Tag: PMLN

  • ملکی معیشت مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر اعظم

    ملکی معیشت مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بجلی، گیس منصوبوں کی لمبی فہرست ہے جو ن لیگ نے مکمل کئے، حکومت کوشش کررہی ہے کہ ملک کی معیشت مضبوط ہو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرابیگوال میں پولی ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ علاقے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ بیماریوں کی تشخص، علاج سے متعلق این آئی ایچ کا اہم کردار ہے، ملک بھر میں ہیلتھ پالیسی کا یکساں نفاذ بنیادی اہمیت کا حامل ہے، قومی ادارہ صحت کی معیاری سہولیات فراہم کررہا ہے، صحت عامہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن قریب ہیں اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں دوبارہ آگیا ہے، پوری امید ہے کہ انشا اللہ آپ کا فیصلہ بہتر ہوگا۔

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تمام مشکلات کے باوجود حکومت نے بہت سے ترقیاتی کام کئے، صرف جمہوری طریقے سے آنے والی حکومت ہی مسائل کا حل نکال سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں فیصلے کرنے بہت مشکل ہوگئے ہیں، ملک میں جمہوری حکومت نہ ہوتی تو اتنی ترقی نہ ہوتی، سال میں بجلی کے متعدد منصوبے لگائے گئے ہیں، ملکی ترقی کے لیے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زرداری نے سندھ اور نیازی نے خیبرپختونخوا کو کرچی کرچی کردیا، شہباز شریف

    زرداری نے سندھ اور نیازی نے خیبرپختونخوا کو کرچی کرچی کردیا، شہباز شریف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بنی گالا اور بلاول ہاؤس ہم پیالہ ہم نوالہ، یہ دونوں ایک ہوگئے ہیں، زرداری اور نیازی نے سندھ اور خیبرپختونخخوا کو کرچی کرچی کردیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لکشمی چوک پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شہباز شریف نے کہا کہ ایک کے پاس بلا، ایک پاس تیر، شیر پر ٹھپہ مارنا یہ نظر بھی نہیں آئیں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کا سیاسی بوریا بستر گول کریں گے اور پاکستان کو خوشحال بنائیں گے، میں جنگلا بس نہیں قوم کے لیے سڑکیں بناتا ہوں، اسکول کالج بناتا ہوں، انہیں اب پتہ چلا میں کتنا خطرناک ہوں، آگے آگے دیکھیں پتہ چل جائے گا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ کے پی، سندھ اور بلوچستان کو بھی پنجاب جیسا بنائیں گے، تکلیف میں ہے بہت نیازی، تاخیر کے باوجود بھی اورنج ٹرین لے گئی بازی، آصف زرداری کی جماعت نے سندھ اور کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنادیا ہے۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر کے مطابق 22 ماہ تاخیر نہ ہوتی تو بھاٹی سے ایئرپورٹ تک بلو لائن پر کام شروع ہوجاتا، چین نے چار سال پہلے کہا تھا اورنج لائن پاکستان کے لیے تحفہ ہے، اورنج لائن منصوبے پر چینی قونصل جنرل کا بھرپور شکریہ ادا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ن لیگ کی دشمنی میں عوام سے دشمنی کی ہے، الزام خان کی طرح جھوٹ نہیں بولوں گا، الزام خان نے 5 سال الزام لگائے، 22 ماہ اورنج لائن پر کام بند رہا، ساڑھے تین ماہ بعد ہم دن رات اورنج لائن منصوبے سے سفر کریں گے، نیازی خان پراڈو، ہیلی کاپٹر، جہاز میں سفر کرتے ہیں انہیں غیور عوام کی کیا فکر ہوگی۔

    شہباز ششریف نے کہا کہ پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان پہاڑوں پر چڑھ گئے، پشاور میں اسکول بنے نہ اسپتال، پنجاب میں اسکول، اسپتال اور میٹرو بھی بنی ہے، شوکت خانم کا نعرہ لگا کر عمران خان کہتے ہیں مجھے ووٹ دو، الیکشن 2018 میں پی ٹی آئی کے جہاز کو آپ نے ووٹ سے ڈبونا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کی دشمنی میں مرضی کا بیان اٹھا کر تنقید کی جاتی ہے، مریم نواز

