Tag: PMLN

  • نواز شریف کو اڈیالہ جیل جانا ہی پڑے گا: شیریں مزاری

    نواز شریف کو اڈیالہ جیل جانا ہی پڑے گا: شیریں مزاری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اڈیالہ جیل جانا ہی پڑے گا اسی لیے جیل کی صفائی بھی ہو رہی ہے، ان کے پاس ڈیل کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ نواز شریف گذشتہ دنوں دورے پر امریکا گئے لیکن وہاں انہیں بے عزت کیا گیا، اور یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی امریکا کیوں گئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آدھی کابینہ کامن ویلتھ کانفرنس کے لیے لندن میں تھے کہا یہ جارہا ہے کہ نواز شریف کا لندن جانا بھی اتفاق تھا، شریف خاندان نے ملک کو لوٹ کر اپنے جائیداد بنائے، اقتدار میں آکر ملک کا نظام تبدیل کر دیں گے۔

    ہم کشمیرکو لاوارث نہیں چھوڑسکتے، شیریں مزاری

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ نواز شریف کو کس طرح جیل جانے سے بچایا لیا جائے لیکن اب وقت قریب ہے، نواز شریف کو اب اڈیالہ جیل جانا ہی پڑے گا اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ان کے پاس۔

    ن لیگ نےپٹرول بم گرا کرپاکستانی عوام کوتحفہ دیا‘ شیریں مزاری

    شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب لندن فنڈنگ کے لیے جاتے رہتے ہیں، عمران خان کا حالیہ دورہ برطانیہ کوئی نئی بات نہیں، اس سے قبل بھی متعدد بار وہ لندن چاچکے ہیں، مخالفین کو جاہیے کہ وہ تنقید کے بجائے کام کر کے دکھائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • 29 اپریل کا جلسہ ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: شاہ محمود قریشی

    29 اپریل کا جلسہ ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: شاہ محمود قریشی

    اوکاڑہ: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 29 اپریل کا جلسہ مسلم لیگ (ن) کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، جلسے میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو شرکت کی دعوت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، لیگی حکومت نے پانچ سال میں جتنا قرضہ لیا 60 سال میں کسی حکومت نے نہیں لیا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی پی کی سیاست نے سندھ کا برا حال کر دیا، آج صوبے میں غربت ہے لوگ بہتر روزگار سے محروم ہیں، پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے آئندہ الیکشن میں فیصلہ ہوجائے گا۔

    شاہ محمود قریشی کا سندھ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات میں شریف کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی، ملک کے باشعور عوام اپنا فیصلہ سنائیں گے، ہماری قوم انتخابات میں مودی کے یار کو مسترد کر دے گی۔

    پی ٹی وی حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست میں انتقام اور گالی گلوچ نہیں ہونی چاہیے، ہماری جماعت نے ہمیشہ اس کی مخالفت کی ہے، پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا، اگر کسی کو سیاست کرنے کا شوق ہے تو پہلے حوصلہ پیدا کرے، سیاست میں کسی کو دھمکی دینے کا سخت مخالف ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں جتنا بنایا جارہا ہے: سلیم مانڈوی والا

    کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں جتنا بنایا جارہا ہے: سلیم مانڈوی والا

    اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں ہے جتنا جان بوجھ کر بنا دیا گیا ہے، شہر میں  اگر بجلی کا بڑا مسئلہ ہے بھی تو اسے حل ہونا چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں جو ہارتا ہے وہ ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگاتا یا پھر بائیکاٹ کرتا ہے، مخالفین کا کام صرف تنقید کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنا سینئر ممبر چیئرمین کے لیے نامزد کیا تھا، لیکن انہیں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی، اگر ہارس ٹریڈنگ ہوئی تھی تو الیکشن کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تھا۔

    ن لیگ ختم ہوگئی، اپوزیشن لیڈر بھی پیپلز پارٹی کا آئے گا: سلیم مانڈوی والا

    ڈپٹی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کےعوام محبت کرنے والے ہیں، ہمیشہ کوشش رہی ہے حب کو سب سے بڑا صنعتی شہر بناؤں، بلوچستان کےحالات بالکل خوشگوار ہیں اور یہاں کے لوگ بھی بڑا مہمان نواز ہیں۔

    ثمینہ خالد کیخلاف جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے، سلیم مانڈوی والا

