Tag: PMLN

  • لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا حکومتی دعویٰ، بھانڈا پھوٹ گیا

    لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا حکومتی دعویٰ، بھانڈا پھوٹ گیا

    کراچی: حکومت کی جانب سے لوڈشیڈںگ ختم کرنے کے دعوے کا بھانڈا پھوٹ گیا، مختلف علاقوں میں دو سے سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے نے لوڈشیڈنگ خاتمے کے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی، حکومت نے زیادہ تر علاقوں میں زیرو لوڈ شیڈنگ کا اعلان کیا تھا تاہم اب بھی مختلف علاقوں میں دو سے سولہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    بی بی سی کو ملنے والی سرکاری دستاویزات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک بھر میں تین سو ایک فیڈرز اب بھی ایسے ہیں جہاں روزانہ بارہ سے سولہ گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے۔

    ایک ہزار پانچ سو اکتالیس فیڈرز پر دو سے چھ جبکہ آٹھ سو فیڈرز پر آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، اس کے مطابق چالیس فیصد شہری اب بھی لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنے میں مصروف ہیں۔

    حکومت کا موقف ہے کہ جن فیڈرز پر بجلی کی چوری دس فیصد سے کم ہوگی، وہاں بجلی نہیں جائے گی اور سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک میں بجلی سپلائی کرنے والے 8600 فیڈرز میں سے اس وقت 5297 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ہے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن یعنی آئیسکو کے 710 فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی، خیبرپختونخوا کے پورے صوبے کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن صرف 309 فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی ہے۔

    اندرون سندھ میں میرپورخاص، حیدرآباد، تھرپارکر سمیت بیشتر زیریں سندھ کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن حیسکو کے صرف 204 فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی۔

    بلوچستان کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے صرف 61 فیڈرز کو لوڈشیڈنگ فری قرار دیا گیا ہے، سب سے کم لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ فیڈر سیپکو کے ہیں جس کے صرف 24 فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، سیپکو، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، گھوٹکی، نوشہروفیروز اور جیکب آباد کے علاقوں میں بجلی فراہم کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں: اعلان کے باوجود صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ، صنعت کار پریشان

    کراچی کے بیشتر علاقوں میں بھی دو سے تین گھنٹے تین ٹائم لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جبکہ شہری اوور بلنگ پر کے الیکٹرک سے نالاں نظر آتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کو چھوڑا تو ہر شخص کو کرپشن کا جواز مل جائے گا، قمر زمان کائرہ

    نواز شریف کو چھوڑا تو ہر شخص کو کرپشن کا جواز مل جائے گا، قمر زمان کائرہ

    لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو چھوڑا تو ہر شخص کوکرپشن، پیسہ باہرلے جانے کا جواز مل جائے گا، بلاول بھٹو کے ساتھ نکلیں گے عوام ہمارا ساتھ دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کا یوم شہادت منانے سے متعلق اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں آئینی اادارے میثاق جمہوریت کی وجہ سے ہیں، پیپلزپارٹی نے 92 فیصد میثاق جمہوریت پر عمل کیا، 8 فیصد نواز شریف کی وجہ سے عمل نہیں کیا جاسکا۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیر اعظم ایوان بالا کے چیئرمین پر گرج کرہے ہیں، ایوان بالا بچا ہوا تھا یہ اب اسے بھی گالیاں دینے لگ گئے ہیں، سینیٹ میں ن لیگ کا امیدوار جیت جاتا تو انہیں سب شفاف لگتا، کیا وزیر اعظم صدر مملکت کی وفاداریاں بھی گنوانا چاہتے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتراضات ہیں، ہم اپنے اعتراضات الیکشن کمیشن میں لے جارہے ہیں، حلقہ بندیاں درست کی جائیں تاکہ الیکشن کا انعقاد وقت پر ہوسکے۔

    انہوں نے کہا کہ آخری سہ ماہی میں حکومتی خزانے کی بندر بانٹ ہورہی ہے، بڑی تعداد میں ایم پی ایز، ایم این ایز کو فنڈز دئیے جو ووٹ خرید رہے ہیں، وزیر اعظم چیئرمین سینیٹ کو گالیاں دینے سے پہلے یہ خرید و فروخت دیکھ لیں۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شہری بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں، پاکستان کے مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، پاکستان کے مسائل کا حل بھٹو شہید کی فکر میں ہے۔

    انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ انقلابی اور کچھ لوگ نظریاتی بن گئے ہیں، جب اپنے پاؤں جلنے لگیں تو نظریاتی نہیں مطلب ہوتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شہبازشریف سے حسد نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا: مریم اورنگزیب

    شہبازشریف سے حسد نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا: مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نےآج بھی امپائرکی انگلی پکڑی ہوئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پی کے میں احتساب کمیشن کا تالا کھولیں، دوسروں پر الزامات سے باز رہیں.