    نواز شریف کی دشمنی میں مرضی کا بیان اٹھا کر تنقید کی جاتی ہے، مریم نواز

    بونیر: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی دشمنی میں بھارتی میڈیا کی خبروں کو بنیاد بنایا گیا، نواز شریف کی دشمنی میں مرضی کا بیان اٹھا کر تنقید کی جاتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مریم نواز کہا کہ نواز شریف کے بیان کی وضاحت کی تو چینلز نے اسے الگ رنگ دیا، چینلز فون کرکے پوچھا تو کہا گیا ہم آپ کی تردید نہیں چلا سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف مہم کا 2018 کے الیکشن میں جواب دیا جائے گا، نواز شریف کو غدار کہنے والے پہلے کوئی بڑا محب وطن کو دکھاؤ، جو ڈر گیا وہ گھر گیا اور جو ڈٹ گیا وہ غدار کہلایا جانے لگا۔

    مریم نواز نے کہا کہ عوامی طاقات کے ذریعے ایم این اے، ایم پی اے بنایا جاتا ہے، ایسے لوگوں کو کرپٹ کہا جاتا ہے تو کیا آپ کے نمائندے ایسے ہوتے ہیں؟ نواز شریف نے کروڑوں اربوں کی امداد ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کیے، مشرف نے اپنی حکومت کو پوچھے بغیر کارگل پر چڑھائی کردی تھی، کارگل پر چڑھائی کا الزام نواز شریف نے اپنے سر لیا، کیا وہ غدار ہوسکتا ہے؟ نواز شریف نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سال سے نواز شریف کی عوام سے محبت بڑھتی جاتی ہے، نواز شریف کی عوام سے محبتیں کم کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، ہم عوام کو ووٹ کو عزت دلا کر رہیں گے، آپ کے ووٹ سے آنے والے وزیر اعظم پر غداری کا الزام قبول ہے؟ دو دن سے جو ڈرامہ چل رہا ہے اسے دیکھ کر کبھی ہنسی اور کبھی رحم آتا ہے۔

    مریم نواز کے مطابق پہلے کرپشن کا ڈرامہ چلایا گیا، پھر نااہلی اور اب غداری کا چل رہا ہے، اب اپنے ڈبے سے غداری کا کارڈ نکالا ہے، کون ہے جس نے ملک کو یرغمال بنایا ہے، کون ہے وہ جس نے کنٹینر پر چڑھ کر سول نافرمائی اور دہشت گردی کا کہا؟ گمنام کالم اٹھا کر چیئرمین نیب نواز شریف کو نوٹس بھجواتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایک اخبار نے نواز شریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا، شہباز شریف

    ایک اخبار نے نواز شریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا، شہباز شریف

    میرپورخاص: مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک اخبار نے نواز شریف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، کیا نواز شریف اس طرح کی بات کرسکتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص کے علاقے سندھڑی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شہباز شریف نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گردی میں بھارتی فوج کا حاضر سروس کرنل ملوث نکلا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قربانیاں دیں، کیا وہ ریاست کسی دہشت گرد کو اپنی اپنی دھرتی استعمال کرنے کی اجازت دے گی؟

    شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری نے سندھ تباہ کرکے دولت دبئی منتقل کردی، سندھ میں کتنے دانش اسکول بنائے گئے؟ پنجاب میں دانش اسکول بنائے جہاں غریب اور یتیم بچے پڑھتے ہیں، دانش اسکول میں مفت کھانا، وردی اور کتابیں ملتی ہیں، بچے دانش اسکول میں پڑھ کر ڈاکٹر، انجینئر بن کر امریکا چلے گئے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اس لئے نہیں بنا تھا ہاری بے حال ہوجائے اور زرداری خوشحال ہوجائے، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو عظیم لیڈر تھے تاہم ن لیگ کو کامیاب کرایا تو سندھ کو پنجاب، کراچی کو لاہور بنادوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نہیں چاہتے تو کالا باغ ڈیم نہیں بنے گا، کالا باغ ڈیم ایک نہیں 100 بار سندھ کی محبت میں قربان کردیں گے، صوبوں کو حق کے مطابق پانی مل رہا ہے، پانی چوریاں خود کرتے ہیں اور الزام وفاق پر لگاتے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری کو دس سال سندھ میں حکومت کرتے ہوئے ہوگئے، دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کتنے کسانوں کو سستی کھاد ملی ہے؟ پنجاب میں کسانوں کو بلاسود قرضے دیے کیا آپ کو بلاسود قرضے ملے۔