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ الیکشن میں تاریخی اتحاد کا مظاہرہ کیا، جو کچھ سینیٹ میں ہوا عام انتخابات میں بھی وہی ہوگا، میری جیت زرداری کی جیت ہے اور یہ جیالوں کی کامیابی ہے، سینیٹ الیکشن نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی ختم نہیں ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی کا مطالبہ نظر انداز کرکے سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جارہا ہے: فواد چوہدری

    پی ٹی آئی کا مطالبہ نظر انداز کرکے سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جارہا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مطالبہ نظر انداز کر کے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جارہا ہے، بروقت انتخابات خطے کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چواہدری نے عدالتی مارشل لا سے متعلق چیف جسٹس کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کا بیان آئین کی بالادستی کا آئینہ دار ہے اور اداروں کا آئین وجمہوریت پر غیر متزلزل اعتماد خوش آئند ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کی بنیاد کا مقصد انتخابات کا التوا ہے۔ پی ٹی آئی تسلسل سے قبل ازوقت الیکشن کا مطالبہ کرتی آئی ہے، تحریک انصاف کا مطالبہ نظر انداز کرکے سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جارہا ہے، صاف شفاف انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

    ہمارے ووٹوں‌ سے سینٹر بننے والے سراج الحق الزام لگانے سے پہلے سینیٹر شپ چھوڑیں: فواد چوہدری

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا، آج جو حال ملک کا ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھا، ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لیے وقت پر انتخابات کرانا ہوں گے۔

    نواز شریف جمہوریت کو اقتدا اور جائیداد کے لیے استعمال کرتے ہیں: فواد چوہدری

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نواز شریف 1985 کے بعد منتخب حکومتوں کے خلاف سازشوں کا مہرہ رہے ہیں، ان کی مرضی کے مطابق فیصلے نہ ہوں تو جمہویت کے خلاف سازش کہتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ کے میڈیا سیل نے سازش کی، پی ٹی آئی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں: فردوس عاشق اعوان

    ن لیگ کے میڈیا سیل نے سازش کی، پی ٹی آئی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں: فردوس عاشق اعوان

    سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، میرے خلاف مسلم لیگ (ن) کے میڈیا سیل نے سازش کی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملک میں اندرونی اور بیرونی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، مسلم لیگ (ن) چوروں، ڈاکوؤں اور بدمعاشوں کی جماعت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے، کرپٹ مافیا کا راج ملک سے ختم کردیں گے، شریف خاندان کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی، قوم جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی بھی ماضی کا قصہ بن چکی ہے۔

    کرپٹ مافیا 33 سال بعد قانون کے شکنجے میں آئی ہے، فردوس عاشق اعوان

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ن لیگ الیکشن کوسبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر انہوں نے عام انتخابات میں کسی بھی قسم کی سازش کرنے کی کوشش کی تو پی ٹی آئی چٹان کی طرح کھڑی ہوگی، قوم جانتی ہے کہ ملک کا یہ حال کس نے کیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جسے بھی ٹکٹ دے گی اس کی حمایت کروں گی، ڈبل وکٹ پر کھیلنے سے کوئی کامیاب نہیں ہوسکتا، ہمیشہ ناکامی مقدر بنتی ہے، شریف خاندان کا مقدر جیل ہے جبکہ ن لیگ کے 35 سالہ دور اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے۔

    ماڈل ٹاؤن شہداء کے لواحقین کوانصاف فراہم کیا جائے، فردوس عاشق اعوان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے، کارکنوں کی بڑی تعداد 29 اپریل کو مینار پاکستان جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اللہ نے موقع دیا تو کراچی کو جنوبی ایشیا کا نیویارک بنائیں گے، شہباز شریف

    اللہ نے موقع دیا تو کراچی کو جنوبی ایشیا کا نیویارک بنائیں گے، شہباز شریف

    کراچی: مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے موقع دیا تو کراچی کو انشااللہ جنوبی ایشیا کا نیوریاک بنائیں گے، شہر قائد کو عظیم بنانا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی دونوں ایک ہی ہیں، بلاول ہاؤس اور بنی گالا ہم نوالہ ہم پیالہ ہیں، کراچی آتا ہوں تو پیپلزپارٹی کو تکلیف ہوتی ہے، پشاور جاتا ہوں تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے، میں ان کو آئینہ دکھاتا ہوں تو برا مان جاتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کراچی کے ہر گھر میں 2 سال میں پینے کا پانی پہنچاؤں گا، ایک گرین لائن بن رہی ہے جو اب تک مکمل نہیں ہوئی، نواز شریف نے اپنے دور میں گرین لائن کا تحفہ دیا تھا، نواز شریف نے کے فور کے لیے 50 فیصد فنڈز دئیے تھے، وعدہ کرو جس نے کرپشن اور آپ کا پیسہ کھایا ان سے واپس لوگے۔

