Tag: PMLN

  • آئندہ حکومت میں آنے کے بعد پاکستان میں ڈیم بنائیں گے’ سعد رفیق

    آئندہ حکومت میں آنے کے بعد پاکستان میں ڈیم بنائیں گے’ سعد رفیق

    لاہور: سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ رونے والے روتے رہیں، ہم آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک میں ڈیم بنائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جلنے والے جلتے رہو، رونے والے روتے رہو، ہم پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے، مخالفین کا کام صرف شور مچانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں چور کہا گیا تو کبھی ہم پر حملہ کیا گیا، ہمارے لیڈر کو نااہل کر دیا گیا، ایسے بالکل بھی نہیں چل سکتا، ہم یہ تماشا نہیں بننے دیں گے، ہمیں عوام کی خدمت کرنے کی سزا دی گئی۔


    ہاتھ باندھے جائیں اور منہ پر ٹیپ لگادی جائے تو حکومت کا کیا فائدہ؟ سعد رفیق


    رہنما مسلم لیگ ن کا عام انتخابات سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ عام الیکشن نہیں پاکستان کے مستقبل کا معاملہ ہے، مسلم لیگ ن جیتی تو اپنا کام سر انجام دیں گے، جس طرح ماضی میں لوگوں کے لیے کام کیا اسی طرح مسقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری وجہ سے فاٹا قومی دھارے میں شامل ہوچکا ہے، ملک کا ووٹر شیر کے ساتھ کھڑا ہے، آئندہ حکومت میں ریلوے کو مزید ترقی اور پی آئی اے کو ٹھیک کریں گے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز پنجاب کے ضلع فیروز پور روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ارب درختوں نے سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے، پی ٹی آئی نے عوام کو بے وقوف بنایا، ماضی میں سرکاری ٹی وی پر حملہ اور وزیراعظم ہاؤس کا گیٹ توڑا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہاتھ باندھے جائیں اور منہ پر ٹیپ لگادی جائے تو حکومت کا کیا فائدہ؟ سعد رفیق

    ہاتھ باندھے جائیں اور منہ پر ٹیپ لگادی جائے تو حکومت کا کیا فائدہ؟ سعد رفیق

    لاہور: سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہاتھ باندھے جائیں اور منہ پر ٹیپ لگادی جائے تو حکومت کا کیا فائدہ؟ ہمیں عوامی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے ضلع فیروز پور روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق کا سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک ارب درختوں نے سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے، پی ٹی آئی نے عوام کو بے وقوف بنایا، ماضی میں سرکاری ٹی وی پر حملہ اور وزیراعظم ہاؤس کا گیٹ توڑا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کی پارلیمنٹ کی دیوار پر کپڑے لٹکائے گئے، دھرنے سے ریاست پاکستان کا سوا سال ضائع ہوا، اسلام آباد کا گھیراؤ اور سڑکیں بند کرنا کیا ایسی ہوتی ہیں سیاسی جماعتیں؟ ن لیگ کی حکومت 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں لائی، ہماری حکومت ایل این جی لے کر آئی اور توانائی بحران ختم کیا۔

    سابق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کراچی میں روزانہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری ہوتی تھی، آج شیر نے کراچی اور بلوچستان کی رونقیں بحال کیں، بدلے میں ہمیں بلایا گیا، بےعزتی کی گئی اور دھمکیاں دی گئیں، کہتے ہیں نوازشریف کو سزا دو کیونکہ وہ موٹرویز بناتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹ کے ذریعے شہبازشریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے، لوگوں کے ووٹ کے ذریعے پاکستان محفوظ بنائیں گے، ظلم و زیادتی سے آگے بڑھ جائیں گے، کسی سے انتقام نہیں لیں گے، ٹانگیں کھینچنے اور طلبی کرنے والوں کو کیا کہیں،کل بھی میری طلبی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر کو نکال دیا گیا مگر ہم نے دھرنا دیا نہ کسی کو گالی دی، ہم نے تو ملک کو انتشار کا شکار کرنے کی کوشش نہیں کی، نفرتوں کے بیج نہیں بونا، اس سے کھاڑدار پودے اگتے ہیں، کسی سے مقابلہ نہیں بلکہ مکالمہ کرکے راستہ نکالیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کس کی بات کررہے ہیں؟ نوازشریف چوہدری نثار کو بھول گئے

