Tag: PMLN

  • دشمن حملہ آور ہے اور وزیر قوم کی تقسیم میں لگے ہوئے ہیں، فواد چوہدری

    دشمن حملہ آور ہے اور وزیر قوم کی تقسیم میں لگے ہوئے ہیں، فواد چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن حملہ آور ہے اور وزیر قوم کی تقسیم میں لگے ہوئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے طلال چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ فیض آباد دھرنے تک طلال چوہدری غائب رہے، دھرنا ختم ہوتے ہی جعلی ٹارزن باہر نکل آئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ تو سب سے پہلے شہباز شریف نے کیا، پنجاب حکومت کے ترجمان تسلیم کرچکے الیکشن اصلاحات بل حکومت کا تھا، بل سے متعلق حزب اختلاف پر الزام دھرنا ممکن نہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ طلال چوہدری اور ان کی وزارت کی کارکردگی قوم نے دیکھی، وہ گمراہی پھیلانے کی کوشش نہ کریں، طلال چوہدری قوم کی تقسیم کے بجائے لواحقین سے اظہار یکجہتی کریں۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ بیانات داغنے سے پہلے حکومت اپنے موقف میں یکسوئی پیدا کرے، رنگ برنگی سیاسی شرارتیں عمران خان کا راستہ نہیں روک سکتیں۔

    فیض آباد دھرنا کے معاملے کو حکومت کو خود ہی حل کرنا چاہئے تھا، فواد چوہدری

    واضح رہے کہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا تھا کہ دھرنا ون اور دھرنا ٹو میں صرف داڑھی کا فرق تھا، الیکشن اصلاحات بل کی ترمیم کے خلاف دو بڑے دھرنے اسلام آباد اور لاہور میں دئیے گئے، دونوں دھرنے والوں نے حکومت کو دھوکا دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انصاف کے قتل کے نتائج مرتب ہوں گے، مریم نواز کا ٹوئٹ

    انصاف کے قتل کے نتائج مرتب ہوں گے، مریم نواز کا ٹوئٹ

    لاہور: سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ انصاف کے قتل کے نتائج مرتب ہوں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معزز جج صحیح کہتے ہیں پاناما فیصلہ کئی دہائیوں تک یاد رکھا جائے گا، پاناما فیصلہ کئی دہائیوں تک بری مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

    مریم نواز نے کہا کہ انصاف کے قتل کے نتائج مرتب ہوں گے، اقامہ جیسا ایک برا فیصلہ انصاف کی ساکھ تباہ کردیتا ہے، دنیا میں اب آپ کو اسی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔

    یہ پڑھیں: جناب والا! کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کیلئے تھیں ،مریم نواز

    واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے پر مریم نواز نے کہا تھا کہ جناب والا کوئی جلدی نہیں سب جلدیاں صرف نواز شریف کے لیے تھیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے، عدل کے سارے سانچے نواز شریف اور خاندان کے لیے ہیں، دوسروں سے سوال نہ جواب، کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا دو سال کہاں تھے؟

    انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف نے خود کو بے رحم احتساب کے لیے پیش کیا، وہ جانتے تھے یہ سب مضحکہ خیز ہے، دوسرے بھی اب یہ کرکے دکھائیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آج کوئی ملک چیلنجز سے پاک نہیں، احسن اقبال

    آج کوئی ملک چیلنجز سے پاک نہیں، احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج کوئی ملک چیلنجز سے پاک نہیں، نئی ترقیوں کے ساتھ نئی جہتوں کا آغاز ہورہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال نے کہا کہ لیڈر کو عوام پر اعتماد بنانے اور بحال رکھنے کی ضرورت ہے، لیڈر کو مسائل سمجھنے کے لیے عوامی آدمی ہونا چاہئے، لیڈر اور عوام کا مضبوط رشتہ ہی ملک کو آگے لے جاسکتا ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں سی پیک کے ذریعے نئے مواقع فراہم کررہا ہے، سی پیک وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور چین کو ایک ساتھ ملائے گا، بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سی پیک ایک نادر موقع ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں دیکھ چکے تنازع میں کسی کا فائدہ نہیں ہے، امن اور استحکام میں ہی سب کا فائدہ ہوتا ہے۔