    مزید پڑھیں: کراچی کو رمضان میں بلاتعطل بجلی ملنی چاہیے، شہباز شریف

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سب کے لیے ہے اشرافیا کا نہیں، کراچی سے لے کر خیبر تک سب پاکستانی ہیں، وعدہ کرو، ن لیگ کو ووٹ دو گے، کراچی کو عظیم بناؤ گے، سنا ہے کراچی میں بسوں کے معاہدہ جس سے کیا اس سے مٹھائی مانگی گئی، مٹھائی نہ ملنے پر کراچی والوں کے لیے بسوں کا معاہدہ ہی منسوخ کردیا گیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ کراچی کی یہی حالت رہی تو پاکستان کی حالت نہیں بدلے گی، نواز شریف نے عزم کیا کہ کراچی میں امن لاؤں گا اور امن لوٹ آیا اور رینجرز کو ذمہ داری دی گئی انہوں نے محنت سے کام کیا اور کراچی میں امن قائم کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جنوبی پنجاب صوبہ ابھی نہ بنا تو کبھی نہیں بن سکے گا: خسرو بختیار

    جنوبی پنجاب صوبہ ابھی نہ بنا تو کبھی نہیں بن سکے گا: خسرو بختیار

    لاہور: مسلم لیگ ن سے الگ ہوکر ’جنوبی پنجاب صوبہ محاذ‘ بنانے والے سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ صوبے کا قیام ملک کی ضرورت ہے، جنوبی پنجاب صوبہ ابھی نہ بنا تو کبھی نہیں بن سکے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، صدر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے باقاعدہ عملی جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے، صوبے کے قیام کے لیے محنت اور جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن لسانی، علاقائی کے بجائے انتظامی سطح پر نئے صوبے کا قیام ہے اور نیا صوبہ تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہی بن سکتا ہے جس کے لیے ہم تمام جماعتوں کو ہمارے مشن میں ساتھ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    چند ہفتوں میں بڑے بڑے نام ایک ایجنڈے پر ہمارا ساتھ دیں گے: خسرو بختیار

    مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا مسئلہ غربت، بے روزگاری اور بیڈ گورننس ہے، لاہور میٹرو 240 جبکہ جنوبی پنجاب کا بجٹ 206 ارب ہے، لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، حکومت نے اب تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔

    اسی جماعت سے اتحاد کریں گے، جس کا ایجنڈا جنوبی پنجاب کا قیام ہو: خسرو بختیار

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سابق رہنما مسلم لیگ ن خسرو بختیار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی جماعت سے اتحاد کریں گے، جس کا پہلا ایجنڈا جنوبی پنجاب کا قیام ہو، ن لیگ نے اب جنوبی پنجاب کی آفر کی، تو کہوں گا کہ بہت دیر کردی مہرباں آتے آتے، پی ٹی آئی ٹھوس مؤقف سامنے لائے گی، تو ان سے بات ہو سکتی ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم پی ایز پر الزام لگا کر عمران خان نے خود کرپٹ ہونے کا اعتراف کر لیا: مولابخش چانڈیو

    ایم پی ایز پر الزام لگا کر عمران خان نے خود کرپٹ ہونے کا اعتراف کر لیا: مولابخش چانڈیو

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کا فرمان تھا کہ لیڈر کرپٹ ہو تو ارکان کرپٹ ہوتے ہیں، ایم پی ایز پر الزام لگا کر عمران خان نے خود کرپٹ ہونے کا اعتراف کر لیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چاندیو کا کہنا تھا کہ عمران خان اور مسلم لیگ (ن) منافقت کی سیاست کر رہے ہیں، ن لیگ بتائے کہ ان کا سینیٹر خیبر پختونخوا سے کیسے جیتا؟

    انہوں نے کہا کہ عمران خان سینیٹ الیکشن متنازعہ بنا کر لیگی ایجنڈا پورا کر رہے ہیں، جو جماعتیں ارکان کوعزت نہ دیں ان کا حشر یہی ہوتا ہے جو خیبر پختونخواہ اسملبی کے 20 اراکین کے ساتھ ہوا۔

    عمران خان کا بڑا فیصلہ: سینیٹ الیکشن میں بکنے والے20اراکین کے نام بتا دیئے

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ بیچنے والے پی ٹی آئی کے بیس ارکان کے نام بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ان افراد کو شوکاز دے رہے ہیں، اگر انہوں نے وضاحت نہ دی توان کے نام نیب کو دیں گے۔