    [bs-quote quote=” عمران خان شورمچا کر اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کررہے ہیں، پہلے وہ ڈینگی قابوکرکے دکھائیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”مریم اورنگزیب”][/bs-quote]

    مسلم لیگ کی سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ شہبازشریف سے حسد نےعمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا. شہبازشریف نےعوام کی خدمت کی ہے،عمران خان پنجاب حکومت کے منصوبے دیکھ سکتے ہیں.

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان شورمچا کر اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان پہلے ڈینگی قابوکرکے دکھائیں، پھر دوسروں کو الزام دیں.

    ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن چوری کرنے والا بھلا کیا جانے کہ خدمت کیا ہوتی ہے، آج کے پی کے لوگوں کو بھی شہبازشریف جیسا وزیراعلیٰ چاہیے.

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں 36 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کو جدید بنایا،نوازشریف سےمقابلہ کرنے کے لئےعوام کی خدمت کرناہوگی، مگر وہ عمران خان کے بس میں‌ نہیں. وہ کے پی کے میں پرفام نہیں کرسکے۔


    کلثوم نواز سے آمریت کے خلاف آواز بلند کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے: مریم اورنگزیب


    نوازشریف کے خلاف سارےعجیب ہی ثبوت ہیں‘ مریم اورنگزیب


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف کے نگران سیٹ اپ ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا: خورشید شاہ

    تحریک انصاف کے نگران سیٹ اپ ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا: خورشید شاہ

    لاہور: اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خور شید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نگران سیٹ اپ ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اخلاقی طور پر شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود سے بات کی، کوشش ہوگی ایسا نام آئے جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا، سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کو پیش کش کی تھی کہ پارلیمنٹ میں پاناما بل پاس کر لیتے ہیں، انہیں سمجھایا بھی تھا کہ اپنی داڑھی کسی کے ہاتھ میں نہ دیں۔

    میں کہتا تھا میاں صاحب سنبھل جاؤ آپ کی آستین میں سانپ بیٹھا ہے، خورشید شاہ

    رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے شیخ رشید سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ جوڈیشل مارشل لا والی بات میں کوئی صداقت ہے، شیخ رشید نے ایسی بات کر کے اوور اسمارٹ بننے کی کوشش کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کو شاید نگراں سیٹ اپ کا طریقہ نہیں پتا، نگراں سیٹ اپ لانا قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کا کام ہوتا ہے، مجھے لگتا ہے نواز شریف اور شہباز شریف اب ایک پیج پر آگئے ہیں، شروع سے کہتا آیا ہوں کہ اداروں کو اپنا اپنا کام کرنا چاہیے۔

    عمران خان کو سندھ کے عوام ووٹ نہیں دینگے، خورشید شاہ

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) میں مقابلہ سخت ہے، چوہدری نثار کی کوشش ہے کہ انہیں پارٹی سے نکالا جائے لیکن (ن) لیگ چاہتی ہے کہ وہ خود چھوڑ کر جائیں، اگر چوہدری نثار پارٹی میں رہے بھی تو برائے نام ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف اور اسحاق ڈار نے معیشت کو تباہ کر دیا: اسد عمر

    نوازشریف اور اسحاق ڈار نے معیشت کو تباہ کر دیا: اسد عمر

    لاہور: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور اسحاق ڈار معیشت کو تباہ کرکے چلے گئے، حکومت ملک کو قرضوں میں ڈوبتی چھوڑ کر جارہی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج برآمدات گرتی جارہی ہیں، درآمدات بڑھ رہی ہیں، حکومت نے ٹیکس لگا کر بجلی اور گیس مہنگی کردی، حکومت نے غلط فیصلے کرکے پاکستان کی جڑیں کاٹ دی ہیں.

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ چار ماہ میں روپے کی قدر کم ہونے سے ایک ہزار ارب کاقرضہ بڑھ گیا ہے، جب سے ن لیگ حکومت آئی ہے، 10ہزارارب روپے تک قرضے بڑھ چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

    انھوں‌ نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو قرضوں میں ڈبو رہے ہیں، جس سے سلامتی کا خطرہ بھی پیدا ہوگا، کوئی حکومت قرضوں کا بوجھ اتنا کردے، تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ غلطی ہے یا جان بوجھ کر یہ کیا گیا.


