Tag: pocket

  • خبردار !! آپ کی جیب خطرناک مرض میں مبتلا کرسکتی ہے

    خبردار !! آپ کی جیب خطرناک مرض میں مبتلا کرسکتی ہے

    انسان کے بیمار ہونے کی بے شمار وجوہات ہوتی ہیں جن میں بدپرہیزی، ناقص غذا کا استعمال سمیت کسی دوسرے شخص سے منتقل ہونے والے جراثیم بھی مختلف امراض کا باعث بنتے ہیں۔

    لیکن ایک وجہ ایسی بھی ہے جو شاید آپ نے پہلے کبھی نہ سنی ہو کہ لباس میں موجود جیب بھی انسان کو بیمار کرنے کا بڑا سبب بن سکتی ہے۔

    اس حوالے سے میڈیا پر پر گردش کرنے والی خبر نے سب کو حیران کردیا کہ مصر کی ایک خاتون ایسی بھی ہیں جن کو ان کے معالجین نے آگاہ کیا کہ ان کا درد ان کی جیب کی وجہ سے ہے۔

    مذکورہ مصری خاتون اسپتال میں اپنے طبی معائنے کے لیے گئیں تو تفصیلی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ آپ کے درد کی وجہ آپ کے برقعے میں موجود جیب ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 35سالہ اس مصری خاتون کو گزشتہ 6 ماہ سے کمر کے بالائی حصے اور گردن میں درد کی شکایت تھی وقتی طور پر علاج سے کچھ افاقہ ہوجایا کرتا تھا لیکن بعد ازاں صورتحال سنگین ہوتی چلی گئی اور بالآخر وہ اس درد سے نجات کے لیے اسپتال چلی گئیں۔

    ڈاکٹروں کے پوچھنے پر اس باپردہ خاتون نے بتایا کہ وہ جس نوعیت کی ملازمت کرتی ہیں اس میں کئی گھنٹوں تک کرسی پر بیٹھنا پڑتا ہے اور جب وہ بیٹھتی ہیں تو عبایا کی پچھلی جیب میں بٹوہ، چابیاں اور دو عدد موبائل فونز بھی موجود ہوتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پچھلی جیب میں بٹوہ یا موبائل وغیرہ رکھ کر بیٹھنے سے ریڑھ کی ہڈی کی پوزیشن تبدیل ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے انسان کے کندھے اور گردن کے جوڑ میں بھی فرق پیدا ہوجاتا ہے۔

    بعض مردوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ پتلون کی پچھلی جیب میں بٹوہ رکھنے کے عادی ہوتے ہیں۔ یہ عادت کولہوں، ریڑھ کی ہڈی، کندھوں اور گردن میں درد اور ان کے جوڑوں میں بگاڑ کا سبب بن سکتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ہم پتلون کی پچھلی جیب میں بٹوہ رکھ کر بیٹھتے ہیں تو دونوں کولہوں کے توازن میں فرق آجاتا ہے، جس کی وجہ سے کولہے کے جوڑ پر دباﺅ پڑتا ہے۔

    جب ہم مسلسل ایسا کرتے رہتے ہیں تو اس کے نتیجے میں ریڑھ کی ہڈی اور کولہوں کی ہڈی کے جوڑ کے مقام پر بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے۔ کولہوں کے عدم توازن کو متوازن رکھنے کے لیے ریڑھ کی ہڈی اور گردن کے جوڑ پر بھی دباﺅ پڑتا ہے، یوں ان کے جوڑ بھی متاثر ہوجاتے ہیں جو شیاٹیکا درد کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

    ماہرین صحت نے کمر درد میں مبتلا لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بٹوہ وغیرہ اپنی پتلون کی پچھلی جیب میں رکھنے کے بجائے سامنے والی جیب میں رکھیں۔

  • ناک اور کان کے بغیر ملنے والی لاش، اعضا کس کی جیب سے برآمد ہوئے؟ ناقابلِ یقین خبر

    ناک اور کان کے بغیر ملنے والی لاش، اعضا کس کی جیب سے برآمد ہوئے؟ ناقابلِ یقین خبر

    امریکا میں ایک 30 سالہ شخص نے اپنے دادا کو قتل کر کے ان کے کان کاٹ کر اپنی جیب میں رکھ لیے، اور پولیس کی تلاشی کے دوران انہیں فخریہ دکھایا۔

    یہ ہولناک واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا، پولیس کے مطابق 30 سالہ کولبی ایلن پارکر اپنے 77 سالہ دادا کے ساتھ گھر میں منشیات استعمال کر رہا تھا جب دونوں کے درمیان کسی بات پر تکرار شروع ہوئی۔

    پارکر کا کہنا ہے کہ دادا اس دوران چھری لے کر اس کی طرف بڑھے تھے۔

    بعد ازاں نشے کی حالت میں پارکر سڑک پر کھڑے ایک ٹرک پر بیٹھ گیا، پولیس نے مشکوک جان کر روکا تو نشے میں دھت پارکر نے اپنی جیب سے 2 انسانی کان نکالے، اور کہا کہ یہ اس کے دادا کے کان ہیں۔

    وارننگ: کمزور دل افراد نہ دیکھیں

    اس کے بعد اس نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کیا اور فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

