Tag: PMLN

  • نواز شریف، عمران خان سے ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں، فواد چوہدری

    نواز شریف، عمران خان سے ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں، فواد چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جو حکومت کی وہ بادشاہت تھی، نواز شریف، عمران خان سے ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ کے پی کو دیکھنے کے لیے نواز شریف کو چند دن وہاں رہنا ہوگا، ہوائی جہاز پر نواز شریف کو نیا پاکستان کیسے نظر آئے گا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف لندن کے بجائے لیڈی ریڈنگ اسپتال جائیں، وہ لوگوں سے ملیں گے تو نئے پاکستان کا پتہ چل جائے گا، نواز شریف جانتے ہیں وہ پروپیگنڈا کررہے ہیں، عمران خان اگلے وزیر اعظم پی ٹی آئی اگلی لیڈنگ پارٹی ہے۔

    نواز ششریف نااہل ہوچکے ان کا کوئی مستقبل نہیں، شفقت محمود

    پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے کہا کہ نواز شریف نااہل ہوچکے ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے، 30 سال سے لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوئے، ان کا بیٹا 600 کروڑ کے فلیٹ میں رہتا ہے۔

    شفقت محمود نے کہا کہ کیا آج تک انہوں نے قطری خط کے علاوہ کچھ پیش کیا، یہ لوگوں کی صحت اور صاف پانی پر سرمایہ کاری نہیں کرتے، ووٹ کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ کرائم کرتے پھرتے رہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نواز شریف ملک دشمن طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں: شیخ رشید

    نواز شریف ملک دشمن طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں: شیخ رشید

    لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک دشمن طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، یہ جو چاہیں کر لیں انہیں ان چیزوں سے کوئی پذیرائی نہیں ملے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف آج کل خلائی مخلوق کی باتیں کر رہے ہیں، انہیں ان باتوں سے بھی پذیرائی نہیں ملے گی، شریف خاندان کی سیاست کا حال بہت برا دیکھ رہا ہوں، آئندہ انتخابات میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جو کچھ ہورہا ہے وہ غیر ذمہ دارانہ اور غیر مناسب ہے، غیر ملکی سازش کی جارہی ہے لیکن نواز شریف اور ان کا ٹولہ حالات کو نہیں سمجھ رہا، وہ ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

    آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا مقابلہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے، نوازشریف

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ ن لیگ کا مقابلہ زرداری کے ساتھ ہے نہ عمران کے ساتھ بلکہ ہمارا مقابلہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے، اب پاکستان کی بدنصیبی کا 70 سالہ دور دوبارہ نہیں آئے گا، تحریک انصاف تو کوئی شے ہی کچھ نہیں ہے، یہ بلا لے کر نکلنے والے لوگ قوم سے مذاق کررہے ہیں۔

    شریف خاندان کی سیاست ختم ہوگئی، چیف جسٹس جہاد کررہے ہیں، شیخ رشید

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں نے پچھلے 4 سال قوم کی خدمت کی اور ملک سے اندھیرے دور کئے، دہشت گردی کو ختم کیا کراچی کا امن بحال کیا، اس کے باوجود ہمارے ساتھ ایسا سلوک رواں رکھا جاتا ہے، اب ہم خلائی مخلوق سے مقابلہ کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • خلائی مخلوق والے بیانات سے لگتا ہے، ن لیگی آج کل اسٹاروارز بہت دیکھ رہے ہیں: نفیسہ شاہ

    خلائی مخلوق والے بیانات سے لگتا ہے، ن لیگی آج کل اسٹاروارز بہت دیکھ رہے ہیں: نفیسہ شاہ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ آج یہ پروپیگنڈا ہورہا ہے کہ نیب نے سندھ میں رعایت دے، حالاں کہ پیپلزپارٹی کے دو وزرائےاعظم نے نیب کے کیسز کا سامنا کیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ فریال تالپورپر کوئی ریفرنس نہیں، ان کا نام کیوں لیا جارہا ہے، اس کی وضاحت کی جائے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ سندھ میں کئی افسران آج بھی جیل میں ہیں، پنجاب میں صرف احدچیمہ کو گرفتار کیا گیا، ایسے میں یہ الزام بے بنیاد ہے.

    انھوں نے شاہد خاقان عباسی کے خلائی مخلوق والے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ وزیراعظم اور ن لیگ والے اسٹار وارز بہت دیکھ رہے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ آج سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی کہا کہ میرامقابلہ خلائی مخلوق سے ہے، میاں صاحب بتائیں آر اوز کے الیکشن کس نے کروائے، سی پیک معاہدے کو دن دھاڑے کس خلائی مخلوق نے آگ لگائی.

    انھوں نے وزیراعظم پنجاب کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے وائسرائے نے کہا کہ میرامقابلہ پنجاب میں نہیں ہے، شہباز شریف ابھی 56 کمپنیوں کا حساب باقی ہے.

