نے مجھ پر بھی بہت سے الزامات لگائے لیکن آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں کر سکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کے جھوٹ کی لنکا خود ان کے گھر کے بھیدی نے ڈھائی: فواد چوہدری

    نوازشریف کے جھوٹ کی لنکا خود ان کے گھر کے بھیدی نے ڈھائی: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے جھوٹ کی لنکا خود ان کے گھر کے بھیدی نے ڈھائی ہے، نواز شریف کے بیان سے لگتا ہے کہ انہیں دماغی عارضہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوازشریف کا امیدواروں کو دھمکانے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف الزامات لگا رہے ہیں، ایسے بیان کے بعد کوئی شک نہیں کہ نوازشریف کو سنگین دماغی عارضہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تین بار وزیراعظم بننے والے سے ایسی گفتگو کا تصور ممکن نہیں، موصوف جب زبان کھولتے ہیں ریاست اور اداروں پر ہرزہ سرائی کرتے ہیں، نواز شریف کو عوام نے اب مسترد کر دیا ہے۔


    جیپ کس کا انتخابی نشان ہے عوام جانتے ہیں، ماضی سے سبق نہیں سیکھا گیا، نوازشریف


    ان کا مزید کہنا تھا کہ قابل مذمت روش کے بعد نوازشریف کی سیاست میں بالکل بھی گنجائش نہیں ہے، اہل سیاست نوازشریف کے ریاست بیزار بیانیے سے الگ ہوگئے ہیں۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جیپ کس کا انتخابی نشان ہے عوام سب جانتے ہیں، ن لیگی امیدواروں پر پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ن لیگی امیدواروں سے وفاداریاں تبدیل کرانے کی صورت حال افسوسناک ہے، امیدواروں کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے، یہ تمام صورت حال پری پول دھاندلی کے زمرے میں آتی ہے، لگتا ہے ماضی سے سبق نہیں سیکھا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گرفتاریوں، نااہلیوں نے الیکشن پر سوالیہ نشان لگادیا، شہباز شریف

    گرفتاریوں، نااہلیوں نے الیکشن پر سوالیہ نشان لگادیا، شہباز شریف

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتقامی کارروائیاں انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، گرفتاریوں، نااہلیوں نے الیکشن پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہباز شریف نے کہا کہ نیب کارروائیوں کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے امید ہے الیکشن کمیشن صورتحال کا فوری نوٹس لے گا۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسے ہتھکنڈوں کو عوامی عدالت کے فیصلوں سے ناکام بنادیا آج بھی عوام کی عدالت ن لیگ کے خلاف جاری تمام ہتھکنڈوں کو ناکام بنادے گی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ کے خلاف انتقامی کارروائیاں انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، ایسی کارروائیوں نے شفاف انتخابات کے انعقاد پر شکوک و شبہبات پیدا کردئیے ہیں، اس طرح سیاسی قیادت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا خوش آئند نہیں ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیب کو یہ تاثر ختم کرنا چاہئے کہ مسلم لیگ ن اس کے نشانے پر ہے، جمہوریت کی روح کے مطابق عوام کی عدالت ہی سب سے بڑی عدالت ثابت ہوگی۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا تھا، عدالت نے انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے عدالت برخواست ہونے تک کی سزا سنائی اور پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

    یاد رہے این اے 59 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قمرالاسلام کو نیب لاہور نے راولپنڈی سے گرفتار کیا تھا ، ترجمان نیب کا کہنا تھا قمرالاسلام پر ایک ارب روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے جبکہ خوردبرد کے الزام میں صاف پانی کمپنی کے سابق سی ای او وسیم اجمل کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • گورنر سندھ کی بھتیجی تعزیت کے لیے شہباز شریف کے ساتھ آنے والے کارکنان پر برس پڑیں

    گورنر سندھ کی بھتیجی تعزیت کے لیے شہباز شریف کے ساتھ آنے والے کارکنان پر برس پڑیں

    کراچی: گورنر سندھ زبیر عمر کی بھتیجی شہباز شریف کے ساتھ والد کی تعزیت کے لیے آنے والے کارکنان پر برس پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف گورنر سندھ کے بھائی طارق عمر کے انتقال پر تعزیت کے لیے کارکنان کے ہمراہ ان کے گھر پہنچے اور تعزیت کا اظہار کیا۔

    شہباز شریف کے ساتھ جانے والے کارکنان نے جب ن لیگ کے حق میں نعرے لگانے شروع کیے تو مرحوم طارق عمر کی صاحبزادی غصہ ہوگئیں، انہوں نے کہا کہ والد کا انتقال ہوا ہے یہاں نعرے نہ لگائیں، یہ میت کا گھر ہے یہاں کوئی جلسہ نہیں ہورہا ہے۔

    شہباز شریف نے نواز شریف کی جانب سے بھی تعزیتی پیغام پہنچایا، گورنر سندھ زبیر عمر نے کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    واضح رہے کہ گورنر سندھ زبیر عمر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے بڑے بھائی اتوار کے روز کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہوں، نوازشریف

    الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہوں، نوازشریف

    لندن: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے الیکشن پر دنیا کی نظریں ہیں، میں بھی واپس جاکر انتخابات میں حصہ لینا چاہتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں ہارلے اسٹریٹ کے باہر بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نوازشریف نے ملک کے سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیا کے سامنے اپنا تماشا نہیں بنانا چاہیے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجودہ صورتحال افسوسناک ہے جس کے باعث شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں، لوگوں کی پکڑ دھکڑ ٹھیک عمل نہیں الیکشن کے عمل کو شفاف بنانا چاہیے۔

    مزید پڑھیں: کلثوم نواز کی حالت تشویش ناک ہے، ایسے حالات میں مجھے ان کے پاس رہنا چاہیے، نواز شریف

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات پر دنیا کی نظریں ہیں، ماضی میں جب بھی پری پول ریگنگ ہوئی تو اس کی وجہ سے ملک و قوم کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان واپس جاکر انتخابات میں حصہ لینا اور نیب میں پیش ہونا چاہتا ہوں تاکہ میرے خلاف چلنے والے کیسز ختم ہوں مگر کلثوم نواز کی طبیعت اجازت نہیں دے رہی۔

    واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج ہیں، طبیعت تشویشناک ہونے کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا ہوا ہے، حالت خطرے سے باہر نہ ہونے کی وجہ سے سابق وزیراعظم اور اُن کی صاحبزادی نے پاکستان واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کلثوم نوازکی طبیعت نہ سنبھل سکی، نواز شریف اور مریم نواز نے واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا

    خیال رہے کہ ایک طرف ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں جس کے لیے انھیں انتخابی مہم چلانی ہے مگر اہلیہ کی طبیعت کے باعث نوازشریف اور اُن کی صاحبزادی لندن میں موجود ہیں، علاوہ ازیں نوازشریف کے خلاف احتساب عدالت میں ایوان فیلڈ ریفرنس بھی زیر سماعت ہے جس کے باعث وہ بہت پریشان ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لیگی امیدوار قمرالاسلام کی گرفتاری افسوس ناک ہے‘ نوازشریف

    لیگی امیدوار قمرالاسلام کی گرفتاری افسوس ناک ہے‘ نوازشریف

    لندن: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ لیگی امیدوار قمرالاسلام کی گرفتاری افسوس ناک ہے، گرفتاری کی اطلاع ملی تو بہت دکھ ہوا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خیال رہے کہ آج نیب لاہور نے ن لیگ کے رہنما اور این اے 59 سے انتخابی امیدوار قمر الاسلام کو راولپنڈی سے صاف پانی اسکینڈل میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کے دوران اے آر وائی نیوز نے سوال کیا کہ کیا آپ برطانوی اخبار کی خبر پر ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے؟ تاہم برطانیہ میں جائیداد کے سوال کا نوازشریف نے جواب دینے سے گریز کیا۔


    مسلم لیگ ن کے امیدوار قمر الاسلام راجا گرفتار


    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ انفیکشن کی وجہ سے بیگم کلثوم کی صحت خراب ہورہی ہے، بیگم کلثوم صحت یاب ہوجائیں تو وطن واپس لوٹوں گا، ملک میں جاکر سیاست کروں گا۔

    خیال رہے کہ گرفتار لیگی رہنما قمر الاسلام نے ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی ہے، قمر الاسلام پر 84 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا مہنگے داموں ٹھیکا دینے کا الزام ہے۔

    ترجمان نیب کے مطابق واٹر پلانٹس میں 56 ریورس آسموسز پلانٹس، 28 الٹرا فلٹریشن پلانٹس شامل ہیں جبکہ واٹر پلانٹس حاصل پور، منچن آباد، خان پور اور لودھراں میں لگائے جانے تھے۔

    خیال رہے کہ قمر الاسلام قومی اسمبلی کے حلقے 59 پر چوہدری نثار کے مدِ مقابل ہیں، انھیں ن لیگ نے چوہدری نثار کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹکٹ جاری کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میو نے بھی ن لیگ سے بغاوت کردی

    سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میو نے بھی ن لیگ سے بغاوت کردی

    لاہور: سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور میو نے بھی ن لیگ سے بغاوت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ قیادت نے اداروں سے ظلم کیا انہیں برباد کیا، حمزہ شہباز کے حلقے میں جاکر ان کو بے نقاب کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق زعیم قادری کے بعد ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میو نے بھی ن لیگ سے بغاوت کردی ہے، لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عبدالغفور میو نے کہا کہ شریف خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد مشرف سے ملتا تھا، سب جانتے ہیں مشرف دور کے سامنے ڈٹ کر کون کھڑا رہا، ن لیگ قیادت نے انکار کیا تو میں بتاؤں گا مشرف سے جاکر کون ملتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹکٹ ہولڈر کرپٹ لوگوں کی حقیقت عوام کو بتاؤں گا، ن لیگ قیادت بتائے دانیال عزیز اور ماروی میمن کہاں سے آئے، نواز شریف اور شہباز شریف کو غلط فیصلوں سے روکا تھا، بدقسمتی سے 2013 میں بھی ن لیگ میں ٹکٹوں کی خریدوفروخت ہوئی۔

    چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ ن لیگ چھوڑ کر کسی جماعت میں نہیں جاؤں گا، جتنی عمر باقی ہے پاکستان اور اداروں کے ساتھ ہوں، عوام ملک کے اداروں کو کمزور نہیں ہونے دے گی، کبھی ایسی قیادت کے ساتھ نہیں کھڑا ہوسکتا جو پاکستان کو کمزور کرے۔

    سابق صوبائی وزیر کے مطابق زعیم قادری نے کہا لاہور کسی کے باپ کی ملکیت نہیں ہے، میں کہتا ہوں پاکستان سوائے عوام کے کسی کی ملکیت نہیں ہے، ن لیگ کی قیادت اسمبلی میں کرپٹ، لینڈ مافیا کو لے کر جاتی ہے، میں نے کسی حلقے کے ٹکٹ کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے، ن لیگ قیادت سے پوچھنا چاہتا ہوں ٹکٹیں کتنے میں بکیں، لیگی قیادت کے لیے پیسہ ٹکٹوں کی تقسیم پر حاوی ہے۔

    چوہدری عبدالغفور میو نے کہا کہ ہمیں مودی کے دوستوں کا راستہ روکنے کی ضرورت ہے، مودی کا یار بھی کسی کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنا تھا، ن لیگ کی قیادت لینڈ مافیا اور کرپٹ لوگوں کو ٹکٹیں نہ دے۔ پی ٹی سی پاکستان کا ادارہ ہے کسی کے باپ کا نہیں ہے۔

    پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا ردعمل

    پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواہد چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری عبدالغفور نواز شریف کے پرانے ساتھی تھے، ن لیگ کی جڑیں مکمل کمزور ہوچکی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کا چہرہ سامنے آنے پر لوگ انہیں چھوڑ کر جارہے ہیں، پی ٹی آئی کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے زیادہ ن لیگ سے کم ہوگا، ن لیگ کی پنجاب میں اب کوئی اہمیت نہیں رہی ہے، لوگ ن لیگ کو چھوڑ کر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ضمیرپربوجھ کے ساتھ نوازشریف کی صدارت کے بل پردستخط کیا، چوہدری نثار

    ضمیرپربوجھ کے ساتھ نوازشریف کی صدارت کے بل پردستخط کیا، چوہدری نثار

    اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پارٹی سے ناراض یا نالاں نہیں، اختلاف کیا جو نواز کے لیے سود مند تھا، نواز شریف یا مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، ن لیگ کی ایک ایک اینٹ لگائی ہے نقصان کیسے پہنچا سکتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے میرا نواز شریف سے اختلاف چل رہا ہے، اختلاف کی بنیاد پر ہی میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، اس وقت چار نشستوں پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں اس وقت الیکشن مہم میں ہوں، جعلی خبروں کی وضاحت ضروری ہے، میرے متعلق کوئی خبر پہنچے تو اس کی تصدیق ضرور ہونی چاہئے، کہا تھا کلثوم نواز کی طبیعت کی وجہ سے مخالف باتیں نہیں کروں گا، کبھی نہیں کہا منہ کھولوں گا تو یہ شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، تلخ سے تلخ بات کو بھی برداشت کرتا ہوں۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ ہم اس وقت الیکشن میں جارہے ہیں، جعلی خبروں کا نقصان ہوگا، ایک جعلی خبر یہ بھی آئی کہ میں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں ابھی سوچا تک نہیں ہے، میرا کسی جماعت سے رابطہ ہے نہ کسی امیدوار سے ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کو جو دل نے کہا وہ انہیں مشورہ دیا، میں ان لوگوں میں سے نہیں جو ہاں میں ہاں اور جی میں جی کہوں، جو آپ کے دل میں ہے اسے سامنے رکھیں اور میں نے یہی کیا، ان ساری باتوں کی وضاحت بھی ایک پریس کانفرنس میں کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے اختلافات کے بعد خود کو وزارت سے الگ کرلیا، شیخ رشید کو بھی جواب دیا میں کسی بس کا مسافر نہیں ہوں، شاہد خاقان عباسی کو بھی کہا آپ کے ساتھ اور پارٹی کے ساتھ ہوں، شاہد خاقان کو کہا کابینہ کا حصہ نہیں بنوں گا، بتائیں کون سی قانون سازی ہے جس میں حصہ نہیں لیا، نواز شریف کی صدارت کا بل میرے دل پر بوجھ تھا، دل پر بوجھ کے باوجود نواز شریف کی صدارت کے بل کو ووٹ دیا۔دل پربوجھ کےباوجودنوازشریف کی صدارت کےبل کوووٹ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں سے متعلق بہت کچھ جانتا تھا جس پر بات بھی کی، ممبئی حملوں کی تحقیقات بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آگے نہ بڑھیں، بہت سی کہانیاں چل رہی ہیں جن پر توجہ دینی چاہئے، اندرونی سطح پر بھی بہت کھیل چل رہے ہیں جو توجہ طلب ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