Tag: PMLN

  • پہلے لوگ جھوٹ بولتے ہوئے ڈرتے تھے لیکن اب شرمناک جھوٹ بولا جارہا ہے: سعد رفیق

    پہلے لوگ جھوٹ بولتے ہوئے ڈرتے تھے لیکن اب شرمناک جھوٹ بولا جارہا ہے: سعد رفیق

    اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایک سال سے ریلوے کو سونگھا جارہا ہے، قوم کی خدمت کرو اور پھر یہ سب بھی برداشت کرو، پہلے لوگ جھوٹ بولتے ہوئے ڈرتے تھے لیکن اب شرمناک جھوٹ بولا جارہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، نیب لاہور میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں زمین کی خریداری سے متعلق تحقیقات پر سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 2011 میں وائٹ پیسے سے 44 کینال زمین خریدی۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے گوشواروں میں زمین کو ظاہر کیا جبکہ میرے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے 2014 میں جگہ خریدی، اور 2016 میں 50 کینال زمین کا پیراگون سے تبادلہ کیا۔

    چیف جسٹس کا پاکستان ریلوے کا مکمل آڈٹ کروانے کا حکم

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ماضی میں 50 کینال زمین خریدی جس کی مالیت میں اضافی 3 کروڑ روپے ادا کیے، ساری ٹرانزیکشن بینک چینل کے ذریعے ہوئیں، کون ساغلط کام کیا ہے کہ 6،7 سال سے ہمارے خلاف کیس چلایا جارہا ہے، خیال رہے کہ پیراگون میں 50 کینال کی زمین ہے جس کے ڈپلویلپمنٹ چارجز بھی دیے گئے ہیں۔

    بال ٹمپرنگ کے عادی عمران جعلسازی کے بغیرنہیں رہ سکتے،سعد رفیق

    خیال رہے کہ نیب لاہور میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں زمین کی خریداری سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور نیب کی تین رکنی ٹیم ان سے تحقیقات کررہی ہے جبکہ سعد رفیق تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان بھی ریکارڈ کراچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والی جماعت ہے: اعتزاز احسن

    مسلم لیگ ن سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والی جماعت ہے: اعتزاز احسن

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی کوئی بھی تقریر توہین عدالت سے کم نہیں، مسلم لیگ (ن) سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والی جماعت بن چکی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’الیونتھ آوور‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو بہت رعایت دی جاتی ہے، توہین عدالت ہے تو صرف پابندی نہیں مقدمہ چلنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ عدلیہ مخالف تقریر کا معاملہ توہین عدالت کا ہے اور شریف خاندان عدالت کے باہر کھڑے ہو کر توہین عدالت کرتے ہیں، جبکہ پیمرا کو کیسے علم ہوگا کہ کون سی بات پر پابندی لگنی چاہیے، ن لیگ گلو بٹ کی پارٹی ہے۔

    نیب نے پنجاب کا رخ کیا تو دونوں بھائیوں کی چیخیں نکل گئیں، اعتزاز احسن

    گذشتہ دونوں جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ سے متعلق رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ میرے پاس فائرنگ کی تحقیقات میں پیش رفت کی اطلاع نہیں، واقعے کے بعد نہ کہیں چھاپہ مارا گیا اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ہوتے ہوئے پیش رفت نہیں ہوگی۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کا گھر ہائی سکیورٹی زون میں تھا اس کے باجود یہ واقعہ پیش آیا، البتہ جب تک نواز شریف کی حکومت ہے اس سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں ہوگی۔

    وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات ٹرائل کورٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے: اعتزاز احسن

    پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم ملک سے باہر بیٹھے ہیں توہین عدالت کا مقدمہ کیسے چل سکتا ہے؟ وہ پاکستان آنا بھی نہیں چاہتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خواجہ آصف نااہلی کیس میں‌ اہم پیش رفت، یواے ای کی کمپنی کا نمائندہ گواہی دینے پر رضامند

    خواجہ آصف نااہلی کیس میں‌ اہم پیش رفت، یواے ای کی کمپنی کا نمائندہ گواہی دینے پر رضامند

    اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف کی مشکلات میں‌ اضافہ ہوگیا، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی.