    بعد ازاں پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو گھر کے داخلی حصے میں بیس بال کا بلا ملا جس پر خون کے دھبے تھے، کچن کے فرش پر ایک بڑا چھرا بھی رکھا ہوا تھا جبکہ فرش بھی خون سے آلودہ تھا۔

    دوران حراست پولیس کی پوچھ گچھ پر پارکر نے اعتراف جرم کرلیا اور بتایا کہ اس نے بلے سے کئی بار اپنے دادا کے سر پر وار کیے جبکہ کئی بار ان کے جسم میں چھرے گھونپے۔

    اس کا کہنا تھا کہ وہ چاہتا تھا کہ دادا، دادی کے پاس چلے جائیں۔ پولیس نے گھر کے پورچ سے دادا کی لہولہان لاش بھی برآمد کرلی۔

    فی الوقت ملزم جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، اس پر قتل اور پولیس افسران پر حملے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

  • 12 ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے بعد فون کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی

    12 ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے بعد فون کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی

    روزمرہ زندگی میں اپنے موبائل فون سے محروم ہوجانا ایک بڑا جھٹکا ہوسکتا ہے کیونکہ اس صورت میں نہ صرف بھاری مالی نقصان ہوسکتا ہے بلکہ اپنے قیمتی ڈیٹا اور کانٹیکٹس سے بھی ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔

    ایسا ہی ایک واقعہ ایک اسکائی ڈائیور کے ساتھ پیش آیا جس کا آئی فون 12 ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے گر پڑا اور حیران کن طور پر گرنے کے بعد بھی کام کرتا رہا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈائیور کے 12 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کے بعد اس کی جیب سے آئی فون نکل کر ہوا میں تیرنے لگا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @kodymadro

    ڈائیونگ کو ریکارڈ کرنے کے لیے ڈائیور کا ایک دوست بھی اس کے ساتھ فضا میں محو پرواز تھا، دوست کا کہنا تھا کہ پہلے وہ سمجھا کہ ڈائیور کے ڈائیونگ سامان کا کوئی پرزہ الگ ہوگیا ہے اور اب شاید وہ خطرے میں ہے۔

    تاہم دونوں کے بحفاطت زمین پر لینڈ کرنے کے بعد انہیں پتہ چلا کہ وہ پرزہ نہیں بلکہ آئی فون تھا۔

    بعد ازاں ڈائیور نے فائنڈ مائی آئی فون نامی ایپ کے ذریعے اپنے فون کو ٹریس کیا اور اس کی لوکیشن ایک صحرا میں ملی۔ وہاں سے وہ فون اس حالت میں ملا کہ اس کی اسکرین ٹوٹ پھوٹ چکی تھی تاہم وہ اب تک کام کر رہا تھا۔

  • شارجہ: پولیس نے خاتون گداگر کو گرفتار کرلیا، 10 ہزار درہم نقدی برآمد

    شارجہ: پولیس نے خاتون گداگر کو گرفتار کرلیا، 10 ہزار درہم نقدی برآمد

    ابوظہبی : شارجہ پولیس کی نے گداگروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون گداگر کو گرفتار کرکے 10 ہزار درہم کی خطیر رقم برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں پولیس نے گداگرروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دو ماہ قبل ہی سیکڑوں گداگروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس نے مارکیٹ میں دکانوں کے باہر بیھٹی ہوئی ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جو صدا لگا کر بھیگ مانگ رہا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے حراست میں لی گئی خاتون کی تلاشی لی تو 10 ہزار درہم کی خطیر رقم برآمد ہوئی۔

    شارجہ پولیس کے تفتیشی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل ابراہیم مصباح کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں موجود 5 دکانوں کے مالکان نے شکایت درج کروائی تھی کہ مذکورہ خاتون گذشتہ کچھ دنوں سے روازنہ کی بنیاد پر مارکیٹ میں بھیگ مانگ رہی ہے۔

    پولیس نے شہریوں نے گذارش کی ہے کہ گلیوں اور شاہراہوں پر گھومنے والی گداگروں اور ٹھیلے والوں کو رقم دینے سے گریز کریں اور اگر وہ کوئی مشکوک حرکت کرتے نظر آئیں تو پولیس کو اطلاع دیں۔

    یاد رہے کہ رواں برس جون میں ماہ مبارک رمضان کے دوران شارجہ پولیس نے 143 گداگروں کو گرفتار کیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حراست میں لی گئی خاتون گداگر کو انسداد گداگری قانون کے تحت 5 ہزار درہم جرمانہ اور تین ماہ قید کی سزا سنائی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : دبئی پولیس نے گداگر کی مصنوعی ٹانگ میں سے 1 لاکھ درہم برآمد


    خیال رہے کہ دو ماہ قبل  متحدہ عرب امارات کی پولیس نے عید الفطر پر 243 گدا گروں کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے ایک شخص کی مصنوعی ٹانگ میں سے 1 لاکھ درہم برآمد ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں : دبئی پولیس کی کارروائی، گداگر گرفتار، 3لاکھ درہم اور ہتھیار برآمد


    دبئی میں پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مسجد کے باہر سے گداگر کو گرفتار کرکے 3 لاکھ درہم نقد جبکہ خطرناک ہتھیار بھی برآمد کیے تھے۔