Tag: PMLN

  • ن لیگ ایک تباہ حال پولیو پروگرام چھوڑ کر گئی تھی: بابر بن عطا

    ن لیگ ایک تباہ حال پولیو پروگرام چھوڑ کر گئی تھی: بابر بن عطا

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پولیو بابر بن عطا نے کہا ہے کہ عالمی ادارے تصدیق کرتے ہیں کہ ن لیگ ایک تباہ حال پولیو پروگرام چھوڑ کر گئی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، جس میں‌ حکومت کے پولیو پروگرام پر تنقید کی گئی تھی.

    انھوں نے کہا کہ ن لیگ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے قوم کے مستقبل سے نہ کھیلے، ن لیگ کے پہلے سال پولیو کیسزکی تعداد 93 سے 307 ہوگئی تھی.

    بابرعطا نے کہا کہ ن لیگ حکومت پولیو وائرس سے بھرے گٹرچھوڑ کر گئی، عالمی اداروں بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ 

    مزید پڑھیں: کراچی: ویکسین سے انکار پر 2 مزید بچے پولیو وائرس کا شکار

    انھوں نے کہا کہ آئی ایم بی رپورٹ کے مطابق ن لیگ نے پولیو پروگرام کو تباہ کر دیا، اسی باعث 5 مئی 2014 کو پاکستان پر سفری پابندیاں لگیں.

    معاون خصوصی کے مطابق ن لیگ کی نااہلی کی وجہ سےحاجیوں کو بھی پولیو کے قطرے پینے پڑتے ہیں.

    بابربن عطا نے کہا کہ خدارا بچوں کےمستقبل کی خاطرپولیو پروگرام کوسیاسی نہ بنائیں، ن لیگ کی نااہلی کے باعث پاکستان پرعالمی سفری پابندیاں عائدکی گئیں.

  • مریم اورنگزیب جج اینڈ جیوری نہ بنیں، عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیں: شہباز گل

    مریم اورنگزیب جج اینڈ جیوری نہ بنیں، عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیں: شہباز گل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ پر منشیات کے مبینہ کاروبار کے سنگین الزامات ہیں، عدلیہ آزاد اور ادارے خود مختار ہیں، مریم اورنگزیب عدلیہ پر بیانات داغ کر اداروں پر انگلی اٹھانا بند کریں۔

    اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عدالتوں میں دوران سماعت ججز کی تبدیلی معمول کا معاملہ ہے، مریم اورنگزیب شاید بھول گئی ہیں ججز پر دبا ڈالنا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ من پسند فیصلے لینے کے لیے ججز کو کون فون کرتا تھا، حال ہی میں کیلبری کوئین جج کو بلیک میل کرنے کے لیے متنازع ویڈیو بنا لائیں، تاریخ گواہ ہے کرپٹ لیگ عدالت عظمی پر حملہ آور ہوئی۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے تمام ضروری شواہد عدالت میں جمع کروا رہے ہیں، مریم اورنگزیب جج اینڈ جیوری نہ بنیں، عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیں، منفی پراپیگنڈہ کرنے کی بجائے بے گناہی کے ثبوت عدالت میں دیں۔

    خیال رہے کہ سابق وزیرقانون پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کرنے والے جج مسعود ارشدکا تبادلہ کردیا گیا ہے، فاضل جج نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی، سماعت نہ کرنے پر رانا ثنااللہ کے وکلا کا فاضل جج سے تند و تیز جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

    رانا ثنا اللہ کے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ

    مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کو گذشتہ روز سخت سکیورٹی میں انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم کے وکلاء نے کہا کہ حکومتی وزیر نے منشیات برآمدگی کی ویڈیو کی موجودگی کا دعوی کیا، مگر موٹروے ٹول پلازہ کی ویڈیو دے دی گئی، الزامات بے بنیاد ہیں۔

  • ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابق حکومتوں کا شاہانہ طرز زندگی بے نقاب کر دیا

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابق حکومتوں کا شاہانہ طرز زندگی بے نقاب کر دیا

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ حکومتوں کی شاہانہ زندگی اور فضول خرچی بے نقاب کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب، شہباز گل نے ٹیوٹر پر گورنمنٹ ہاؤس مری کی ویڈیوجاری کر دی۔