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نااہلی کیس میں یواے ای کمپنی کے نمائندے نے خواجہ آصف کی نوکری اور معاہدے پرگواہی دینے پر آمادگی ظاہرکردی ہے۔

    ذرایع کے مطابق یو اے ای کمپنی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کمپنی کے ملازم ہیں، مگر معاہدے کے تحت کپمنی میں ان کی فل ٹائم حاضری ضروری نہیں، خواجہ آصف سے کسی بھی معاملے پرتجاویرفون یا ان کے دورہ دبئی کے دوران لی جاتی ہیں.

    دوسری خواجہ آصف نے عدالت میں اضافی دستاویز بھی جمع کرائی ہیں، واضح رہے کہ عدالت نے فریقین کو اضافی دستاویز جمع کرانے کے لیے آج تک کا وقت دیا تھا۔

    وزیرخارجہ ٓخواجہ آصف کے خلاف پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈارکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے. یہ فیصلہ ایک ہفتے میں سنائے جانے کا امکان ہے.

    تجزیہ کاروں‌کے مطابق کیس میں‌ ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بعد وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور اگر ایسا ہوا، تو یہ ن لیگ کے لیے ایک جھٹکا ہوگا.


    مشرف دورمیں شہری پیسوں کے عوض امریکا کو دیے گئے، خواجہ آصف


  • اب حکومت کے کاموں میں مداخلت بڑھ گئی ہے، سعد رفیق

    اب حکومت کے کاموں میں مداخلت بڑھ گئی ہے، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اب حکومت کے کاموں میں مداخلت بڑھ گئی ہے، اس کا ایک ہی حل ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں، الیکشن شفاف اور وقت پر کرانا حکومت، اداروں کی ذمہ داری ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سعد رفیق نے کہا کہ ایک دوسرے پر جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے بھی سیاست ہوسکتی ہے، کھینچا تانی، جوڑ توڑ کا ماحول ہوتا ہے تو خطرناک صورتحال ہوتی ہے، چیزیں بڑی مشکل سے جڑی ہیں ہمیں مل کر آگے جانا ہے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ مقابلہ کارکردگی کی بنیاد پر کریں گالیوں، الزامات کی بنیاد پر نہیں کریں، جھوٹے الزامات اور گالیوں سے دراڑیں پڑ جاتی ہیں، پاکستان کا ووٹر ٹی وی دیکھ کر نہیں بلکہ کام کی کارکردگی پر ووٹ دیتا ہے، لوگ آنکھوں سے دیکھتے، کانوں سے سنتے اور اپنے دل سے فیصلہ کرتے ہیں۔

    سعد رفیق نے کہا کہ ہماری حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے بحران پر قابو پانے کی کامیاب کوشش کی، 10 ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی پیدا نہ ہوتی تو صرف دو گھنٹے بجلی آتی، نیت ٹھیک ہو اور ارادے مضبوط ہوں تو ہر ادارہ ٹھیک ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کی دھاندلی سے لے کر ہمارے عقیدے اور ایمان پر حملے ہوئے، ن لیگ کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی، لڑائی کسی اور جھگڑا کسی اور کے درمیان ہورہا ہے، ہم جھگڑا نہیں چاہتے مگر اس کا نتیجہ کچھ نہیں نکلنا، ہم نے کسی کو گالی نہیں دینی اور نہ ہی ڈنڈا اٹھانا ہے۔

    سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو نواز شریف کو نکالنے کا نقصان ہوا ہے، ملک میں ووٹ کے فیصلے کی حرمت کو ماننا پڑے گا، کوئی اچھا کام کرے تو تعریف اور غلط کام پر محاسبہ ہونا چاہئے، آگے نکلنے کے لیے پاکستان کو سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں.