    مزید پڑھیں: ممبئی حملوں میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں، نوازشریف کے بیان پربھارتی میڈیا چلّا اٹھا

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ممبئی میں بھارتیوں کی ہلاکت کی ذمہ دار ہیں، نواز شریف کے متنازعہ بیان کو بھارتی میڈیا نے بھارت کی فتح قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ناکام جلسے نے ن لیگ کے جعلی مینڈیٹ کو بے نقاب کر دیا: مولا بخش چانڈیو

    ناکام جلسے نے ن لیگ کے جعلی مینڈیٹ کو بے نقاب کر دیا: مولا بخش چانڈیو

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ پنجاب کے ایک مخصوص علاقے کو ترجیح دی، ملتان کے ناکام جلسے نے مسلم لیگ ن کے جعلی مینڈیٹ کو بے نقاب کر دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز شریف کے ملتان میں خطاب کے ردعمل میں اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت کبھی ن لیگ کی ترجیح نہیں رہی، جنوبی پنجاب کے عوام نے آج نواز شریف سے بدلہ لیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ملتان کے عوام نے آج مسترد کر دیا، المیہ یہ ہے کہ چھوٹے بھائی نے بھی نواز شریف کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے، نواز شریف نے جعلی مینڈیٹ حاصل کی اس بات کا اندازہ ملتان کے ناکام جلسے سے لگایا جاسکتا ہے، آج ملتان کی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔


    ن لیگ پارلیمنٹ میں آکر نااہلی کا فیصلہ ختم کر دے گی: نواز شریف


    نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف صبح سے شام تک مجھے کیوں نکالا کا راگ آلاپ رہے ہیں، انہوں نے ثابت کر دیا ان میں قومی لیڈر والی خوبی نہیں، نواز شریف جسے سازش قرار دے رہے ہیں وہ خود یہی کرتے آئے ہیں۔

    خیال رہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ملتان میں جلسہ منعقد کیا گیا تھا، جبکہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نےکہا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں، جنوبی پنجاب ان کا ہے، مگر آج جنوبی پنجاب میرے سامنے ہے، دل چاہتا ہے باقی زندگی یہیں گزار دوں، جنوبی پنجاب کے ٹھیکے دارو، آؤ دیکھ لو یہاں کے لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کی جیبوں اور تجوریوں سے مال مسروقہ برآمد کیا جائے گا: فواد چوہدری

    نواز شریف کی جیبوں اور تجوریوں سے مال مسروقہ برآمد کیا جائے گا: فواد چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میاں صاٖحب کو چاہیے کہ وہ چوری کا مال واپس کرنے کی تیاری کریں، نواز شریف کی جیبوں اور تجوریوں سے مال مسروقہ برآمد کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز شریف کے ملتان جلسے میں خطاب کے ردعمل میں اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب جیل اب آپ کو جانا ہی ہوگا، قوم کی کمر پر لادا گیا قرضوں کا بوجھ نواز شریف کی تجوریوں کے پیسوں سے ادا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف خود کو خیبر پختونخواہ کے آئینے میں دیکھیں گے تو انہیں شرم سے ڈوب مرنا ہوگا، کے پی میں وہ کارکردگی دکھائی جس کا آپ کے لیے تصور کرنا محال ہے، ملتان کے عوام نے بھی کرپٹ خاندان سے بیزاری کا اظہار کر دیا، عوام تو پہلے بھی نواز شریف کے جلسے میں نہیں آتے تھے، اب تو پٹواریوں نے بھی آنا چھوڑ دیا ہے۔


    ن لیگ پارلیمنٹ میں آکر نااہلی کا فیصلہ ختم کر دے گی: نواز شریف


    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملتان میٹرو سے ہونے والی ترقی چینی حکام نے بے نقاب کی جبکہ کے پی میں عمران خان پھر آرہا ہے لیکن پنجاب آپ سے جان چھڑوا رہا ہے، جو غلط فہمیاں نواز شریف کے ذہن میں ہیں چند روز میں دور ہوجائیں گی۔

    خیال رہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ملتان تمہارے پشاور سے بہتر ثابت نہ ہوا، تو میں ووٹ مانگنا چھوڑ دوں گا، عمران خان سے تو پشاور کی میٹرو آج تک نہیں بن سکی، نیا پاکستان جسے دیکھنا ہے ملتان آکر دیکھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کے خلاف نیب کا نیا نوٹس مذاق بن چکا ہے، مریم نواز