    یہ پڑھیں: عمران خان کوصرف ستیاناس اوربیڑہ غرق دکھائی دیتا ہے، احسن اقبال

    احسن اقبال نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جمہوری عمل کے تسلسل کو روکنے کے لیے منفی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جبکہ ان کی ذاتی زندگی کے ایسے ثبوت ہیں اگر انہیں سامنے لایا جائے تو وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ اونچا نہ اڑیں، ضد اور انا کی سیاست چھوڑ دیں، عمران خان چاہتے ہیں کہ کسی بھی طرح سینیٹ الیکشن رکواسکیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، سعد رفیق

    مسلم لیگ ن اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، آئین کا دفاع، عوام کے حق حاکمیت کا تحفظ اولین فرض ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ استحکام، آئین کی حکمرانی، جمہوریت کے تسلسل سے مشروط ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ تعمیر و ترقی کے ریکارڈ قائم کیے۔

    انہوں نے کہا کہ سازشیں فیصلے ن لیگ، نواز شریف کو خدمت سے روک نہیں سکتے، ماضی میں ایٹمی دھماکا کرنے اور اب معاشی بہتری لانے پر اقتدار چھینا گیا۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ میاں نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، کراچی سمیت ملک بھر کو دہشت گردی کی آگ سے نکال کر امن کا گہوارہ بنایا۔

    سعد رفیق نے کہا کہ معاشی استحکام اور سی پیک جیسے منصوبے بھی میاں نواز شریف کے جرائم میں شامل ہیں، قوم کو جمہوریت سے متنفر کرنے والوں کو شکست ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ سازشی فیصلے مسلم لیگ ن کو قوم کی خدمت سے نہیں روک سکتے، عوام کی خوشحالی نواز لیگ کی اولین ترجیح ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عام انتخابات کے التوا کی کوششیں ناکام بنادیں گے، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

    یہ پڑھیں: عدالت کے ذریعے حدیبیہ کیس پھر کھولنا ناانصافی ہے،سعد رفیق


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انتخابات کی التوا کی بھرپور مخالفت کریں گے، فواد چوہدری

    انتخابات کی التوا کی بھرپور مخالفت کریں گے، فواد چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابات کے التوا کی بھرپور مذمت اور مخالفت کریں گے، قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ آئینی اور پاکستان کے مفاد میں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ذاتی مفاد کی خاطر انتخابات کے التوا کی کوششیں مہلک ہیں، پاکستان سنگین نوعیت کے سیاسی و معاشی بحرانوں سے دوچار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مطالبے کی مخالفت کے پیچھے ن لیگ اور پی پی مک مکا ہے، بینظیر بھٹو نے 1993ء میں قبل از وقت الیکشن کے لیے تحریک چلائی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی تحریک نجات کا مطالبہ بھی قبل ازوقت الیکشن تھے، ن لیگ، پی پی نے اسمبلیوں کی نصف مدت کے قریب تحریکیں چلائیں۔

    ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ ذاتی مفاد کی خاطر انتخابات کے التوا کی کوششیں مہلک ہیں، انتخابات کے التوا کی بھرپور مذمت اور مخالفت کریں گے۔

    یہ پڑھیں: تحریک انصاف پختونخواہ اسمبلی توڑنے کے لیے تیار ہے، فواد چوہدری

     واضح رہے کہ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات ہونا چاہئے، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اسمبلی قبل ازوقت توڑنے کے لیے تیار ہے، قومی اتفاق رائے سے تمام اسمبلیاں قبل ازوقت توڑ دی جائیں اور اس معاملے پر تمام جماعتیں اتفاق رائے سے کام لیں۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف سینیٹ الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، احسن اقبال

    تحریک انصاف سینیٹ الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، احسن اقبال

