Tag: PMLN

  • نواز شریف جلسوں کے ذریعے عوام کو فوج کے خلاف بھڑکا رہے ہیں، عائشہ گلالئی

    نواز شریف جلسوں کے ذریعے عوام کو فوج کے خلاف بھڑکا رہے ہیں، عائشہ گلالئی

    پشاور: پاکستانی تحریک انصاف کی منحرف رہنماء عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ نواز شریف شیخ مجیب الرحمان بننے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ عوام کو فوج کے خلاف بھڑکا رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ شریف برادران ملک میں خانہ جنگی پیدا کرنا چاہتے ہیں، وہ ان دنوں پنجاب میں جلسے کر رہے ہیں جس کا مقصد عوام کو فوج کے خلاف بھڑکانا ہے۔

    نواز شریف مکار اور عمران خان سے زیادہ خطرناک ہیں، عائشہ گلالئی

    انہوں نے کہا کہ نااہل وزیر اعظم رونی صورت بنا کر کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، میں چیف جسٹس سے اپیل کرتی ہوں کہ جو شخص آپ کے خلاف نازیبہ زبان استعمال کر رہا ہے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کی صورت حال پیدا کی جارہی ہے اس سے یہی لگتا ہے کہ جب آپ کے خلاف فیصلہ آئے تو عدلیہ کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے جلسے کرنا شروع کردو، یہ شریف خاندان کی سازش ہے۔

    عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں تعصب کی ہوا دے کر نواز شریف پنجابی کو پنجابی سے لڑانا چاہتے ہیں، ان چوروں لٹیروں کو جیل میں ہونا چاہیے۔

    عائشہ گلالئی کا الزام، مسلم لیگ ن کا قانونی کارروائی کا فیصلہ

    یاد رہے گذشتہ دنوں تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے انہیں فوج کے خلاف بات اور تنقید کرنے کے عوض سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی پیش کش کی تھی۔

    دوسری جانب الزامات پر ردِ عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کا بیان مضحکہ خیز، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے وہ کس کی زبان بول رہی ہیں اس بات کا پتا لگانا بے حد ضروری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا

    شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا

    لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد (ن) لیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کی دفعہ 63،62 پر پورا نہ اترنے والا نااہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں کرسکتا، جس کے بعد نواز شریف پارٹی صدارت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔

    احتساب عدالت سے نوازشریف کو انصاف نہیں ملے گا: وزیراعظم

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب پارٹی صدر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہوں گے، ان کے نام پر مزید مشاورت کر کے اتفاق رائے قائم کیا جائے۔

    دوسری جانب عدالت سے نااہل قرار دیے جانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اب بھی پارٹی میں کلیدی حیثیت اور اختیارات حاصل ہیں جبکہ اہم رہنماؤں کا یہ موقف ہے انہیں پارٹی قائد کی حیثیت حاصل رہے گی۔

    ن لیگ سینیٹ الیکشن سے باہر:الیکشن کمیشن نے راجا ظفر الحق کے جاری کردہ ٹکٹ مسترد کردیے

    یاد رہے گذشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کا فیصلہ سنایا تھا جس میں نوازشریف مسلم لیگ ن کی صدارات کے لیے نا اہل ہوگئے، انہیں پاناما کیس میں آئین کی دفعہ 62،63 کے تحت نا اہل قراردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ میاں‌ نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد (ن) لیگ ایک اور بحران کا شکار ہوگئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے راجا ظفر الحق کی طرف سے جاری کردہ سینیٹ کے تمام ٹکٹس کو بھی مسترد کر دیے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • احتساب عدالت سے نوازشریف کو انصاف نہیں ملے گا: وزیراعظم

    احتساب عدالت سے نوازشریف کو انصاف نہیں ملے گا: وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو شخص تین بار وزیر اعظم رہا اس پر کرپشن کا الزام لگایا گیا، احتساب عدالت سے نواز شریف کو انصاف نہیں ملے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے کہتا ہوں انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا، یہاں صرف پارلیمنٹ کا احتساب ہوتا ہے۔