    یاد رہے کہ آج وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بھی ن لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کی فطرت میں جھوٹ بولنا شامل ہے، کراچی آپریشن کا کریڈٹ لینے والوں نے پانچ سال میں ٹکا بھی نہیں دیا.


    کراچی آپریشن آرمی چیف اور آصف علی زرداری نے شروع کیا تھا: سہیل انور سیال


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی خواتین سے متعلق اپنا نازیبا بیان واپس لے لیا

    رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی خواتین سے متعلق اپنا نازیبا بیان واپس لے لیا

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کی خوتین سے متلعق اپنا دیا گیا بے ہودہ بیان واپس لے لیا، البتہ انہوں نے معذرت سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مینار پاکستان لاہور پر ایک تاریخی جلسہ منعقد کیا گیا تھا جہاں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے خواتین سے متعلق نازیبا زبان استعمال کیا تھا۔

    شہباز شریف نے رانا ثناءاللہ کے بیان پر معافی مانگ لی

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے مطالبے پر خواتین کے بارے میں دیا گیا بیان رانا ثنا اللہ نے واپس لینے کا اعلان کیا مگر معذرت کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور اپوزیشن نے تھوڑی دیر کے لیے اجلاس سے واک آوٹ بھی کیا۔

    اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نوشین حامد نے مطالبہ کیا کہ رانا ثنا اللہ نے خواتین کے بارے میں جو الفاظ کہے تھے وہ اس پر معافی مانگیں، جس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ پہلے ہی اپنے الفاظ واپس لے چکے ہیں تاہم وہ اس پر معافی نہیں مانگیں گے۔

    رانا ثنااللہ کا بیان ان کی پست ذہنیت کا عکاس ہے: شیریں مزاری

    خیال رہے کہ تحریک انصاف کے 29 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء نے خواتین سے متعلق غیر مناسب الفاظ استعمال کیے تھے جس پر اپوزیشن جماعتوں کے شدید رد عمل پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے معذرت بھی کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گالی، الزام اور بہتان کی سیاست پاکستان میں نہیں چل سکتی، وزیر اعظم

    گالی، الزام اور بہتان کی سیاست پاکستان میں نہیں چل سکتی، وزیر اعظم

    کہوٹہ: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امید ہے ن لیگ کے لیے 2018 کا الیکشن 2013 سے بھی بہتر ثابت ہوگا، گالی، الزام اور بہتان کی سیاست پاکستان میں نہیں چل سکتی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جولائی کے الیکشن میں عوام کا فیصلہ ن لیگ کے حق میں ہوگا، الیکشن میں فیصلہ صرف عوام کا ہوتا ہے کسی اور کا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج ہر شخص محسوس کرتا ہے خدمت کرنے والی جماعت ن لیگ ہے، جو بھی منصوبے دیکھیں گے ان پر مسلم لیگ ن کی مہر ہوتی ہے، ہماری جماعت نے ملک بھر میں ترقیاتی کام کئے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ کہوٹہ شہید اور غازیوں کی سرزمین ہے، کہوٹہ کے نوجوان بہادری اور شجاعت میں اپنی مثال آپ ہیں، عوام کی خدمت کے لیے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے مشروط قرار دے دی

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن میں ہمارا جس سے مقابلہ ہے وہ کسی اور کی سیاست کرتے ہیں، شرافت کی سیاست چلے گی الزام، بہتان تراشی کی سیاست کامیاب نہیں ہوگی، فیصلہ عوام کریں گے مسائل جمہوریت میں ہی حل ہوتے ہیں۔

    وزیر اعظم کے مطابق مسلم لیگ ن مسائل حل کرنے والی پارٹی کے طور پر پہچانی جاتی ہے، عوام کی خدمت کے لیے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہے، یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان آپ کو کس نے بتایا خواجہ آصف کی وکٹ گرنے والی ہے؟ نواز شریف

    عمران خان آپ کو کس نے بتایا خواجہ آصف کی وکٹ گرنے والی ہے؟ نواز شریف

    لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے اعلان کیا کہ بڑی وکٹ گرنے والی ہے، 2 دن بعد خواجہ آصف کا فیصلہ آگیا، عمران خان کس نے آپ کو بتایا وکٹ گرنے والی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نواز شریف نے کہا کہ عمران خان آپ نے تو کہا تھا زرداری سب سے بڑی بیماری ہے، جہاں زرداری جائیں گے میں نہیں جاؤں گا، لاہور میں جلسہ ہوا اور آپ وہاں گئے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاست میں داخل موصوف نے دھرنے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں کیا، عمران خان نے پگریاں اچھالنے کے بجائے کوئی اور کام کیا ہے، انہوں نے کے پی کا سر بھی سر شرم سے جھکا دیا ہے، ن لیگ انشاء اللہ کے پی کے میں بھی کامیاب ہوگی۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے ہزاروں جانیں قربان کی، پاک فوج، پولیس کے جوانوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شہید ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر اعظم تھا تو کہا تھا اپنے گھر کو سنوارو، پاکستان کی بات سننے کو کوئی تیارنہیں تھا، جب میں نے بات کی تو ڈان لیکس بنادیا گیا، ہم نے ہزاروں جانیں قربان کیں، ملک میں امن قائم کیا۔

    مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ میں نے پاکستان کا ایٹمی پروگرام بنایا، مجھے نااہل کردیا گیا، اورنج لائن پر کام بند رہا ہے کیا اورنج لائن ٹرین حکومت یا ن لیگ کی ذاتی ٹرین ہے، اورنج لائن ٹرین تو لوگوں کی خدمت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں جو کچھ ہوا سپریم کورٹ نے اس کا کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا، بلوچستان میں جو کرنا چاہتے تھے وہاں کچھ لوگوں نے کرنے نہیں دیا، ایسا چیئرمین سینیٹ بنادیا گیا جس کو کوئی جانتا ہی نہیں تھا، پیسہ چلا کر لوگوں کو سینیٹر بنوایا گیا ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ غلطیاں انسان کرتا ہے، گناہ بھی ہوجاتے ہیں مگر ہم حق پر ہیں۔ ہم سے کچھ نیک لوگ بھی موجود ہیں، سب سے غلطیاں ہوتی ہیں، آپ کا ضمیر کہہ رہا ہے کہ یہ ٹھیک نہیں ہے تو جھکنا نہیں چاہئئے، مسلم لیگ ن کے کارکنان ہمارا ہر اول دستہ ہیں، مخالفین جتنی بھی تنقید کرلیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دہشت گردی سمیت مختلف چیلنجز پر قابو پالیا گیا ہے، وزیر اعظم

    دہشت گردی سمیت مختلف چیلنجز پر قابو پالیا گیا ہے، وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گزشتہ 15 سال سے پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا، دہشت گردی سمیت مختلف چیلنجز پر قابو پالیا گیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں ایمرجنگ پاکستان کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تقریب کا مقصد پاکستان میں عالمی معیار کے کھیلوں کے سامان کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے گیس اور بجلی کی کمی کے مسائل کو حل کیا، پاکستان میں کھیلوں کے سامان کے معیار پر سمجھوتا نہیں کیا جاتا ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موٹرویز، ہائی ویز سمیت انفرا اسٹرکچر کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا، خواجہ مسعود کے لیے ستارہ امتیاز کی سفارش کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پچھلے سال 4 کروڑ فٹ بال برآمد کئے، سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کمرشل بنیادوں پر کامیابی سے چل رہا ہے۔

    مزید پڑھیں: فاٹا میں رواں سال بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، شاہد خاقان عباسی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ فاٹا میں ایجنسی ڈیولپمنٹ فنڈ کو ختم کردیا گیا ہے، فاٹا میں بلدیاتی انتخابات رواں سال اکتوبر میں کرائیں گے، اصلاحات کا نفاذ ہم سب کی خواہش ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فاٹا سے متعلق سیاسی جماعتیں مل کر منطقی نتیجے تک پہنچیں، اصلاحات پر تمام پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے، اصلاحات کے لیے قوانین میں تبدیلی ایک ماہ میں کرنے کی کوشش کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آخر نیب سوئس بینکوں کے کیس کیوں نہیں کھولتا: شہباز شریف

    آخر نیب سوئس بینکوں کے کیس کیوں نہیں کھولتا: شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی ہے، کسی کو رعایت نہیں دیں گے.

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ بعض لوگ جھوٹ اورالزامات سے زہرگھول رہے ہیں، بدعنوانی کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی.

    ان کا کہنا تھا کہ اگر پورے پاکستان میں نیب کا سورج چمک رہا ہے، تو بہت اچھی بات ہے، آصف زرداری کے نیب میں اربوں کے کیسز پڑے ہیں، نیب سوئس بینکوں کے کیس کیوں نہیں کھولتا، زرداری غریب عوام کا پیسہ ملک سے باہر لے گئے، نیب واپس لائے عوام جھولیاں اٹھا کر دعائیں دے گی۔

    انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کئی میگا منصوبےمکمل کئے، یہ سلسلہ جاری رہے گا، جذبہ خیرسگالی پر سندھ کو 77 ارب سے زائد کے وسائل دیے ہیں.

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جلد اندرون سندھ دوروں کا آغاز کروں گا، ن لیگ بھرپور انتخابی مہم چلائے گی، کارکردگی کی بنیاد پرعوام ووٹ دیں گے، انتخابات کے بعد پھر حکومت بنائیں‌ گے.