    نواز شریف کے خلاف نیب کا نیا نوٹس مذاق بن چکا ہے، مریم نواز

    ملتان: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف نیب کا نیا نوٹس مذاق بن چکا ہے، کوئی کہے گا نواز شریف نے مریخ پر 4 ہزار ارب بھیجے تو نیب پھر پیچھے پڑ جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کا مقابلہ ان سے ہے جن کے حکم پر عمران خان چلتے ہیں، ان کو ووٹ اس لئے نہیں ملتا کیونکہ وہ عوام کے ووٹ کی پرچی سے غیبی مخلوق کے جوتے صاف کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پی سے ملنے والے ووٹ کی پرچی کو آصف زرداری کو بیچ دیتے ہیں، عوام بلے پر ووٹ لگاتے ہیں وہ اپنے لوگوں کو کہتے ہیں تیر پر مہر لگاؤ، عمران خان آج اداروں کے پیچھے چھپتے ہیں کل دھاندلی کا رونا رو کر کنٹینر پر چڑھ کر انہیں برا کہیں گے۔

    مریم نواز کے مطابق رسی کے ایک طرف خلائی مخلوق، مہرے اور سازشی کھڑے ہیں، رسی کے دوسری طرف اکیلا نواز شریف اور عوام کھڑے ہیں، خلائی مخلوق رسی کو کھینچتی ہے تو عوام زیادہ مضبوطی سے نواز شریف کا ہاتھ پکڑتے ہیں، نواز شریف نااہلی کے بعد بھی خلائی مخلوق اور ان کے مہروں پر بھاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ دھرنے، کرپشن اور کچھ انگلی کے اشاروں پر ناچتے ناچتے تھک گئے، کوئی نہیں تھکا تو وہ میرا اور آپ کا لیڈر نواز شریف ہے، 5 سال سے سازشوں کا مقابلہ کررہے ہیں، عدالتوں میں ہماری 70 پیشیاں ہوچکی ہیں مگر تھکے نہیں، حساب لینے والے تھک گئے سر پکڑ کر بیٹھ گئے مگر نواز شریف نہیں تھکا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ سازشیں تیز ہوتی جارہی ہیں، میاں صاحب وی لویو کی سدا بھی بڑھ رہی ہے، نواز شریف نے عوام کے ووٹ کی طاقت کو جھکنے نہیں دیا، ناہلی، سازش اور بیٹی پر الزامات کو برداشت کیا، وزارت عظمیٰ سے ہٹانا، دھرنے برداشت کیے، ووٹ کو عزت دینے کا مقدمہ 70 سال پرانا ہے، ووٹ کو عزت دلانے والا نواز شریف کی صورت میں پیدا ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مخالفین کے چہرے بتا رہے ہیں 2018 میں ن لیگ فتح یاب ہوگی، مسلم لیگ ن الیکشن جیتے تو میاں صاحب سے کہوں گی کھیل کے اصول بدلنے تک اقتدار کو ہاتھ نہیں لگانا، ووٹ سے آؤ، ووٹ سے جاؤ، اس کے علاوہ عوام کو کوئی سازش منظور نہیں ہے۔

    جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

    جاوید ہاشمی نے ملتان جلسے میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی ہوں، پارٹی لیڈر شپ کا فیصلہ ماننے کا اعلان کرتا ہوں، نواز شریف نے ووٹ کی توہین کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ووٹ کی توہین کرنے والوں کے خلاف نواز شریف کے ساتھ ہوں، نواز شریف کے ساتھ کوئی کھڑا رہے یا نہ رہے میں رہوں گا، ووٹ کی عزت خراب کرنے والوں کے خلاف بغاوت کا پرچم اُٹھایا ہے۔

    ایسا لیڈر تاریخ نے کہیں نہیں دیکھا، ووٹ کی جس تحریک سے پاکستان بنا تھا اس کی حرمت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں، نواز شریف میرے لیڈر تھے ہیں اور رہیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیب کو پنجاب کے سوا کوئی اور صوبہ کیوں نظر نہیں آتا، رانا مشہود

