Tag: poisonous food

  • لاہور : زہریلے دہی بھلے کھانے سے دو خواتین جاں بحق

    لاہور : زہریلے دہی بھلے کھانے سے دو خواتین جاں بحق

    لاہور : مضر صحت اور زہریلے دہی بھلے کھانے سے دو خواتین چل بسیں جبکہ 12سالہ بچے کی حالت اسپتال میں تشویشناک ہے، پولیس نے دکاندار کو گرفتار کرلیا۔

    لاہورکے علاقے شیراکوٹ میں دو خواتین اور بچے نے بازار سے مضرصحت دہی بھلے کھائے جس کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی، اسپتال پہنچنے پر2خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

    جاں بحق ہونے والوں میں ماں،بیٹی شامل ہیں جبکہ12سالہ بیٹے کی حالت بھی تشویشناک ہے جس کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک گھر کے8افراد نے دہی بھلے کھائے جس کے بعد 3کی حالت زیادہ خراب ہوئی، جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔

    شیرا کوٹ کے رہائشی شہری محمداسماعیل نے دہی بھلے والے کیخلاف پولیس کو درخواست دی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دہی بھلے بیچنے والے دکاندار طارق کو گرفتار کرلیا، اس سلسے میں ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کھارا در : زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق، ورثا کا کارروائی سے انکار

    کھارا در : زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق، ورثا کا کارروائی سے انکار

    کراچی : کھارادر میں پراسرار انداز میں تین بچوں کے جاں بحق ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں، بچوں نے گزشتہ رات آئس کریم اور برگر کھایا تھا، ورثا نے قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے کھارادر میں تین بچوں کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات شروع کردیں، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں بچے سگے بہن بھائی ہیں، بچوں میں11سالہ عائزہ،8سالہ سعد اور2سالہ صفا شامل ہیں۔

    بچوں کے لواحقین نے پولیس کو ابتدائی بیان دیا ہے کہ برنس روڈ سے بچوں کو گزشتہ رات برگر کھلایا تھا، اس کے علاوہ گھر پر بھی کھانا پکایا گیا تھا۔

    پولیس کا مؤقف ہے کہ بچوں کی موت کے حوالے سے لواحقین کا تفصیلی بیان ہونا باقی ہے، گھر میں کیڑے مار دوا کا اسپرے ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں، بچوں کاوالد کام کے سلسلےمیں کوئٹہ گیا ہوا تھا، ورثا نے بغیر کسی قانونی کارروائی کے بچوں کی تدفین کردی اور مزید قانونی کارروائی کرنے سے بھی انکار کردیا۔

    کھارادر میں زہریلا کھانا کھانے سے تین بچوں کی موت فوڈ اتھارٹی کی غفلت ہے یا کچھ اور  پولیس ہر زاویے سے تحقیقات کررہی ہے، اس حوالے سے ایس پی سٹی ڈاکٹر سمیر چنا نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاکت کا مقدمہ درج کروانے کے لیے تاحال لواحقین نے رابطہ نہیں کیا۔

    انہون نے کہاکہ اصولی طور پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ یا سندھ فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہونا چاہیے، بچوں سمیت مکمل فیملی نے 14جون کی رات بر گر خرید کر کھائے،15جون کی صبح چھ بجے بچوں کی حالت خراب ہونا شروع ہوئی۔

    بچوں کو کھارادر جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، کھارادر جنرل اسپتال میں موجود ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد بچوں کو دوا دے کر گھر روانہ کر دیا، کچھ گھنٹوں بعد بچوں کی طبیعت دوبارہ بگڑی، بچوں کو دوبارہ کھارادر جنرل اسپتال لے جایا گیا۔

    ایس پی سٹی کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال پہنچنے پر اسپتال انتظامیہ نے دو بچوں کی موت کی تصدیق کی اور تیسرے بچے کو آکسیجن کےلیے جناح اسپتال ریفر کیا، جناح اسپتال منتقلی کے دوران تیسرا بچہ بھی دم توڑ گیا۔

  • شکار پورمیں زہریلی چاٹ کھانے سے 100 بچوں کی حالت تشویش ناک

    شکار پورمیں زہریلی چاٹ کھانے سے 100 بچوں کی حالت تشویش ناک

    شکارپور: سندھ کے شہر شکار پور میں زہریلی چاٹ کھانے سے 100 بچوں کی حالت تشویش ناک ہوگئی، بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، گورنر سندھ عمران اسمعیل نے نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سندھ کے ضلع شکار پور کے علاقے نیو امروٹ میں پیش آیا جہاں عید کے پہلے روز نمازِ عید کے بعد بچوں نے بازار کا رخ کیا۔

    مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے بازار میں چاٹ کھائی تھی ، جس کے کچھ دیر بعد ان کی طبیعیت ناساز ہوگئی ، جس کی بنا پر انہیں ابتدائی طور پر لکھی غلام شاپ تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

    کثیر تعداد میں بچوں کے بیمار ہونے کی اطلاع ملتے ہی شکار پور کےسول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں اسپتال طلب کیا گیا اور بچوں کو مزید نگہداشت کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سندھ کے صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ اسپتال پہنچے اور انہوں نے متاثرہ بچوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کے والدین کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

    سول اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ اویس سومرو کا کہنا ہے کہ بچوں کو فوری طبی امداد فراہم کردی گئی ہے اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، تمام بچے آئندہ 24 گھنٹوں میں اپنے گھر جاسکیں گے۔

    تاحال اس معاملے پر پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ، اور نہ ہی واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسمعیل نے واقعے کا نوٹس دیتے ہوئے سندھ حکومت کو واقعے کا سبب بننے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • اسلام آباد: سویٹ ہومز میں زہریلا کھانا کھانے سے 130 بچے بیمار

    اسلام آباد: سویٹ ہومز میں زہریلا کھانا کھانے سے 130 بچے بیمار

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں واقع پاکستان سویٹ ہومز میں رہائش پذیر درجنوں بچےغیرمعیاری کھاناکھا کربے ہوش ہوگئے۔

    متاثرہ بچوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کرکے علاج شروع کردیا ہے۔

    پاکستان سویٹ ہوم کی انتظامیہ کے مطابق 50 سے 60 بچوں کی طبیعت ناساز ہوئی ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق بچوں کی طبعیت صبح 6:30 بجے ناشتے کے بعد خراب ہوئی۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق بچوں کی طبعیت زہرخورانی اور گرم موسم کے باعث خراب ہوئی۔