    کس کی بات کررہے ہیں؟ نوازشریف چوہدری نثار کو بھول گئے

    لندن: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف نے اپنے دیرینہ ساتھی چوہدری نثار  کو پہچاننے سے ہی انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اپنی اہلیہ کی عیادت کے بعد واپس جارہے تھے کہ  اسی دوران اُن سے صحافی نے سوال کیا کہ کوئی دیرینہ ساتھی آپ کا ساتھ چھوڑ گیا اس بارے میں کیا کہیں گے؟ نوازشریف نے ایک لمحے تاخیر کے بغیر صحافی سے پوچھا کس کی بات کررہے ہیں؟ یہ بات کہہ کر وہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل چوہدری نثار علی خان نے اپنے حلقے میں انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اعلان کیا تھاکہ اب اُن کا نوازشریف سے سیاسی رشتہ ختم ہونے جارہا ہے، انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف ہم سے زیادہ اہل اور سیاسی نہیں، نہ ہی میں ان کا مقروض ہوں، چوہدری نثار

    چوہدری نثار کا اپنی دھواں دھار تقریر میں کہنا تھا کہ ’میں نوازشریف اور اُن کی بیٹی کا کردار قوم کے سامنے لانا چاہتا ہوں مگر یہ وقت نہیں کیونکہ بیگم کلثوم کی طبیعت ناسازی کیوجہ سے شریف خاندان بہت زیادہ پریشان ہے’۔

    اُن کا کہنا تھا کہ 34سال میں ن لیگ کی ایک ایک اینٹ میں نے رکھی، نوازشریف ہم سے زیادہ اہل اور سیاسی نہیں تھے پھر بھی انہیں پارٹی کی قیادت دی گئی، جلسہ دیکھ کر مخالفین پر خوف طاری ہوگیا ہوگا۔

    مسلم لیگ ن کے منحرف ہونے والے مرکزی رہنما کا عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مخالفین کو علم ہوناچاہئے کہ چوہدری نثار اکیلا نہیں جس کےساتھ اللہ ہو وہ کبھی تنہا نہیں ہوسکتا۔

    یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے چوہدری نثار کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رانا ثناءاللہ

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جو کچھ میں نے برداشت کیا وہ جلد قوم کے سامنے لاؤں گا اور  عوام کو یہ بھی بتاؤں گا کہ مریم نواز سے کس بنیاد کی وجہ سے اختلاف گیا، جس دن یہ ساری باتیں بیان کرنا شروع کیں تو ان کی اصلیت قوم کو سمجھ آجائے گی۔

    دوسری جانب چوہدری نثار علی خان کی کھل کر بغاوت کے بعد مسلم لیگ ن نے انہیں پارٹی ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس ضمن میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیرداخلہ کے مقابلے میں ہمارا امیدوار بھی میدان میں اترے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثار کے ساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی: فواد چوہدری

    چوہدری نثار کے ساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے ساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی، اس قسم کی تمام خبروں کی تردید کرتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری نثار سے متعلق سیٹ ایڈجسمنٹ کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی، اس حوالے سے اطلاعات غیر حقیقی اور بے بنیاد ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں اس لیے ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی، پی ٹی آئی سینئر نائب صدر غلام سرورکو باضابطہ نامزد کرچکی۔


    چوہدری نثار نے پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کا فیصلہ کرلیا


    ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف پورے ملک سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور بھاری اکثریت حاصل کرے گی، ملک کو کرپٹ حکمرانوں نے نجات دلانے کا وقت آگیا ہے۔