    نیب کو پنجاب کے سوا کوئی اور صوبہ کیوں نظر نہیں آتا، رانا مشہود

    لاہور: صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے کہ نیب کو پنجاب کے سوا کوئی اور صوبہ کیوں نظر نہیں آتا ہے، نیب ہوش کے ناخن لے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا مشہود نے کہا کہ پارٹی سے جانے والوں کو روک نہیں سکتے، اُڑتے بٹیروں کو عبرتناک شکست ہوگی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ عوام کا بیانیہ بن چکا ہے، مجھے کیوں نکالا، نواز شریف اپنے لئے نہیں، عوام کے لیے پوچھتے ہیں، 2018 مسلم لیگ ن اور عوام کی فتح کا سال ہوگا۔

    رانا مشہود نے کہا کہ پانچ مہینے سے پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری نہیں آئی، اداروں سے درخواست ہے کہ جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، کرپشن کرنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہئے۔

    خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹ بول کر بھی آپ الیکشن نہیں جیت سکتے، عوام آپ کا اصلی چہرہ اور خیبر پختونخوا میں کارکردگی دیکھ چکے ہیں۔

    صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب کے اسکولوں میں 17 مئی سے چھٹیاں ہوں گی، اسکول 10 اگست کو کھلیں گے، کوئی اسکول گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس اکٹھی نہیں لے سکے گا، والدین ماہانہ بنیاد پر فیس ادا کریں گے، اسکول سمر کیمپس لگانا چاہتا ہے تو وہ اس کی فیس نہیں لے سکے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حکومت تمام کام اکیلے خود نہیں کرسکتی، طلال چوہدری

    حکومت تمام کام اکیلے خود نہیں کرسکتی، طلال چوہدری

    اسلام آباد: وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت تمام کام اکیلے خود نہیں کرسکتی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کرنا ہوں گے، خصوصی افراد کا خیال رکھنا معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، خصوصی افراد پر وہ توجہ نہیں دی گئی جس کے وہ مستحق ہیں، ملک میں خصوصی افراد سے متعلق قانون سازی کا فقدان ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ خصوصی افراد سے متعلق دستیاب قوانین پر عملدرآمد نہیں ہورہا، خصوصی افراد کو سہولتوں کی فراہمی بارے میں قانون بن چکا ہے۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کام کیا ہے، پارلیمنٹ نے سب سے زیاددہ قانون سازی کی ہے، اسلام آباد میں معذور افراد کیلئے خصوصی ریمپس بنادئیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب، اسلام آباد میں معذور افراد کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے، موجودہ حکومت خصوصی افراد کو ترجیح دے رہی ہے، وزیر اعظم ہیلتھ پروگرام میں معذذور افراد کا خصوصی کوٹہ مقرر ہے۔

    طلال چوہدری کے مطابق اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے زیادہ بااختیار ہوچکے ہیں، جی ڈی پی کا 4 فیصد شعبہ تعلیم پر خرچ ہونا چاہئے، معذور ووٹرز کے لیے الیکشن کمیشن کے اقدامات خوش آئند ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سیاسی جماعتوں کے قائدین مذہب کو سیاست سے دور رکھیں، عابد شیر علی

    سیاسی جماعتوں کے قائدین مذہب کو سیاست سے دور رکھیں، عابد شیر علی

    لاہور: وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، حملے ہمیں الیکشن سے نہیں روک سکتے، سیاسی جماعتوں کے قائدین مذہب کو سیاست سے دور رکھیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سروسز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عابد شیر علی نے کہا کہ کوئی مذہب کا ٹھیکیدار نہیں، سیاست کو مذہب سے علیحدہ کریں، ہم سب عاشق رسول ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ وزیر داخلہ پر حملہ 22 کروڑ عوام پر حملہ ہے، محب وطن پاکستانی کو اس آگ کو یہی روکنا ہوگا، ہمیں کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

    عابد شیر علی نے کہا کہ وزیر داخلہ پر حملے سے پاکستان کی دنیا میں جگ ہسائی ہوئی، سیاست کو مذہبی رنگ نہ دیں ورنہ سب کچھ جل جائے گا، دنیا کو ایسا پیغام ملا کہ وزیر داخلہ بھی محفوظ نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گولیاں چلتی رہیں گی، گولیوں میں نواز شریف کے شیر جیتیں گے، یہ گولیاں ان کو نیچا نہیں کرسکتیں، دہشت گرد تنظیموں کو سر عام سزا دینی چاہئے۔

    مزید پڑھیں: احسن اقبال پر حملہ کرنے والا ملزم 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے، حملہ کرنے والے ملزم عابد حسین کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال پر حملہ ملکی سلامتی پر حملہ ہے، حملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