Tag: Poisonous liquor

  • اسلام آباد میں ڈانس پارٹی میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین سمیت 3 ہلاک

    اسلام آباد میں ڈانس پارٹی میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین سمیت 3 ہلاک

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک ڈانس پارٹی میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے دو خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون ٹو میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 2 خواتین اور ایک مرد ہلاک ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق ایف الیون ٹو میں واقع الصفا ہائٹس میں دو خواتین اور ایک لڑکے نے ڈانس پارٹی کی تھی، پارٹی کے دوران غیر معیاری شراب پینے کے سبب لڑکا اور ایک لڑکی کی موت واقع ہو گئی، جس پر نادیہ نامی خاتون نے الصفا ہائٹس کے اسٹاف کو اطلاع دے دی، جس کی اپنی حالت خراب ہو گئی تھی۔

    پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی تو تھانہ شالیمار کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے نادیہ نامی لڑکی کو تشویش ناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی بھی موت واقع ہو گئی۔

    مرنے والے لڑکے کی شناخت زابت والد عبد السبحان کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ ایک خاتون کی شناخت تاحال نہیں کی جا سکی ہے۔ پولیس حکام نے واقعے کے سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔

  • زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 49 ہوگئی

    زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 49 ہوگئی

    کمالیہ: ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 49 ہوگئی، شراب پینے سے 85 سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیگھ سنگھ کے علاقے مبارک آباد کی گلی گلی میں کہرام مچا ہوا ہے، تقریباً ہر گھر سے لاش نکل رہی ہے۔

    کرسمس کے موقع پر زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 49 ہوگئی ہے، جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، مقامی انتظامیہ نے متاثرہ افراد کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد جبکہ بقیہ افراد کو ڈی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منتقل کیا تھا جہاں پر ہلاک افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

    ہلاک ہونے والے افراد میں سے ایک بوڑھی ماں کے دو ہی بیٹے سجاول اورامجد بھی شامل ہیں، اور دونوں ہی اسے ہمیشہ کے لیے چھوڑ گئے۔

    ہلاک ہونے والے 21 سالہ شاہد کی ماں کو یقین ہی نہیں آرہا کہ اس کا بیٹا دنیا سے چلا گیا اسی طرح چھوٹے بھائیوں شہباز اور دانیال کی موت نے بڑے بھائی کو توڑ کر رکھ دیا۔

    مزید پڑھیں : ٹوبہ ٹیگ سنگھ ،زہریلی شراب فروخت کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار

    ڈی پی اوعثمان اکرم گوندل کاکہنا ہے کہ زہریلی شراب فراہم کرنے کے شبہے میں ڈاکٹرسردار زیرحراست ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر رشید مسیح کا کہنا ہے کہ پولیس لائن ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سینٹری ورکر تھانے سے شراب لایا تھا۔

    مزید پڑھیں:جہلم میں زہریلی شراب پینے سے10افراد ہلاک

    واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں جہلم کی کرسچن کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران زہریلی شراب پینے سے 10افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