Tag: PMLN

  • چیف جسٹس نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو کل طلب کرلیا

    چیف جسٹس نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو کل طلب کرلیا

    لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے عائشہ احد پر مبینہ تشدد کیس میں حمزہ شہباز اور درخواست گزار کو کل یعنی پیر کے روز عدالت میں طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں حمزہ شہباز کی منکوحہ عائشہ احد کو ملنے والی دھمکیوں سے متعلق کیس سماعت ہوئی۔

    عائشہ احد کے وکیل سے معزز جج کو آگاہ کیا کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے اور انہیں گرفتار نہیں کررہی۔

    جسٹس نثار نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم این اے حمزہ شہباز  اور اُن کی اہلیہ کو کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری طلب کیا،  اپنے ریمارکس میں اُن کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اگر لاہور میں ہیں تو کل عدالت میں پیش ہوں۔

    مزید پڑھیں: عائشہ احد معاملہ: حمزہ شہباز کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    قبل ازیں سابق ایم این اے حمزہ شہباز شریف کے خلاف عائشہ احد کی مدعیت میں تھانہ جنوبی چھاونی میں تشدد، دھمکیاں دینے،چوری اور دیگر دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا گیا۔

    اس سے قبل سپریم کورٹ کے حکم پر عائشہ احد مدعیت میں حمزہ شہباز شریف کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں بھی مقدمہ درج کیا گیا تاہم پولیس نامزد مرکزی ملزم حمزہ شہباز سمیت کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔

    دوسرے مقدمہ میں بھی حمزہ شہباز شریف یا دیگر نامز د ملزمان کو گرفتار کرنے میں پولیس دلچسپی ظاہر نہیں کر رہی چیف جسٹس آف پاکستان نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو کل طلب کرلیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے میں شریف برادران میں اختلاف

    نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے میں شریف برادران میں اختلاف

    لاہور: چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے.

    تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کا ایشو پارلیمانی بورڈ میں سنگین شکل اختیار کر گیا. چھوٹے اور بڑے میاں صاحب کے اختلافات عیاں ہوگئے.

    اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ٹکٹ دینے کے حق میں ہیں، جب کہ سابق وزیر اعظم اور پارٹی قائد نواز شریف اس کے خلاف ہیں. ذرایع کے مطابق اکثریت میاں نواز شریف کے ساتھ ہے.

    یاد رہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں‌ فقط دو دن باقی ہیں، مگر دیگر پارٹیوں کے برعکس مسلم لیگ ن کے امیدواروں‌ کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا.

    لاہور سے صرف شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سعد رفیق کا حتمی فیصلہ سامنے آیا ہے۔ ابتدا میں این اے 125 سے مریم نواز کا نام لیا جارہا تھا، تاہم اب کہا جارہا ہے کہ اس حلقے سے ایاز صادق الیکشن لڑیں گے.

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف لاہور اور دیگر دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، مریم نوازکو کراچی سے بھی الیکشن لڑانے کی تجویز سامنے آئی ہے.

    پارلیمانی بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ امیدواروں کا حتمی اعلان اتوار کو ہوگا، ٹکٹ حاصل کرنے کی پہلی شرط وفاداری ہے، ن لیگ امیدواروں کے ناموں کا اعلان دو مرحلوں میں کرے گی.


    شبہاز شریف کو بچپنے کا احساس نہیں، چوہدری نثار کا رد عمل


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی نے بغیر مانگے ن لیگ کی نازیہ راحیل کو ٹکٹ جاری کردیا

    پی ٹی آئی نے بغیر مانگے ن لیگ کی نازیہ راحیل کو ٹکٹ جاری کردیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے بغیر مانگے ن لیگ کی خاتون نازیہ راحیل کو ٹکٹ جاری کردیا، نازیہ راحیل دو مرتبہ مسلم لیگ ن کی ایم پی اے رہ چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے آج پارٹی ٹکٹ تقسیم کئے گئے حیران کن طور پر پی پی 122 میں ن لیگ کی خاتون نازیہ راحیل کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

    [bs-quote quote=” پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے کوئی درخواست نہیں دی، ن لیگ کے تکٹ پر ہی انتخاب لڑوں گی، تیسری مرتبہ ن لیگ کے ٹکٹ کے لیے اپلائی کررکھا ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”نازیہ راحیل”][/bs-quote]