    مغلیہ خاندان کا تاریخ میں پہلی بار احتساب ہو رہا ہے: اسد عمر


    حکمران اپنی ہی حکومت سے کاروبار کر رہے ہیں، بزنس پارٹنر کو وزیراعظم کا مشیر بنانا زیادتی ہے، استثنیٰ اسکیم کی ناکامی یہ ہے کہ حکومت بے بس نظر آرہی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ علی جہانگیر صدیقی بہت محنتی ہیں مگر انھیں خود منع کردینا چاہیے تھا، آج ہمیں‌ انتخابی مہم چلانے کی ضرورت نہیں معاشی حالات کی سب کو خبر ہے. وہ خود فیصلہ کریں گے۔

    اسد عمر نے کہا کہ تمام کرپٹ افراد کو سزا دینے کی ضرورت نہیں، صرف بتایا جائے کہ سزا دی جارہی ہے، صرف 10 بڑے لوگ پکڑیں، باقی سب سامنے آجائیں گے.


    زرمبادلہ ذخائر میں مزید 20کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی‘ اسد عمر


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حکومتی جماعت کے میڈیا سیل ملازمین کو سرکاری خرچ پر تنخواہیں دینے کا انکشاف

    حکومتی جماعت کے میڈیا سیل ملازمین کو سرکاری خرچ پر تنخواہیں دینے کا انکشاف

    اسلام آباد: حکومتی جماعت کے میڈیا سیل ملازمین کو تنخواہیں سرکاری خرچ پر دی جانے لگیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے فواد چوہدری نے وفاقی سیکریٹری اطلاعات کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی جماعت کے میڈیا سیل ملازمین کو سرکاری ٹی وی اور پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے ذریعے تنخواہوں کی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    تحریک انصاف کے فواد چوہدری نے وفاقی سیکریٹری اطلاعات کو خط لکھ کر میڈیا سیل ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔

    خط میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی سربراہی میں حکومتی جماعت کا میڈیا سیل متحرک ہے۔ آرٹیکل 19 شہریوں کو معلومات تک رسائی کا حق فراہم کرتا ہے۔

    خط میں سوال کیا گیا کہ سیکریٹری اطلاعات بتائیں ان افراد کو تنخواہیں کس کھاتے سے دی جا رہی ہیں۔ ’کیا یہ تاثر درست ہے کہ یہ افراد پی آی ڈی اور پی ٹی وی کے پے رول پر ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی سیکریٹری بیرون ملک منتقلی کے باوجود تنخواہ لے رہی ہیں۔ ’کیا یہ درست ہے نعمان، کائنات اور معظم نامی ملازمین پی ٹی وی کے پے رول پر ہیں۔ قاسم نامی شخص کو پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ سے تنخواہ دی جاتی ہے‘؟

    خط میں کہا گیا کہ گزارش ہے قانون کے تحت دستیاب مدت میں معلومات فراہم کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر، لاہور ہائیکورٹ نے فل بینچ تشکیل دے دیا

    نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر، لاہور ہائیکورٹ نے فل بینچ تشکیل دے دیا

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے مسلسل عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف درخواستوں پر عدالت نے فل بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جبکہ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل ہیں۔

    جسٹس مظاہر علی اکبر نے شہری کی درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی تھی البتہ لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ دو اپریل کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

    عدلیہ مخالف تقاریر، نوازشریف اور مریم نواز سے15مارچ تک جواب طلب

    لاہور ہائیکورٹ کے مطابق عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف مختلف بینچز میں کیسز زیر سماعت ہیں تاہم معاملہ اہم نوعیت کا ہے جس سے متعلق لاجر بینچ بنایا جائے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بہاولپور میں‌ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے عدلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا انہوں نے کہا تھا کہ 70 سال میں ہم نے بہت ٹھوکریں کھائی ہیں، اب 70 سال کی پالیسیوں کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتا ہوں، ہم اپنا حق مانگیں گے، ملتا نہیں توچھینیں لیں گے۔

    عدلیہ مخالف تقاریر، نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر پیمرا سے جواب طلب

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے متعدد رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کے کیسز زیر سماعت ہیں، رہنماؤں میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے سعد رفیق، وزیر مملکت طلال چوہدری اور وزیر برائے نجکاری دانیال عزيز شامل ہیں۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں 1 ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کاٹ چکے ہیں جبکہ ایک بار پھر نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں اور 26 مارچ کو ان پر دوبارہ فردِ جرم عائد کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بیگم کلثوم نواز کی دوبارہ طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    بیگم کلثوم نواز کی دوبارہ طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    لندن: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی اچانک دوبارہ طبیعت خراب ہونے باعث انہیں برطانیہ کے مقامی اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کی آج اچانک طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں لندن کے اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

