Tag: pms-youth-programme

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں سے متعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ

    ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں سے متعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : ملکی تاریخ میں پہلی بارنوجوانوں سےمتعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ کرلیا اور عثمان ڈار نے”کامیاب نوجوان” کے نام سے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان نے نوجوانوں سے متعلق اہم اقدام کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بارنوجوانوں سےمتعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی عثمان ڈارکی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں اقوام متحدہ کے پاکستان میں اعلیٰ حکام اور محکمہ شماریات کے افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس پروگرام فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور عثمان ڈار نے "کامیاب نوجوان” کے نام سے منصوبے کی منظوری دے دی۔

    عثمان ڈار نے کہا پہلی بارملک بھرکےنوجوانوں سےمتعلق ڈیٹابیس اکٹھاکیاجائےگا، منصوبےکےآغازکے لئےمحکمہ شماریات کی خدمات لےلی گئیں، ملک بھرمیں اضلاع اورتحصیل کی سطح پرسروےکیاجائےگا اور تعلیم،صحت یاروزگار؟نوجوانوں کی ترجیحات کا تعین کریں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کس صوبےمیں نوجوانوں کوکون سے مسائل ہیں حکومت پتہ لگائےگی، حکومت سروے کے دوران ہر نوجوان کی ذاتی رائے لےگی، سروے رپورٹ آتے ہی نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کردیاجائےگا ، پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔

    مزید پڑھیں : اقوام متحدہ کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا وزیراعظم یوتھ پروگرام میں بھرپور معاونت کا اعلان

    یاد رہے 2 روز قبل اقوام متحدہ کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعظم یوتھ پروگرام میں بھرپور معاونت کااعلان کیا تھا جبکہ فاٹاکےنوجوانوں کےلئےاسکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام 3لاکھ ڈالر کی لاگت سے شروع کیا جائےگا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سےنوجوانوں کی معاونت وفاقی حکومت کی کامیابی ہے، نوجوانوں کےلئےمنصوبوں کی شروعات ہوچکی،مزیدخوشخبریاں سنائیں گے، چین نے بھی سرکاری سطح پر نوجوانوں کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا۔

    اس سے قبل بھی پاکستان اور چین کے نوجوانوں پر مشتمل یوتھ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا، چین نے پاکستانی نوجوانوں کے وفد کو دورہ چین کی دعوت بھی دی، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سےدعوت نامہ ملنانوجوانوں کے لئے بڑی کامیابی ہے۔

  • اقوام متحدہ کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا  وزیراعظم یوتھ پروگرام میں بھرپور معاونت کا اعلان

    اقوام متحدہ کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا وزیراعظم یوتھ پروگرام میں بھرپور معاونت کا اعلان

    اسلام آباد : نیویارک میں اقوام متحدہ کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعظم یوتھ پروگرام میں بھرپور معاونت کااعلان کردیا، عثمان ڈار نے کہا وفاقی حکومت نے فاٹا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا فاٹا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا عزم نیویارک کااقوام متحدہ کاکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پاکستان کی مدد کو  تیار ہوگیا ، یواین اوسی ٹی نے وزیراعظم یوتھ پروگرام میں بھرپور معاونت کا اعلان کردیا۔

    یو این حکام کی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی ، جس میں پاک فوج کے اعلیٰ حکام، یواین ڈی پی، انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کے حکام شریک ہوئے۔

    ملاقات میں فاٹاکےنوجوانوں کےلئےاسکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام 3لاکھ ڈالر کی لاگت سے شروع کیا جائےگا جبکہ مارچ سے فاٹا کی 7 ایجنسیز کے نوجوانوں کے لئے پروگرام لانچ کرنے پر اتفاق کیا۔

    [bs-quote quote=” نوجوانوں کےلئےمنصوبوں کی شروعات ہوچکی،مزیدخوشخبریاں سنائیں گے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”عثمان ڈار "][/bs-quote]

    معاون خصوصی نے کہا وفاقی حکومت نے فاٹاکے نوجوانوں کوبااختیاربنانےکااصولی فیصلہ کرلیا، فاٹاکےنوجوانوں کوپروگرام میں شامل کیاجائےگا، مزیدانٹرنیشنل ڈونرایجنسیزکوپاکستان میں لانےکی کوشش کررہےہیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سےنوجوانوں کی معاونت وفاقی حکومت کی کامیابی ہے، نوجوانوں کےلئےمنصوبوں کی شروعات ہوچکی،مزیدخوشخبریاں سنائیں گے، چین نے بھی سرکاری سطح پر نوجوانوں کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا۔

    یاد رہے  چند روز قبل  پاکستان اور چین کے نوجوانوں پر مشتمل یوتھ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا،  چین نے پاکستانی نوجوانوں کے وفد کو دورہ چین کی دعوت بھی دی، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سےدعوت نامہ ملنانوجوانوں کے لئے بڑی کامیابی ہے۔

    خیال رہے 27  دسمبر 2018 کو نوجوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق پہلا اجلاس ہوا تھا ، اجلاس کے لیے پہلی مرتبہ چاروں صوبوں کے یوتھ منسٹرز، مشیر اور سیکریٹریز اکٹھے ہوئے تھے، جس میں صوبائی حکومتوں نے وفاق کے ساتھ مل کر پالیسی بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں ان کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، روزگار کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ، نوجوانوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ ختم کر رہے ہیں۔