    اس ویڈیو میں وہ گورنمنٹ ہاؤس مری کا دورہ کراتے ہوئے کہتے ہیں کہ خود کو مغلیہ بادشاہ سمجھنے والوں نےعوامی دولت کو بے دردی سے لوٹا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ ہاؤس کی تزئین کے لئے سابق حکمرانوں نے 60 کروڑ ضائع کیے، ملکی قرضہ 30 ہزار ارب پہنچانے والوں کی عیاشی دیکھ کر حیرت ہوتی ہے، قومی دولت سےذاتی آسائش خریدنے کی کرپشن کرپٹ لیگ کا طرہ امتیاز رہا۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہنشاہ، ولی عہد صاحبان نےعوام کی دولت کو باپ کا مال سمجھ کر لوٹا، البتہ اب وزیر اعظم نے اپنا وعدہ پورا کیا، گورنمنٹ ہاؤس مری عوام کے لئے کھول دیا، اب یہ کسی کے لئے نوگوا یریا نہیں، عوام بکنگ کرا سکتے ہیں۔

    اان کا مزید کہنا تھا یہ سلسلہ جاری رہے گا، پنجاب میں 177 سرکاری ریسٹ ہاؤس عوام کے لئے کھول دیے گئے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد گوانر ہاوسز کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا، جسے عوام کی جانب سراہا گیا۔

  • اب بھی وقت ہے، پی پی، ن لیگ خود کو فضل الرحمان سے علیحدہ کرلیں: فواد چوہدری

    اب بھی وقت ہے، پی پی، ن لیگ خود کو فضل الرحمان سے علیحدہ کرلیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے، پی پی، ن لیگ خود کو فضل الرحمان سے علیحدہ کرلیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرایہ داری ایکٹ کا نفاذ مولانا فضل الرحمان پرہونا چاہیے، کیوں کہ انھیں دونوں جماعتوں نے کرائے پر لے رکھا ہے.

    فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی گرفتاری اور ان پر تشدد پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ پر  پولیس کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ افسوس ناک واقعہ تھا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کو واضح پیغام دیا ہے، جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: جو لوگ لوٹ مار کے پیسے نہیں دے رہے ہیں ان سے نکلوائے جائیں گے، مراد سعید

    انھوں نے اپوزیشن کے رویے پر رائے دیہ کہ یہ تمام کیسز ان کے اپنے دور میں بنے، تفتیشی افسر بھی ان کے اپنے ہیں، کیسز پر اپوزیشن کا احتجاج بے تکا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دورہ امریکا پر بھاری خرچہ آتا تھا، وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں‌ قلیل رقم خرچ ہوئی، البتہ اس کے نتائج دیر پا ہیں.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم میڈیا کی آزادی کے حامی ہیں، میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں.

  • گزشتہ دس برس میں سرکاری خزانے سے ذاتی دوروں پر آنے والے اخراجات وصول کرنے کا فیصلہ

    گزشتہ دس برس میں سرکاری خزانے سے ذاتی دوروں پر آنے والے اخراجات وصول کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے 2008 سے 2018 تک ذاتی سفری اخراجات سابق حکمرانوں سے وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں نے پی آئی اے کو چنگچی کی طرح استعمال کیا، پی آئی اے کے پائلٹس ان کےذاتی ڈرائیور کی ڈیوٹیاں ادا کرتے رہے۔

    انھوں نے کہا کہ وی آئی پی پروازں پر ایک ارب چھ کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا، اہل خانہ کے لیے طیارے استعمال کئے گئے، لندن میں میاں صاحب جتنے دن زیرعلاج رہے، اس جگہ کو کیمپ آفس بنا دیا گیا، طیارہ لندن میں کھڑا رکھنے سے پی آئی اے کوکروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

    بھٹو زندہ ہے کا نعرہ لگانے کے لئے پی آئی اے بے دردی سے سکھر ڈائیورٹ ہوتی رہی، پی آئی اے کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا، جو کرائے کی سائیکل کے ساتھ بھی نہیں کیاجاتا، سیاسی بنیاد پر بلاجواز بھرتیاں کی گئیں، ادارے کے تینتیس دفاتر یونین کے قبضے میں ہیں۔

    مزید پڑھیں: حکومت کا اپوزیشن کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ

    انھوں نے کہا کہ سابق صدر ممنون حسین کے دہی بھلے کا ستائیس کروڑ کا بل بھی عوام نے ادا کیا، دہی بھلے کھانے کا 27کروڑ کابل بھی عوام نے ادا کیا.