    نارووال: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے، ملک میں بیس گھنٹے بجلی آرہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارروال میں سڑک کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات سے پریشان ہے، پی ٹی آئی کو ڈر ہے کہ مسلم لیگ ن سینیٹ سے جیت جائے گی جس سے پی ٹی آئی کی مقبولیت کم ہوجائے گی، تحریک انصاف سینیٹ الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں نواز شریف کو سڑکیں بنانے کا شوق ہے، عمران خان کو نہیں پتہ ترقی کا پہلا قدم سڑک سے شروع ہوتا ہے، اگر سڑک نہیں ہوگی تو تعلیم نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر سے روکنے والے لیڈر کو تقریر کے پیسے ملتے ہیں، ایک لیڈر کو روز تقریر کرنے کا بیرون ملک سے پیسہ ملتا ہے، کسی راہزن، ڈاکو کو ملک کی ترقی پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ عوام نے 2013ء میں اناڑیوں دھوکے بازوں کو مسترد کردیا، عوام اسی طرح 2018ء الیکشن میں بھی انہیں مسترد کردیں، 2018ء کے الیکشن میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ 2013ء کے مقابلے میں 2017ء کا پاکستان بہتر ہے، دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے، ملک میں بیس گھنٹے بجلی آرہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت روایت کے مطابق پانچ سال پورے کرے گی، انتخابات کے ذریعے نئی حکومت قائم ہوگی، دنیا کو بتادیں گے کہ پاکستان مستحکم جمہوری ملک ہے۔

    یہ پڑھیں: عمران خان کی ریلیاں انتخابات موخرکرانےکی کوشش محسوس ہورہی ہیں‘ احسن اقبال


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف قانونی ضابطوں کے بند کمرے میں پھنس گئے، اعتزاز احسن

    نواز شریف قانونی ضابطوں کے بند کمرے میں پھنس گئے، اعتزاز احسن

    لاہور: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف قانونی ضابطوں کے بند کمرے میں پھنس گئے ہیں، وزیر خزانہ ملک سے بھاگا ہوا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ قطری خط اور جعلی ٹرسٹ ڈیڈ لے کر آگئے، میاں صاحب ڈیڑھ سال سے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے، شریف خاندان اگر بے گناہ ہے تو دستاویزی ثبوت دے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف عدالت، جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے پر تلے ہیں، میاں صاحب بند کمرے میں ہیں دیوار توڑنے کی کوشش کررہے ہیں، ن لیگ حکومت اور اپوزیشن دونوں خود ہی بن رہی ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر خزانہ ملک سے بھاگا ہوا ہے، اسحاق ڈار وزیر اعظم کے جہاز پر دوشنبے جاتے ہیں، دوشنبے سے لندن پہنچ کر وزیر خزانہ بیمار ہوجاتے ہیں، ملک کے فیصلے لندن میں ہورہے ہیں، آزادی اس لئے حاصل کی تھی ہمارے فیصلے لندن میں نہ ہوں۔ کابینہ لندن میں میٹنگ کرتی ہے، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پہنچ جاتے ہیں، شاہد خاقان عباسی جب چاہے لندن آتے جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نیب کو مذاق بنادیا گیا ہے، ای سی ایل پر نام نہ ہونے کے باعث نیب نے ایک کو بھگادیا، اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں نہیں تو ڈاکٹر عاصم کا کیوں ہے؟ ن لیگ کے لیے الگ قانون اور ساری دنیا کے لیے الگ قانون، چیئرمین نیب کا اب امتحان ہے۔

    یہ پڑھیں: نوازشریف کو ہر کونے اور پردے کے پیچھے بھوت نظر آتے ہیں، اعتزاز احسن


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز لیگ ناکام لیگ بن چکی ہے، سہیل انور سیال

    نواز لیگ ناکام لیگ بن چکی ہے، سہیل انور سیال

    لاڑکانہ: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ آصف زرداری مظلوم عوام کی زبان بولتے ہیں، نواز لیگ ناکام لیگ بن چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ وفاقی حکومت صرف دعوے کرتی ہے کام نہیں، وفاقی حکومت نے چار سال میں ایک کام بھی مکمل نہیں کیا۔

    وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عمران خان الزامات لگاتے ہیں اور پھر معافیاں بھی مانگتے ہیں، وہ عدالت سے فرار ہوتے رہے ہیں جبکہ شرجیل میمن عدالت میں پیش ہوئے، ن لیگ والے فرار ہورہے ہیں، ہمیں عدالت نے بری کیا جو ہماری کامیابی ہے۔

    سہیل انور سیال نے کہا کہ احسن اقبال پہلے اپنے پروجیکٹس کی انکوائری کریں پھر تنقید کریں، وفاقی حکومت نے چار سال میں ایک کام بھی مکمل نہیں کیا، وفاقی حکومت صرف دعوے کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن فوج، سندھ حکومت، رینجرز اور پولیس نے قائم کیا، اپوزیشن الائنس ماضی میں بھی ناکام ہوئے اور اب بھی ناکام ہوں گے۔