    خیال رہے کہ ملکی سیاست میں چوہدری نثار سے متعلق یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انہوں نے آئندہ انتخابات کے لیے نئی حکمت عملی بناتے ہوئے مختلف حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف سے سیٹ ایڈ جیسمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 63 اور 59 کے علاوہ دو صوبائی نشتوں پر پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی نے سرور خان کو چوہدری نثار کے خلاف بیان بازی کرنے سے روک دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • والدہ کی طبیعت سے متعلق ڈاکٹر نے ابھی کچھ نہیں بتایا، مریم نواز

    والدہ کی طبیعت سے متعلق ڈاکٹر نے ابھی کچھ نہیں بتایا، مریم نواز

    لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والدہ کی طبیعت سے متعلق ڈاکٹر نے ابھی کچھ نہیں بتایا، ڈاکٹر کہہ رہے ہیں والدہ کی صحت سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مریم نواز نے کہا کہ والدہ کے لیے دعا کرنے والوں کے شکر گزار ہیں، دعا ہے اللہ میری والدہ کو جلد صحت یاب کرے، عوام والدہ کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں۔

    مریم نواز کے مطابق والدہ سے بات نہیں ہوسکی ہے، جب ہم آئے تو وہ آئی سی یو میں تھیں، خواہش تھی والدہ کی آواز سنوں لیکن افسوس نہیں سن سکی، جب سے ہم لندن آئے ہیں وہ وینٹی لیٹر پر ہیں، ڈاکٹرز کہتے ہیں کچھ پتہ نہیں والدہ کب ہوش میں آئیں گی۔

    شہباز شریف، بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن پہنچ گئے

    علاوہ ازیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں، شہباز شریف کی اہلیہ اور صاحبزادہ پہلے ہی لندن میں موجود ہے، وہ ایئرپورٹ سے ہارلے اسٹریٹ کلینک جائیں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ اللہ بیگم کلثوم کو شفا عطا کرے، میرے دورے کا مقصد صرف تیمارداری ہے، عید ایسا تہوار ہے جو محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

    مزید پڑھیں: لندن: بیگم کلثوم نواز کے کمرے میں مشتبہ شخص کے داخلے کی کوشش ناکام

    واضح رہے کہ برطانیہ میں زیرعلاج سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کے کمرے میں مشتبہ شخص ڈاکٹر نوید فاروق نے داخل ہونے کی کوشش کی جسے انتظامیہ نے ناکام بناتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس نے مشتبہ شخص سے تفتیش شروع کی تو اُس نے مؤقف اختیار کیا کہ ’میں کلثوم نواز کی عیادت کے لیے آیا تھا، بغیر اجازت کمرے میں داخل ہونے کوشش غلطی تھی‘۔

    اسپتال انتظامیہ نے بیگم کلثوم نواز کے کمرے کے باہر کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے اور اب کمرے میں اہل خانہ کے علاوہ کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا

    کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا

    لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مریم نواز لندن پہنچ گئی ہیں، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں والدہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ امی کی طبیعت ٹھیک نہیں، انہیں پھر اسپتال داخل کرادیا گیا ہے، شریف فیملی کے دیگر ارکان بھی ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچ گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، حسن نواز اور مریم نواز کابیٹا جنید صفدر ودیگر بھی موجود ہیں۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچ گئے ہیں، نواز شریف ہارلے اسٹریٹ کلینک میں اہلیہ کی عیادت کریں گے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز فرید قریشی کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اہلیہ کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

    خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیموتھراپیز کی جاچکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • عمران خان، وزیر اعظم ووٹوں سے بنتا ہے لوٹوں سے نہیں، طلال چوہدری

    عمران خان، وزیر اعظم ووٹوں سے بنتا ہے لوٹوں سے نہیں، طلال چوہدری

    جڑانوالہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹیاں بنانے سے لوگ ایم این اے یا ایم پی اے نہیں بنتے، عمران خان، وزیر اعظم ووٹوں سے بنتا ہے لوٹوں سے نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، طلال چوہدری نے کہا کہ عوام الزام لگانے اور پارٹیاں بدلنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے، مخالفین کی امیدیں اب بھی پوری نہیں ہوں گی۔