    ن لیگ سینیٹ الیکشن سے باہر:الیکشن کمیشن نے راجا ظفر الحق کے جاری کردہ ٹکٹ مسترد کردیے

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ میں کوئی تصادم نہیں ہونے جارہا لیکن یہاں صرف پارلیمنٹ کا احتساب ہوتا نظر آتا ہے، عدلیہ پر کوئی چیک ہے اور نہ ہی ہماری کوئی ایسی خواہش ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر کوئی عدالتی حکم سے ملک کو نقصان ہورہا ہے تو عدلیہ کو خود نوٹس لینا چاہیے، اداروں کے درمیان تصادم کے حق میں نہیں، تاہم احتساب عدالت سے نواز شریف کو انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کی دفعہ 62،63 پر پورا نہ اترنے والا نا اہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں‌ کرسکتا۔

    میں بھی نواز ہوں ،ہر محب وطن پاکستانی یہی کہے گا،مریم نواز

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں نوازشریف مسلم لیگ ن کی صدارت کے لیے نا اہل ہوگئے ہیں، انہیں پاناما کیس میں آئین کی دفعہ 62،63 کے تحت نا اہل قراردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ میاں‌ نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد (ن) لیگ ایک اور بحران کا شکار ہوگئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے راجا ظفر الحق کی طرف سے جاری کردہ سینیٹ کے تمام ٹکٹس کو بھی مسترد کر دیے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ن لیگ سینیٹ الیکشن سے باہر:الیکشن کمیشن نے راجا ظفر الحق کے جاری کردہ ٹکٹ مسترد کردیے

    ن لیگ سینیٹ الیکشن سے باہر:الیکشن کمیشن نے راجا ظفر الحق کے جاری کردہ ٹکٹ مسترد کردیے

    اسلام آباد: میاں‌ نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد ن لیگ ایک اور بحران کا شکار ہوگئی، الیکشن کمیشن نے راجا ظفر الحق کی طرف سے جاری کردہ ٹکٹ مسترد کر دیے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے راجا ظفر الحق کی طرف سے جاری کردہ تمام ٹکٹ مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کے امیدواروں کو آزاد قرار دے دیا.

    الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ سینیٹ کے شیڈ ول میں تبدیلی نہیں لائی جاسکتی۔ اس فیصلے کے ساتھ پی پی 30 سرگودھا میں بھی ن لیگ کے امیدواروں کو آزاد قرار دے دیا ہے.

    یاد رہے کہ میاں‌ نواز شریف کی نااہلی کے بعد ان کے بہ حیثیت پارٹی سربراہ تمام فیصلے کالعدم قرار پائے تھے، جس کی زد میں‌ سینیٹ کے لیے جاری کردہ ٹکٹس بھی آئے.

    اس بحران سے نکلنے کے لیے ن لیگ نے ایک تکنیکی راستہ اختیار کیا اور پارٹی کے سینئر رہنما اور چیئرمین راجا ظفر الحق نے سینیٹ کے ٹکٹ جاری کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا کہ وہ بہ طور چیئرمین ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار رکھتے ہیں.

    میرا نام محمد نوازشریف ہےاسےبھی چھیننا ہےتوچھین لو‘ نوازشریف

    البتہ الیکشن کمیشن نے ان ٹکٹوں‌ کو مسترد کرتے ہوئے تمام امیدواروں‌ کو آزاد قرار دے دیا. الیکشن کیمشن کا موقف ہے کہ اب سینیٹ کے شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں لائی جاسکتی، راجا ظفر الحق بہ طور پارٹی چیئرمین ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار نہیں‌ رکھتے.

