Tag: PMLN

  • کپتان کا باؤنسر، ن لیگ کی قومی اسمبلی سے بڑی وکٹ گر گئی

    کپتان کا باؤنسر، ن لیگ کی قومی اسمبلی سے بڑی وکٹ گر گئی

    فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے 81 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی نثار احمد جٹ نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی میں شامل ہونے والے نئے لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اگلے ماہ لاہور سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور بڑی وکٹ گرا دی، مسلم لیگ ن کے فیصل آباد کے حلقے این اے81 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

    ایم این اے نثار احمد جٹ کی تحریک انصاف کےجنرل سیکریٹری جہانگیر ترین سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کے منشور اور قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔

    بعد ازاں ڈاکٹر نثار جٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا، عمران خان نے اپنی جماعت میں نئے آنے والے لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

    مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رکن قومی و صوبائی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل

    دورانِ ملاقات عمران خان کا کہنا تھا کہ نثار جٹ نے خود کو مافیا سے علیحدہ کرنے کا درست فیصلہ کیا جو مستقبل خود ثابت کرے گا، رکن قومی اسمبلی مافیا کے خلاف جدوجہد کا حصہ بن گئے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست پر قاتل، قبضہ مافیا اور منی لانڈرنگ کرنے والی بااثر شخصیات کا قبصہ ہے اور وہ عوام کے نام پر ذاتی مفاد کر کے فوائد حاصل کرتے ہیں، اب قوم کو حکمرانوں کی پالیسی سمجھ آگئی اس لیے انہوں نے خود کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ماہ مینار پاکستان پر جلسہ کر کے ملگ گیر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، عوام کی سوچ کو تقویت دینے کے لیے میں خود ضلع کی سطح تک جاؤں گا۔

    یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا، رکن قومی اسمبلی نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑ دی

    اس سے قبل صرف چار روز پہلے یعنی 27 فروری کو گوجروانوالہ سے منتخب ہونے والے اراکین قومی اسمبلی میاں طارق اور میاں مظہر نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کو پنجاب کے علاقے گوجرنوالہ سے 25 فروری اتوار کے روز بڑا دھچکا اُس وقت لگا تھا کہ جب حلقہ این اے 98 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسبملی میاں طارق محمد نے بڑی تعداد میں ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر کے مدمقابل الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

    مسلم لیگ ن کو خیرباد کہنے والوں میں 3 میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور دیگر بلدیاتی نمائندے شامل تھے علاوہ ازیں سابق اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر غلام سرور اور میاں مظہر جاوید نے بھی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کو الوداع کہا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں آئین کی انتخابی شق میں ختم نبوت ﷺ کے قانون کی ترمیم کے معاملے پر مسلم لیگ ن گوجرنوالہ کے عہدیدار مخدوم ارشد قمر نے ساتھیوں سمیت پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

    اسے بھی پڑھیں: ختم نبوت کا معاملہ، مسلم لیگ ن کو ایک اور دھچکا، رکن اسمبلی مستعفی

    ارشد قمر نے پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے مؤقف اختیار کیاتھا کہ ’میں پنجاب کی علماء کمیٹی کا اہم رکن تھا اور متعدد بار پارٹی قیادت کے سامنے ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر آواز بلند کی مگر شنوائی نہیں ہوئی‘۔

    قبل ازیں ایک روز 23 دسمبر کو مسلم لیگ ن پی پی 62 سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن نے ایم پی اے کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔

    مسلم لیگ ن کو ختم نبوت کے معاملے پر پہلا بڑا دھچکا فیصل آباد کے جلسے میں لگا تھا کیونکہ اس جلسے میں  رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، ڈاکٹر نثا جٹ جبکہ رکن پنجاب اسمبلی نظام الدین سیالوی، محمد خان بلوچ، مولانا رحمت اللہ سمیت کئی بلدیاتی امیدواران نے بھی مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ہمارے خلاف فیصلوں سے (ن) لیگ کا سیاسی گراف بڑھ رہا ہے، احسن اقبال

    ہمارے خلاف فیصلوں سے (ن) لیگ کا سیاسی گراف بڑھ رہا ہے، احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد کئی قوتوں کا گماں تھا کہ مسلم لیگ (ن) منتشر ہوجائے گی لیکن جتنے فیصلے ہمارے خلاف آرہے ہیں اس سے (ن) لیگ کا سیاسی گراف بڑھ رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف سازش کرنے والی قوتوں کا گمان تھا کہ (ن) لیگ کی مقبولیت میں بھی کمی آئے گی لیکن لوگ دیکھ رہے ہیں ہمارے ساتھ زیادتی، نا انصافی ہورہی ہے۔

