Tag: POKEMON GO

  • سیکیورٹی خدشات، وفاقی حکومت نے پوکیومون گیم پر پابندی لگا دی

    سیکیورٹی خدشات، وفاقی حکومت نے پوکیومون گیم پر پابندی لگا دی

    اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات کی وجوہات پر وفاقی ادارہ برائے نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک بھر میں سرکاری ملازمین کے ’پوکے مون گو ‘ گیم کھیلنے پر پابندی لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ملک بھر کے  سرکاری ملازمین کو پوکے مون گو گیم نہ کھیلنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتباہ جاری کردیا ہے۔

    پڑھیں:  پوکے مون گو ذاتی معلومات افشا کرسکتا ہے

     ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’پوکے مون گیم کھیلنے کے دوران موبائل کا جی پی ایس اور کیمرا خود بہ خود آن ہوجاتے ہیں جس سے حساس مقامات کی تصاویر اور لوکیشن لیک ہونے کا خطرہ ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں: مقبول ترین موبائل ویڈیو گیم ’پوکی مون گو‘ کھیلنا حرام قرار

    انتباہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’گیم کھیلنے سے صارف کے جی میل اکاؤنٹ تک رسائی ممکن ہوجاتی ہے جس سے لوکیشن اور صارف کے رابطہ نمبرز لیک ہوسکتے ہیں‘‘۔ادارے کی جانب سے تمام ملازمین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے یا رشتہ داروں کے کمپیوٹر ، اسمارٹ فونز میں یہ گیم انسٹال نہ کریں۔

    یہ بھی پڑھیں: ایران نے پوکے مون گو گیم کھیلنے پر پابندی لگادی

    یاد رہے امریکا اور اسرائیل سمیت کئی ممالک کے حساس اداروں کی جانب سے حساس و دفاعی تنصیبات کو محفوظ بنانے کے لیے پہلے ہی گیم پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

  • پوکی مون گو سے خاطر خواہ مالی فائدہ نہیں ہوگا، نائنٹینڈو

    پوکی مون گو سے خاطر خواہ مالی فائدہ نہیں ہوگا، نائنٹینڈو

    کیا دنیا کے مقبول ترین گیم پوکی مون گو بنانے والی اور شیئر ہولڈز کمپنیاں بھی خاطر خواہ منافع نہیں کما سکتی یہ ہے وہ سوال جو ہر کسی کی زبان پر ہے۔

    بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ کریکٹر پوکی مون گو کے نئے موبائل گیم ‘’پوکی مون گو‘ نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کےجھنڈے گاڑ دئیے ہیں، گزشتہ دنوں ایک وقت میں اتنے زیادہ افراد نے یہ گیم ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کی کہ اس کا سرور ہی کریش کرگیا۔

    نائنٹینڈو کا کہنا ہے کہ عالمی مقبولیت کے باجود پوکی مون گو سے کچھ خاص مالی فائدہ حاصل نہیں ہوگا، اس بیان کے بعد ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کے شئیرز کی قیمت میں سترہ فیصد کی زبردست کمی ہوئی۔

    تاہم اسٹاک مارکیٹ سے ایک دن میں چھ ارب ڈالر نکل گئے، نائنٹینڈو گیم بنانے والی کمپنی پوکی مون گو اور نایئنٹیک کی شئیر ہولڈر ہے۔


    پوکے مون گو نے برطانوی نوجوان کو خودکشی کرنے سے بچالیا


    واضح رہے کہ پوکی مون گیم کا شوق پاگل پن کی تمام حدوں کو چھو چکا ہے، امریکہ میں دو دوست پوکی مون گیم میں اتنے گم ہوئے کہ وہ نوے فٹ بلند پہاڑی سے نیچے جاگرے جبکہ نیوزی لینڈ کے شہری ٹام نے تو اس گیم کے شوق میں اپنی نوکری سے ہی استعفی دے دیا۔

    پوکی مون ایک غیرحقیقی جانور نما مخلوق ہے جن کو پوکی بال میں پکڑا جاتا ہے، پکڑے جانے کے بعد پوکی اپنا درجہ بڑھاتا اور مزید طاقتور ہو جاتا ہے ۔

    واضح رہے کہ اس گیم کا آغاز 1996 میں گیم بوائے ایڈوانس کی ویڈیو گیم کے طور پر ہوا تھا اب تک پوکی مون کے 781 تصوراتی اور انفرادی کردارتخلیق کئے جاچکے ہیں۔

  • پوکیمون گو گیم جیتنے کیلئے نوجوان نے نوکری سے استعفیٰ دیدیا

    پوکیمون گو گیم جیتنے کیلئے نوجوان نے نوکری سے استعفیٰ دیدیا

    آکلینڈ: نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے ورچوئل ریئلٹی پر مبنی’پوکیمون گو ‘گیم جیتنے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دیدیا۔

    بچوں کا پسندیدہ کریکٹر پوکی مون کا نیا موبائل گیم ’پوکی مون گو ‘ریلیز ہوتے ہی عوام میں بے حد مقبول ہوگیا ہے اور اس کا بخار ان دنوں ہر ایک کے سر چڑھ کر بول رہا ہے اس گیم کا شوق پاگل پن کی تمام حدوں کو چھو چکا ہے۔

    نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے چوبیس سالہ ٹام نامی نوجوان پر ورچوئل ریئلٹی پر مبنی گیم پوکی مون گو کا بخار کچھ یوں چڑھا کہ اس نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دیدیا۔

    pokemon-post

    دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا میں گزشتہ روز گیم پوکیمون گو کھیلنے والے دو نوجوانوں پر چور ہونے کے شبہ میں ایک شخص نے گولی چلا دی۔

    پولیس حکام کے مطابق ہفتے کے روز ایک رہائشی علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک شخص نے شبہ ہونے پر ان نوجوانوں کی کار کو روکنے کا اشارہ تاہم انھوں نے رکنے سے انکار کردیا جس کے بعد اس شخص نے ان کی کار پر گولی چلادی۔

    pokemon-go-1

    فائرنگ کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ اس نے ایک نوجوان کو کہتے سنا ’ کیا تمہیں کچھ ملا‘ جس پر اسے شبہ ہوا کہ یہ لوگ چور ہیں، فلوریڈا کے پولیس حکام نے اس واقعے کو مثال بنا کر لوگوں کو محفوظ طریقے سے یہ گیم کھیلنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

    امریکا میں دو دوست پوکی مون گیم میں اتنے گم ہوئے کہ وہ نوے فٹ بلند پہاڑی سے نیچے جاگرے ، واضح رہے پوکی مون گو ایک ایسا گیم ہے جس میں غیر حقیقی جانور نما مخلوق کو پوکی بال میں پکڑا جاتا ہے۔

    pokemon-post-2

    پوکی مون ایک غیرحقیقی جانور نما مخلوق ہے جن کو پوکی بال میں پکڑا جاتا ہے، پکڑے جانے کے بعد پوکی اپنا درجہ بڑھاتا اور مزید طاقتور ہو جاتا ہے، اس گیم کا آغاز 1996 میں گیم بوائے ایڈوانس کی ویڈیو گیم کے طور پر ہوا تھا اب تک پوکی مون کے 781 تصوراتی اور انفرادی کردارتخلیق کئے جاچکے ہیں۔

  • موبائل گیم ’’پوکیمون گو‘‘ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

    موبائل گیم ’’پوکیمون گو‘‘ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

    نیویارک: حال ہی میں ریلیز ہونے والے نئے موبائل گیم ’’پوکیمون گو‘‘ نے آتے ہی نیا ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے تمام سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی کمپنی نائنٹی ڈو لمیٹیڈ کی جانب سے ریلیز کیے جانے والے اس گیم نے انٹرنیٹ پر آتے ہی صارفین کو اس قدر متاثر کیا کہ ٹوئیٹر اور انسٹا گرام جیسی ویب سائٹس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے صرف 7 روز کے اندر امریکا میں اس کے صارفین کی تعداد 65 ملین تک جا پہنچی ہے۔

    A virtual map of Bryant Park is displayed on the screen as a man plays the augmented reality mobile game "Pokemon Go" by Nintendo in New York City

    یہ گیم تاحال صرف دو ممالک میں باقاعدہ طور پر ریلیز کیا گیا ہے باجود اس کےرئیلٹی گیم موبائل کی یہ اپیلیکشن بقیہ دیگر موبائل کی  بڑی ایپس جن میں ٹوئیٹر ، انسٹا گرام قابل ذکر ہیں کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئی ہے، گیم کے صارفین اس پر روزانہ 43 منٹ 22 سیکنڈ کا وقت گزارتے ہیں ،واٹس  ایپ، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ سمیت کسی بھی موبائل ایپ کا صارف روزانہ اتنا وقت کسی ایپ کو نہیں دیتا۔

    لینزیو پیزا بار نیویارک کے مطابق 75 فیصد سے زائد صارفین جو ان کے پاس آتے ہیں کھیلتے نظر آئے ہیں، جبکہ نیوریارک پوسٹ کی رپورٹ کےمطابق اسٹور مینجر نے اپنے ہوٹل پر پوکیمون کے کئی کردار آویزاں کردیئے ہیں جس کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد یہاں آنے کو ترجیح دیتی ہے۔

    اس گیم میں 20 سالہ کارٹون کو اپنی منزل تک پہنچنے کےلیے کئی دشوار راستوں سے گزرنا پڑتا ہے، جسے انتہائی دلچسپ طریقے سے تیار کیا گیا ہے، گیم کے ریلیز ہوتے ہی صارفین کی بڑی تعداد کے استعمال اور انسٹال کرنے کے باعث کمپنی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ابتدائی طور پر یہ گیم اینڈرائڈ اور آئی او ایس کے لیے دستیاب ہے تاہم پاکستان میں دلچسپی رکھنے والے اینڈرائڈ صارفین کسی اے پی کے ڈاؤن لوڈ سائٹ سے اے پی فائل کی شکل میں انسٹال کرسکتے ہیں مگر اس سے موبائل میں وائرس آنے کا خدشہ ہے۔