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا انتہائی اہم اور کامیاب رہا، عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوا، کل ایک سیاسی ٹولے نے یوم سیاہ کی آڑ میں انتشارپھیلانے کی کوشش کی، عوام نےان کے منہ پرسیاہی مل دی.

    انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اقدامات سے پی آئی اے اخراجات میں 20 فیصد کمی آئی، دو ماہ کے اندر پی آئی اے کو 46 ملین کی آمدن ہوئی، امید ہے کہ پی آئی اے کی انتظامیہ خسارہ ختم کرکے آمدنی کی طرف بڑھے گی.

  • کیا نوازشریف سے اے سی اور ٹی وی کی سہولیات واپس لے لی گئیں؟

    کیا نوازشریف سے اے سی اور ٹی وی کی سہولیات واپس لے لی گئیں؟

    لاہور: اب مجرم کو جیل میں نہ تو اے سی ملے گا، نہ ٹی وی کی سہولت میسر ہوگی، منی لانڈرنگ کے مجرمان سے بی کلاس کی سہولت واپس لے لی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے  وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر مکمل عمل درآمد کا فیصلہ کر لیا، اس ضمن میں  جیل حکام کو لکھا گیا خط سامنے آگیا۔

    اس کا اطلاق کوٹ لکھپت میں قید سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پر بھی ہوگا، جنھیں بی کلاس کی سہولت میسر ہیں۔ 

    معاون اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی آج کراچی میں اپنے بیان میں کہا کہ جیل میں ٹی وی اور اے سی کی سہولت قانون کے ساتھ مذاق ہے۔قیدی قیدی ہوتا ہے ، ہماری حکومت جیل میں اے یا بی کلاس کی تفریق کا خاتمہ کرنے آئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ماضی میں امیر اورغریب کےلئے علیحدہ قانون بناکر رکھا تھا ۔جیل میں کوئی امامت کے لئے نہیں سزا بھگتنے جاتا ہے۔ 

    مزید پڑھیں: شریف پر قومی خزانے سے کتنے پیسے خرچ ہوئے؟ مراد سعید کے اہم انکشافات

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورے امریکا کے موقع پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ وطن واپس جا کر  جیل سے اسے سی نکلوائیں گے.


    شہباز گل کی تردید

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے اپنے حالیہ بیان میں اس بات کی تردید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جیل میں نوازشریف سے خصوصی مراعات واپس نہیں لی گئیں۔

    انھوں نے کہا کہ آج اور کل محکمہ داخلہ نےآئی جی جیل خانہ جات کوکوئی ہدایت نہیں دی، نواز شریف کی خصوصی مراعات کےمعاملے پر قانون دیکھاجائے گا،  پی ٹی آئی حکومت سیاسی مخالفین کو سیاسی انتقام کانشانہ نہیں بناتی۔

  • لاہور: ن لیگی کارکنوں نے قانون کی دھجیاں اڑادیں

    لاہور: ن لیگی کارکنوں نے قانون کی دھجیاں اڑادیں

    لاہور: اپوزیشن کی کال پر یوم سیاہ منانے والے ن لیگی کارکنوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق احتجاج کرتے سیاسی کارکنان نے قانون اپنے ہاتھ میں لے لیا، الحمرا چوک ہر ن لیگ کے حامیوں نے  پولیس پرحملہ کر دیا.

    یہ افراد پولیس احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھے اور تمام رکاوٹیں گرا دیں، فیروز  پور روڈ پر احتجاج کرتے ن لیگی متوالے بھی مشتعل نظر آئے، جس کی وجہ سے صورت حال گمبھیر ہوگئی.