    سی پیک پراجیکٹس پرکام کرنے والے چینی ہمارے مہمان ہیں‘ احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر کوئی حرف نہیں لایا جاسکتا، جمہوری حکومت کے خلاف سازش اور کوششیں ایک ایک کر کے ناکام ہورہی ہیں، ہمارے خلاف فیصلوں سے ہمارا ہی گراف بڑھ رہا ہے، تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اور سنگ میل عبور کر رہا ہے، مقررہ وقت پر انتخابات کرانے کی طرف بڑھ رہے ہیں، پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی، یہ چیزیں ملک کو ایک مضبوط اور مستحکم جمہوری ملک بنانے کی نشانی ہے جس سے پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ اور معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

    نارووال:‌ وفاقی وزیر احسن اقبال پر جوتے سے حملہ

    پارٹی میں جاری باہمی تنازعات سے متعلق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار مسلم (ن) کے سینئر رکن ہیں، اور جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ اُنہوں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی تو اس بات میں کوئی صداقت نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مغلیہ خاندان کا تاریخ میں پہلی بار احتساب ہو رہا ہے: اسد عمر

    مغلیہ خاندان کا تاریخ میں پہلی بار احتساب ہو رہا ہے: اسد عمر

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ مغلیہ خاندان کا تاریخ میں پہلی بار احتساب ہو رہا ہے جو انہیں برداشت نہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ عدالت کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، اسد عمر کا کہنا تھا کہ شریف خاندان سے وفاداری پر افسران کو ترقیاں دی گئیں، مغلیہ خاندان نے جن کو نوازا ہے آج ان سے وفاداری کا ثبوت مانگ رہے ہیں۔

    شریف خاندان کی منی ٹریل کا تعلق اسحاق ڈارسے ہے، اسد عمر

    انہوں نے کہا کہ کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) افسران نے اسلام آباد میں تباہی مچا رکھی ہے، ہم تو چار سال سے کہہ رہے ہیں کہ شریف خاندان کی جانب سے ڈی ایم جی (ن) بنا لی گئی ہے۔

    رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف (ن) لیگ کے قائم مقام صدر بن چکے ہیں، اب اداروں کے خلاف جو بھی زہر اگلے گا اس کا مطلب اس کے پشت پر شہباز شریف ہیں۔

    پروگرام میں نادرا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ نادرا ایک انتہائی حساس ادارہ ہے لیکن لگتا ہے اس ادارے میں بہت ہی کمزور قسم کا ترجمان لگا رکھا ہے، آئندہ الیکشن میں نادرا کا کردار بنیادی ہوگا۔

    حکمران جماعت جعلی دستاویزات جمع کراکے پھنس گئی ان کیخلاف فوجداری مقدمہ بنتاہے، اسد عمر

    خیال رہے آج راجہ ظفرا لحق کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عامہ کا اجلاس ہوا جس میں نوازشریف کو تاحیات قائد جبکہ شہباز شریف کو قائم مقام پارٹی صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کے رکن قومی و صوبائی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی و صوبائی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل

    گوجرانولہ: مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی میاں طارق اور میاں مظہر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، دونوں رہنماؤں نے ختم نبوت ﷺ کی شق میں ترمیم کے معاملے پر حکمران جماعت کو الوداع کہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن چھوڑنے والے رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمد اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں مظہر نے تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء نے دونوں رہنماؤں کو پارٹی میں شمولیت کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’حکمران پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کا اپنی جماعت کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کرنا اس بات کی غمازی ہے کہ مسلم لیگ ن کی ساکھ ہر گزرتے دن کے ساتھ گر رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی عوام میں دن بہ دن مقبول ہورہی ہے‘۔

    مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا، رکن قومی اسمبلی نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑ دی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کو پنجاب کے علاقے گوجرنوالہ سے اتوار کے روز بڑا دھچکا اُس وقت لگا تھا کہ جب حلقہ این اے 98 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسبملی میاں طارق محمد نے بڑی تعداد میں ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر کے مدمقابل الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

    مسلم لیگ ن کو خیرباد کہنے والوں میں 3 میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور دیگر بلدیاتی نمائندے شامل تھے علاوہ ازیں سابق اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر غلام سرور اور میاں مظہر جاوید نے بھی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کو الوداع کہا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں آئین کی انتخابی شق میں ختم نبوت ﷺ کی ترمیم کے معاملے پر مسلم لیگ ن گوجرنوالہ کے عہدیدار مخدوم ارشد قمر نے ساتھیوں سمیت پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا، پنجاب کے اہم رہنما نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑ دی

    ارشد قمر نے پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے مؤقف اختیار کیاتھا کہ ’میں پنجاب کی علماء کمیٹی کا اہم رکن تھا اور متعدد بار پارٹی قیادت کے سامنے ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر آواز بلند کی مگر شنوائی نہیں ہوئی‘۔

    قبل ازیں ایک روز 23 دسمبر کو مسلم لیگ ن پی پی 62 سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن نے ایم پی اے کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔

    مسلم لیگ ن کو ختم نبوت کے معاملے پر پہلا بڑا دھچکا فیصل آباد کے جلسے میں لگا تھا کیونکہ اس جلسے میں  رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، ڈاکٹر نثا جٹ جبکہ رکن پنجاب اسمبلی نظام الدین سیالوی، محمد خان بلوچ، مولانا رحمت اللہ سمیت کئی بلدیاتی امیدواران نے بھی مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ہم عدالت کے متنازع فیصلوں کو نہیں مانتے، نواز شریف

    ہم عدالت کے متنازع فیصلوں کو نہیں مانتے، نواز شریف

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کیا گیا، ہم عدالت کے متنازع فیصلوں کو نہیں مانتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام نے میرے خلاف فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا، آئندہ الیکشن میں قوم اپنا فیصلہ سنائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ناہلی کا فیصلہ کیا گیا، اگر میں باہر نہ نکلتا تو کیا گھر بیٹھ جاتا؟ موجوہ صورت حال افسوس ناک اور غور طلب ہے، ماضی میں بھی سیاست دانوں کے ساتھ نارواں سلوک کیا گیا۔

    نااہل وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں غیر آئینی حکومتوں کو تحفظ فراہم کیا جاتا رہا، اور سیاست دانوں کو دیوار سے لگانے کی ہمیشہ کوشش کی گئی، لاکھ چاہنے کے باوجود تاریخ کو دفن نہیں کیا جاسکتا۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ متنازع فیصلے کو میں نہیں مانتا اور نہ ہی عوام کا حق کسی کو چھیننے دیں گے، مجھ پر کوئی خرد برد اور خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام نہیں، قانون کو نظر ثانی کے لیے پارلیمنٹ میں بھیجنا چاہیے تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ (ن) لیگ بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن ہمیں ہی سینیٹ الیکشن سے باہر کر دیا گیا، ہم اس قسم کے اقدامات اور فیصلے کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

    علاوہ ازیں نواز شریف نے نئے قائم مقام پارٹی صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صوبے میں تیزی سے کام کرنے اور بروقت منصوبے کی تکمیل پر مبارک باد بھی پیش کیا۔

    خیال رہے آج (ن) لیگ کی جانب سے راجہ ظفر الحق کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نواز شریف کو تاحیات قائد جبکہ شہباز شریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان نے جھوٹ بول بول کر معیشت کا بیڑا غرق کر دیا: شہباز شریف

    عمران خان نے جھوٹ بول بول کر معیشت کا بیڑا غرق کر دیا: شہباز شریف

    پتوکی: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی وزارت تو چھین لی گئی، مگرعوام میں موجود محبت نہیں چھین سکتے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پتوکی میں‌ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پورے پاکستان کی شان اور سیاست کا عظیم ستون ہے.

    انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا، کے پی عوام نے ووٹ دیا، عمران خان معاشی حالات کا بیڑا غرق کردیا، عمران خان نے دھرنا اور لاک ڈاؤن کرکے وقت ضائع کیا.عمران خان نےکے پی میں پانچ سال جھوٹ بول کربرباد کیے.

    مسلم لیگ کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ آج نوازشریف نے مجھے ن لیگ کا قائم مقام صدر منتخب کرایا، اللہ جب تک چاہے گا، نوازشریف ہمیشہ ن لیگ کے قائد رہیں گے، نوازشریف کی لیڈرشپ میں کام کریں گے.

    شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے بلامقابلہ قائم مقام صدر منتخب

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی روشنیوں کا شہر تھا، آج وہا ں کچراہے، ٹوٹی ہوئی بسیں چلتی ہیں، کراچی والوں ن لیگ کو ووٹ دوگے تو کراچی کو لاہور بنادیں گے۔

    اللہ ہمارے سروں پر نوازشریف کا سایہ ہمیشہ قائم رکھے،شہبازشریف

    شبہاز شریف نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ عوام کو مبارک ہو، ساڑھے چار سال میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے بجلی کے منصوبے لگائے، ہم نے پاکستان سے لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے، اورنج لائن منصوبہ چلے گا تو آپ کے ساتھ اس کی سیر کروں گا.

