Tag: POLAND

  • نانگا پربت: غیرملکی کوہ پیماؤں کو بچانے کے لیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

    نانگا پربت: غیرملکی کوہ پیماؤں کو بچانے کے لیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

    کراچی: پاک فوج کی جانب سے نانگا پربت پر پھنسے دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوہ پیماؤں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹرزاور چار ریسکیو اہلکار آپریشن میں مصروف ہیں۔ نانگا پربت سر کرنے کی کوشش کرنے والے ایک مرد اور ایک خاتون کوہ پیما خراب موسم کا شکار ہوگئے ہیں۔

    یاد رہے کہ نانگا پربت دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے۔غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بچانے کی درخواست ان کے اپنے سفارتخانوں کی جانب سے کی گئی ہے۔ خاتون کوہِ پیما الزبتھ کا تعلق فرانس، جبکہ مرد کوہ پیما ٹوماس کا تعلق پولینڈ سے ہے۔

    ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنے والے پاکستانی عبدالجبار کو ریسکیو کرلیاگیا

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما بھی پاک فوج کے ریسکیو  آپریشن میں شریک ہیں،  دونوں کوہ پیما اس وقت سات ہزار 400 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہوئے ہیں۔ انھوں نے سیٹلائٹ فون کے ذریعے اپنی لوکیشن سے ریسکیو ٹیم کو آگاہ کیا ہے۔

    سخت ٹھنڈ اور موسم کی خرابی کے باعث آپریشن میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ البتہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آپریشن کامیاب رہے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وہیل چیئر پر بیٹھی دنیا کی پہلی مس ورلڈ

    وہیل چیئر پر بیٹھی دنیا کی پہلی مس ورلڈ

    پولینڈ : آپ نے ملکہ حسن کے مقابلے تو بہت دیکھے ہونگے لیکن اب وہ حیسنائیں جو معذور ہیں لیکن بے حدخوبصورت ہیں، پولینڈ میں مقابلہ حسن کا منفرد ہوا، جس میں بیلاروس کی حسینہ نے پہلی مس وہیل چیئرورلڈ کا تاج سر پرسجایا۔

    تفصیلات کے مطابق چلنے پھرنے سے معذور مگرحسن کی دولت سے مالامال ہے، پولینڈ میں پہلی بار دنیا بھر کی معذور حسیناؤں کا مقابلہ ہوا، حسینائیں وہیل چیئر پربیٹھنے کے با وجود بھی حسن کے جلوے بکھیرتی رہیں ۔

    اس مقابلے میں انیس ممالک کی چوبیس دوشیزاؤں نے مقابلے میں جلوے بکھیرے، مقابلےمیں شامل ہونے والی لڑکیوں نے روایتی ملبوسات سے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

    وہیل چیئر پر ریمپ پرآئیں تو دل کھول کر داد پائی۔

    پہلی مس وہیل چیئرورلڈ کا تاج بیلاروس کی حسینہ الیگزینڈرا کے سر پر سجا، تاج پہنتے وقت الیگزینڈراکی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

    مقابلے میں دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کی حسینہ اور تیسرے نمبر پر میزبان ملک پولینڈ کی حسینہ رہی۔

    یہ مقابلہ کرانے کا اصل مقصد یہ تھا کہ معذور انسانوں کی کسی نہ کسی جسمانی معذوری کے باعث ان سے متعلق پائی جانے والی روایتی سوچ کو تبدیل کیا جائے اور یہ کہ ویل چیئر پر بیٹھی لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں۔


    مزید پڑھیں :  وہیل چیئر پر بیٹھی ماڈل نے دنیا کو دنگ کردیا


    پولینڈ میں اونلی ون فاؤنڈیشن نامی تنظیم نے اس مقابلے کا اہتمام کیا ، اس فاؤنڈیشن کی بنیاد دو معذور خواتین نے رکھی تھی، ماضی میں چار مرتبہ ملکی سطح پر مس وہیل چیئر پولینڈ کے مقابلوں کا اہتمام کیا جا چکا ہے۔ لیکن  مس وہیل چیئر ورلڈ مقابلہ وہ پہلی کاوش تھا،  جب اس مقابلے کا بین الاقوامی سطح پر انعقاد کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پولینڈ:اسپائنرل سرجری سے معذور شخص اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا

    پولینڈ:اسپائنرل سرجری سے معذور شخص اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا

    پولینڈ: طبی ماہرین نے تاریخ رقم کردی، اڑتیس سالہ معذور شخص کی اسپائنل کارڈ سرجری کرکے ایک بار پھر اپنے پیروں پر کھڑا کردیا۔

    جدید ٹیکنالوجی نے طب کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے، جس کی بدولت مایوس افراد کی زندگی میں روشنی کی کرن جاگ اٹھی ہے، ایسا ہی کچھ  پولینڈ کے اڑتیس سالہ ڈیرک کے ساتھ  ہوا، جو اسپائنل کارڈ سرجری کے بعد ایک بار پھر اپنے پیروں پر کھڑے ہوگئے۔

    ڈیرک چار سال قبل قاتلانہ حملے میں ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگنے سے مکمل طور پر معذوری کا شکار بن گٗئے تھے۔

    پولینڈ کے ماہرین نے برطانوی سائنسدانوں کے تعاون سے ڈیرک کی سرجری یعنی سیل ٹرانسپلانٹ کیا جو کہ اس طرح کی معذوری کا دنیا کا پہلا انسانی آپریشن تھا، جس نے طب کے شعبے میں نئی تاریخ رقم کردی۔

  • چین میں ہوئی انوکھی میراتھن ریس

    چین میں ہوئی انوکھی میراتھن ریس

    بیجنگ:چین میں ہوئی انوکھی میراتھن ریس جس میں سینکڑوں ریس شرکاء نے بیاسی منزلہ عمارت کی سیڑھیوں پردوڑلگا ئی۔

    چین کے دارالحکومت بیجنگ کی بلندترین عمارت چائنا ورلڈ سمیٹ ونگ بوٹل کوسرکرنے کا دلچسپ وعجیب مقابلہ ہوا جس میں دنیاسے بیس ممالک کے مردوں اور خواتین نے ریس میں حصہ لیا،ایک ہزار بیاسی فٹ بلند بیاسی منزلہ عمارت دوہزاراکتالیس سڑھیاں پرمشتمل تھی،بیس ممالک سے آئے ہوئے ریس کےشرکاء کو مردوں اورخواتین کی کیٹگری میں الگ الگ رکھا گیا،مردوں میں پولینڈ کے انتیس سالہ پاہٹرنےپہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی سوزی ویلشم نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گیارہ منٹ پچاس سیکنڈ جیت اپنے نام کرلی۔

  • آسٹرین پائلٹ ہنس آرچ نےعالمی ائیر ریس چمپین شپ جیت لی

    آسٹرین پائلٹ ہنس آرچ نےعالمی ائیر ریس چمپین شپ جیت لی

    پولینڈ:آسٹرین پائلٹ ہنس آرچ نےعالمی ائیرریس چمپئین شپ میں عمدہ فلائنگ کا مظاہرہ کرکے ٹائٹل اپنےنام کرلیا۔

    پولینڈ کے شہر گدنیا میں بحیرہ بلقان کےکنارے منعقد ہ ائیر ریس کے مقابلےمیں دنیا بھر کے پائلٹس نے شرکت کی،تاہم آسٹرین پائلٹ کا مقابلہ برطانوی پائلٹ نیگل لیمب اور آسٹریلین پائلٹ میٹ ہال سے ہوا۔

    BR_140704_HannesArch_MB_075

    دوسرے اور تیسرے راؤنڈ میں عمدہ فلائنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنس آرچ تیرہ پوائنٹس کے ساتھ برتری حاصل کرکے سرفہرست رہے،جبکہ دفاعی چمپئین پال اپنے طیارے کو خاص بلندی سے زیادہ پر لے جانے کےباعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

    شائقین کی بڑی تعداد دلچسپ فضائی ریس دیکھ کر نا صرف محظوظ ہوئی بلکہ اپنے من پسند پائلٹوں کو دل کرداد بھی پیش کی۔