    [bs-quote quote=” ہمارے ساتھ انصاف ہوگا مقدمات ختم ہوں گے، ہم پہلے بھی ڈٹ کر لڑے، حساب دینے کو تیار ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”طلال چوہدری”][/bs-quote]

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہمارے ساتھ انصاف ہوگا مقدمات ختم ہوں گے، ہم پہلے بھی ڈٹ کر لڑے، حساب دینے کو تیار ہیں، گزشتہ پانچ سال کا حساب دینے کا وقت آگیا ہے، مخالفین کسی دوسرے طریقے سے ہمیں باہر کرنا چاہتے ہیں۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مذہبی جنونیت کا خاتمہ کریں گے ہم نے کسی پرالزام نہیں لگایا ، نوازشریف خلائی مخلوق کے خلاف لڑ رہے ہیں، ہم بلٹ کا جواب بیلٹ سے دیں گے

    ان کا کہنا تھا کہ جس ملک کاوزیراعظم اوروزیرخارجہ بےمعنی بات پر نااہل کردیا جائے اور جس ملک کاوزیرداخلہ زخمی ہو اس ملک کےمستقبل پرسوال تو اٹھتےہیں، پاکستان کےعوام،سیاسی جماعتوں اورخلائی مخلوق کو سوچنا چاہیے، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو نااہل کیا گیا،کوئی کرپشن نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • نیب نے شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں‌ ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا

    نیب نے شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں‌ ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے دوبارہ خط لکھ دیا.

    تفصیلات کے مطابق نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی، اس ضمن میں‌ نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا.

    خط میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکا نام شامل ہیں. نیب نے حسن اور حسین کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی ہے.

    نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ شریف فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھیجا جائے، لندن فلیٹس ریفرنس ٹرائل کے آخری مراحل میں ہے.

    نیب نے خط میں‌ کہا ہے کہ کیس جس مرحلے میں ہے، اسے دیکھتے ہوئے ملزمان کے بیرون ملک جانے کا خدشہ ہے، اس لیے ملزمان کا نام فوری ای سی ایل میں‌ ڈالا جائے.

    یاد رہے کہ نیب کی جانب سے ماضی میں بھی یہ مطالبہ کیا گیا تھا، مگر ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ احسن اقبال کی موجودی کے باعث یہ بیل منڈھے نہیں‌ چڑھی.

    ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹے میں‌ فیصلہ پر عمل درآمد ممکن ہے.


    اسد درانی کا نام ای سی ایل میں شامل، وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایسا ماحول بنادیا گیا ہے وکیل کی خدمات سے بھی محروم ہوگیا ہوں، نواز شریف

    ایسا ماحول بنادیا گیا ہے وکیل کی خدمات سے بھی محروم ہوگیا ہوں، نواز شریف

    لاہور: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ خواجہ حارث آج میرے ریرفرنسز سے دستبردار ہوگئے ہیں، ایسا ماحول بنادیا گیا ہے کہ وکیل کی خدمات سے بھی محروم ہوگیا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، نواز شریف نے کہا کہ احتساب عدالت سے نیا وکیل کرنے کے لیے وقت مانگا ہے، میرے وکلا کو بغیر تیاری عدالت میں پیش ہونے کا کہا جارہا ہے۔