    خیال رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کی دفعہ 62،63 پر پورا نہ اترنے والا نا اہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں‌ کرسکتا۔

    انتخابی اصلاحات کیس: نوازشریف پارٹی صدارت کے لئے نااہل قرار

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں نوازشریف مسلم لیگ ن کی صدارات کے لیے نا اہل ہوگئے ہیں، انہیں پاناما کیس میں آئین کی دفعہ 62،63 کے تحت نا اہل قراردیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • نواز شریف آپ جیت گئے ہیں، مریم نواز

    نواز شریف آپ جیت گئے ہیں، مریم نواز

    لاہور: سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف آپ جیت گئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، مریم نواز نے کہا کہ انصاف کے اعلیٰ ترین ادارے آپ کے خلاف فیصلے نہیں بلکہ آپ کی سچائی کی گواہی اور موقف کے حق میں ثبوت پیش کررہے ہیں۔

    انہوں نے ٹویٹر پر تصویر بھی شیئر کی جس میں لکھا ہے میں بھی نواز ہوں۔

    رہنما ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ منصفوں نے آج خود اس بات کی تائید کی جن باتوں پر نواز شریف کو توہین عدالت کا نوٹس دیا تھا۔

    واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت ہوئی جس میں نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دیا گیا۔

    یہ پڑھیں: انتخابی اصلاحات کیس: نوازشریف پارٹی صدارت کے لئے نااہل قرار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ملکی ترقی اور سی پیک کی ناکامی کیلئےدشمن ایجنسیاں کام کررہی ہیں،احسن اقبال

    ملکی ترقی اور سی پیک کی ناکامی کیلئےدشمن ایجنسیاں کام کررہی ہیں،احسن اقبال

    لاہور: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن اور ترقی کی راہ پر گامزن ریاست ہے، لیکن ملکی ترقی اور سی پیک کو ناکام کرنے کےلیے دشمن ایجنسیاں کام کررہی ہیں، کسی بھی قسم کے ہتھکنڈے ہمارے عزم کو متاثر نہیں کرسکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کچھ بھی کہیں لیکن ہمیں اپنے راستے پر چلنا ہے، دہشت گردی کو ختم کرنے کےلیے ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انتہا پسندوں کےخلاف جنگ امریکا یا یورپ کو خوش کرنے کے لیے، ملکی مفاد کے لیے جاری ہے۔

    شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے، احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کی جانب راغب کرنے والی سوچ کو ختم کر رہے ہیں، تمام علماء نے کہا خود کش حملے کرنا بہت بڑا گناہ ہے، مذہبی بنیادوں پر دہشت گردی قابل قبول نہیں، پوری پاکستانی قوم ایک زبان ہو کر پرامن ہونے کا پیغام دے رہی ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جو داخلی وخارجی چیلنجز درپیش ہیں وہ پہلے کبھی نہ تھے، اقتدار کی منتقلی کے وقت اتحاد نہ ہو تو بڑے نقصان کا خدشہ ہوتا ہے، جس ڈگر پر ہم چل رہے ہیں اسے تبدیل کرنا ہوگا بصورت دیگر پاکستان کا وہ نقصان ہوسکتا ہے جس کا مداوا نہیں کیا جاسکتا۔

    سی پیک فٹ بال کی مانند کیچ ہے، امکان نہیں ڈراپ ہو جائے، احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے کہ تمام ادارے ہم آہنگ ہوکر کام کریں، اپنی محاذ آرائی سے دشمن کے علاوہ کوئی اور فائدہ نہیں اٹھائے گا، باہمی تضادات میں ہمیں ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے، نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایسے ایجنڈے پر متفق ہونا ہوگا جس میں ووٹر کو رددی کا ٹکڑا نہ سمجھا جائے، ووٹ کا احترام ہم سب پر فرض ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان ولیمے میں مجھے نہیں بلائیں گے، رانا ثناء اللہ