    نازیہ راحیل کا کہنا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے کوئی درخواست نہیں دی، ن لیگ کے تکٹ پر ہی انتخاب لڑوں گی، تیسری مرتبہ ن لیگ کے ٹکٹ کے لیے اپلائی کررکھا ہے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نازیہ راحیل ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھتی ہیں اور وہیں سے دو مرتبہ الیکشن جیت چکی ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں نازیہ راحیل کا شناختی کارڈ اور فون نمبر بھی غلط درج ہے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے بابر اعوان، فردوس عاشق اعوان، شہریار آفریدی، علی محمد خان، عامر لیاقت، سیف اللہ نیازی، ولید اقبال، فیصل واوڈا کو تاحال ٹکٹ نہیں مل سکا ہے، فیصل آباد سے پی ٹی آئی نے ضلعی جنرل سیکریٹری اجمل چیمہ کو ٹکٹ نہیں دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کے نام کو کوئی نااہل نہیں کرسکتا، مریم نواز

    نواز شریف کے نام کو کوئی نااہل نہیں کرسکتا، مریم نواز

    منڈی بہاؤ الدین: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آئین کا رکھوالا چاہئے یا آئین کو توڑنے والا، نواز شریف کے نام کو کوئی نااہل نہیں کرسکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی بہاؤ الدین میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مریم نواز نے کہا کہ تپتی دھوپ اور روزے میں یہاں آنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں، فیصلے کی گھڑی نزدیک آرہی ہے 25 جولائی کو ریفرنڈم ہے۔

    [bs-quote quote=” میاں صاحب کی نااہلی آپ کے دلوں سے ان کا نام نہیں مٹاسکتی، نواز شریف پاکستان کے ہر حلقے کا امیدوار ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”مریم نواز”][/bs-quote]

    مریم نواز نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ سمجھتے ہو کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی؟ بیٹے سے تنخواہ، اقامے پر وزیر اعظم کو باہر پھینک دینا زیادتی ہے؟ زیادتی ہر اس نمائندے کے ساتھ ہے جو ووٹ لے کر ایوان میں آتا ہے، عوامی نمائندے کو گرانا کتنا آسان ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی، لوگ بیٹھیں اور کروڑوں ووٹ لینے والوں کو نااہل کرکے نکال دیں، نواز شریف کے علاوہ کوئی اور ہوتا تو کب کا میدان چھوڑ کر بھاگ گیا ہوتا۔

    مریم نواز نے مطابق سازشوں کے باوجود نواز شریف نے 2013 میں جو وعدہ کیا وہ پورا کیا، میاں صاحب کی نااہلی آپ کے دلوں سے ان کا نام نہیں مٹاسکتی، نواز شریف پاکستان کے ہر حلقے کا امیدوار ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نگراں وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری روک دی

    نگراں وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری روک دی

    اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری روک لی۔

    ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم نے اوگرا کی جانب سے سفارش کردہ سمری پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کو پرانی قیمتوں پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی ایسی کوئی بات زیر غور ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پیڑولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 7 جون تک اب قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا تاہم نگراں حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا فیصلہ کرے گی۔


    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ کا اعلان


    یاد رہے کہ رواں سال 29 مئی کو اوگرا نے وفاقی وزیر خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات میں سترہ فیصد اضافے کی سمری ارسال کی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت 8 روپے 37 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

    اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ڈیزل 12 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 11 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی جبکہ مٹی کا تیل آٹھ روپے تیئس پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کے پی کے: جماعت اسلامی کے اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل، امیر مقام کی مخالفین پر کڑی تنقید

    کے پی کے: جماعت اسلامی کے اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل، امیر مقام کی مخالفین پر کڑی تنقید

    پشاور: مسلم لیگ (ن) نے جماعت اسلامی کی اہم وکٹیں گرادیں، رہنما جماعت اسلامی فضل اللہ داودزئی اور اسراراللہ ایڈوکیٹ ن لیگ میں شامل ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ میں‌ جماعت اسلامی کے دو اہم رہنما ن لیگ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے.

    اس موقع پر صدرمسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ امیرمقام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کی اہم شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت پارٹی قیادت پراعتماد کا اظہار ہے۔

    امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پشاورکےعوام کے لئے کچھ نہیں کیا،بی آرٹی کے نام پر شہر کھودا گیا، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ ہم بی آر ٹی کےقبرستان میں پی ٹی آئی کودفن کریں گے، لالٹین والے بھی صوبےمیں کوئی تبدیلی نہیں لاسکے، اےاین پی کی لالٹین میں تیل نہیں، ان کا دور ختم ہوگیا۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔


    یو ٹرن خان وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں، امیر مقام


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ ریحام کی کتاب کو کبھی ایشو نہیں‌ بنائے گی، یہ ہماری پارٹی پالیسی ہے: زعیم قادری

    ن لیگ ریحام کی کتاب کو کبھی ایشو نہیں‌ بنائے گی، یہ ہماری پارٹی پالیسی ہے: زعیم قادری

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ ریحام کی کتاب کا چھپنا سماجی، اخلاقی اور مذہبی اعتبار سے غلط ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. زعیم قادری کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب کی مذمت کرتے ہیں، یہ ہماری پارٹی پوزیشن ہے.

    انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نوازشریف اس قسم کی کتاب کی حمایت نہیں کریں گے، نہ ہی اہمیت و فوقیت دیں گے، معذرت کے ساتھ اس کتاب میں ریحام خان خاتون ہونے کا ثبوت نہیں دے رہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب میں جو کچھ ہے، اس پرمزید بات نہ کی جائے، یہی بہتر ہے، ن لیگ ریحام کی کتاب کو ایشو نہیں‌ بنائی گئی، یہ ہماری پارٹی پالیسی ہے.

    انھوں نے کہا کہ میں‌ نواز شریف اور شہبازشریف کو جانتا ہوں، پارٹی ریحام کی کتاب پر کبھی تبصرہ نہیں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے.

    ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ ریحام خان نے علیحدگی کے بعد خود کہا تھا کہ سب کچھ بتاؤں گی، اس ضمن میں ہم پر الزام درست نہیں.


    الیکشن کمیشن ریحام خان کی کتاب پر فوری پابندی لگائے، ترجمان تحریک انصاف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی اور ن لیگ نے ملکی سیاست کو گندا کیا: نفیسہ شاہ

    پی ٹی آئی اور ن لیگ نے ملکی سیاست کو گندا کیا: نفیسہ شاہ

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے مل کر پاکستان کی سیاست کو گندا کیا ہے، ملک میں نہ پانی ہے اور نہ ہی بجلی اوپر سے گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے کیوں نکالا کے بیانیے سے اداروں میں تصادم کی کیفیت ہے، ایسے بیانات سے ملک کی ساخت کو نقصان پہنچتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ ماضی میں بھی پیپلزپارٹی قیادت کے خلاف اقدامات کرتی رہی ہے، وفاقی حکومت نے جو بجلی کے منصوبے لگائے وہ کم بجلی پیدا کررہے ہیں، نیلم جہلم پراجیکٹ کا افتتاح تین بار کیا گیا مگر بجلی سسٹم میں نہیں آئی۔


    نواز شریف پچھلے 5 سال میں لوگوں کو نوکریاں نہ دے سکے تو آگے کیا دیں گے: نفیسہ شاہ


    رہنما پی پی پی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو ووٹرز کے پاس جانے کے لیے یکساں مواقع ملنے چاہئیں، الیکشن 25 جولائی کو ہی ہونے چاہئیں اس پر تمام جماعتیں متفق ہیں، الیکشن کو ملتوی کرنے نہیں دیں گے اور نہ اس کے حق میں ہے۔


    مریم نواز کو عدالت میں کوئی اور نہیں، خود نواز شریف لائے ہیں: نفیسہ شاہ


    عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لیے ریحام خان کی کتاب آئی تو مناسب نہیں ہوگا، الیکشن میں کسی قسم کی رکاوٹوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی کی جانب سے مؤقف میں ہوسکتا ہے حقیقت ہو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف پچھلے 5 سال میں لوگوں کو نوکریاں نہ دے سکے تو آگے کیا دیں گے: نفیسہ شاہ

    نواز شریف پچھلے 5 سال میں لوگوں کو نوکریاں نہ دے سکے تو آگے کیا دیں گے: نفیسہ شاہ

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف پچھلے پانچ سال میں لوگوں کو نوکریاں نہ دے سکے تو آگے کیا دیں گے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر دونوں بھائی جھوٹ بولتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ غریبوں کو گھر دینے کا وعدہ نواز شریف نے پچھلے الیکشن میں بھی کیا تھا لیکن وہ اپنا یہ وعدہ بھی عوام سے پورا نہ کرسکے۔

    نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے رہنما پی پی پی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے پنجاب کا میٹھا پانی آلودہ اور زہریلا کردیا ہے، شریف خاندان کی ترجیح میگا پراجیکٹس ہیں جس میں اربوں ڈالر کی کمیشن ہو۔


    الیکشن میں ایک دن تو دُور، ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے: نواز شریف


    ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو انصاف کا بول بالا کرنے سے کس نے روکا تھا؟ نوازشریف نے 80 پیشیاں بھگتیں مگر لندن فلیٹس کا حساب نہ دیا، ان کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں ہے، عام انتخابات میں واضح ہوجائے گا کہ قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے۔

