Tag: PMLN

  • پی ٹی آئی کے سینیٹرز پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں: عمران خان

    پی ٹی آئی کے سینیٹرز پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں: عمران خان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان جبکہ ڈپٹی چیئرمین فاٹا سے ہونا چاہیے، پی ٹی آئی نمائندے سینیٹ چیئرمین سے متعلق پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے پی ہاؤس میں فاٹا اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز سے ملاقات کر رہے ہیں، صوبے میں احساس محرومی کی وجہ سے تحریکیں چلا رہی ہیں۔

    زرداری بزنجو ملاقات: سابق صدر چیئرمین سینیٹ کے لیے پُرامید، بلوچستان کے لیے گنجائش نکالنے کا اشارہ

    انہوں نے کہا کہ 15 سال سے فاٹا میں تباہی ہوئی ان کا ڈپٹی چیئرمین بننا چاہیئے، مسلم لیگ (ن) کا چیئرمین بنا تو ملک کو نقصان ہوگا، خوف یہ ہے کہ ایک فیملی کو بچانے کے لیے یہ کوئی قانون نہ بنادیں، نواز شریف، آصف زرداری سے ہاتھ ملانا اپنی 22 سال کی جدوجہد ختم کرنے کے مترادتف سمجھتا ہوں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں سیاست نہیں مافیاز کے خلاف جدوجہد کر رہا ہوں، وزیر اعظم نے بزنس پارٹنر کو امریکی سفیر لگا دیا ہے، ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے، پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاکس فورس (ایف اے ٹی ایف) کے گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

    عمران بزنجو ملاقات: پی ٹی آئی نے اپنی 13 سینیٹ نشستیں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا

    وزیر خارجہ خواجہ آصف سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف کام نہیں بلکہ نواز شریف کی طرح منی لانڈرنگ کر رہے ہیں، وزیر اعظم کو فکر نہیں کہ انکا وزیر خارجہ 5 سال سے 16 لاکھ  لے رہا ہے، کام نہ کرنے کے 16 لاکھ کا مطلب یہی ہے کہ خواجہ آصف فراڈ کر رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جس طرح نواز شریف کو عدالت بلایا گیا اسی طرح پرویز مشرف کو بھی بلایا جائے: احسن اقبال

    جس طرح نواز شریف کو عدالت بلایا گیا اسی طرح پرویز مشرف کو بھی بلایا جائے: احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جمہوری قیادت کی کردار کشی کی جاتی ہے تاکہ کریڈٹ ملے جس طرح نواز شریف کو عدالت بلایا گیا اسی طرح پرویز مشرف کو بھی بلایا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی میں جمہویت کی گاڑی کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی گئی، سیاسی جھٹکوں کے باعث اسٹاک ایکس چینج میں16 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ہم نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کر رہے ہیں۔

    عدلیہ کو فیصلے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ سینیٹ انتخابات پر اس کا کیا اثر پڑے گا: احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شرح نمو اور سرمایہ کاری 10 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں، پلاننگ کمیشن نے 700 ارب روپے کی بچت کی اسی دوران ایک ہزار 650 کلو میٹر موٹروے بنانے کے منصوبے شروع کیے، دو سال بعد موٹر وے کا نیٹ روک 2200 کلو میٹر تک پہنچ جائے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک کے باقی منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے، کئی منصوبے ابھی پائپ لائن میں ہیں، جتنی پاکستان کو چین کی ضرورت ہے اُتنی ہی چین کو پاکستان کی، لیکن سی پیک کے حوالے سے صوبوں کو لڑانے کی کوشش کی گئی۔

    ہمارے خلاف فیصلوں سے (ن) لیگ کا سیاسی گراف بڑھ رہا ہے، احسن اقبال

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کر رہے ہیں، پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کرنے کا جواز نہیں ہم نے تو تمام دہشت گرد گروپوں کے فنڈز بھی منجمد کر دیے ہیں، جن دہشت گردوں نے ملک کو یر غمال بنایا تھا وہ بھاگ رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات ہوگئے عام انتخابات بھی بروقت ہوں گے، ماضی میں ملک کو نقصان پہنچایا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پانچ رکنی بینچ نے عدلیہ کو سیاسی پارٹی بنا دیا ہے: مریم نواز

