Tag: pns-tabuk

  • پی این ایس تبوک کی پاک بحریہ کے بیڑے میں باقاعدہ شمولیت

    پی این ایس تبوک کی پاک بحریہ کے بیڑے میں باقاعدہ شمولیت

    کراچی : پی این ایس تبوک کو بحری بیڑے میں باقاعدہ شامل کرلیا گیا، نیول چیف نے کہا کہ جہازکی شمولیت سےملکی بحری حدود کا دفاع مزیدبہترہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی کا نیا جہازپی این ایس تبوک کراچی پہنچا ، جہاں پی این ایس تبوک کی بحری بیڑے میں باقاعدہ شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈکراچی میں منعقد ہوئی، نیول چیف محمد امجدخان نیازی تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پی این ایس تبوک کی تعمیر ڈامین شپ یارڈرومانیہ میں کی گئی جبکہ جہاز کی کمیشننگ کی تقریب نومبرمیں رومانیہ میں منعقد ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق پی این ایس تبوک اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن،ڈیفنس سسٹم سےلیس ہے اور متعددنیول آپریشنزانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ہیلی کاپٹراورڈرون لےجانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

    اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ جہازکی شمولیت سےملکی بحری حدود کا دفاع مزیدبہترہوگا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی این ایس یرموک بھی جولائی میں پاک بحریہ کےبیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔

  • رومانیہ میں تیارکردہ جہاز پی این ایس تبوک  پاک بحریہ میں شامل

    رومانیہ میں تیارکردہ جہاز پی این ایس تبوک پاک بحریہ میں شامل

    اسلام آباد : رومانیہ میں تیارکردہ جہاز پی این ایس تبوک کو پاک بحریہ میں شامل کرلیا گیا ، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے پاکستانی بحری بیڑے میں نئے جہاز کی شمولیت سے صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق جہاز پی این ایس تبوک کی کمشننگ تقریب رومانیہ میں منعقد ہوئی ، تقریب میں پاکستانی حکام اور ڈامن شپ یارڈ انتظامیہ نے شرکت کی۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پی این ایس تبوک جدیدآلات،ٹیکنالوجی سےلیس ہے اور متعددنیول آپریشنز سر انجام دینے کی صلاحیت رکھتاہے جبکہ ہیلی کاپٹر ،ڈرون لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

    ،ترجمان کے مطابق وزارت دفاعی پیداوار،ڈامن شپ یارڈمیں 2جہازوں کی تیاری کامعاہدہ ہے، اسی طرزکاپہلاجہازپی این ایس یرموک پہلےہی پاک بحریہ میں شامل ہوچکاہے۔

    پاکستانی بحری بیڑے میں نئےجہاز کی شمولیت سے صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، کمانڈنگ آفیسرنےجہازکی تیاری پرڈامن شپ یارڈ کے تعاون کی تعریف کی۔