Tag: PMLN

  • ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ پر ایف آئی اے کا چھاپہ

    ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ پر ایف آئی اے کا چھاپہ

    لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ہے، ایف آئی اے نے عطا اللہ تارڑ کو صبح ٹیمپل روڈ دفتر طلب کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جج بلیک میلنگ کیس سے متعلق شواہد کے لیے چھاپہ مارا گیا ہے۔

    عطا تارڑ کچھ دیر پہلے پنجاب اسمبلی میں موجود ہے، ایف آئی اے کی ن لیگ سیکریٹریٹ میں حمزہ شہباز کے دفتر میں پہنچنے کی کوشش کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 180 ایچ پر تعینات حمزہ شہباز کے ملازمین کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ قبضے میں لینے کے لیے چھاپہ مارا گیا، ایف آئی اے کی ٹیم اس وقت ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے نے غیرقانونی احکامات ماننے سے انکار کیا، حکومت نے ویڈیو کی فرانزک کا کہا تھا لیکن اب تک نہیں کی گئی، انتقامی کارروائیوں سے سب کو جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کے مخالف شخص واجد ضیا کو ڈی جی ایف آئے تعینات کیا گیا، نیب صرف اپوزیشن کو نوٹسز جاری کررہا ہے، حکومتی ارکارن کو نہیں۔

    ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ ناصر بٹ کی ویڈیو ففرانزک آڈٹ کیوں نہیں کرایا گیا، کل صبح 11 بجے ضرور ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے، ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا ن لیگ مخالف ذہنیت کے حامل ہیں۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ اداروں کو ہدایات دی جارہی ہیں، دفتر کے چھاپے میں کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیور قبضے میں لی گئی ہے۔

     

  • جاوید لطیف نے اپنے خلاف نیب انکوائری کو چیلنج کردیا

    جاوید لطیف نے اپنے خلاف نیب انکوائری کو چیلنج کردیا

    لاہور: مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف نے اپنے خلاف نیب کی انکوائری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق انکوائری جاری ہے۔ ردعمل میں انہوں نے نیب کی انکوائری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیب نے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام پر انکوائری شروع کی، الزامات پر اینٹی کرپشن اپنی تحقیقات بند کرچکا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مسلم لیگ ن کا ایم این اے ہونے کی بنا پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، نیب کو ممکنہ انتقامی کاروائی سے روکا اور ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کی جائے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاویدلطیف سمیت 7افراد کے خلاف آمدن سے زائداثاثوں کی انکوائری جاری ہے، نیب نے جاوید لطیف کو دوبارہ طلب کرکھا ہے۔

    نیب کی جانب سے لیگی ایم این اے جاوید لطیف کو یکم جنوری کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جاوید لطیف کو نامکمل ریکارڈ فراہم کرنے پر دوبارہ طلب کیا گیا۔ انور لطیف، منور لطیف اور امجد لطیف بھی نیب کے روبرو پیش ہوں گے۔

    آمدن سے زائداثاثوں کی انکوائری، جاوید لطیف کو نیب نے دوبارہ طلب کرلیا

    واضح رہے کہ ستمبر میں جاوید لطیف کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن کی مدعیت میں سورس رپورٹ کی بنیاد پر زمینوں پر قبضے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر کے مطابق جاوید لطیف کے ڈیرے کی اراضی کی جعل سازی میں محکمہ مال کے پٹواری ملک شبیر اور محمد رشید ملوث تھے، محمد رشید نے مالک نہ ہوتے ہوئے بھی ساڑھے 37 مرلے کی اراضی میاں برادران کو بیچ دی تھی۔

  • عدالتی وقت ختم، رانا ثنا اللہ ایک روز مزید جیل میں گزاریں گے

    عدالتی وقت ختم، رانا ثنا اللہ ایک روز مزید جیل میں گزاریں گے

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود ایک روز مزید جیل میں گزاریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عدالتی وقت ختم ہونے پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ ایک روز مزید جیل میں ہی رہیں گے، تحریری حکم جاری ہونے کے بعد رانا ثنا کے مچلکے جمع نہ ہوسکے۔

    رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم کے بعد ضمانتی مچلکے جمع ہونے پر رہائی کا روبکار جاری ہوگا، رانا ثنا کو 10، 10 لاکھ کے 2 مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنا کے ضمانت پر رہائی کے تحریری حکم نامے اور مچلکوں کی تصدیق کے بعد روبکاری جاری ہوگا۔

    مزید پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے رانا ثنا اللہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، آج لاہور ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    اے این ایف نے فیصل آباد کے قریب ایک خفیہ کارروائی کے دوران ان کی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی تھی، گاڑی سے برآمد منشیات میں ہیروئن شامل تھی.