    یہ پڑھیں: اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کیلئے سندھ کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ

     آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اے ڈی خواجہ کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں ہٹایا جارہا ہے، آئی جی سندھ او پی ایس پر مقرر ہیں اس لئے ہٹا رہے ہیں۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کرپشن سے کوئی تعلق نہیں، کس قانون کے تحت سزا دی جارہی ہے، نواز شریف

    کرپشن سے کوئی تعلق نہیں، کس قانون کے تحت سزا دی جارہی ہے، نواز شریف

    لندن: سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نظام عدل کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، کرپشن سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، مجھے کس قانون کے تحت سزا دی جارہی ہے؟

    لندن میں اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اہلیہ کی کیموتھراپی جاری ہے اور میں بوگس کیس بھگتنے جارہا ہوں، کرپشن سے دور دور تک کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

    سابق نااہل وزیر اعظم نے کہا کہ میں کیوں ہر دس سال بعد ملک چھوڑوں، آخر میں نے کیا کیا ہے، میرا ضمیر بھی تو کوئی چیز ہے، میرے اندر بھی جذبات موجود ہیں۔

    وطن واپسی پر گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ایسا تو 1999 سے ہوتا آرہا ہے، ہائی جیکنگ کیس میں مجھے کس قانون کے تحت سزا دی گئی تھی؟ اور آج مجھے کس قانون کے تحت سزا دی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب ریفرنسز اقامے کا شاخسانہ ہیں، اقامہ صحیح نہیں تو ریفرنسز کیسے صحیح ہوسکتے ہیں۔

    نواز شریف کی وطن واپسی نیب نے رن وے تک رسائی مانگ لی

    دوسری جانب نیب نے نواز شریف کی وطن آمد پر رن وے تک رسائی مانگ لی ہے، اس ضمن میں نیب نے طیارے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایئرپورٹ انتظامیہ کو خط بھی لکھا ہے۔

    نیب کی جانب سے خط میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ملزم نواز شریف کی پیشی کے لیے عدالتی احکامات کی تعمیل قانونی طور پر بہت ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ملزم نواز شریف کو تین نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے، عدالت نے نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کئے ہوئے ہیں۔

    یہ پڑھیں: مائنس نواز مارمولا، شہباز شریف، وزیراعظم اور کابینہ کی لندن دوڑیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کو پہلی بار عدالتی انصاف کا سامنا ہے، قمر زمان کائرہ

    نواز شریف کو پہلی بار عدالتی انصاف کا سامنا ہے، قمر زمان کائرہ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو پہلی بار عدالتی انصاف کا سامنا ہے، نواز شریف اور ان کے ساتھی چاہتے ہیں یہ سسٹم نہ چلے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میاں صاحب آج تک نہیں بھولے انہیں ہتھکڑی لگائی گئی، چاہتے ہیں انصاف ہونا شروع ہوا ہے تو کچھ حد پار ہوجائے۔

    انہوں نے کہا کہ شریف فیملی عدالت میں پیش ہوکر کہتی ہے جو کرنا ہے کرلو، نواز شریف کہتے رہے سازش ہوئی تو وہ عدلیہ ہی ہوسکتی ہے، سب جانتے ہیں عدالتی معاملہ سزا کی جانب جارہا ہے۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چوہدری نثار نے توڑ پھوڑ کے بجائے سب اچھا ہے کا تاثر دیا، نواز شریف اور ان کے ساتھی چاہتے ہیں یہ سسٹم نہ چلے۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ سعودی حکومت کے اثر انداز ہونے سے متعلق خبر کی تردید کرنی چاہئے، باہر بیٹھ کر پاکستان میں طاقت کے ذریعے سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے۔

    نیب سے متعلق قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نیب کیا کررہا ہے سمجھ نہیں آرہا ہے، نئے چیئرمین نیب جاوید اقبال پر بڑی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف، ان کے بچوں نے اپنی تمام جائیدادیں لندن میں بنا رکھی ہیں، ججز نے نواز شریف سے کہا آپ نے اقامہ چھپا کر قوم سے جھوٹ بولا۔

    یہ پڑھیں: میاں صاحب ! اب آپ کی ڈگڈگیاں نہیں چلیں گی، قمر زمان کائرہ


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