    پانچ رکنی بینچ نے عدلیہ کو سیاسی پارٹی بنا دیا ہے: مریم نواز

    فیصل آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پہلے عہدے سے ہٹایا پھر بھی چین نہیں آیا تو مسلم لیگ (ن) کی صدارت چھین لی، باوجود اس کے بغض و عناد کی تسلی نہ ہوئی تو بلوچستان کی حکومت ہٹادی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں منعقد مسلم لیگ (ن) کے میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر ایک بھی الزام ثابت نہیں کیا جاسکا پھر بھی سزا پر سزا سنائی جارہی ہے، عدالت کو کمزور، ناانصافی پر مبنی فیصلوں کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

    نامعلوم افراد نے مریم نواز کے استقبالیہ بینرز پر سیاہی پھیر دی

    انہوں نے عدالت عظمیٰ کے ججز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ منصف ہیں اور ہم آپ کی عزت کرنا چاہتے ہیں لیکن جب نا انصافی پر مبنی فیصلے کرو گے تو آواز اٹھے گی، عوام کے ووٹوں کی توہین کرنے والوں پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا، نواز شریف بہادر لیڈر ہے جو غیر آئینی اقدام کے آگے کھڑا ہوتا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ اللہ کی عدالت کے بعد عوام کی عدالت ہوتی ہے، عوام بتائیں کہ آف شورز کمپنی بنانا زیادہ بڑا جرم ہے یا بیٹے سے تنخواہ لینا؟ گھر کے لیے جعلی این او سی اور کاغذات بڑا جرم ہے یا تنخواہ نہ لینا؟ ایسے نا انصافی، بغض اور انتقام والے فیصلے کروگے تو کون عزت کرے گا۔

    عورت جس روپ میں ہو اس کی عزت کرنی چاہیے،مریم نواز

    ان کا کہنا تھا کہ پانچ رکنی بینچ نے عدلیہ کو سیاسی پارٹی بنا دیا ہے، اسے (ن) لیگ کے آگے کھڑا کر دیا، کیا یہ توہین عدالت نہیں؟ عدلیہ کی عزت منصفانہ فیصلوں اور عدل سے ہوتی ہے، ڈرانے دھمکانے سے عزت نہیں بنائی جاسکتی، مخالفین آج بھی ہماری کامیابیوں کو دیکھ کر پریشان ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی صدارت اور نشان چھننے کے باوجود سینیٹ انتخابات میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی، مخالفین تنقید کرنے کے بجائے کچھ کام کر لیتے تو آج انہیں یہ دن دیکھنا نہ پڑتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شفاف تحقیقات کے بعد خواجہ آصف جیل میں ہوں گے، عثمان ڈار

    شفاف تحقیقات کے بعد خواجہ آصف جیل میں ہوں گے، عثمان ڈار

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پہلے دن سے یقین تھا خواجہ آصف نے منی لانڈرنگ کی ہے، نیب نے شفاف تحقیقات کیں تو خواجہ آصف اڈیالہ جیل میں ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عثمان ڈار نے کہا کہ دیر آید درست آید، نیب کے فیصلے کو سراہتے ہیں، قوم کی نظریں عدلیہ کے بعد نیب کی طرف لگی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ثبوت موجود ہیں، نیب کو یہ اقدام بہت پہلے کرلینا چاہئے تھا، چیئرمین نیب مجھے بلائیں تو ثبوت پیش کروں گا۔

    واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وزیر خارجہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیب کے سربراہ کو خط لکھ کر خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

    دوسری جانب تحریک انصاف نے خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کا خیر مقدم کیا اور کارکنوں کی جانب سے سیالکوٹ میں جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • چیئرمین سینیٹ کی تعیناتی، نواز شریف کی اتحادی جماعتوں سے رابطے کی ہدایت

    چیئرمین سینیٹ کی تعیناتی، نواز شریف کی اتحادی جماعتوں سے رابطے کی ہدایت

    لاہور: چیئرمین سینیٹ کی تعیناتی کے لیے نااہل وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کو اتحادی جماعتوں سے رابطے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو نومنتخب آزاد سینیٹرز اور اتحادی جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دیا ہے، جس کے تحت وہ دیگر رہنمائوں کے ہمرا جماعتوں سے ملاقات کریں گے۔