  • اس جماعت میں صرف جی حضوری چل رہی ہے، ماروی میمن کا ٹویٹ

    اس جماعت میں صرف جی حضوری چل رہی ہے، ماروی میمن کا ٹویٹ

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے ایک بار پھر اپنی جماعت کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی خلاف مرضی آواز اٹھاتا ہے تو اسے سائیڈ پر کردیا جاتا ہے، رائے کے مخالف جانے والے کو باغی کہہ دیا جاتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا، ماروی میمن نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں ہماری جماعتیں جمہوریت پسند ہوں، بدقسمتی سے اس جماعت میں صرف جی حضوری چل رہی ہے، جو اس وقت جی حضوری کے بغیر کام کررہے تھے ان کو سائیڈ پر کردیا گیا۔

    ماروی میمن نے کہا کہ جن کی وجہ سے دھرنے ہوئے وہ اب بھی کامیاب ہیں جبکہ مشکل میں پارٹی کو ان کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کو کڑوا سچ بتائیں، ایک کامیاب پارٹی کس کی وجہ سے مشکل میں آئی کیونکہ وہ اس وقت اندھا دھند مائنس کی ڈیبیٹ میں پھنسے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’’واہ لیڈر شپ واہ ‘‘ غلطی اورگناہ کسی کا سزا کسی اور کو، ماروی میمن کا ٹوئیٹ

    واضح رہے کہ اس سے قبل ماری میمن کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ واہ لیڈر شپ واہ غلطی اور گناہ کسی اور کا سزا کسی اور کو، ہر جرم میں جرم کرنے والا بھی ساتھ ہوتا ہے اور جرم پر اکسانے والے بھی، ان کا حساب پہلے ہونا چاہئے، انہیں پہلے بے نقاب کرنا چاہئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست انسان عزت کے لیے کرتا ہے، کوئی اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ پہلے اسے ساتھ لیا جائے پھر بے عزتی کی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں.

  • مسلم لیگ ن اوراے این پی میں‌ اتحاد، کراچی سے مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق

    مسلم لیگ ن اوراے این پی میں‌ اتحاد، کراچی سے مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق

    کراچی: مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی نے  آئندہ انتخابات میں سیاسی اتحاد بنانے  اور شہر قائد سے مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کے درمیان گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں شہر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں کے  حوالے سے گفتگو ہوئی۔

    اے این  پی کے وفد سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سطح پر آئندہ عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔

    مزید پڑھیں: دن رات کام کرکے کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے: شہباز شریف

    اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات سے قبل حکمت عملی مرتب کی جائے گی جس کے تحت کراچی کی مختلف نشتوں پر مشترکہ امیدوار لانے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔

    اس موقع پر اے این پی سندھ کے صدر شاہد سید کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے ماضی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا جس کا ازالہ کرنے کے لیے شہر کو بڑا ریلیف دینا وقت کی ضرورت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گورنرسندھ سے ملاقات

    واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے شہر کی سیاسی جماعتوں اور گورنر سندھ سے ملاقات بھی کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوام یہ جانتے ہیں کہ ملک میں طاقتور وزیر اعظم قبول نہیں کیا جائے گا: احسن اقبال

    عوام یہ جانتے ہیں کہ ملک میں طاقتور وزیر اعظم قبول نہیں کیا جائے گا: احسن اقبال

    شکر گڑھ: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ادارے غلط فیصلے کر سکتے ہیں لیکن عوام نہیں، لوگ یہ جانتے ہیں کہ ملک میں طاقتور وزیر اعظم قبول نہیں کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نور کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک چپڑاسی کو اپیل کا حق ہے جبکہ ملک کے وزیر اعظم کو اس کا حق نہیں، اگر ہم چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے تو ہمیں ووٹ کو عزت دینا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 میں نواز شریف کے بیانیے کی جیت ہوگی، اور ایک بار پھر سے ووٹ کو عزت ملے گی، پاکستان دو لخت ہوا اسی لیے کہ یہاں جمہوریت کو چلنے نہیں دیا گیا، سی پیک، گوادر اور موٹر وے سب نواز شریف کے منصوبے ہیں۔

    جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے دونوں ہاتھ سے اقتدار کے مزے لوٹے، احسن اقبال

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ملک سے سرمایہ کاری روٹھ گئی تھی، کوئی یہاں دس روپے لگانے کو تیار نہ تھا، مسلم لیگ کی حکومت نے دن رات محنت کی اور آج پاکستان کی ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔

    جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے دونوں ہاتھ سے اقتدار کے مزے لوٹے، احسن اقبال

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی 5 ابھرتی معیشتوں میں شامل ہورہا ہے، انتہا پسندوں نے دہشت گردی، فساد کے لیے اسلام کا نام استعمال کیا، آج کوئی جہادی تنظیم پاکستان میں آکر کام نہیں کرسکتی، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہونے سے امن بحال ہوچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی ایک سمندر ہے، تمام دریاؤں کا رخ ہماری طرف ہے: فواد چوہدری

    پی ٹی آئی ایک سمندر ہے، تمام دریاؤں کا رخ ہماری طرف ہے: فواد چوہدری

    لاہور: پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بکھرنے کاعمل جاری ہے ، ن لیگ ٹوٹ رہی ہے اور اس کی وکٹیں گرتی جارہی ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انھوں‌ نے کہا کہ مریم نوازحادثاتی طورپرسیاست دان بنیں، البتہ نوازشریف اورمریم نواز کی سیاست ختم ہوگئی، دیکھنا ہے کہ ن لیگ کی آگے کوئی حیثیت رہتی ہے یا بانی ایم کیوایم والا حال ہوتا ہے، کیوں‌ کہ ن لیگ کی اداروں سے لڑائی کی سیاست زیادہ عرصے تک نہیں چلے گی.

    [bs-quote quote=”مریم اپنے والد کی تاریخ پڑھیں، تو انھیں اسٹیبلشمنٹ سے ن لیگ کے تعلقات کا پتا چلے گا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور زرداری ساری عمربھائی بھائی رہے ہیں، ن لیگی وزرا نے تو پرویز مشرف کو بھی بھائی بنا کران سے حلف لیا تھا.

    ان کا کہنا تھا کہ مریم اپنے والد کی تاریخ پڑھیں، تو انھیں اسٹیبلشمنٹ سے ن لیگ کے تعلقات کا پتا چلے گا، ن لیگ والے ضرورت کے وقت کچھ بھی کرسکتے ہیں، پیپلزپارٹی سے پنجاب میں اتحاد سے بہتر ہے ہم سیاسی خودکشی کرلیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جولوگ الیکشن کی سائنس جانتےہیں وہ پی ٹی آئی میں آرہےہیں. پی ٹی آئی ایک سمندر ہے، تمام دریاؤں کارخ ہماری طرف ہے، پنجاب میں توپیپلزپارٹی کےپاس کوئی امیدوارہی نہیں ہے.

    فوادچوہدری نے کہا کہ دو روز بعد مزید سیاست داں‌ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے، مینارپاکستان کاجلسہ الیکشن مہم کا بھرپورآغاز ثابت ہوگا، پی ٹی آئی پہلی جماعت ہےجس نےامیدواروں کےآن لائن فارم لیے، ہزارسے زائددرخواستیں آن لائن موصول ہوئی ہیں امیدواروں کےنام شارٹ لسٹ کرکے مرکزی بورڈبھیجے جائیں گے.


    ن لیگ کا حال ایم کیو ایم سے مختلف نہیں، کئی لیگی رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں: فواد چوہدری


  • مریم بی بی اور ان کے بھائیوں نے اپنے والد کی مدد سے اربوں روپے چرائے: فواد چوہدری

    مریم بی بی اور ان کے بھائیوں نے اپنے والد کی مدد سے اربوں روپے چرائے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم بی بی اور ان کے بھائیوں نے اپنے والد کی مدد سے ملک کے اربوں روپے چرائے، جس کا اب احتساب ہورہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مریم نواز کے سیالکوٹ میں‌ خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

    انھوں‌ نے ن لیگ کی رہنما کے خطاب اور شرکا کی تعداد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج سیالکوٹ میں عوام کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ ن لیگ کی کافی دیگیں بچ گئیں، مریم بی بی وہ دیگیں ساتھ لیتی جائیں، جاتی امرا میں کام آئیں گی.