    نواز شریف کے مطابق استغاثہ اپنے دعووں میں ناکام رہا ہے، کیا کوئی ایسا مقدمہ ہے جس کی مانیٹرنگ سپریم کورٹ کا جج کرتا ہو، میرے خلاف دو ریفرنسز کے گواہوں پر جرح بھی نہیں ہوئی ہے، چیف جسٹس نے کہا ایک ماہ میں ہمارے کیس کا فیصلہ دیا جائے، بتایا جائے قانونی تقاضے اہم ہیں یا الیکشن سے پہلے فیصلہ کرنا۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ریفرنس سے دستبرداری کی درخواست نیب عدالت کو جمع کرائی ہے، احتساب عدالت نے مجھے نیا وکیل کرنے کی ہدایت کی ہے، کوئی بھی وکیل ہفتہ وار چھٹی، سخت شرائط پر پیش ہونے کو تیار نہیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ مجھے حق دفاع سے محروم کیا جارہا ہے، ان حالات میں کس کے پاس داد رسی کے لیے جاؤں گا، مجھے اہلیہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی مگر تعاون جاری رکھا، مجھے نہیں معلوم کون سا آئین و قانون اس طرح دل آزاری کی اجازت دیتا ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ کیا کوئی ایسا ملزم ہے جس نے آج تک 100 کے قریب پیشیاں بھگتی ہوں، عدالتی کارروائی اور وکلا صفائی پر دباؤ ڈالا گیا، خواجہ حارث نے کبھی بھی پیشی کے لیے تاریخ کا تقاضا نہیں کیا، پاناما سے شروع کھیل کی آخری قسط ظلم کی نذیر ہے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جے آئی ٹی کیسے بنی، واٹس ایپ کالز کس نے کی، جے آئی ٹی نے کہاں کہاں گل کھلائے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیر اعظم ہاؤس سے نکال دیا گیا، اس کے بعد بات نہ بنی تو ضمنی ریفرنسز لائے گئے، ثبوت تو دور کی بات کسی کرپشن کا الزام بھی ثابت نہ کرسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جاتی امرا والے تضحیک بند کریں، ٹکٹ کا محتاج نہیں، چوہدری نثار

    جاتی امرا والے تضحیک بند کریں، ٹکٹ کا محتاج نہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جاتی امرا والے  ٹکٹ نہ دینے کے لیے مضحکہ خیز ڈرامے اور تضحیک بند کریں، الیکشن لڑنے کے لیے میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں۔

    چوہدری نثار علی خان کی جانب سے جاری بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ  پہلے بھی واضح کرچکا کہ ان کے ٹکٹ کا محتاج نہیں اور نہ ہی امیدوار ہوں، مجھے ٹکٹ نہ دینے کا بہانہ کر کے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جارہے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ  صحت یابی کےبعدتمام امور پر کھل کر اظہارکروں گا، جاتی امرا والے ڈراموں اور  بچکانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ بنوائیں بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مؤقف اختیار کریں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایسے سینئر پارٹی اراکین جو بار بار منتخب ہوئے انہیں ٹکٹ کے لیے انٹرویو کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم اس بار نیا فارمولا سامنے آیا جو مضحکہ خیز ہے۔

    مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن چوہدری نثار کو ٹکٹ نہیں‌ دے گی، پرویز رشید نے عندیہ دے دیا

    دوسری جانب چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59 اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشتوں پی پی 10 اور 12 سے کاغذات نامزدگی آزاد حیثیت سے جمع کروادیے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے الیکشن کے لیے چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے سے صاف انکار کردیا جبکہ شہباز شریف سابق وفاقی وزیر داخلہ کو پارٹی ٹکٹ دینے پر بضد تھے۔

    اسے بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کا چوہدری نثار کو ٹکٹ جاری کر نے کا فیصلہ

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کے ٹکٹ کے معاملے پر قائد اور صدر مسلم لیگ ن کے آپسی اختلافات کھل کر سامنے آئے، سابق نااہل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر چوہدری نثار درخواست دیں گے تب ہی ٹکٹ جاری کرنے پر غور کیا جاسکے گا۔

    دوسری جانب چوہدری نثار دوٹوک مؤقف اختیار کرچکے ہیں کہ وہ پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے کسی کی خوش آمد نہیں کریں گے اور نہ ہی کوئی درخواست دیں گے اگر پارٹی قیادت مناسب سمجھے گی تو خود ہی ٹکٹ دے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