    خیال رہے کہ آج سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے چکوال کے علاقے میانی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی، لوگوں کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ نوازشریف آج 80 ویں پیشی بھگت کرآرہا ہے، اس کیا وجہ ہے؟ کیا نوازشریف پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مقدمہ ہے یا نوازشریف نے ملک سے دہشت گردی ختم کی، اس پرمقدمہ درج کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جمہوری حکومت کے پانچ برس پر ایک نظر

    جمہوری حکومت کے پانچ برس پر ایک نظر

    ملک میں ایک اور جمہوری حکومت نے پانچ برس مکمل کر لیے، 2013 میں اقتدار سنبھالنے والی ن لیگ کی حکومت گوناگوں مسائل کے باوجود 2018 تک اقتدار میں رہی.

    مجموعی طور پر حکومت کا زیادہ وقت شریف خاندان کے خلاف جاری بدعنوانی کے کیسز کے دفاع میں صرف ہوا، معیشت، توانائی، پانی کے مسائل پوری طرح حل نہ ہوئے، عدلیہ دباؤ سے آزاد اور متحرک نظر آئی، فوج نے دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ مرکوز رکھی۔

    اس رپورٹ میں‌ جمہوری حکومت کے پانچ برس کا مختصر جائزہ لیا گیا ہے.


    ان پانچ برسوں میں ہیوی مینڈیٹ لے کر آنے والی مسلم لیگ ن کو کئی مسائل درپیش رہے، جس کی ابتدا پی ٹی آئی کے دھرنوں سے ہوئی.

    دوسرا بڑا بحران پاناما لیکس تھا، جو حکومت کے لیے سم قاتل ثابت ہوا. نوازشریف پاناما کیس میں خود پر عائد کیے جانے والے الزامات کو غلط ثابت کرنے میں‌ناکام رہے، جس کے نتیجے میں‌ وہ نہ صرف وزیر اعظم کے عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے، بلکہ پارٹی صدارت سے بھی گئے اور تاحیات نااہل ہوئے.

    ان مسائل کے باعث حکومت ملک کو درپیش معیشت، پانی اور توانائی کے مسائل حل کرنے سے بھی قاصر رہی اور آخر تک لوڈشیڈنگ نے حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑا.

    حکومت اور اداروں کے درمیان تصادم نے بھی مسائل کو جنم دیا اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والا ڈیڈ لاک آخر تک برقرار رہا. اس دوران ریاستی اداروں پر منتخب میڈیا کے ذریعے حملے بھی کیے گئے، ممبئی حملےمیں بھارتی موقف کی تائید کی گئی.

    پی ٹی آئی نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا، ڈی چوک، اسلام آباد پر دھرنا چار ماہ سے زائد عرصے جاری رہا، جو بالآخر سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد ختم ہوا.

    [bs-quote quote=”حکومت اور اداروں کے درمیان تصادم نے بھی مسائل کو جنم دیا اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والا ڈیڈ لاک آخر تک برقرار رہا.” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    پاناما لیکس پر پی ٹی آئی نے پھر دھرنے کی راہ چنی، آخر حکومت نے عدالتی کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا، جے آئی ٹی بنائی گئی، جس کے نتیجے میں ن لیگ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا. البتہ پی ٹی آئی کو خود بھی کے پی میں انتظامی معاملات پر تنقید کا سامنا رہا۔

    فوج نے ان پانچ برس میں‌ دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا موثر کردارادا کیا، فوجی قیادت نے جمہوری تسلسل کے لیے اپنا مکمل آئینی تعاون فراہم کیا.

    چیف آف آرمی اسٹاف جمہوری عمل کی غیرمتزلزل حمایت کے لیے پارلیمنٹ بھی گئے، دفاعی سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کی موثر ترجمانی کی، سی پیک سے متعلق منصوبوں کو درست سمت میں جاری رکھا.

    کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، احسان اللہ احسان کا ہتھیار ڈالنا اور کراچی اور بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال میں‌ بہتری فوج کی بڑی کامیابی ہے.

    عدلیہ نے ان برسوں میں‌ موثر کردار ادا کیا۔ بالخصوص چیف جسٹس ثاقب نثار کے عہدے سنبھالنے کے بعد جیوڈیشل ایکٹو ازم کی تجدید ہوئی اور کئی اہم کیس میں بڑے فیصلے سامنے آئے.


    قومی اسمبلی تحلیل ہونے کا نوٹی فکیشن جاری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