Tag: PM’s corona relief fund’

  • وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 4 ارب روپے  سے زائد رقم جمع

    وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 4 ارب روپے سے زائد رقم جمع

    اسلام آباد : وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 4 ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوگئی، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا معاونین کی سخاوت اورجذبہ ایثار قابل تحسین ہے، حکومت عطیہ کئے جانے والے ہر روپے کیساتھ 4 روپے مزید شامل کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات کی آمد کاسلسلہ جاری ہے ، سینٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایم ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کےلئے تفصیلات شیئر کیں۔

    فیصل جاوید نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ 4 ارب سے بڑھ چکا ہے، معاونین کی سخاوت اورجذبہ ایثار قابل تحسین ہے، بلاشبہ یہ ایک عظیم مقصد ہے، حکومت عطیہ کئے جانے والے ہر روپے کیساتھ 4 روپے مزید شامل کرے گی، کریڈٹ کارڈ، 6677 پرایس ایم ایس، ایزی پیسہ،جاز کیش سےعطیات بھجوائے جا سکتے ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بے روزگار افراد کے لیے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے باضابطہ آغاز کیا تھا ، جس کے تحت پی ایم ریلیف فنڈ سے 12ہزار فی کس امداد دی جارہی ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی کابینہ کاایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت تمام وفاقی وزرا ،مشیر ،معاونین خصوصی اپنی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے،پاکستانی کہیں بھی ہوں مشکل گھڑی میں وطن کے شانہ بشانہ ہوتےہیں، انسانیت کی خدمت کا یہی جذبہ ہماری معاشرے کی اصل طاقت اورخوبی ہے۔

  • وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 3ارب روپے سے زائد رقم جمع

    وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 3ارب روپے سے زائد رقم جمع

    اسلام آباد : وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک 3ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوگئی، جس پر سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستانیوں کی سخاوت اور جذبے کو سلام پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات کا سلسلہ جاری ہے، سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم ریلیف فنڈمیں رقم3ارب تک پہنچ گئی،ماشااللہ ! اب تک ریلیف فنڈ میں 3 ارب 22 کروڑ روپے جمع ہوئے، اس عظیم مقصد کیلئے آپ کی سخاوت اور جذبے کو سلام۔

    دوسری جانب معاون خصوصی زلفی بخاری کی کوششوں سے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں بڑی کمپنیاں تعاون کیلئے تیار ہے، معروف سیلولر کمپنی نے 70 لاکھ روپے ریلیف فنڈ میں جمع کروا دئیے۔

    زلفی بخاری نے پرائیویٹ سیکٹر سے ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

    خیال رہے گذشتہ ہفتے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کیلئے ٹیلی تھون میں تقریباً2.7ارب روپےفنڈ میں جمع ہوئے تھے۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے لڑ نے کے لیے ریلیف فنڈ کے قیام اور ٹائیگرفورس بنانے کا اعلان کیا تھا، جب کہ صوبوں کی سطح پر بھی الگ الگ ریلیف فنڈز قائم کیے گئے ہیں، جس میں مخیر حضرات سے عطیات جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی۔

  • وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 1 ارب 49 کروڑ روپے جمع

    وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 1 ارب 49 کروڑ روپے جمع

    اسلام آباد : وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 15دن کے اندر 1 ارب 49 کروڑ روپے جمع ہوگئے ، فیصل جاوید نے کہا کہ عظیم مقصد کے لیے پاکستانیوں کاجذبہ اورسخاوت قابل تعریف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 15دن میں وزیراعظم ریلیف فنڈ میں 1493ملین جمع ہوئے، عظیم مقصد کے لیےپاکستانیوں کاجذبہ اورسخاوت قابل تعریف ہے، آپ کےعطیےسےدوسروں کوبھی امدادکی تحریک ملے گی۔

    گذشتہ روز ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا تھا۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے لڑ نے کے لیے ریلیف فنڈ کے قیام اور ٹائیگرفورس بنانے کا اعلان کیا تھا، جب کہ صوبوں کی سطح پر بھی الگ الگ ریلیف فنڈز قائم کیے گئے ہیں۔