    ذارئع کے مطابق نا اہل وزیر اعظم نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی اور حاصل بزنجو سے خصوصی رابطے کی ہدایت کی ہے جبکہ وہ خود بھی نو منتخب سینیٹرز سے انفرادی رابطے کریں گے۔

    سینیٹ انتخابات میں اراکین کی خرید و فروخت حرام قرار

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی تعیناتی کے لیے مزید 19 سینیٹرز کی حمایت درکار ہے جس کے لیے وزیر اعظم سمیت سینئر لیگی سینیٹرز نے بھی رابطوں کی مہم تیز کر دی ہے۔

    خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات کے بعد کوئی بھی سیاسی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکی اس لیے چیئرمین سینیٹ کی تعیناتی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ذرائع کے مطابق اس وقت ن لیگ کے پاس 34 سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے۔

    سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ‘ عدالت کی الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلبی

    علاوہ ازیں آج وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ناہل وزیر اعظم نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے تبادلہ خیال کیا اور اتحادی جماعتوں سے رابطوں پر غور سے متعلق بھی بات چیت کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شیر کو سینیٹ سے نکالا گیا تھا، لیکن شیر پھر سینیٹ میں دھاڑ رہا ہے: رانا ثناء اللہ

    شیر کو سینیٹ سے نکالا گیا تھا، لیکن شیر پھر سینیٹ میں دھاڑ رہا ہے: رانا ثناء اللہ

    لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو منفی ہتھکنڈوں سے روکنے کی کوشش ناکام ہوگئی، سینیٹ سے شیر کو نکالا گیا لیکن شیر پھر سینیٹ میں دھاڑا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ووٹ کے معاملے پر خفیہ قوتیں بہت ایکٹو تھیں، دھوکا دینے والا کچھ گند پی ٹی آئی میں جارہا ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج سینیٹ میں ن لیگ اکثریتی جماعت ہے، سینیٹ میں ن لیگ کے حمایتیوں کی تعداد 33 سے 35 ہوگئی، پنجاب میں ہماری سیٹیں 11 بنتی تھیں، پنجاب میں 7ویں جنرل نشست کے لیے ہم نے کوشش کی تھی، پی ٹی آئی کے چوہدری سرور کے پوائنٹس کا ریشو 36 تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غیر جمہوری رویہ اپنانے والی جماعت ہے، تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کی 2ڈی جماعت ہے، کے پی میں کروڑوں کی آفر کی باتیں ہورہی ہیں، یہ کبھی کہتے ہیں ہمارے 17 اور کبھی 21 ارکان بک گئے، بلوچستان میں بھی ارکان کے بکنے کی باتیں سامنے آرہی ہیں، بطور ایک سیاسی جماعت کسی کو کوئی آفر نہیں کی۔

    صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ ووٹ پارٹی کے مشورے سے دینا چاہئے، الزام کسی پر نہیں لگاسکتے، کسی نے پیسے لئے ہیں تو ہمارے پاس ایسے کوئی ثبوت نہیں، عمران خان کے پاس تو غیب کی سہولت موجود ہے، وہ تو پنکی پیر سے پتہ کروالیتے ہیں۔

    یہ پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں کامیابی نوازشریف کی جیت ہے، رانا ثناءاللہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے نیا مقدمہ دائر کیا جارہا ہے، نوازشریف

    الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے نیا مقدمہ دائر کیا جارہا ہے، نوازشریف

    گجرات: مسلم لیگ ن کے سابق نااہل صدر میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف آنے والے فیصلوں میں غصے اور انتقام کی جھلک سب کو دکھائی دے رہی ہے، الیکشن سے باہر کرنے کے لیے نیا مقدمہ درج  کیا جارہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کی جانب سے منعقدہ پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نواز شریف کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں عوام کی شرکت اس بات کی غمازی ہے کہ قوم بیدار ہوچکی اور اُس نے اب لڑنے کا فیصلہ کرلیا، میں نے جو ووٹ کے تقدس کا پیغام دیا وہ سارے پاکستانیوں کے دلوں میں اتر چکا ہے۔