    ان کا کہنا تھا کہ آج عوام کا سمندر گواہی دے رہا ہے، پورے پاکستان میں ن لیگ کی حکومت ہوگی، پتوکی کےعوام سے کہنا چاہتا ہوں، چار ماہ بعد الیکشن آنے والے ہیں.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • حکومت قبل ازانتخابات دھاندلی کی کوشش کر رہی ہے، جہانگیر ترین کا الیکشن کمیشن کو خط

    حکومت قبل ازانتخابات دھاندلی کی کوشش کر رہی ہے، جہانگیر ترین کا الیکشن کمیشن کو خط

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر خان ترین نے حکومت کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق رہنماء پی ٹی آئی جہانگیر ترین کی جانب سے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت قبل از انتخابات دھاندلی کی کوشش کر رہی ہے جس کا فوری نوٹس لیا جائے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سیاسی رشوت دی جارہی ہے، پاکستان کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے لیکن کیس کے دس لاکھ نئے کنکشنز کے اجراء کا اعلان سیاسی رشوت ہے۔

    عدالت نے نواز شریف کو مافیا قرار دیتے ہوئے نا اہل کیا ہے: جہانگیر ترین اور فواد چوہدری کا ردعمل

    انہوں نے کہا کہ حکومتی اعلان انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، یہ اعلان (ن) لیگی عزائم کو واضح کرتا ہے، الیکشن کمیشن فوری طور پر معاملے کا نوٹس لے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کی خاطر عوام میں گیس کنکشنز کی تقسیم کے عمل کو روکا جائے، فوری طور پر وفاقی حکومت اور مسلم لیگ (ن) سے وضاحت طلب کیا جائے۔

    جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اداروں کی صلاحیت اور نقطہ نظر کو یکسر فراموش کرنے کی کوشش کی، ووٹ خریدنے کے لیے رائے دہندگان میں وسائل تقسیم کیا جاہے جارہا ہے، لیکن الیکشن کمیشن آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کی ذمہ دار ہے۔

    جہانگیر ترین کو صادق اور امین سمجھتا ہوں: پرویز خٹک

    خیال رہے گذشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹرشوباز، عوام وہ سب جانتے ہیں جو میں نے ان کے لئےکیا، آپ کے سفید جھوٹ عوام کو دھوکے میں نہیں ڈال سکتے، شریف خاندان کو عوام فراڈیے کے طور پر جانتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • غیر ملکیوں کو ذاتی دوست بنانا نواز شریف کی ترجیح رہی ہے، آصف زرداری

    غیر ملکیوں کو ذاتی دوست بنانا نواز شریف کی ترجیح رہی ہے، آصف زرداری

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی پر عدم توجہی کے باعث بے شمار مسائل پیدا ہوگئے ہیں لیکن نواز شریف کی ترجیح ہمیشہ غیر ملکیوں کو ذاتی دوست بنانا رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی جہلم کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے خارجہ امور پر کوئی توجہ نہیں دیا، عدم توجہی کے نتیجے میں بے شمار مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت تباہ کردی ہے، حالت یہ ہے کہ فی لیٹر پر عوام سے 40 روپے ٹیکس لیا جاتا ہے، ہمارے دورے حکومت میں ملک کی معیشت مضبوط حالت میں تھی۔

    2013 میں‌ نواز شریف نے آر اوز کی مدد سے اقتدار حاصل کیا، اب ایسا نہیں‌ ہوگا: آصف زرداری

    سابق صدر نے کہا کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے، وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ وزرائے اعلیٰ ہاؤسز میں بھی بھٹو کے نعرے گونجیں گے، چاروں صوبوں کی گورنر شپ بھی جیالوں کے ہاتھوں میں ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی قیادت کی ہمیشہ کوشش رہی کہ  پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کریں اور تاکہ دوست ممالک میں اضافہ ہو، جمہوریت اور عوام سے ہمارا روح کا رشتہ ہے۔

    راؤ انوار مجرم ہے تو قانون کی گرفت میں ضرور آئے گا، آصف علی زرداری

    خیال رہے گذشتہ دنوں راولپنڈی میں‌ پارٹی کے مقامی عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، مگر اب وہ حالات نہیں، اب بلاول بھٹو میدان میں ہے، پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پرعمل پیرا ہے۔ ہم سب بے نظیر بھٹوکے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا، رکن قومی اسمبلی نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑ دی

    مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا، رکن قومی اسمبلی نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑ دی

    گوجرانولہ: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طارق محمد، سابق اراکین صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو پنجاب کے علاقے گوجرنوالہ سے بڑا دھچکا اُس وقت لگا جب حلقہ این اے 98 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسبملی طارق محمد نے بڑی تعداد میں ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کیا۔

    مسلم لیگ ن کو خیرباد کہنے والوں میں 3 میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور دیگر بلدیاتی نمائندے شامل ہیں، رکن قومی اسمبلی طارق محمد نے پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر کے خلاف الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کیا۔

    مزید پڑھیں: ختم نبوت کا معاملہ، مسلم لیگ ن کو ایک اور دھچکا، رکن اسمبلی مستعفی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرنوالہ سے منتخب ہونے والے سابق اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر غلام سرور اور میاں مظہر جاوید نے بھی مسلم لیگ ن کو الوداع کہہ دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر مسلم لیگ ن گوجرنوالہ کے عہدیدار مخدوم ارشد قمر نے ساتھیوں سمیت پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

    ارشد قمر نے پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے مؤقف اختیار کیاتھا کہ ’میں پنجاب کی علماء کمیٹی کا اہم رکن تھا اور متعدد بار پارٹی قیادت کے سامنے ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر آواز بلند کی مگر شنوائی نہیں ہوئی‘۔

    یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا، پنجاب کے اہم رہنما نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑ دی

    قبل ازیں ایک روز 23 دسمبر کو مسلم لیگ ن پی پی 62 سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن نے ایم پی اے کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔ مسلم لیگ ن کو ختم نبوت کے معاملے پر پہلا بڑا دھچکا فیصل آباد کے جلسے میں لگا تھا کیونکہ اس جلسے میں  رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، ڈاکٹر نثا جٹ جبکہ رکن پنجاب اسمبلی نظام الدین سیالوی، محمد خان بلوچ، مولانا رحمت اللہ سمیت کئی بلدیاتی امیدواران نے بھی مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مخالفین کی قیادت ان کے اپنے ورکرزکے لئے بھی باعث شرمندگی ہے: خواجہ آصف

    مخالفین کی قیادت ان کے اپنے ورکرزکے لئے بھی باعث شرمندگی ہے: خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالفین کی قیادت ان کے اپنے ورکرزکے لئے باعث شرم بن گئی ہے، ہماری قیادت ہمارے لئے قابل فخر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر سےچین کی سرحد تک ترقی نوازشریف کی وجہ سے ہے، مشرف نے نوازشریف کو 21 سال نااہلی اور 14 سال قید سنائی تھی، لیکن 17 سال بعد آج بھی نوازشریف لوگوں کے دلوں میں بستا ہے۔

    انھوں نے پی ٹی آئی چیئرمین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پارٹی والوں کوبھی علم نہیں وہ کیا کررہے ہیں، انھیں تواب یہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ کوئی شرم ہوتی ہے، حیاہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ طوطا فال سیاست دان کہتا تھا کہ نوازشریف کبھی واپس نہیں آئے گا، لیکن نواز شریف اب بھی دلوں میں ہے، نوازشریف کواللہ کے کرم سے کچھ نہیں ہوسکتا۔ لودھراں میں تین ہزارووٹ والا نوازشریف کے مقابلے کی بات کرتا ہے۔

    آصف زرداری پنجاب حکومت ختم کرنےکی کوشش کرکے دیکھ لیں، خواجہ آصف۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سچیت گڑھ سیکٹراورافغانستان بارڈرسے دہشت گردی ہورہی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہماری فوج نےبے شمار قربانیاں دیں۔

    ان کے مطابق طاقت،اقتدار، دولت کاآخرت میں حساب دیناہے، وزارت عظمٰی،اقتدار،عزت اللہ کی دین ہے، حلف لے کر کرکہتا ہوں کہ اقتدارکےاختیا رکا کبھی غلط استعمال نہیں کیا۔

    امریکا کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنی ہوگی: خواجہ آصف

    خواجہ آصف نے کہا کہ 2013 میں ملک میں لوڈشیڈنگ تھی، جواب ختم ہوگئی ہے۔ اب صرف بجلی چوروں کےعلاقوں میں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، جب حکومت ملی، تو دہشت گردی کا راج تھا جس کا بڑی حدتک خاتمہ کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