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم بی بی جو بیانیہ بیچ رہی ہیں، وہ یہ ہے کہ ان کے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے، حقیقت میں ظلم تو پاکستان، اس کے کروڑوں عوام کے ساتھ ہوا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ مریم بی بی اور بھائیوں نے والد کی مدد سے ملک کےاربوں روپے چرائے، چوری شدہ دولت منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی گئی.

    پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اب یہ کہتے ہیں کہ عدالت مقدمہ سنے اور جے آئی ٹی تحقیقات کرے تو یہ ظلم ہے.

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف اور ان کی صاحب زادی سوشل میڈیا کنویشنز کے بہانے پہلی بار پاکستان دیکھ لیں گے، اس سے پہلے یقیناً انھوں نے پاکستان کے اتنے چکرنہیں کاٹے، ساری سیر وسیاحت کے بعد انہیں اس پر کتابیں لکھنے کا موقع میسر آئے گا.


    مائنس کرنے والے تھک گئے مگر نوازشریف پلس ہوتا جارہا ہے، مریم نواز


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • نواز شریف کو جتنا دباؤ گے اتنا عوام کی آنکھوں کا تارا بنے گا، ہم آج بھی سُرخرو ہیں: خواجہ آصف

    نواز شریف کو جتنا دباؤ گے اتنا عوام کی آنکھوں کا تارا بنے گا، ہم آج بھی سُرخرو ہیں: خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم آج بھی سُرخرو ہیں، نواز شریف کو جتنا دباؤ گے اتنا عوام کی آنکھوں کا تارا بنے گا، عوام کے ووٹ کی حرمت تک انہیں کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج سے 20 سال پہلے بھی نواز شریف کو نا اہل کیا گیا تھا، پہلے بھی نوازشریف کو قید کی سزا سنائی گئی تھی، انہیں ایک بار نہیں کئی بار آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو تاحیات نا اہل کر دیا مگر لوگوں کے دلوں سے کیسے نکالو گے، عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں ان محبتوں کو کیسے ختم کرو گے، جب تک خلق خدا کے ووٹ کی حرمت قائم نہیں ہوگی ہم اسی طرح بھٹکتے رہیں گے، 70 سال میں خطے میں ایک بھی ایسا حکمران نہیں جو 3 بار وزیر اعظم بنا ہو۔

    سپریم کورٹ نے نوازشریف اور جہانگیرترین کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا

    وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ آج 30 سال بعد بھی نواز شریف کا سکہ چلتا ہے کسی اور کا نہیں، یہ وقت گزر جائے گا مگر خلق خدا کی آواز بلند رہے گی، الیکشن آنے والے ہیں تیاری ہورہی ہے کہ عوام کی آواز کو دبا دیا جائے، عام انتخابات میں عوام پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لوگ رخصت ہوگئے مگر نواز شریف آج بھی دلوں میں حکمرانی کر رہا ہے، یہ لازوال محبت پاکستان میں نوازشریف کے سوا کسی کو بھی نصیب نہیں ہوئی، ان پر اللہ ہمیشہ مہربان رہا ہے اللہ اب بھی مہربان ہے اور ہمیشہ رہے گا، نوازشریف کی صورت میں ان کی بیٹی قیادت کرنے آئی ہے۔

    نوازشریف کو وزیراعظم بن کراتنی مقبولیت نہیں ملی جتنی اب ملی، خواجہ آصف

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام زندہ ہیں اور اپنے حق کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، ہم کٹ جائیں گے مگر ہتھیار نہیں ڈالیں گے، نوازشریف سے آزمائشیں لینے والے ماضی کا حصہ بن گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