    بیگم کلثوم نواز کی گذشتہ کئی مہینوں سے طبیعت بدستور خراب ہے اس سے قبل ان کے گلےمیں ٹیومر ہوا تھا جس کا تین بار آپریشن ہوا جو کامیاب رہا، بعد ازاں ڈاکٹرز نے ان کی گلے میں کینسر کی تشخیص کی ہے جس کے بعد کلثوم نواز تاحال لندن میں زیر علاج ہیں۔

    اسحاق ڈارکی بیگم کلثوم نوازکی عیادت کے لیے پارک لین آمد

    خیال رہے کہ گذشتہ سال نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 لاہور میں 17 ستمبر کو ضمنی انتخاب ہوا تھا جس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیگم کلثوم نواز امیدور تھیں اور ملک میں موجود نہ ہونے کے باوجود انہوں نے جیت اپنے نام کی تھی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ والدہ کو علاج کے بعد گلے کا کینسر دوبارہ ہوگیا، ہم نے عدالت سے جانے کی چھٹی مانگی لیکن اجازت نہیں ملی۔

    نوازشریف حق کے راستے پر ہیں، مشکلات آتی رہیں گی، مریم نواز

    ان کا مزید کہا تھا کہ نواز شریف 6 ماہ سے اپنی اہلیہ سے نہیں مل سکے، ان سارے حالات میں ہم شکوہ نہیں کررہے ہاں سارے معاملات اللہ پر چھوڑتے ہیں انشاء اللہ وہی فتح دے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بائیس کروڑ عوام نے 5 افراد کے فیصلے کو مسترد کر دیا: کیپٹن (ر) صفدر

    بائیس کروڑ عوام نے 5 افراد کے فیصلے کو مسترد کر دیا: کیپٹن (ر) صفدر

    سانگلہ: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کہتے ہیں کہ نواز شریف کو ایٹمی دھماکا کرنے کی سزا دی گئی، بائیس کروڑ عوام نے 5 افراد کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سی پیک منصوبہ اور عوام کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے، لیکن وہ جمہوریت کے استحکام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

    اپنے وجود اور انا کے لیے ملک دو لخت کروا دیا گیا: کیپٹن صفدر

    عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 5 افراد نے مل کر نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنایا البتہ عوام ان کے فیصلے کو مسترد کرچکی ہے، نواز شریف ووٹ کی حرمت کی بحالی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی، سانگلہ ہل میں کل کا جلسہ کامیابی کے تمام ریکارڈز توڑ دے گا۔

    مشرف کو بلاکر سزا دی جائے، تب عدلیہ کا وقار بحال ہوگا: کیپٹن صفدر

    خیال رہے کہ 18 مارچ کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب کے ضلع سانگلہ ہل میں جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں سابق وزیر اعظم نواز شریف جلسے سے خصوصی خطاب کریں گے، جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز، وفاقی وزرا سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

    واضح رہے کہ اس ضمن میں سانگلہ ہل اسٹیڈیم کو پارٹی پرچموں، بڑے بڑے بینروں اور تصاویر کے ساتھ دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیےسوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ شیر افگن نیازی کا تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری

    ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ شیر افگن نیازی کا تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: وزارت داخلہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری کام کرنے والے افسر شیر افگن نیازی کا تبادلہ کردیا گیا، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شریف خاندان کے نام کو ڈالنے کی سفارش وزارت داخلہ کے افسر کو مہنگی پڑی جس کے بعد حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ شیر افگن نیازی کا تبادلہ کیا۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی نوٹیفکیشن کے مطابق شیر افگن نیازی کو وزارت داخلہ سے اقتصادی امور ڈویژن میں بھیج دیا گیا، تبادلے کی وجوہات ان کی جانب سے شریف خاندان کا نام ای سی ایل فہرست میں ڈالنے کی سفارش تھی۔

    شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ، فائل پیش کرنے پر وزیر داخلہ برہم

    واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے چند روز قبل شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے اور پالیسی تبدیل کرنے سے متعلق معاملہ اٹھایا تھا جس پر وزیر داخلہ احسان اقبال نے پہلے تو ای سی ایل پالیسی سے متعلق تردید کی بعد ازاں وہ پالیسی سے متعلق مان گئے تھے۔

    خیال رہے کہ شیر افگن نیازی کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کیا گیا جبکہ ان کی جگہ فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن سے گریڈ اکیس کے عمران احمد کو ایڈیشنل سیکرٹری وزات داخلہ تعینات کر دیا گیا، تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا۔

    نیب کی نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن صفدرکا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش

    یاد رہے کہ شیرافگن نیازی کی جانب سے مذکورہ اقدام پر حکومت ان کے مخالف آگئی جس پر ان کا وزارت داخلہ سے اقتصادی امور ڈویژن میں اچانک تبادلہ کر دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