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کی ضمانت ہونے سے ثابت ہوتا ہے کہ ان پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے تھے۔

  • آمدن سے زائداثاثوں کی انکوائری، جاوید لطیف کو نیب نے دوبارہ طلب کرلیا

    آمدن سے زائداثاثوں کی انکوائری، جاوید لطیف کو نیب نے دوبارہ طلب کرلیا

    لاہور: مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاویدلطیف سمیت 7افراد کے خلاف آمدن سے زائداثاثوں کی انکوائری جاری ہے، نیب نے جاوید لطیف کو دوبارہ طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے لیگی ایم این اے جاوید لطیف کو یکم جنوری کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جاوید لطیف کو نامکمل ریکارڈ فراہم کرنے پر دوبارہ طلب کیا گیا۔ انور لطیف، منور لطیف اور امجد لطیف بھی نیب کے روبرو پیش ہوں گے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے اختر لطیف، جاوید لطیف کے بیٹے احسن لطیف کو بھی طلب کیا ہے، جاویدلطیف سمیت دیگر 7افراد کو 2مرتبہ کال اپ نوٹسز جاری کیے گئے، نیب لاہور نے پہلا نوٹس 12دسمبر، دوسرا نوٹس 18 دسمبر کو جاری کیا، جاویدلطیف 23 دسمبر کو اپنے کونسل کے ساتھ پیش ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق جاوید لطیف نے اپنے اور اہلخانہ کے 7 ارکین کی جانب سے جواب جمع کرایا، کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ثناور منظور نے دیگر دستاویز ساتھ لانے کو کہا ہے، میاں جاوید لطیف اور ان کی فیملی کو اثاثہ جات فارم بھی دیا گیا ہے، تمام افراد کو یکم جنوری کو پرفامہ مکمل کرکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ن لیگی ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ ہونے لگا

    یاد رہے کہ ستمبر میں جاوید لطیف کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن کی مدعیت میں سورس رپورٹ کی بنیاد پر زمینوں پر قبضے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر کے مطابق جاوید لطیف کے ڈیرے کی اراضی کی جعل سازی میں محکمہ مال کے پٹواری ملک شبیر اور محمد رشید ملوث تھے، محمد رشید نے مالک نہ ہوتے ہوئے بھی ساڑھے 37 مرلے کی اراضی میاں برادران کو بیچ دی تھی۔

    جاوید لطیف اور ان کے بھائیوں نے فیصل آباد روڈ پر اس اراضی پر ڈیرہ بھی تعمیر کر لیا تھا، جب کہ اراضی کے اصل مالک محمد اسلم نے اس فراڈ کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کو اپیل کی تھی۔

  • نواز شریف ملک کا اثاثہ ہیں، اللہ انہیں صحت دے، شہباز شریف

    نواز شریف ملک کا اثاثہ ہیں، اللہ انہیں صحت دے، شہباز شریف

    لندن: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ملک کا اثاثہ ہیں اللہ انہیں جلد صحت یاب کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں دعا کریں اللہ انہیں جلد صحت یاب کرے۔

    شہباز شریف کے مطابق نواز شریف کے آئندہ دنوں میں مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے، ٹیسٹ رپورٹس آنے کے بعد مرض تشخیص ہوگا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ ڈاکٹرز نواز شریف کی پلیٹس کی کمی کی وجوہات کا پتا چلائیں گے، مرض تشخیص ہوجائے پھر نواز ششریف کا باقاعدہ علاج ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ملک کی خدمت کی ہے وہ ملک کا اثاثہ ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف کے باہر جانے کا ملکی استحکام سے تعلق نہیں ، احسن اقبال

    واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے نائب صدر احسن اقبال نے کہا تھا کہ نوازشریف کے باہر جانے کا ملکی استحکام سے تعلق نہیں، بدقسمتی سے وزیراعظم کی توجہ معاشی مسائل پرنہیں اور اتحادی بھی عوامی رائے کے دباؤ کا شکار ہیں۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حکومت کی معیشت پر توجہ نہیں ہے، وزیراعظم کہتے تھے کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، انھوں نے آدھی اپوزیشن تو اندر کردی ہے اب کارکردگی دکھائیں۔

