Tag: poisonous

  • شمالی کوریا نے پومپیو کو سفارت کاری کا زہریلا پودا قرار دے دیا

    شمالی کوریا نے پومپیو کو سفارت کاری کا زہریلا پودا قرار دے دیا

    پیانگ یانگ :شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو امریکی سفارت کاری کا زہریلا پودا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سے جنگ یا مذاکرات دونوں کےلیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نےایک انٹرویو میں مائیک پومپیو پر تنقید کرتے ہوئے انہیں امریکی سفارت کاری کا زہریلا پودا قرار دیا اور کہا کہ مائیک پومپیو دونوں ملکوں کے درمیان جوہری مزاکرات شروع ہونے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔

    شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کے مطابق ان کا ملک امریکا سے جنگ اور مزاکرات دونوں کے لیے تیار ہے۔

    ری یونگ ہو کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا امریکا کے فضول خواب توڑنے کے لیے تیار ہےاور شمالی کوریا کوشش کرے گا کہ وہ امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ موجود رہے۔

    واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کچھ روز قبل ایک انٹرویو میں شمالی کوریا پر پابندیاں برقرار رکھے جانے سے متعلق بیان دیا ھا۔

    یاد رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان رواں برس فروری میں ہنوئی میں ہونے والی دوسری ملاقات بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی تھی۔

  • دلکش اور سنہرے رنگ کا سانپ منظر عام پر آگیا، ویڈیو وائرل

    دلکش اور سنہرے رنگ کا سانپ منظر عام پر آگیا، ویڈیو وائرل

    آسٹن: امریکی ریاست ٹیکسس سے تعلق رکھنے والی خاتون وائلڈ لائف فوٹوگرافر ’ٹیلر نیکول‘ نے ایک ایسا خوبصورت و دلکش سانپ ڈھونڈ نکالا جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ایسا دلکش سانپ منظر عام پر آیا جس کی ویڈیو نے دیکھتے ہی دیکھتے انٹر نیٹ پر دھوم مچا دی جسے اب تک سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹ پر لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں، اور دیکھنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ بھی ہورہا ہے۔

    وائلڈ لائف فوٹوگرافی کے پیشے سے تعلق رکھنے افراد کی اکثر خواہش ہوتی ہے کہ وہ کائنات میں چھپے ایسے مناظر کو اپنے کیمروں کی آنکھ سے قید کرے جسے کسی نے نہ دیکھا ہو، ایسا ہی کچھ کر دکھایا امریکی خاتون فوگرافر ’ٹیلر نیکول‘ نے جن کی بنائی ہوئی ویڈیو کو لوگ بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    دو سر والے سانپ نے انٹرنیٹ پر دہشت پھیلادی

    اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوٹوگرافر ’ٹیلر نیکول‘ نے ایک نارنگی رنگ کے نایاب سانپ کی مختصر ترین ویڈیو بنائی اور اسے سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کر دیا جسے اب تک دیکھنے والوں کی تعداد تقریباً 80  لاکھ (8.1 ملین) ہے۔

    دنیا کا خطرناک جزیرہ جہاں سانپوں کی حکومت

    دوسری جانب انٹرنیٹ کے صارفین کا فوٹوگرافر کے فن کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے کبھی ایسا دلکش اور دل کو لبھانے والا سانپ نہیں دیکھا، فن کار نے بڑی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے  اپنے کیمرے کی آنکھ سے اس حسین مناظر کو قید کیا جس پر وہ بھرپور داد کی مستحق ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