    پولیس کی جناب سے چیئرنگ کراس خالی کرنے کی وارننگ دی گئی تھی، البتہ لیگی کارکنوں کی رکاوٹیں ہٹا کرچیئرنگ کراس کی طرف بڑھنے کی کوششیں جاری ہیں.

    اس ضمن میں لیگی رہنما بھی پیش پیش ہیں، جو کارکنوں کو مسلسل آگے بڑھنے کے لئے اکسا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: عوام نے اپوزیشن کی احتجاج کی کال مسترد کر دی: وزیر اطلاعات پنجاب

    خیال رہے کہ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک جانب جہاں حکومت یوم تشکر بنا رہی ہے، وہیں اپوزیشن نے یوم سیاہ کی کال دے رکھی ہے.

    اس ضمن میں پشاورمیں مرکزی جلسہ ہوا، جس سے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی.

    اس جلسے سےاسفند یار ولی نے بھی خطاب کیا اور رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے پر حکومت آڑے ہاتھ لیا، ادھر باغ جناح کراچی میں بھی اپوزیشن کا پنڈال سج گیا ہے، کوئٹہ میں بھی احتجاجی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے.

  • جس ویڈیو کا فرانزک ہونا ہے، وہ تو ن لیگ نے الماری میں رکھی ہوئی ہے: اعتزاز احسن

    جس ویڈیو کا فرانزک ہونا ہے، وہ تو ن لیگ نے الماری میں رکھی ہوئی ہے: اعتزاز احسن

    لاہور: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمااعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اگر ویڈیو عدالت میں پیش نہیں کی جاتی، تو پھر میاں صاحب ن لیگ کے قیدی ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کیے۔ انھوں نے کہا کہ فرانزک جس چیز کا ہونا ہے، وہ تو ن لیگ نے الماری میں رکھی ہوئی ہے۔

     اگر نوازشریف کی بےگناہی کا ثبوت آئے ہیں، تو ن لیگ کو بےچین ہونا چاہیے، ن لیگ کو چاہیے کہ وہ ثبوت فوری عدالت میں پیش کر دے۔

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف کے لئےمریم اکیلی کھڑی ہے، اس کے بھائی بھی ساتھ چھوڑ گئے، میں سمجھتاہوں مریم بی بی بھی مس گائیڈ ہورہی ہیں،

    انھوں نے کہا کہ فرانزک اصل ویڈیو کا ہونا ہے، ویڈیو کے صرف کچھ حصے میڈیا پر دکھا گئے، شاہد خاقان نے یہ کیسے کہہ دیا کہ فرانزک ہوگئی، ویڈیو عدالت میں پیش ہی نہیں کی گئی، تو فرانزک کیسے ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: ویڈیو پر عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیے: اٹارنی جنرل انور منصور خان

    اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں صاحب جوڈیشل آرڈرپرقید ہیں، انتظامی بنیاد پر رہا نہیں کیا جا سکتا، ویڈیو کا فرانزک ایفی ڈیوڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوگا، تو ہی کچھ ہوسکتا ہے۔ ویڈیو میں موجود شخص اور ناصر بٹ کو عدالت میں پیش ہونا ہوگا، ویڈیو ایڈٹ کرنے والے کو بھی عدالت میں پیش ہوکرحلف اٹھانا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ہائی کورٹ کے پاس سوموٹو لینا کا اختیار نہیں ہے، عدالت میں ویڈیو پر پٹیشنرسمیت تمام لوگوں کےحلف نامےجمع ہوں گے۔

  • ن لیگ پہلے بھی متحد تھی آج بھی  متحد ہے: حمزہ شہباز

    ن لیگ پہلے بھی متحد تھی آج بھی  متحد ہے: حمزہ شہباز

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیر  اعظم نے اگر 50 فی صد وعدے پورے کر دیے، توقوم انھیں لیڈر تسلیم کرے گی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ سرمایہ کار کا جب اعتماد اٹھ جائے، تو بحال مشکل سے ہوتا ہے ، ڈالر آج 158 روپے تک چلا گیا، ہماری کرنسی نیپال سے بھی نیچے گرگئی ہے.

    انھوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ایمنسٹی اسکیم میں 84 ہزار افراد نے حصہ لیا تھا، ہمارے دور میں کھربوں کی جائیدادیں رجسٹرڈ ہوئی تھیں، اب سرمایہ کاری 52 فیصد کم ہوگئی ہے.