    صدرمسلم لیگ ن نے گرومانگٹ روڈ پر جدید میڈیکل اسٹور ڈیپو کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ کو میڈیکل اسٹورڈیپو سے متعلق بریفنگ دی گئی کہ ڈیپو 20 کروڑ روپے لاگت سے بنایا گیا ہے.

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ادویات اسٹور کرنے کا جدید نظام دیکھ کر خوشی ہوئی، ادویات رکھنے کے لئے عالمی معیارکومدنظر رکھا گیا ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ دونوں وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب صرف پنجاب میں کارروائی کر رہی ہے، اس پر آج ادارے کی جانب سے شدید ردعمل آیا، چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم امتیازی سلوک پر یقین نہیں‌ رکھتے، نیب کا سورج پورے ملک میں‌ چمک رہا ہے.


    نیب کا سورج صرف پنجاب نہیں، پورے ملک میں چمک رہا ہے: چیئرمین نیب


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کو نااہل کہا گیا تو بھٹو کو قاتل بھی کہا جائے گا، مشاہد اللہ خان

    نواز شریف کو نااہل کہا گیا تو بھٹو کو قاتل بھی کہا جائے گا، مشاہد اللہ خان

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا آپ شوق سے نااہل کہتے ہیں، یاد رکھیں بھٹو صاحب کو عدالت نے قاتل کہا تھا، اگر نواز شریف کو نااہل کہا گیا تو بھٹو کو قاتل بھی کہا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مشاہد اللہ خان نے کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی کا ملبہ وفاق پر نہ ڈالا جائے، کراچی پیکیج ہم نے دیا، کراچی سکھر موٹروے ہم نے بنائی۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیسہ لگا ہوا جبکہ سندھ میں پیسہ کھایا ہوا نظر آتا ہے، سندھ والے رحیم یار خان کراس کرتے ہیں تو زیادتی کا احساس ہوتا ہے، احساس ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ کتنی بڑی زیادتی ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں: ہم نے جمہوریت کے لیے رضا ربانی کی حمایت کی تھی: مشاہد اللہ خان

    سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ امن ہم نے قائم کیا آپ لوگوں نے تو امن کمیٹیاں بنائیں، اقتدار میں وہی آئے گا جس کے پیچھے عوام کی طاقت ہوگی، سلیکشن کو عوام کسی صورت منظور نہیں کریں گے، کرپشن کی باتیں کرنے والوں نے اپنے احتساب کمیشن سے کیا کیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان کی تقریر اور پیپلزپارٹی پر تنقید پر ارکان پیپلزپارٹی نے شور شرابہ کیا جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تنبیہ کی کہ آپ بجٹ تک ہی محدود رہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • اس وقت پاکستان کی حکومت کا دیوالیہ نکل چکا ہے: نعیم الحق

    اس وقت پاکستان کی حکومت کا دیوالیہ نکل چکا ہے: نعیم الحق

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی حکومت کا دیوالیہ نکل چکا ہے، ملک کا مجموعی خسارہ 30 ملین ڈالر ہے، حکومت کے قرضے لینے کے دروازے بھی بند ہوچکے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نعیم الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے چین سے ایک ارب ڈالر قرضہ لے رکھا ہے، حکومت نے بجٹ میں 2 ہزار ارب روپے قرضے کے لیے مختص کی ہے، یہی صورت حال رہی تو ملک کو مستقبل میں بھی مزید نقصان ہوگا۔

    سب سے زیادہ سیٹیں کراچی سے تحریک انصاف جیتے گی: نعیم الحق

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ان دیکھی بات کر کے آج پھر اداروں پر حملہ کیا، وہ سمجھتے ہیں کہ اداروں کے خلاف حکمت عملی کامیاب ہوگی تو یہ غلط فہمی ہے، نواز شریف کی سیاست کا رخ سیاسی خود پسندی کی منافقانہ روش ہے، ان کی دماغی حالت پر مجھے سخت شبہ ہورہا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے انقلابی مقبولیت کے تحت حکمت عملی مرتب کی ہے، پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں سب سے زیادہ نشتیں جیت سکتی ہے، اور امید ہے ہم آئندہ انتخابات میں 120 سے زائد نشستیں جیتیں گے، سیاست میں ہر طرح کے دروازے کھلے ہوتے ہیں فیصلہ پارٹی کو کرنا ہوتا ہے۔

    یہ بجٹ نہیں بلکہ حکومت کی جانب سے جمع تفریق کی مشق ہے: نعیم الحق

    ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق مفروضوں پر گفتگو نہیں کرنا چاہتا، میاں صاحب اور آصف زرداری کا اتحاد غیر مدتی تھا، ان کی اور زرداری کی سوچ ہمیشہ مختلف رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