    سابق نااہل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھ پر کرپشن یا خزانہ لوٹنے کا کوئی الزام نہیں، بیٹے سے تنخواہ نہیں لی تو 5 بندوں نے کروڑوں ووٹوں کی حرمت کو روندتے ہوئے میرے خلاف فیصلہ دیا، ملک کو 70 سالوں بیماری لاحق ہے اور اس اب سکہ شاہی کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

    مزید پڑھیں: میں عمران خان نہیں کہ کسی بھی معاملے پربولنا شروع کردوں‘ نوازشریف

    انہوں نے سوال کیا کہ آپ کے ووٹوں کی حرمت کو پامال کیاگیا، منتخب وزیر اعظم کے ساتھ ایسا تضحیک آمیز سلوک کیا گیا، کیا آپ کو یہ سب منظور ہے؟ نوازشریف کا کہنا تھا کہ اگر میں نے کمیشن لیا ہوتا، کرپشن یا خزانہ لوٹنے کا جرم کیا ہوتا تو عدالت میں پیش ہونے کو تیار تھا مگر ابھی غصے اور انتقام سے ان کا پیٹ نہیں بھرا کیونکہ میرے خلاف ایک اور مقدمہ دائر ہونے والا ہے تاکہ مسلم لیگ ن انتخابات سے باہر کیا جائے اور عوام کی خدمت کا سلسلہ بند ہو۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ ’میں نے تو کہہ دیا تھا میرا نام بھی مجھ سے چھین لیں، ہمارے امیدواروں کو سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لینے دیا گیا اور یہ کہا کہ ٹکٹ پر نوازشریف کے دستخط موجود ہیں، سب نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں ہماری حمایت سے حصہ لیا اور صوبائی اسمبلیوں نے عدالتی فیصلے کو مسترد کیا کیونکہ ہم انتخابات واضح اکثریت سے جیت گئے‘۔

    اسے بھی پڑھیں: میرا نام محمد نوازشریف ہےاسےبھی چھیننا ہےتوچھین لو‘ نوازشریف

    اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام، بجلی گھروں کی تعمیرات اور دیگر منصوبوں پر بھی میرے دستخط موجود ہیں انہیں بھی ختم کردو اور یہ بھی دیکھا جائے کہ جن ججوں کی تعیناتی میرے دستخط سے ہوئی اُن کے خلاف بھی فیصلہ کرو۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ آپ کو 2018 میں صرف مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دینا بلکہ انقلاب بھی لانا ہوگا، اللہ کے فضل سے اگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی آئے گی اور غریبوں کو رہنے کے لیے مکان دیا جائے گا، ہم انصاف کو عوام کے دروازے تک پہنچائیں گے کیونکہ سب جانتے ہیں کہ نوازشریف اپنا وعدہ پورا کرتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف کی طبیعت ناساز، جلسے منسوخ، سیاسی سرگرمیاں‌ معطل

    شہبازشریف کی طبیعت ناساز، جلسے منسوخ، سیاسی سرگرمیاں‌ معطل

    لاہور: مسلم لیگ ن کے نومنتخب صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو طبیعت ناسازی کے باعث ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا جس کے باعث انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی پارٹی صدارت کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے کے بعد 27 فروری کو مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے والے شہباز شریف کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے شہبازشریف نے تمام تر سیاسی مصروفیات ترک کردیں اسی باعث کل دیپالپور میں مسلم لیگ ن کا ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا۔

    ذرائع کے  مطابق نومنتخب صدر کو گزشتہ تین روز سے کمر اور گردن میں درد کی شکایت تھی جس پر انہوں نے ڈاکٹرز سے رجوع کیا، ابتدائی رپورٹس آنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے تمام تر سیاسی مصرفیات ترک کرنے کا مشورہ دیا۔

    مزید پڑھیں: شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے بلامقابلہ قائم مقام صدر منتخب

    مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ایک ہفتے آرام کے بعد اپنی سیاسی مصروفیات کا دوبارہ آغاز کریں گے جبکہ اس دوران وہ سرکاری امور گھر سے بیٹھ کر انجام دیتے رہیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ‌‌‌ہفتے سپریم کورٹ نے نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے انتخابی اصلاحات 2017 کے کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ آئین کی دفعہ 62،63 پر پورا نہ اترنے والا نا اہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں‌ کرسکتا۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں نوازشریف مسلم لیگ ن کی صدارات کے لیے نا اہل ہوگئے ہیں، انہیں پاناما کیس میں آئین کی دفعہ 62،63 کے تحت نا اہل قراردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد 27 فروری کو مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں نوازشریف نے شہباز شریف کو نیا پارٹی صدر بنانے کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • 6 مارچ کو شہباز شریف پارٹی صدر منتخب کیے جائیں گے: مشاہد اللہ خان

    6 مارچ کو شہباز شریف پارٹی صدر منتخب کیے جائیں گے: مشاہد اللہ خان

    لاہور: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ 6 مارچ کو آسلام آباد میں (ن) لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں شہباز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پارٹی کے دیگر عہدوں کا بھی انتخاب ہوگا، نواز شریف پارٹی ممبر ہیں اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں۔

    شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے بلامقابلہ قائم مقام صدر منتخب

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے، مسلم لیگ (ن) انہیں آج بھی اپنا قائد تسلیم کرتی ہے، مخالفین اپنی سازشوں میں ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے۔

    سینیٹ الیکشن سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ سینیٹ الیکشن میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں کامیاب رہی، آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے نمائندوں کی کامیابی نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا ثبوت ہے، مخالفین کے عزائم ناکام ہوگئے۔

    عوامی نمائندوں کوعہدے سے ہٹاناعدلیہ کا اختیارنہیں‘ مشاہداللہ خان

    خیال رہے مسلم لیگ (ن) کی چھ مارچ کو ہونے والی جنرل کونسل اجلاس میں پارٹی صدر کے لیے باقائدہ ووٹنگ کا عمل ہوگا جس کے بعد شہباز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا، علاوہ ازیں دیگر عہدوں کے لیے بھی ووٹنگ ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس رہنماء راجہ ظفر الحق کی زیر صدارت ہوا جس میں شہباز شریف کو قائم مقام پارٹی صدر منتخب کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عدلیہ کو فیصلے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ سینیٹ انتخابات پر اس کا کیا اثر پڑے گا: احسن اقبال

    عدلیہ کو فیصلے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ سینیٹ انتخابات پر اس کا کیا اثر پڑے گا: احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک فرد کے خلاف فیصلہ دینے کے ساتھ سیاسی جماعت کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی، ملک کی سب سے بڑی عدالت کو فیصلہ دینے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ سینیٹ انتخابات پر کیا اثر پڑے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے فیصلے سے (ن) لیگ کو سیاسی نقصان پہنچایا گیا، پارٹی کو سینیٹ انتخابات سے محروم رکھ کر آئین کی خلاف ورزی کی گئی۔

    ہمارے خلاف فیصلوں سے (ن) لیگ کا سیاسی گراف بڑھ رہا ہے، احسن اقبال

    انہوں نے کہاکہ کچھ حلقوں نے سینیٹ الیکشن کے بارے میں ابہام پیدا کر رکھا تھا، چند سیاست دانوں کی تھیوریاں ایک ایک کر کے ناکام ہو رہی ہیں، اس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے عوام کا شعور اب بالغ ہوچکا ہے، ایک ریڑھی والا بھی سیاسی معاملات پر اتنا علم رکھتا ہے جتنا کوئی دانشور۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے تمام فیصلوں کو کالعدم کیا گیا، انہیں بطور پارٹی صدر کام کرنے سے بھی روک دیا، ایک شخص کے خلاف فیصلہ دے کر (ن) لیگ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ملک کے عوام کا شعور اب بالغ ہوچکا ہے،آج پاکستانی عدلیہ پر عالمی میڈیا جو کچھ لکھ رہا ہے اس پر دل خون کے آنسوں روتا ہے۔

    سی پیک پراجیکٹس پرکام کرنے والے چینی ہمارے مہمان ہیں‘ احسن اقبال

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ڈوگر صاحب کے خلاف پہلے فیصلہ آیا بعد ازاں ان کے فیصلوں کو تحفظ دیا گیا، کیا فیصلہ کاغذات نامزدگی سے ایک دن پہلے نہیں کیا جاسکتا تھا؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