    مسلم لیگ ن نوازشریف اور شہباز شریف کی پارٹی ہے

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ 200 ارب پتا نہیں کہاں سے آنے والے ہیں، دشمن باہر بیٹھ کر ہماری معیشت ڈوبنےکا نظارہ دیکھ رہے ہیں، آج وزیراعظم تین بارخط لکھتے ہیں، مگر وہ بات کرنے کا وقت نہیں دیتے، قوم سے اپیل کروں گا، روز دو مرتبہ حاجت کے دعا پڑھے.

    حمزہ شہباز نے کہا کہ ن لیگ پہلے بھی متحد تھی، آج بھی  متحد ہے، شہبازشریف نے میثاق معیشت کی بات کی، تو نعرے لگائےگئے، آج انھوں نے خود میثاق معیشت کو متنازع بنا دیا ہے.

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم ہاؤس کا بجٹ 58 کروڑ 60 لاکھ سے 1 ارب 90 لاکھ تک پہنچ گیا: حمزہ شہباز

    انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے میثاق معیشت کی بات کی، انھوں نے اسے گالی بنا دیا، باتوں سے نہیں، وقت چیزوں کا تعین کرتا ہے، معیشت کی وجہ سے ملک کی بنیادیں ہل گئی ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے.

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نوازشریف 3 بارمنتخب وزیراعظم رہے، نواز شریف نے ملک کو  ایٹمی ملک بنایا، ان کا شوگر لیول اور دل کا مرض بڑھ گیا.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نوازشریف اور شہباز شریف کی پارٹی ہے، فیصلہ بھی نوازشریف اورشہبازشریف ہی کرتے ہیں، کوئی سمجھتا ہے کہ یہ ڈکٹیٹر کا دورہے تو ایسا نہیں ہے.

  • (ن) لیگ نے صرف لاہور کو پنجاب سمجھ کر باقی صوبے پر ظلم کیا، صمصام بخاری

    (ن) لیگ نے صرف لاہور کو پنجاب سمجھ کر باقی صوبے پر ظلم کیا، صمصام بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے صرف لاہور کو پنجاب سمجھ کر باقی صوبے پر ظلم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سید صمصام علی بخاری نے نواز لیگ کے وائٹ پیپر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز لیگ نے وائٹ پیپر کے نام پر درحقیقت آئینہ دیکھا ہے، امن و امان پر تنقید کرنے والے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیوں بھول گئے؟۔

    انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے سرکاری خرچ پر کئی ایک کیمپ آفسز بنائے، بڑے بڑے دعوے کرنے والے وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال فنکشنل نہ کر سکے، عوام جانتے ہیں کہ انہیں وائٹ پیپر جاری کرنے کی کیوں اتنی جلدی ہے؟

    صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز لیگ نے صرف لاہور کو پنجاب سمجھ کر باقی صوبے پر ظلم کیا، نام نہاد ترقی کے نام پر کنکریٹ کے جنگلے بنائے گئے، موجودہ حکومت نے وزیر اعظم اور وزراء کے اخراجات پر کم کئے، تعلیم اور صحت کے شعبے عمران خان کی اولین ترجیح ہیں، ملک میں پہلی مرتبہ غریب افراد کے لیے گھروں کا بندوبست کیا جا رہا ہے، نواز لیگ حقائق جھٹلا کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی۔

    نوازلیگ اورپیپلزپارٹی کا اکٹھے ہونا صدی کا سب سے بڑا تضاد ہے، صمصام بخاری

    صوبائی وزیر نے کہا کہ اسمبلیوں میں دھمکی آمیز خطاب کسی کام نہیں آئیں گے، زرداری صاحب نے اپنے خطاب میں کوئی نئی بات نہیں کی، جمہوریت کی آڑ میں کسی کو کرپشن کے تحفظ کی اجازت نہیں دیں گے۔

    صمصام بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن ہر آنے والے دن کے ساتھ عوام کے سامنے بری طرح بے نقاب ہو رہی ہے، کرپشن کرنے والوں کو ایک ایک پائی واپس کرنا ہوگی۔