    میاں صاحب نے جو بویا ہے وہ تو ضرور کاٹیں گے، مولا بخش چانڈیو

    جن اراکین کو شوکاز نوٹس دیا گیا ہے ان میں نرگس علی ،دینا ناز ،فوزیہ بی بی، نسیم حیات اورنگینہ حیات شامل ہیں جبکہ مردوں میں بابر سلیم ،سمیع اللہ زیب، یاسین خلیل، امجد آفریدی، قربان خان، زاہد درانی، سردار ادریس، عبید مایار، عبدالحق، جاوید نسیم، معراج ہمایوں، عارف یوسف، فیصل زمان، سیمی علی زئی اور وجیہہ الزمان شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثار عمران خان جیسے دغا باز کے جھانسے میں نہیں آئیں گے:سعد رفیق

    چوہدری نثار عمران خان جیسے دغا باز کے جھانسے میں نہیں آئیں گے:سعد رفیق

    اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چوہدری نثار عمران خان جیسے دغا باز کے جھانے میں نہیں آئیں گے، ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت ممکن نہیں، بے ضمیر، بے وفا اور ابن الوقت لوگوں کےگٹھ جوڑ کا دوسرا نام تحریک انصاف ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا، سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ جلسوں کے باعث نواز شریف کے خلاف کیس سننا پڑا، یہ توہین عدالت ہے، انہوں نے اپنے خطاب میں کھلی توہین عدالت کی، کیا کوئی اپنے لاڈلے سے جواب طلبی کرے گا؟

    چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیں گے: عمران خان

    انہون نے کہا کہ مخالفین کا کام صرف الزامات لگانا ہے، عام انتخابات میں واضح ہوجائے گا کہ کس نے کتنا کام کیا، عوام اپنا فیصلہ الیکشن میں سنائیں گے جبکہ عمران خان اور آصف زرداری خاموش پارٹنرز بن چکے ہیں۔

    وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کے لئے صدق دل اور نیک نیتی سے کام کیا، جھوٹے الزامات تراشنے والے اللہ کے قہر سے ڈریں، لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ ملک کے لئے کام کرنے کا صلہ الزامات اور سزائیں ہی ٹھہرا ہے۔

    خیال رہے کہ آج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے، امید ہے قبول کرلیں گے، ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ انہوں نے مریم نواز کے خالف اسٹینڈ لیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • نواز شریف جمہوریت کو اقتدا اور جائیداد کے لیے استعمال کرتے ہیں: فواد چوہدری

    نواز شریف جمہوریت کو اقتدا اور جائیداد کے لیے استعمال کرتے ہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے کے ساتھ ووٹر کو بھی عزت دینی ہوگی، نواز شریف جمہوریت کو اقتدار اور جائیداد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، نواز شریف کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف 1985 کے بعد منتخب حکومتوں کے خلاف سازشوں کا مہرہ رہے ہیں، ان کی مرضی کے مطابق فیصلے نہ ہوں تو جمہویت کے خلاف سازش کہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عوامی نمائندوں اور ووٹروں کو مہرے کے طور پر استعمال کیا شریف خاندان مال بنانے کے لیے اقتدار میں آتے ہیں، مال بنانے میں رکاوٹ ڈالی جائے تو کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے، مسلم لیگ (ن) کے لئے ووٹ گننے والا اہمیت رکھتا ہے ووٹ ڈالنے والا نہیں۔

    اسلام آباد : ووٹ کوعزت نہ ملی تو ملک مسائل میں گھرا رہے گا، نوازشریف

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ماضی کی تلخ تاریخ میں نوازشریف کا اپنا بہت کردار رہا ہے، انہیں اپنے ماضی کے کردار پر عوام سے معافی مانگنی چاہیے، نواز شریف آج تک کوئی بھی الیکشن بغیر دھاندلی نہیں جیتے، تاریخ میں شرمناک واقعات کےاصل کردار نوازشریف رہے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حاصل بزنجو جمہوریت کی چلتی پھرتی تصوریر ہیں، لیکن مخالفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کچھ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ چیئرمین سینیٹ حاصل بزنجو بنیں۔

    مریم بی بی اور ان کے بھائیوں نے اپنے والد کی مدد سے اربوں روپے چرائے: فواد چوہدری

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا اسٹرکچر سب سے بڑا مسئلہ ہےجس کا تعلق فنڈنگ سے ہے، جبکہ دوسری جانب جہانگیر ترین نے اپنے خلاف فیصلے کو قبول کیا اور جنرل سیکریٹری کے عہدے سے مستعفیٰ بھی ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