    ن لیگی رہنما نے مزید کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر افسوسناک تھی، حکومت کے اتحادی بھی عوام کا دباؤ محسوس کررہےہیں، اقتصادی شعبوں میں ناکامی حکومت کے زوال کا باعث بنےگی۔

  • مولانا کا پلان بی عوام کیلئے تکلیف کا سبب بن رہا ہے: سعیدغنی

    مولانا کا پلان بی عوام کیلئے تکلیف کا سبب بن رہا ہے: سعیدغنی

    کراچی: وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان کا دھرنے سے متعلق پلان بی عوام کے لیے تکلیف کا سبب بن رہا ہے، جے یوآئی نے پلان بی اور پلان سی پر اعتماد میں نہیں لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے بھی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو عوام کے لیے مصیبت قرار دے دیا، سعید غنی کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف نے دھرنے سے متعلق دیگر پلان پر اعتماد میں نہیں لیا، مولانافضل الرحمان اپنے فیصلوں اور پلان پر نظرثانی کریں۔

    جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعلان کے بعد 15 نومبر سے پلان بی پر عمل شروع ہوچکا ہے، اس سلسلے میں کارکنوں کو ہدایت نامے جاری کیے گئے جس کے تحت کارکنان اہم شاہراہوں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

    اسی سلسلے میں پلان بی کو روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی جاچکی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پلان بی غیرقانونی اورغیرآئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور مولانا فضل الرحمان ودیگر کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا جائے۔

    جے یو آئی ف کا پلان بی، کارکنوں کے دن کے اوقات میں شاہراہوں پر دھرنے

    خیال رہے کہ آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کا دھرنا آخری ہچکیاں لے رہا ہے، جےیوآئی (ف) اور مولانا صاحب سےعوام خود تنگ ہیں، حکومت اور اتحادیوں کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے، چھوٹی موٹی شکایات ہوتی ہیں جو دور بھی ہوجاتی ہیں۔

  • نواز شریف کو بیرون ملک کیسے لے کر جایا جائے؟ ن لیگ تذبذب کا شکار

    نواز شریف کو بیرون ملک کیسے لے کر جایا جائے؟ ن لیگ تذبذب کا شکار

    لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کے لیے مسلم لیگ ن تذبذب کا شکار ہے، ان کی روانگی کے لیے کمرشل پرواز اور ایئرایمبولینس دونوں بک کرلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی آج یا کل متوقع تھی تاہم مسلم لیگ ن نواز شریف کی روانگی کو لے کر تذبذب کا شکار ہے اور ان کی بیرون ملک روانگی کے لیے کمرشل پرواز اور ایئرایمبولینس دونوں بک کرلی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لیے بدھ کو کمرشل فلائٹ قطر ایئر کی کیو آر 629 میں بھی ٹکٹ بک کرلی گئی ہے، نواز شریف کے ساتھ شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان کی بھی ٹکٹیں بک ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کمرشل فلائٹ کے نئے ٹکٹ کے تحت نواز شریف کی واپسی 27 نومبر کو ہوگی، اس سے پہلے شریف خاندان نے روانگی کے لیے آج صبح کی بھی ٹکٹیں بک کی تھیں۔

    مزید پڑھیں: نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ڈال دی

    ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، ان کی علالت سے متعلق ڈاکٹرز کی تشویش ہر لمحہ بڑھ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو لے جانے کے لیے ایئرایمبولینس کا انتظام کرلیا گیا ہے، ایئرایمبولینس بدھ کو پہنچے گی، نواز شریف کی نازک صحت دیکھ کر ڈاکٹرز نے ایئرایمبولینس کا کہا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد قابل سفر بنائی جائے گی، ان کو بیرون ملک لے جانے کے لیے طبی طور پر تیار کیا جائے گا۔

  • محکمہ داخلہ پنجاب نے شاہد خاقان عباسی کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دے دی

    محکمہ داخلہ پنجاب نے شاہد خاقان عباسی کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دے دی