    عمران خان ولیمے میں مجھے نہیں بلائیں گے، رانا ثناء اللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ولیمے میں مجھے نہیں بلائیں گے، عمران خان کو ہنی مون کے لئے ٹکٹ اور ہوٹل کی آفر دوں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مفتی سعید کو اپنا نکاح پڑھانے کے لئے رکھا ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ نے کمزور فیصلہ دیا، پاناما لیکس میں نواز شریف کا نام ہی نہیں تھا، کمزور فیصلہ نواز شریف کے بیانیہ کے آگے ٹھہر نہ سکا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پارٹی صدر رہنے یا نہ رہنے سے فرق نہیں پڑے گا، میاں صاحب کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، ان پر ایسے ہٹھکنڈوں سے کچھ نہیں ہوگا۔

    شادی کرنا عمران خان کا مشغلہ ہے، امیر مقام

    مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کو ایک شادی کی دوسری بار مبارکباد دیتا ہوں، شادیاں کرنا ان کا مشغلہ ہے، اتنی توجہ اپنے صوبے میں بھی دیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کو ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے، نواز شریف اور مریم نواز اداروں کی توہین نہیں کررہے، نواز شریف اور مریم نواز کا عوام کے پاس جانا ان کا حق ہے۔

    یہ پڑھیں: عمران خان تیسری بار رشتہ ازدواج سے منسلک

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گزشتہ روز رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے ان کا نکاح بشریٰ بی بی سے گزشتہ روز ہوا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • راؤ انوار مجرم ہے تو قانون کی گرفت میں ضرور آئے گا، آصف علی زرداری

    راؤ انوار مجرم ہے تو قانون کی گرفت میں ضرور آئے گا، آصف علی زرداری

    کراچی: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ راؤ انوار اگر مجرم ہے تو قانون کی گرفت میں ضرور آئے گا، انہیں بہادر بچہ ایم کیوایم کے خلاف آپریشن میں کارکردگی پرکہا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’اعتراض یہ ہے‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، کراچی میں پولیس گردی اور ماورائے عدالت قتل کرنے والے پولیس آفیسر راؤ انوار سے متعلق آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اگر وہ مجرم ہیں تو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ میرےالفاظ سےکسی کوتکلیف ہوئی تومجھےافسوس ہے، راؤ انوارسےمتعلق میرےمنہ سےغلط الفاظ نکلے، ماورائےعدالت قتل گھناؤناجرم ہے، جس کی معافی نہیں، جبری لاپتہ،جعلی مقابلوں میں قتل قابل نفرت جرم ہے، راؤانوار کی حمایت نہیں کرتا۔

    ثابت ہوگیا فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں : نواز شریف

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور آصفہ آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گے، میں نوازشریف کی وجہ سےاپنی کشتی نہیں ڈبواسکتا، وہ مجھ سے کئی بار رابطہ کرنا چاہتے تھے، نوازشریف خودکوبھی اورجمہوریت کوبھی دیوارسےٹکرارہےہیں، انہوں نےیہ پوزیشن لیتےوقت ہم سے نہیں پوچھا۔

    یاد رہے دو روز قبل نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ  راؤ انوار بہادر بچہ ہے جس نے کراچی آپریشن کے درمیان امن کے قیام کے لیے دلیری کا مظاہرہ کیا، جبکہ اس آپریشن میں کارکردگی دکھانے والے کئی انسپکٹرز کو بعد ازاں قتل کردیا گیا تھا۔

    نقیب قتل کیس: سپریم کورٹ کا راؤ انوار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن جن 54 ایس ایچ اوز نے کیا، ان میں سے 53 مارے گئے، میں ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، نقیب اللہ کیس کو میڈیا نے ہوا دی سب کو پیچھے ہٹ کر معاملے کا پھر سے جائزہ لینا چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی پی مائنس ہوگئی، اب پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ ون ٹوون مقابلہ ہے:عمران خان

    پی پی مائنس ہوگئی، اب پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ ون ٹوون مقابلہ ہے:عمران خان

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عابد باکسر نے تمام پولیس مقابلے شہباز شریف کے کہنے پر کیے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ ون ٹوون مقابلہ ہے. پیپلزپارٹی پوری طرح پنجاب میں مائنس ہوچکی ہے اور یہی ہم چاہتے تھے.

    انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن چائنا کی ایس ای سی پی نے پکڑی، شریف خاندان کے فرنٹ مین نے پونے 3 ارب کی کرپشن کی، عابد باکسر نے خود کہا کہ اس نے پولیس مقابلے شہباز شریف کے کہنے پرکئے.

    انھوں نے اپنے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ آپ پر مزید حملے کرے گی، مجھے پر ذاتی حملے کیے جائیں‌ گے، مخالفین کی منفی باتوں کاجواب نہ دیں.

    شریف باپ بیٹی قوم کو بیوقوف بنانا بند کریں،عمران خان کا ٹوئٹ

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ پی ٹی آئی قیادت ملک کے ہرحصےمیں جائے، صوبائی اسمبلی سے لے کر یونین کونسل تک رکنیت سازی کی جائے، رکنیت سازی کے لئے پورے پاکستان میں کیمپ لگائے جائیں.

    انھوں نے کہا کہ ہم تبدیلی کی سیاست نہیں چلا رہے، بلکہ تحریک چلا رہے ہیں، تحریکیں جدوجہد کے بعد کامیاب ہوتی ہیں، دھرنے کے بعد لوگوں میں شعور آیا، ہم نے دھرنے کے بعد بڑے بڑے جلسے کئے، مگرلوگوں سے میل جول نہیں بڑھایا، میں بار بار کہتا رہا کہ رکن سازی تیز کی جائے، مگر نہیں کی گئی. احساس ہوتا ہے کہ پارٹی کی تیاری ٹھیک نہیں کرائی.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پہلے عدلیہ کو بحال کیا، اب عدل بحال کریں گے: نواز شریف

    پہلے عدلیہ کو بحال کیا، اب عدل بحال کریں گے: نواز شریف

    لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سازشیوں نے اقامہ کو بنیاد بنا کر مجھے نکالا، اب کوئی ثبوت نہیں مل رہا تو ریفرنس پر ریفرنس بنا رہے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے لاہور میں ن لیگ کے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا. نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف بننے والا ریفرنس اس بات کا ثبوت ہے کہ شازشیوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں.

    سابق نااہل وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سازشیوں کی سازشیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، لودھراں الیکشن نے بتا دیا ہے کون عوام کاخیر خواہ ہے.

    انھوں‌ نے کارکنوں‌ سے کہا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے عدلیہ کو بحال کیا اور اب عدل بحال کریں گے. عوامی اجتماع میں زیادہ سے زیادہ شریک ہوکرمیرا ساتھ دیں.

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوامی منصوبے ،موٹر وے اور کشادہ سڑکیں بنائی، بجلی کا جن بھی انرجی منصوبوں سےبوتل میں قید کیا.

    نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک ملک کی تقدیر بدلے گا، اللہ کے فضل سے اگلی بار بھی ن لیگ کو کامیابی ملےگی،لودھراں کے نتائج ثبوت ہیں کہ سازشیوں کی سازشیں کچھ نہیں بگاڑ سکتی. کوئی ثبوت نہیں ملا، تو تو ریفرنس پر ریفرنس بنائے گئے.

    انھوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو میں‌ پریشان ہوں، نہ ہی آپ پریشان ہوں، اگلے الیکشن میں‌بھی ہمیں‌ ہی کامیابی ملے گی.

     یاد رہے کہ ن لیگ کی جانب سے عدلیہ کے خلاف لفظی جنگ جاری ہے۔  اسی ضمن میں آج سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں نواز شریف، سیکریٹری انفارمیشن اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا۔

    دائر کردہ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نا اہلی کے بعدعدالتوں کے خلاف زہر افشانی کر رہے ہیں۔ نواز شریف کو توہین عدالت میں سزا دی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