    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نجی اسپتال سے علاج کرانے کی اجازت مل گئی ہے، وزارت داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کے نام مراسلہ لکھ دیا۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو آپریشن کے لیے اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کیا جائے، ان کی اسپتال منتقلی کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    مراسلے کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو آپریشن کے بعد ڈاکٹرز کی مشاورت سے جیل منتقل کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف کے بعد آصف زرداری کے بھی پلیٹ لیٹس کم ہونے لگے

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہرنیا کے عارضے میں مبتلا ہیں، ان کو پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے ہرنیا کا آپریشن تجویز کیا ہے۔

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کو ایل این جی کیس میں 26 ستمبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا، قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں طلب کر رکھا تھا لیکن انہوں نے نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کو عدالت کی جانب سے طبی بنیادوں پر دو ماہ کی ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی طبیعت خراب ہونے کے سبب اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

  • آزادی مارچ‌: کیا ن لیگ دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی؟

    آزادی مارچ‌: کیا ن لیگ دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی؟

    لاہور: مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ نے مسلم لیگ ن کو دو  واضح حصوں میں تقسیم کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف تحریک سے متعلق ن لیگ میں دو آرا پائی جاتی ہیں، پارٹی اجلاس میں پہلی باردونوں طرف سےکھل کر اختلافات سامنے آئے.

    شہبازشریف، خواجہ آصف، رانا تنویر گروپ نے لاک ڈاؤن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے.

    پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے سوال کیا  کہ اگر لاک ڈاؤن ناکام ہوا، تو ہم کہاں کھڑے ہوں گے، اس طرح کے اقدام سے مارشل لا کا خطرہ بھی پیدا ہو سکتا ہے.

    دوسری جانب مشاہد اللہ ،جاوید لطیف، محمد زبیر، مرتضیٰ عباسی نے لاک ڈاؤن کی حمایت کی ہے، مریم نواز کے حامی گروپ نے کہا کہ اگر کارکنوں نے شمولیت اختیارکرلی، تو پھر پارٹی کہاں کھڑی ہوگی.

    مزید پڑھیں: فیصلہ کن میدان میں سب ایک نظر آئیں گے: مولانا فضل الرحمان، احسن اقبال کی پریس کانفرنس

    اجلاس میں خواجہ آصف کی جانب سے مذہبی کارڈ استعمال کرنے کی مخالفت کی گئی، انھوں نے ن لیگ کے پلیٹ فارم سے تحریک شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے.

    محمد زبیر نے آزادی مارچ سے لاتعلقی پر تحفظات ظاہر کیے ہیں، انھوں نے اجلاس میں سوال اٹھایا کہ آزادی مارچ کی حمایت نہیں کرنی تویہاں کیوں بیٹھے ہیں.

  • کیا ن لیگ نے حکومت سے رابطہ کیا ہے؟ شیخ رشید کا اہم انکشاف

    کیا ن لیگ نے حکومت سے رابطہ کیا ہے؟ شیخ رشید کا اہم انکشاف

    اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ‌ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ نے حکومت سے رابطہ کیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کا سلسلہ دوسری بارشروع ہوا ہے.

    شیخ رشید نے کہا کہ جب تک یہ پیسے نہیں دیں گے، وزیر اعظم عمران خان انھیں نہیں جانے دیں گے. نو سے دس دن میں پتا چلے گا کہ بیل منڈھے چڑھتی ہے یا نہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو  مسلم لیگ ن 2  بنے گی، پہلے بھی معاملات نواز شریف کی ضد کی وجہ سےخراب ہوئے.

    مزید پڑھیں: عمران خان اورجنرل باجوہ کی قیادت میں مسئلہ کشمیر آگےجائےگا اورکشمیر آزاد ہوگا، شیخ رشید

    شیخ رشید کے مطابق 30 ستمبر تک معاملات واضح ہوجائیں گے، شہباز شریف انھیں سعودی عرب سے لائے، یہ خود نہیں آرہے تھے، ایک ن لیگ اور ایک شہباز شریف دو پارٹیاں ہیں.

    قبل ازیں انھوں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اسلام آباد بند نہیں ہوگا، پیپلزپارٹی مذہب کارڈ استعمال کرنے پر مولانا کے ساتھ نہیں، مولانا صاحب کوپیغام پہنچا دیا ہے کہ،گرم جگہ پر پاؤں نہ رکھیں.